ریاست مخالف کارروائیاں، ملوث ملازمین برطرف ہونگے | چیف سیکریٹری کی سربراہی والی کمیٹی جانچ پڑتال اور سفارش کریگی

جموں//ملک دشمن کارروائیوں میں ملوث پائے جانے کی صورت میں حکومت نے پولیس اہلکاروں / ملازمین کی خدمات سے برخاستگی کے معاملات کی جانچ پڑتال اور سفارش کے لئے چیف سکریٹری بی وی آر سبرامنیم کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ایک عہدیدار کے مطابق عسکریت پسندی کی حمایت ، عسکریت پسندی کو پناہ دینا ، ان کے اقدامات کی حمایت کرنا ، ریاست کی سالمیت اور سلامتی کے لئے خطرہ بننے جیسے معاملات میں ملوث ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی۔اس سلسلے میں چیف سکریٹری کی سربراہی میں کمیٹی میں انتظامی سیکریٹری داخلہ ، ڈائریکٹر جنرل پولیس ، انتظامی سیکریٹری جی اے ڈی ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس ، سی آئی ڈی اور انتظامی سیکریٹری محکمہ قانون ، انصاف و پارلیمانی امور کوبطورممبر شامل ہیں۔ ہندوستان کے آئین کے دفعہ311 (2) (سی) کے تحت ریاست کی سالمیت کے تحت مقدمات کی جانچ اور سفارش کی جائے گی۔اس طرح کی اطلاع

تازہ ترین