تازہ ترین

منوج سنہا کی صدر جمہوریہ، نائب صدراور وزیر اعظم کیساتھ رسمی ملاقاتیں

نئی دہلی //جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کو صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، نائب صدرب جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو  سے باری باری ملاقات کی۔ منوج سنہا اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار نئی دہلی روانہ ہوئے جہاں انہوں نے صدر جمہوریہ، نائب صدر جمہوریہ اور بعد میں وزیر اعظم سے ملاقاتیں کیں۔ پیر کو  صبح وہ سب سے پہلے نائب صدر سے ملاقین ہوئے اسکے بعد انہوں نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی اور شام کو وہ وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقی ہوئے۔بتایا جاتا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر کی اعلیٰ شخصیات کیساتھ یہ رسمی ملاقاتیں تھیں۔ ان ملاقاتوں میں منوج سنہا کو لیفٹیننٹ گورنر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی گئی اور جموں کشمیر کی صورتحال اور حکومت ہندکی ترجیحات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔