تازہ ترین

عوامی خدمات ایوارڈ

جموں//جموں وکشمیر میں انتظامیہ میں بہترین عوامی خدمات کے صلے میں ملنے والے وزیر اعلیٰ ایوارڈ کولیفٹنٹ گورنر کے نام سے منسوب کیا گیاہے۔محکمہ عمومی انتظامی نے افسروں کے نام سفارش کرنے سے قبل وزیر اعلیٰ ایوارڈ کے نام میں ترمیم کرکے’’لیفٹیننٹ گورنر ایوارڈ برائے ایمانداری اور عوامی خدمات‘‘قرار دیاہے۔18 جون 2006 کے سرکاری حکمنامہ زیرنمبر 860۔جی اے ڈی میں ترمیم کردی گئی ہے اور اب یہ ایوارڈ وزیر اعلیٰ کے بجائے لیفٹیننٹ گورنرکے نام سے منسوب ہوگا۔حکمنامہ کے مطابق ایوارڈ کا اعلان سالانہ یوم آزادی کے موقعہ پر متعلقہ محکموںسے موصولہ نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد کیا جاتا ہے۔اس سلسلے میں تمام انتظامی سیکریٹریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 7اگست 2020 ء تک یا اس سے پہلے نامزدگی پیش کریں۔حکمنامہ کے مطابق نامزدگیوں کو نامزد سرکاری ملازمین کی تفصیلات کے ساتھ بھیجا جائے گا جس میں ان س

لاک ڈائون میں5اگست تک توسیع

 جموں//جموںوکشمیر حکومت نے کووِڈ۔ 19لاک ڈاون رہنما خطوط کو 5اگست تک توسیع دی ہے ۔ اِس ضمن میں یہاں آفات سماوی ،باز آباد کاری و تعمیر نو محکمہ کی جانب سے جاری حکمنامہ میں کہا گیا کہ ڈیزاسٹر منیجممنٹ ایکٹ  2005کی دفعہ 24کے تحت سٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی کو حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے حکمنامہ 65اور 66   جے کے ۔ (ڈی ایم آر آر آر ) آف 2020 بتاریخ 03.07.2020کے تحت جاری رہنما خطوط اور ہدایات  5اگست 2020 تک جاری رہیں گے ۔    

۔10اگست کو ایل جی کی صدارت میں تقریب

  جموں//چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے پنچایتوں، بلاک ڈیولپمنٹ کونسلوں ، بلدیاتی اِداروں کے لئے 10 ؍ اگست 2020ء کو منعقد کی جانے والی تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔حکومت تقریب کا اِنعقاد لوکل سیلف گورنمنٹ اِداروں کے قومی سطح کے انعام یافتہ ارکان کے اعزاز میں کر رہی ہے جنہوں نے بنیادی سطح پر کئی عوام دوست اِقدامات کئے ۔ تقریب پر ضلع سطح کے کووِڈ۔ 19ورکروں جنہوں نے موجودہ وَبا ئی صورتحال سے نمٹنے کے لئے غیر معمولی کا رکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ، کو بھی انعامات سے نوازا جائے گا۔تقریب کی صدارت لیفٹیننٹ گورنر کریں گے جبکہ مختلف محکموں کے اِنتظامی سیکرٹری ،جموں وکشمیر اضلاع کے ڈپٹی کمشنران ، میونسپل کونسلوں / کمیٹیوں کے صدور تمام بی ڈی سی چیئرمین اور منتخب سرپنچ اور مختلف اضلاع کے کووڈ۔19 ویرر شامل ہوں گے۔دوران میٹنگ فیصلہ لیا گیا کہ ضلع سطح پر مرتب