لیفٹنٹ گورنر کا سکاسٹ جموں کا تفصیلی دورہ

 باہو میں روپ وے پروجیکٹ بھی شروع  جموں//جموں خطے میں سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کیلئے لیفٹیننٹ گورنرگریش چندر مرمو نے باہو اور مہمایا مندروں کے مابین کیبل کار پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقعہ پر مشیربصیر احمد خان ،ممبران پارلیمنٹ شمشیر سنگھ منہاس اور جگل کشور شرما کے علاوہ چیف سیکریٹری بی وی آر سبھرامنیم بھی موجودتھے۔افتتاحی تقریب کے بعد لیفٹیننٹ گورنر اور خاتون اول نے کیبل کار کی پہلی سواری کی۔ انہوں نے اس منصوبے کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ یہ خدمات جموں شہر کیلئے خاصی اہمیت کی حامل ثابت ہوں گی۔ انہوں نے اس کیبل کار آپریشن کو پہلے 15 دن تک عوام کو مفت فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔کیبل کار کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر ماجد کے اے درابو نے لیفٹیننٹ گورنر کو منصوبے کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ افتتاحی حصہ5 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ33.65 کر

۔ 2,65,687درماندہ شہریوں کی واپسی

  جموں//حکومت جموں وکشمیر نے کووِڈلاک ڈاون کے سبب ملک کے مختلف حصوں میں درماندہ جموںوکشمیر کے2,65,687شہریوں کو براستہ لکھن پور اور کووِڈخصوصی ریل گاڑیوں اور بسوں کے ذریعے تمام رہنما خطوط اور ایس او پیز پر عمل پیرا رہ کر یوٹی واپس لایا۔سرکاری اعداد و شما ر کے مطابق جموںوکشمیر کے مختلف اَضلاع کی اِنتظامیہ نے ملک کی مختلف ریاستوں اور یوٹیز سے80,765درماندہ مسافروں کو لے کر جبکہ براستہ لکھن پور1,84,922افراد کو حکومت نے96کووِڈ خصوصی ریل گاڑیوںکے ذریعے اودھمپو ر اور جموں ریلوے سٹیشنوں پر خیرمقدم کیا ۔حکومت نے لکھن پور کے ذریعے اَب تک بیرون ملک سے901مسافرو ں کویوٹی واپس لایا ہے ۔اِس طرح جموںوکشمیر حکومت نے اب تک 96 کووِڈ خصوصی ریل گاڑیوں اور براستہ لکھن پور بسو ںکے کاروان میں اب تک بیرون یوٹی درماندہ 2,65,687شہریو ں کو کووڈِ۔19 وَبا سے متعلق تمام احتیاطی تدابیر کو مد نظر رکھ کر واپس لایا

تازہ ترین