تازہ ترین

جموں سینٹرل جیل سے برآمد فون ڈی کوڈنگ کے لئے چندی گڑھ روانہ

جموں// سینٹرل جیل کوٹ بلوال جموں میں چند روز قبل برآمد ہونے والے موبائل فون، جن کو مبینہ طور پر قیدی استعمال کرتے تھے، کو ڈی کوڈنگ کے لئے چندی گڑھ بھیج دیا گیا ہے۔ محکمہ جیل خانہ جات کے اندرونی ذرائع نے بتایا کہ جیل سے برآمد شدہ موبائل فونوں میں سے پانچ سمارٹ فونوں کو ڈی کوڈنگ کے لئے فورنسک سائنس لیبارٹری چندی گڑھ بھیج دیا گیا ہے جبکہ بیس ماڈل فونز سائبر سیل جموں کو بھیج دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیل سے سی آئی ڈی نے سات چاقو، دس موبائل فون (اینڈروئیڈ اور بیس ماڈل )، سات سم کارڈ، بارہ ہیڈ فون، چار پن ڈرائیو، یو ایس بی ملٹی پورٹ، ایک سیم سنگ موبائل فون بیٹری، پانچ چار جرز، دو بلیو ٹوتھ، تین ڈاٹا کیبلز برآمد کئے گئے ہیں۔  

سو فیصد کوریج کا مقصد

جموں//سٹیٹ ہیلتھ ایجنسی ” گاﺅں گاﺅں آیوشمان “ کے اِقدام کا مقصد جموںوکشمیر میں آیوشمان بھارت کا رڈ وں کو مہیاکرنا ہے جس میں لوگ جوش و جذبے سے شرکت کر رہے ہیں۔اِس اِقدام کا آغاز جموںوکشمیر یوٹی کے تمام اَضلاع میں ایک ایک بلاک میں کیا گیا ہے۔اِس مہم کا بنیادی مقصد جموںوکشمیر کے اضلاع کے مختلف بلاکوں میں 15 جولائی 2021ءسے 19 جولائی 2021ءتک شروع ہونے والے ہر اہل مستفید کی رجسٹریشن کرنا ہے۔جس میں جموں اضلاع کے پہلے مرحلے میں بھلیسہ (ڈوڈہ) ، ارنیہ (جموں) ، باگگن (کٹھوعہ) ، درب شالہ (کشتواڑ) ، بفلیاز (پونچھ) ، درہال (راجوری) ، بٹوت (رام بن) ، بھو ماگ (ریاسی) ، بڑی براہمنا(سانبہ) اور چنونٹا (اودھمپور )شامل ہیں ۔اِسی طرح صوبہ کشمیر میں بیجی بہاڑہ ( اننت ناگ ) ، ارین ( بانڈی پورہ ) ،بونیار ( بارہمولہ ) ، بی کے پورہ ( بڈگام) ، لار ( گاندربل)، ڈی ایچ پورہ( کولگام ) ، ہندواڑہ (کپواڑہ )،

جموں شہر میں میٹرولائٹ کے لئے تیار کردہ ڈی پی آر کا جائزہ لیاگیا

جموں // صوبائی کمشنر جموں ڈاکٹر راگھو لنگر نے متعلقہ افسران کے اجلاس میں جموں شہر کے لئے تجویز کردہ وقاری میٹرولائٹ ٹرین منصوبے کے لئے وضع کردہ تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر) کا جائزہ لیا۔منیجنگ ڈائریکٹر ایم آر ٹی سی نے لنگرکو بریفنگ دی کہ پروجیکٹ کی تشکیل کو لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر کی ہدایت پر تیز کیا گیا ہے۔ایم ڈی نے ایک پاور پاور پوائنٹ پریزنٹیشن دی اورصوبائی کمشنر کو آگاہ کیا کہ اکتوبر 2016 میں جموں کے دارالحکومت شہروں میں تکنیکی معاشی خدمات اور ایم آر ٹی ایس کے لئے ڈی پی آر تشکیل دینے کے لئے رائٹس لمیٹڈ اور حکومت جموں وکشمیر کے مابین ایک یادداشت پر دستخط ہوئے تھے ۔رائٹس نے 2020 میں لائٹ میٹرو کا ڈی پی آر پیش کیا جسے انتظامی کونسل نے منظور کرلیا اور اس کے بعد اس کی منظوری اور مالی اعانت کے لئے وزارت ہاو¿سنگ اینڈ اربن افیئر (ایم ایچ ایچ اے) حکومت ہند کو پیش کیا گیا۔تاہم وزار

جموں ائر پورٹ سے شبانہ پروازیں

جموں//جموں ہوائی اڈے پر کمرشل پروازوں کا شبانہ آپریشن 23 جولائی سے شروع ہونا ہے۔ نجی طیارہ گو ائر کی شام کی پہلی پرواز جموں سے دہلی کیلئے روانہ ہوگی۔اس کی تصدیق مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اتوار کے روز اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ کے ذریعے کی۔ڈاکٹر سنگھ نے ٹویٹ کیا’’ایسی خبر جو سب کے چہروں پر خوشی لائے گی‘‘، پچھلے 5 سالوں سے ہماری مستقل کوشش کرنے کے بعد ، یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جموں اور دہلی کے مابین غالباً 23  جولائی بروز جمعہ کو شام کی آخری پروز روانہ ہوگی۔ گو ائر نے اس کیلئے اتفاق کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی جی کا شکریہ ، آپ ہمیشہ جموں و کشمیر کے لئے فیاض رہے ہیں ۔‘‘اس سے قبل گیارہ جولائی کو ڈویژنل کمشنر جموں ڈاکٹر راگھو لنگر نے جموں ایئر پورٹ پر رات کے دوران پروازوں کی لینڈنگ کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا تھا۔ہوائی اڈے کے

تازہ ترین