تازہ ترین

کشمیر شہری ہلاکتوں کے خلاف جموں میں احتجاج جاری

جموں//شہری ہلاکتوں کے خلاف اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مختلف تنظیموں اور بھارتیہ جنتا یووا مورچہ نے جموں شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کیے۔بی جے پی کے سینئر لیڈر یدھویر سیٹھی کی قیادت میں بی جے وائی ایم کے ارکان نے کشمیر میں چنندہ ہلاکتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔شہری ہلاکتوں کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے سیٹھی نے کہا کہ اقلیتوں کو نشانہ بنا کر کشمیر میں 90 کی دہائی کی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی کشمیر میں جاگ جائے اور شہریوں کے قتل کے واقعات کی مخالفت کرے۔دریں اثنا ، شیوسینا بالا صاحب ٹھاکرے کے ارکان نے بھی گزشتہ کئی دنوں سے کشمیر میں شہریوں اور غیر مقامی لوگوں کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کیا۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ کرکٹ نہ کھیلے۔ انہوں نے قتل کو اقلیتی برادریوں کو نشانہ بنانے کی سازش قرار دیا۔انہوں نے

شاہ پور کنڈی پروجیکٹ 1 لاکھ ہیکٹر اراضی کو سیراب کرے گا

کٹھوعہ//مرکزی حکومت کے عوامی رَسائی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر مرکزی وزیر مملکت برائے زراعت اور بہبود کساناں شوبھا کرندلا جے نے کٹھوعہ کا دورہ کیا۔ابتداً ،مرکزی وزیر مملکت نے کاشت کاری کا سامان کسانوں میں بشمول ٹریکٹر ، تھریشر ، کمبائنڈہارویسٹر ، لیزر لیولرس کے علاوہ لاڈلی بیٹی پاس بک اور آئی سی ڈی ایس مستحقین میں نوعمر کٹس پیش کیں۔مرکزی وزیر مملکت نے 519.50لاکھ روپے کے پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹس کے مختلف منصوبوں کا اِی ۔ اِفتتاح کیا او رجے جے ایم کے تحت 198.2لاکھ روپے مالیت کے مختلف منصوبوں کا اِی ۔ سنگ بنیاد رکھا۔ اُنہوں نے ضلع میں مشروم پیداوار کو بڑھانے کے لئے 46.94 لاکھ روپے کی لاگت سے آنے والے ٹریکوٹا مشروم کوریڈ ور پروجیکٹ ، برمل کے تحت پاسچرائزڈ کمپوٹ یونٹ کا بھی اِفتتاح کیا۔اُنہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے چلائی جارہی مختلف سکیموں کے تحت مالی او رتکنیکی مدد فراہم کر کے زرع

مرکزی وزیر مملکت بھگونت کھوبا کادو روزہ دورہ ریاسی اختتام پذیر

ریاسی //مرکزی وزیر مملکت برائے نئی اور قابلِ تجدید توانائی ، کیمیکلز اور کھاد مسٹر بھگونت کھوبا جو کہ مرکزی حکومت کے عوامی آؤٹ ریچ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر ضلع ریاسی کے دو روزہ دورے پر تھے ، نے آج اپنے دورے کا اختتام کیا ۔ اپنے دورے کے دوسرے دن بھگونت کھوبا نے سب سے پہلے ڈسٹرکٹ آفیسرز ریاسی سے بات چیت کی ۔ جہاں ڈسٹرکٹ آفیسرز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مرکزی اسپانسرڈ سکیموں ( سی ایس ایس ) اور متعلقہ ضلع میں جاری دیگر سکیموں کے حصول کی صورتحال کی رپورٹ کے بارے میں دریافت کیا ۔ اپنے دورے کے دوران وزیر نے ڈسٹرکٹ ہسپتال ریاسی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پورے ضلع کے تمام ہیلتھ انسٹی ٹیوشنز میں پلاسٹک ویسٹ کلیکشن /سیگریشن ڈسپوزل پروگرام شروع کیا ۔ بعد میں وزیر نے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں آکسیجن جنریشن پلانٹ کا معائینہ کیا ۔ بھگونت کھوبا نے ڈسٹرکٹ ہسپتال ریاسی کے عملے کی بھی تعریف کی

مرکزی وزیرپیوش گوئیل کا دورۂ پہلگام | پنچایتی نمائندوں اور صنعت کاروں کے وفد کیساتھ ملاقات

اننت ناگ//مرکزی وزیر ٹیکسٹائل ، صنعت و حرفت اور امورِ صارفین ،خوراک اور عوامی تقسیم کاری پیو ش گوئیل نے آج پہلگام کا دورہ کیا۔ مرکزی وزیر نے مختلف محکموں کے لگائے گئے سٹالوں کا معائینہ کیا ۔ مختلف محکموں کی جانب سے جس میںاینمل ہسبنڈری ، ڈسٹرکٹ اِنڈسٹریز ،آئی سی ڈی ایس ، سوشل ویلفیئر ، ہارٹیکلچر ، شیپ ہسبنڈری ، ہینڈلوم اور ہینڈی کرافٹس ڈیپارٹمنٹ شامل ہیں ، سٹال لگائے گئے تھے۔اِس موقعہ پر یونین ڈیولپمنٹ کمشنر شانت منو،پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت رنجن پی ٹھاکر ، کمشنر سیکرٹری ایف سی ایس اینڈ سی اے زبیر احمد ، ڈی ڈی سی چیئرمین اننت ناگ ، ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ اور ضلعی اِنتظامیہ کے دیگر اَفسران موجود تھے۔مرکزی وزیر پیوش گوئیل نے سٹالوں پر اَفسران کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے سٹالوں پر ڈسپلے مختلف مصنوعات کی مختصر تفصیل حاصل کی۔ اُنہوں نے اِن مصنوعات کی پیداوار کے حوالے سے بھی اِستفسار کی

آرمی چیف جموںکے دو روزہ دورے پر | سیکورٹی صورتحال ، جنگجوئوں مخالف آپریشنز کا جائزہ لیں گے

جموں//ہندوستانی آرمی  چیف جنرل نروانے جموں کے دو روزہ دورے پر پہنچ گیا ہے جہاں وہ پورے علاقے کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ کے علاوہ پونچھ میں 8روز سے جاری انکونٹرکا جائزہ لیں گے ۔ جموںکے پونچھ راجوری سیکٹر میں بڑھتی ہوئی جنگجویانہ کارروائیوں اور علاقے میںگزشتہ آٹھ روز سے جاری جھڑپ کے بیچ ، آرمی چیف جنرل ایم ایم نروانے دو روزہ دورے پرپیر کے روز اچانک جموںپہنچ گئے ہیںجہاںوہ خطے میں مجموعی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ذرائع کے مطابق آرمی چیف جموں میں سیکورٹی کی صورتحال ،پونچھ میں جاری آپریشنز کا جائزہ لیں گے۔جنرل ایم ایم نروانے جموں خطے کے دو روزہ دورے پر ہیں جہاں جی او سی وائٹ نائٹ کور سیکورٹی کی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کے بارے میں اپ ڈیٹ دیں گے۔ چیف سرحدی علاقوں کا بھی دورہ کریں گے اور زمین پر موجود فوجیوں اور کمانڈروں سے بات چیت کریں اور زمین پر فوجیوں اور کمانڈروں سے

تازہ ترین