تازہ ترین

شیر کشمیر زرعی یونیورسٹی کے زیر اہتمام کسان میلہ کا انعقاد

جموں //جموں خطہ میں چوزوں کی افزایش کے لئے ایک خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے جس کے تحت گذشتہ روزشیر کشمیر زرعی یونیورسٹی برائے ساینس و ٹیکنالوجی جموں کی طرف سے شمالی بھارت ریجنل ایگریکلچرل فیر یعنی کسان میلہ 2021.22کا اہتمام کیاگیا۔ اس موقع پرILFC کی ایک ٹیم جس میں صدر شعبہ ہذا ڈاکٹر ایم اے ملک، ڈاکٹر ناظم خان PI، ڈاکٹر وکاس مہاجن، ڈاکٹر سورج امرتکر اور ڈاکٹر دھریندر کمار نے جموں خطہ میں بٹیروں کی افزایش کے امکانات، ان کو پالنے، خورد و نوش، بیماریوں و علاج نیز اس کے کاروبار کے بارے میں تفصیل سے روشنی ڈالی اور کسانوں کو چوزے پالنے کی ترغیب دی۔ اس موقع پر وہاں موجود کسانوں میں چوزے بھی تقسیم کیے گئے۔واضح رہے کہ حال ہی میں منعقدہ Northern India Regional Agricultural Fair 2021-22 میں سکاسٹ جموں میں افزایش شدہ بٹیروں کو پہلی پوزیشن حاصل ہوئی ہے۔

نیشنل کانفرنس کا جموں میں اجلاس

 جموں //جموں میں نیشنل کانفرنس کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس دوران ایڈوکیٹ رتن لال گپتا کومتفقہ طور پر پارٹی کا صوبائی صدر جموںمنتخب کیا گیا۔ نیشنل کانفرنس کے سابق وزیر اور ریاستی سکریٹری سید مشتاق احمد شاہ بخاری نے ایڈوکیٹ گپتا کا نام اس عہدے کے لیے تجویز کیا جبکہ سینئر لیڈر اور سابق وزیر اجے کمار سدھوترا نے حمایت کی۔نیشنل کانفرنس کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال اور صوبائی نائب صدر انیل دھر مبصر تھے جنہوں نے شیر کشمیر بھون میں سینئر عہدیداروں اور ممتاز کارکنوں کی موجودگی میں منعقد ہونے والے الیکشن کی نگرانی کی۔ڈاکٹر کمال ، سادھوترا ، مشتاق بخاری اور دیگر سینئر رہنماو¿ں نے ایڈوکیٹ گپتا کو ان کے بلا مقابلہ انتخاب جیتنے پر مبارکباد دی ۔لیڈران نے اُمید ظاہر کی کہ گپتا صوبہ میں پارٹی کو مزید مظبوط بنانے کےلئے اہم رول ادا کریں گے اور ان کی قیادت میں پارٹی مزیدترقی کرے

جعلی شادی سے عصمت دری کا معاملہ

ریاسی //ریاسی پولیس نے جعلی شادی سے عصمت دری معاملہ میں ایک شہری کی گرفتاری عمل میں لائی ہے ۔تھانہ ریاسی میں ایک لڑکی کی طرف سے ایک تحریری شکایت درج کروائی گئی کہ محمد اشفاق ولد محمد رازق ساکنہ سرولا منجاکوٹ نے شناخت چھپائی اور دھوکہ دہی سے شکایت کنندہ کے ساتھ تعلقات استوار کیے اور بار بار اس کی آڑ میں اس کے ساتھ زیادتی کی۔ پوچھ کچھ کرنے کے بعداس کو جعلی شادی کے بارے میں معلوم ہوا ،تو اس نے اعتراض کیا اور خواتین کے مزید استحصال کے لیے ملزم نے متاثرہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر چلائیں۔اس سلسلے میں ریاسی پولیس نے معاملہ زیر ایف آئی آر 197 US 376 IPCدرج کر کے تحقیقات شروع کی ۔ایف آئی آر درج کرنے کے بعد پولیس ٹیم حرکت میں آئی اورمتاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ کیا گیااور جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے متاثرہ کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔پولیس کی ٹیم نے ملزم کی موجودگی کے بارے میں پتہ لگایا اور م

مزید خبریں

وی ڈی سی ممبران کی تنخواہ واگذار کی جائے :منجیت سنگھ جموں//اپنی پارٹی صوبائی صدر جموں منجیت سنگھ نے مطالبہ کیا ہے کہ مسلح فورسز کے ہمراہ سرحدوں کا دفاع کرنے والے گاوں دفاعی کمیٹیوں کے ممبران کی تنخواہ واگذار کی جائے۔ ضلع سانبہ کے بلاک راجپورہ میں وی ڈی سی ممبران کے ایک وفد سے خطاب کرتے ہوئے منجیت سنگھ نے کہاکہ یہ وی ڈی سی ممبران پچھلے اٹھارہ برس سے سانبہ میں مسلح جنگجوو¿ں کے خلاف بہادری کے ساتھ لڑ رہے ہیں لیکن حکومت نے اِن کی خدمات کا اعتراف نہیں کیاگیا جنہوں نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال رکھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ سانبہ اور جموں وکشمیر کے دیگر اضلاع میں بہادر و ی ڈی سی ممبران کی تنخواہ متعین کی جائے تاکہ یہ قومی سلامتی کو مزید مستحکم کرسکیں۔ انہوں نے کہاکہ وی ڈی سی ممبران بی ایس ایف، بارڈر پولیس اور ضلع پولیس کے ساتھ مشکل گھڑی میں انتھک کام کر رہے ہیں۔ وہ تر

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کا ادھم پور فوجی ہیڈکوارٹرکا دورہ

ادھم پور// صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے جمعے کو جموں و کشمیر کے ضلع اودھم پور میں واقع بھارتی فوج کی شمالی کمان کے ہیڈکوارٹرز پر سابق صدر جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام کو ان کی سالگرہ کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔قبل ازیں موصوف صدر جمہوریہ نے وہاں فوجی افسروں و اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ بھی ملاقات کی اور انہیں دسہرے کے تہوار کی مبارک باد پیش کی۔یہ جانکاری صدر جمہوریہ کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ٹویٹس میں فراہم کی گئی۔ٹویٹ میں کہا گیا’’صدر جمہوریہ کووند نے سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو ان کی سالگرہ کے موقع پر جموں و کشمیر کے ضلع اودھم پور میں شمالی کمان پر خراج عقیدت پیش کیا‘‘۔ایک اور ٹویٹ میں کہا گیا’’صدر کووند نے جموں وکشمیر کے ضلع اودھم میں شمالی کمان پر فوجی افسروں و اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے دس

ریاسی میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمدکرنے کا دعویٰ

ریاسی// ریاسی پولیس نے فوج کے مشترکہ سرچ آپریشن میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمدکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔بیان کے مطابق مہور کے جنرل ایریا راہوالی ناری میں ایک کمین گاہ کا پردہ چاک کیا گیا ۔بیان کے مطابق ٹھکانے کی موجودگی کی اطلاع پر دو دن تک سرچ آپریشن کیا گیا اور بالآخر کمین گاہ بازیاب کی گئی اور وہاں سے ایک اے کے 47 رائفل اور میگزین ، اے کے 47 کے کارتوس ، انڈر بیرل گرینیڈ لانچر ،دستی بم ، ایک وائرلیس واکی ٹاکی برآمد کی گئی ۔اس سلسلے میںپولیس تھانہ مہور میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی۔تھانہ چسانہ کے دائرہ اختیار میں مہور کے علاقے سے آئی ای ڈی کی بازیابی کے بعد دو ہفتوں میں یہ دوسری بازیابی ہے۔  

سبزیوں کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف شیو سینا کا احتجاج

 جموں// شیوسینا (بالا صاحب ٹھاکرے) جموں و کشمیر یونٹ کے قائدین نے سبزیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور گھریلو ضروریات کی تقریباًتمام اشیاء کے ساتھ پٹرول ، ڈیزل اور کھانا پکانے کی گیس کی قیمتوں میں شدید اضافہ کے خلاف احتجاج کیا اور مہنگائی کی صورت میں راون کا پتلا نذر آتش کیا۔پارٹی کے ریاستی صدر منیش ساہنی کی قیادت میں شیو سینا کے کارکنوں نے مرکزی حکومت کے خلاف سخت غصے کا اظہار کیا جو مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے۔شیو سینا لیڈر سبزیوں کے ہار ان کے گلے میں ڈال کر دھرنے پر بیٹھے تاکہ قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ پر حکومت کی توجہ مبذول کرائی جائے۔ریاستی صدر منیش ساہنی نے کہا کہ اچھے دنوں کے منتظر عوام بد ترین دنوں کا سامنا کر رہے ہیں، گھریلو ضروریات کی تمام اشیاء بشمول پٹرول ، ڈیزل ، کھانا پکانے کی گیس ، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں عروج پر ہیں،مودی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں

بیرون ملک پڑھیں بھی اورکمائیں بھی،ویزاسمائل انٹرنیشنل جموں میں متعارف

 جموں// آسٹریلیامیں مقیم ’ویزاسمائل انٹرنیشنل ‘رجسٹرڈ امیگریشن کنسلٹنٹ آرگنائزیشن نے جموں میں اپنا دفتر کھولتے ہوئے جموں وکشمیرکے نوجوانوں کیلئے نئے مواقع تلاشنے کی راہیںہموارکردی ہیں۔یہ تنظیم انٹرنیشنل ایجوکیشنل کنسلٹنسی ، امیگریشن ، ورک ویزا ،مستقل رہائش اور بہت سی خدمات/نوجوانوں کو ایک ونڈو پر فراہم کرے گی۔ یہ اُن خواہش مندوں/ طلباء / نوجوانوں کے لیے نئی راہیں کھولے گا جو بیرون ملک تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ یہاںپریس کلب جموںمیںایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ’ویزاسمائل انٹرنیشنل‘جموں کی منیجنگ ڈائریکٹر ومعروف کاروباری سماجی شخصیت روچی چوہان خان نے میڈیا کے نمائندوں کو آگاہ کیا کہ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے بارے میں عوام میں عام تاثر یہ ہے کہ بہت سارے پیسے خرچ ہونگے جو کہ حقیقت نہیں بلکہ یہ سستی ہے ، آپ اپنی منتخب کردہ منزل پر پہنچنے کے د

ویشنو دیوی گپھا میں خصوصی دعا کے ساتھ نوراتری کا اختتام

جموں//جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں تریکوٹا پہاڑیوں کے اوپر ماتا وشنو دیوی گپھامیںایک خصوصی دعا 'شت چندی مہا یگیا' کے ساتھ نوراتری تہوار ختم ہوگیا۔ ویشنو دیوی شرائن بورڈ (ایس ایم وی ڈی ایس بی) کی جانب سے عالمگیر امن ، ہم آہنگی ، خوشحالی اور انسانیت کی صحت کے لیے منعقد کیا جانے والا یگیا ، رام نوامی کے موقع پر 'پورن آہوتی' کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔رمیش کمار ، چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وشنو دیوی شرائن بورڈ ، شرائن بورڈ کے دیگر افسران اور عملے کے علاوہ 'پورن آہوتی' میں یاتریوں نے حصہ لیا ، اور دیگر مذہبی تقریبات ویدک منتروں کے جھنجٹ کے درمیان انجام دی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ ویشنو دیوی بھون ، اٹکا اور اس کے آس پاس کا علاقہ ، گپھا کی طرف جانے والے پٹریوں اور قریبی عمارتوں کو ملک کے مختلف حصوں اور بیرون ملک سے لائے گئے مختلف اقسام کے تازہ پھولوں سے سجایا گیا ہ

جموں میں قبائلی حقوق کے تحفظ پرعظیم آگاہی کیمپ کا انعقاد

جموں //ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی (ڈی ایل ایس اے) جموں نے محکمہ قبائلی امور اور مشن یوتھ کے اشتراک سے گوجر دیش چیریٹیبل ٹرسٹ (جی ڈی سی ٹی) جموں میں قبائلی حقوق کے تحفظ اور ان کے نفاذ پر ایک میگا آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا۔کیمپ کا مقصد جموں و کشمیر یو ٹی میں قبائلی حقوق کے تحفظ اور ان کے نفاذ سے متعلق مسائل کے بارے میں شعور اجاگر کرنا تھا۔ جموں و کشمیر اور لداخ کے ہائی کورٹ کے جج اور ایگزیکٹو چیئرمین جے اینڈ کے لیگل سروس اتھارٹی جسٹس علی محمد ماگرے مہمان خصوصی تھے۔جسٹس ماگرے نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس طرح کے کیمپوں کا مقصد لوگوں کو ان کے بنیادی حقوق اور مختلف محکموں کی خدمات سے متعلق پہلوؤں سے آگاہ کرنا اور انہیں فلاحی اسکیموں سے جوڑنا تھا۔ انہوں نے جنگل کے قوانین اور قانون کی دفعات کی خلاف ورزی کے نتائج کے بارے میں قبائلی لوگوں میں قانونی بیداری پھیلانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوںنے کہا&

اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی تیار ، صنعتوں کو منتقل: ڈی آر ڈی او چیف

جموں//ڈی آر ڈی او کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ ڈی آر ڈی او نے انسداد ڈرون ٹیکنالوجی تیار کی ہے اور اسے صنعتوں میں منتقل کر دیا ہے ، جس نے ملک کی مسلح افواج اور سیکورٹی فورسز سے سپلائی آڈر لینے شروع کردئے ہیں۔ڈی آر ڈی او سربراہ جی ستھیش ریڈی نے کہا کہ ڈی آر ڈی او نے اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی تیار کی ہے۔ اس میں ڈرون کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام ضروری عناصر موجود ہیں ، چاہے وہ سراغ لگانا ، ٹریکنگ یا نگرانی اور یہاں تک کہ سافٹ وئیر اور ہارڈ ویئر کہلانے والا عمل ہے۔وہ سانبہ کی سنٹرل یونیورسٹی آف جموں میں ڈی آر ڈی او کے زیر اہتمام کلام سنٹر فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (کے سی ایس ٹی) کی سنگ بنیاد کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔ریڈی نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی متعدد صنعتوں کو منتقل کی گئی ہے ، جنہوں نے ملک کی مسلح افواج اور سیکورٹی فورسز سے سپلائی آڈر لینے شروع کئے ہیں۔انہوں نے مزید

لیفٹیننٹ گورنر مقتول ٹیچرکے اہل خانہ سے ملے

جموں// لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے جموں میںمہلوک اُستاد دیپک چند کے کنبے کے اَفراد کے ساتھ ملاقات کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے سوگوار کنبے سے ان کے ناقابل تلافی نقصان پر گہرے دُکھ کا اِظہار کیا ۔ اُنہوں نے کنبے کے اَفراد کو حکومت کی طرف سے ہر طرح کی مدد کا یقین دِلایا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اِنتظامیہ دُکھ کی اِس گھڑی میں سوگوار کنبے کے ساتھ برابر کے شریک ہے۔    

مرکزی وزیر مملکت سنجیو کمار بالیاں کا ضلع سانبہ کا دو روزہ دورہ مکمل

سانبہ// مرکزی وزیر مملکت ماہی پالن ، بھیڑ پالن اور ڈیری ڈاکٹر سنجیو کمار بالیاں نے ضلع سانبہ کا دو  روزہ دورہ مکمل کیا۔اُنہوں نے دورے کے دوسرے دِن اُتر بھنی میں پرائمری ہیلتھ سینٹر کا اِفتتاح کیا اور اُنہوں نے بھیڑ و بکری پالنے والوں اور مقامی عوامی وفود کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔اُنہوں نے 6کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے گئے دومنزلہ پرائمری ہیلتھ سینٹر اُتر بھنی کا اِفتتاح کیا جو مقامی آبادی کی طبی صحت ضروریات کو پورا کرے گی۔ پی ایچ سی کا رقبہ 18,700 مربع فٹ ہے جس میں 24 بستروں والے وراڈ ، لیبر روم ، بے بی کیئر یونٹ ، اِی سی جی روم ، او ٹی کمرہ ، ایکسرے روم کے علاوہ رہائشی او رایڈمنسٹریٹیودفاتر بھی دستیاب ہیں۔مرکزی وزیر مملکت نے دورے کے دوران بیر پور کمیونٹی پونڈ میں آتم نر بھر بھارت ابھیان کے ایک حصے کے طور پر پردھان منتری متسیا سمپادا یوجنا( پی ایم ایم ایس وائی)کے تحت مستحقین م

۔900کارکنوں کی بحالی اور دیگران کی مستقلی کا مطالبہ

 جموں//سرکاری ملازمین کے ایک گروپ نے بدھ کے روز یہاں 900 سے زائد کارکنوں کی بحالی اور گزشتہ دو دہائیوں سے مختلف محکموں میں کام کرنے والے ہزاروں ڈیلی ویجروں کو ریگولرائز کرنے کے لیے احتجاج کیا۔  جموں و کشمیر کے سرکاری ملازمین کی مشترکہ ایکشن کمیٹی سے وابستہ مظاہرین پریس کلب کے باہر جمع ہوئے اور ملازمین کے ہاؤس رینٹ الاؤنس (ایچ آر اے) کی واگزاری اور سروس کے 22 سال مکمل ہونے کے بعد یا 48 سال کی عمر کے بعد سبکدوشی کے حکومتی فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا۔۔جموںوکشمیر گورنمنٹ ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدربابو حسین ملک نے اس موقعہ پر میڈیا کو بتایا"ہم یہاں جمع ہوئے ہیں تاکہ مرکزی اور جموں و کشمیر حکومتوں کی توجہ ملازمین اور ڈیلی ویجرز کے دیرینہ مطالبات کی طرف مبذول کرائیں۔ ہمارے پاس ایک لاکھ سے زیادہ ڈیلی ویجر ہیں جو گزشتہ تین دہائیوں سے مختلف محکموں میں خدمات سرانجام

آر ایس پورہ میں اطفال و معمرین کے حقوق پربیداری کیمپ کا اہتمام

جموں//ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی  جموں نے آر ایس پورہ میں ڈسٹرکٹ ریڈ کراس سوسائٹی کے تعاون سے بچوں کے حقوق اور بزرگ شہریوں کے حقوق کے بارے میں ایک آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا۔یہ پروگرام آزادی کا امرت مہواتسو کے زیر اہتمام کل ہندآگاہی اور آؤٹ ریچ مہم کے سلسلے میں منعقد کیا گیا ، جس کا مقصد بزرگ شہریوں اور بچوں کے حقوق سے متعلق مسائل اور ان کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ جموں و کشمیر اور لداخ کے ہائی کورٹ کے جج اور ایگزیکٹو چیئرمین جے اینڈ کے لیگل سروس اتھار ٹی جسٹس علی محمد ماگرے مہمان خصوصی تھے۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس ماگرے نے کہا کہ اس طرح کے کیمپوں کا مقصد لوگوں کو مختلف محکموں کی خدمات کے حوالے سے ان کے حقوق اور طریقہ کار کے پہلوؤں سے آگاہ کرنا اور انہیں فلاحی اسکیموں سے جوڑنا تھا۔ان کا کہناتھا"ہم جموں و کشمیر کے تمام دور دراز علاقوں خاص طور پر س

حکومت حد بندی کے عمل کو معیاد بند بنائے

نئی دہلی//سابق ممبر پارلیمنٹ اور کانگریس لیڈر ڈاکٹر کرن سنگھ نے مرکزی حکومت سے کہا ہے کہ وہ جاری حد بندی کے عمل کو جموں و کشمیر میں جلد از جلد مقبول حکومت کی قیام کے لیے معیاد بند بنائے۔ایک بیان میں سابق رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں حالیہ واقعات نے مجھے گہرے دکھ سے بھر دیا ہے۔ ان کا کہناتھا’’میری دلی تعزیت وادی میں تینوں مذاہب سے تعلق رکھنے والے متعدد بے گناہ شہریوں کے مکمل طور پر قابل مذمت قتل میں ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کے ساتھ ، پونچھ میں پانچ بہادر فوجی جوانوں کے خاندانوں کے لیے جنہوں نے قوم کے دفاع میں اپنی جانیں قربان کیں اور میں گمراہ نوجوانوں کے والدین سے کہتا ہوں جو بندوق لے گئے اور لامحالہ بندوق سے ہلاک ہو گئے کہ یہ واقعات ہر سطح پر ہمارے حفاظتی نظام اور عوامی چوکسی کو مضبوط بنانے کی ضرورت کو اجاگر کرتی ہیں ، جو مجھے یقین ہے کہ کیا جا رہا ہے‘&

نوراترا تہوار کے دوران فقیدالمثال انتظامات

جموں//شیو سینا (بالا صاحب ٹھاکرے) جموں و کشمیر یونٹ کے قائدین نے نوراترا تہوار کے دوران جموں میں بہتر انتظامی ، ٹریفک ، امن و امان کی صورتحال کے لئے جموں ڈسٹرکٹ کمشنر ، میونسپل کمشنر اور ایس ایس پی جموں کی عزت افزائی کی۔ پارٹی کے ریاستی صدر منیش ساہنی نے ما وشنو دیوی کی تصویرانہیں پیش کی۔درگا اشٹمی کے موقع پر ضلعی کمشنر جموں انشول گرگ نے بہتر انتظامی انتظامات اور ایس ایس پی ڈاکٹر ڈاکٹر کوشل کمار شرما کو بہترین ٹریفک انتظامات کو برقرار رکھنے پر اور ایس ایس پی جموں چندن کوہلی اور ڈی ایس پی سواتی شرما کو بہتر امن و امان برقرار رکھنے پر نوازاگیا۔ساہنی نے کہا کہ مذکورہ افسران اور ان کی پوری ٹیم بہتر انتظامات کو برقرار رکھنے اور کورونا بحران کے دوران بھی لوگوں کو ہر طرح سے سہل بنانے پر تعریف کی مستحق ہے۔ 

اپنی پارٹی تفرقہ پھیلانے والی طاقتوں کیخلاف لڑائی جاری رکھے گی:وجے بقایہ

 جموں//اپنی پارٹی جنرل سیکریٹری وجے بقایہ نے کہاکہ الطاف بخاری کی قیادت میں اپنی پارٹی تفرقہ پھیلانے والی طاقتوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی اور متحدجموں وکشمیر کے نظریہ کو عام کیاجائے گا۔ وہ پارٹی دفتر گاندھی نگرمیں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے ، جس کا اہتمام ایڈووکیٹ نرمل کوتوال کے عزاز میںکیاگیاتھا جنہیں پارٹی ایڈیشنل سپوکس پرسن بنایاگیاہے۔ اس پروگرام میں30سے زائد وکلاء نے بھی شرکت کی۔ اپنی پارٹی کا معاون ترجمان مقرر کئے جانے پر ایڈووکیٹ کوتوال کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے وجے بقایہ نے کہاکہ یہ ایک اعزاز کی بات ہے کہ وہ اپنی پارٹی کے پیغام کو جموں وکشمیر یوٹی کے طول و عرض میں عام کرنے کے لئے اہم ذمہ داری کو سنبھال رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ دانشور اور رائے عامہ ہموار کرنے والے طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں اور یقینی طور پر پارٹی کی جڑیں مضبوط کرنے کے لئے اہم کردار ادا کریں گے۔ ان

مزید خبریں

شرنارتھی فورم کی کشمیر ہلاکتوں کی مذمت  جموں//آل جموںوکشمیر 1947 شرنارتھی انٹیلیکچول فورم نے ایڈو کیٹ امریک سنگھ اور جنرل سکریٹری سرجیت سنگھ کی صدارت میں میں اپنی کور کمیٹی کے اراکین کا اجلاس طلب کیا۔فورم نے کشمیر میں معصوم پرنسپل سپندر کور اور ٹیچر دیپک چندرکے چنندہ قتل کی شدید مذمت کی۔ فورم نے یو ٹی کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی ہے کہ وہ ملوث مجرموں کے خلاف فوری کارروائی کریں اور ان کا نوٹس لیں اور وادی کشمیر میں کام کرنے والے اقلیتی ملازمین کو بغیر کسی ناکامی کے مناسب تحفظ فراہم کریں۔اس کے بعد فورم نے کشمیر میں رہنے والے اقلیتی طبقے کے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ ملک دشمن ریلیوں اور پاکستان کے حق میں نعرے لگانے سے گریز کریں۔     انجمن علما وائمہ مساجدجموں وکشمیرکا  صوبہ جموں میں نیاصوبائی اور ضلعی نظم تشکیل جموں//علما کرام وائمہ مسا

بزرگ شہریوں کے حقوق

ادھمپور// ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی ادھمپور نے اپنے چیئرمین کی رہنمائی میں ورچوئل موڈ کے ذریعے بزرگ شہریوں کے حقوق پر آگاہی مہم کا اہتمام کیا۔آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت بزرگ شہریوں کے مسائل اور ان کو درپیش مشکلات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے سلسلے میں گورنمنٹ ماڈل گرلز ایچ آر سکول ادھمپور میں اس موضوع پر ورچوئل موڈ کے ذریعے پانچ پروگرام منعقد ہوئے جن سکولوں میں اس پروگرام میں شرکت کی ان میں سیکنڈری سکول کے علاوہ گورنمنٹ ماڈل بوائز ہائر سیکنڈری سکول ، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ٹکری ، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری ، گڑھی ، اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سلمیری شامل ہیں ۔ پروگرام کے ریسورس پرسن پینل کے وکیل ایڈوکیٹ پون گپتا ، ایڈوکیٹ اکھل دوبے ، اور ایڈوکیٹ ملیکارجن سنگھ سلاتھیہ تھے جنہوں نے بزرگ شہریوں کو درپیش مسائل اور ان کے ازالے کے لیے قانونی ذرائع پر روشنی ڈالی۔