تازہ ترین

حکومت عوام دوست انتظامیہ کی فراہمی کیلئے وعدہ بند | لیفٹیننٹ گورنر نے اکھنور میں جاری’ جن ابھیان‘ کا جائزہ لیا

جموں//’ جن ابھیان‘  موقعہ پر ہی عوامی شکایات کے ازالے کو یقینی بنانے کاایک میکانزم ہے یہ انتظامیہ کو عوامی دہلیز پر لے جانے کی جانب ایک قدم ہے تاکہ فراہمی نظام کا قیام یقینی بنایا جاسکے ۔اِس کا اِظہار لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اکھنو ر میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرنے کے دوران کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اکھنور میں جاری ’جن ابھیان‘ میں حصہ لے کر مقامی لوگوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور علاقے میں معاشی و معاشرتی ترقی کی صورتحال کا موقعہ پر جائزہ لیا ۔ انہوں نے لوگوں کی دہلیز پر انتظامیہ فراہم کرنے کے لئے اُٹھائے جارہے اقدامات کا معائینہ کیا۔دورے کے دوران لیفٹیننٹ گورنر کے ہمراہ چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم ، ڈویژنل کمشنر جموںسنجیو ورما، ڈپٹی کمشنر جموںسشما چوہان ، سپر انٹنڈنٹ پولیس جموںشریندر پاٹل اور دیگر اعلیٰ افسران تھے۔لیفٹیننٹ گورنر نے بعد میں مقامی مستحق

پونچھ کے 3سیکٹروں میں آر پار شدید گولہ باری | پاکستانی فوج کے2اہلکار ہلاک: ترجمان

جموں +مظفر آباد//ہندوپاک کے درمیان جاری سرحدی کشیدگی اور تنائو کے بیچ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر دونوں ممالک کی افواج کے درمیان ایک مرتبہ پھرشدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا جسکے نتیجے میں 2پاکستانی فوجی ہلاک ہوئے ۔دفاعی ترجمان کے مطابق رواں مہینے پاکستانی فوج نے37مرتبہ جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزیاں کیں، جس کا بھر پور جواب دیاگیا ۔ دفاعی ترجمان نے بتایا کہ  بدھ کے روزپاکستان کی افواج نے پونچھ ضلع میںکنٹرول لائن پر3 سیکٹروں میں بھارت کی اگلی چوکیوں کو مارٹر شلنگ کا نشانہ بنایا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے صبح9بجے بغیر کسی اشتعال کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پونچھ کے کیرنی، قصبہ اور شاہپور سیکٹروں میں بھارت کی چوکیوں پر شدید گولہ باری کی۔ترجمان نے کہا کہ بھارتی افواج نے پاکستانی فائرنگ کا ’’بھر پور اور مناسب‘‘ جواب دیا۔ادھر پاکستانی  فوج ک

ہسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں : بھٹناگر

جموں// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے مشیر آر آر بھٹناگر نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے ہسپتالوں میں تمام تر سہولیات بہم پہنچانے اور کمیوں کو دور کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدام کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مریضوں اور تیمارداروں کی شکایات کو بھی سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے اور لاپرواہی برتنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے سے کوئی گریز نہیں کیا جائے گا۔موصوف مشیر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو یہاں گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال کے دورے کے دوران نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا: 'ہسپتالوں میں تمام سہولیات کو فراہم کیا جارہا ہے اور کمیوں کو بھی دور کرنے کے لئے اقدام کئے جار ہے ہیں۔ لاپرواہی برتنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی'۔بٹناگر نے کہا کہ مریضوں اور تیمارداروں کی شکایات کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے اور آکسیجن کی فراہمی میں خلل واقع ہونے سے جس مریض کی موت

آئو چلو کشمیر کال ناکام بنادی گئی | عارضی ملازمین کے رہنماپولیس حراست میں

جموں// پولیس نے جموں و کشمیر کیجول لیبررز یونائٹیڈ فرنٹ کی کشمیر کی طرف پیدل مارچ کوشش کو ناکام بناتے ہوئے تنظیم کے صدر سمیت متعدد رہنماؤں کو حراست میں لے لیا۔ان عارضی ملازمین نے کشمیر چلو کال پر عمل شروع کیا تاہم کٹھوعہ پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ان کے ایک رہنما کو حراست میں لے لیا۔ایس ایس پی کٹھوعہ شیلندر مشرانے بتایا’’ہم نے عارضی ملازمین کے اایک رہنما کو احتیاطی طور پر حراست میں لیا اور بعد میںاسے رہا کردیا گیا‘‘۔ملازمین کو کال کے تحت جموں صوبہ کے مختلف اضلاع سے پیدل کشمیر کی طرف مارچ کرنا تھا۔جموں بی سی روڈ میں چیف انجینئر (پی ایچ ای) کے دفتر کے باہر احتجاج کرنے کی اسی طرح کی کوشش کو وہاں تعینات پولیس نے ناکام بنا دیا۔صدرآل جے اینڈ کے کیجول لیبرز یونائٹیڈ فرنٹ تنویر حسین نے بتایاکہ انہیں چھنی میں حراست میں لیا گیا اور سختی سے کہا گیا ہے کہ وہ ک

مزید خبرں

اپنی پارٹی کا سڑکوں کی تعمیر میں تاخیر پراظہارِناراضگی | ترقیاتی منصوبے غیر ضروری وجوہات کی بنا پر تعطل کا شکار:راتھر سرینگر//اپنی پارٹی ضلع صدر اننت ناگ اور سابق ایم ایل اے عبدالرحیم راتھر نے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کی تکمیل میں تاخیر پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے بتایا ’’ ہنگل گنڈ سے پازی پورہ تک سڑک کی تجدید کا کام پی ایم جی ایس وائی نے شروع کیاتھا اور ہنگل گنڈ سے ناگام تک سڑک کے حصہ کو ابھی تک چھوا بھی نہیں جومقامی لوگوں کے لئے تشویش کا باعث ہے‘‘۔ انہوں نے محکمہ مال کے حکام پرزور دیا ہے کہ وہ تعمیراتی ایجنسی کو مطلوبہ دستاویزات اور دیگر معلومات فراہم کریں جوکہ منصوبہ کی تکمیل میں تاخیر کی وجہ بتائی جارہی ہے۔ راتھر نے کہا کہ توسہ پورہ گڈول سے اپر گڈول تک بھی ایک سڑک منصوبے کو بھی ادھورا چھوڑا گیا ہے اور علاقہ کے لوگوں میں غم وغصہ ہے او

تازہ ترین