تازہ ترین

اٹل ڈولو نے میڈیکل کالج جموں کا دورہ کیا | مریضوں سے انکا حال پوچھا، بہتر علاج و معالجہ فراہم کرنے کی تلقین

جموں//فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم اٹل ڈولو نے سنیچر کو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کا دورہ کر کے وہاں آئسو لیشن وارڈ ، آکسیجن سپلائی پلانٹ اور کنٹرول روم کا معائینہ کر کے جاری کووڈ وباء کے پیش نظر مریضوں کو فراہم کی جا رہی طبی سہولیات کا جائیزہ لیا ۔ فائنانشل کمشنر کے ہمراہ جے ایم سی جموں کے مئیر ، سی ای او جے کے ، اکنامک ری کنسٹریکشن ایجنسی ، پرنسپل جی ایم سی جموں ، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے میڈیکل سپلائیز کارپوریشن لمٹیڈ ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جی ایم سی اور دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے ۔ کنٹرول روم کے معائینے کے دوران اٹل ڈولو نے ملازمین کو مریضوں کا باقاعدہ ریکارڈ رکھنے اور انہیں بہترین علاج و معالجہ سہولیت فراہم کرنے کیلئے کہا ۔ انہوں نے جی ایم سی اور اس سے منسلک ہسپتالوں میں داخل مریضوں کا حال احوال بذریعہ ٹیلی فون پوچھا اور انہیں ہسپتالوں میں فراہم کی جا رہی سہولیات کے بارے میں بھی اُن

عارضی ملازمین کی مستقلی کیلئے پالیسی بنانے پر اپنی پارٹی کازور

جموں//اپنی پارٹی نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا پرزور دیا ہے کہ جموں وکشمیر میں مختلف محکمہ جات میں ڈیلی ویجرز/کیجول لیبررز کے طور کام کرنے والے ملازمین کی مستقلی کے لئے پالیسی بنائی جائے۔ پارٹی صوبائی صدر جموں اور سابق وزیر منجیت سنگھ نے بلاک بھلوال کے سیری پنڈتاں  میں ایک میٹنگ میں بولتے ہوئے کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ یومیہ اجرت، کنٹریکچول ورکرز، آئی ٹی آئی تربیت یافتہ، عارضی ملازمین، رہبر ِ کھیل،رہبر ِ زراعت وغیرہ ملازمین جوکہ مختلف محکموں میں لازمی مدت مکمل کرچکے ہیں، کو مستقل کیاجائے، اِن میں سے متعدد 15سال سے زائد عرصہ سے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ یومیہ اُجرت پرکام کرنے والے ا ورعارضی ملازمین سخت مالی مشکلات کا شکار ہیں اور اُن کے لئے روزمرہ کے اخراجات کا انتظام کرپانا بہت مشکل ہورہاہے۔سابق ایم ایل اے فقیر ناتھ، بودھ راج بھگت، سوہن سنگھ سونی، گورو کپور، سردیش رانا، اع

تازہ ترین