بھاجپا صدر رویندر رینہ کورونا کاشکار،نارائنہ ہسپتال منتقل

جموں //بھارتیہ جتناپارٹی کے جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جس کے بعد انہیں علاج کیلئے نارائنہ ہسپتال کٹرہ منتقل کیاگیاہے ۔بانڈی پورہ میں ان کے ہمراہ پارٹی کے دیگر لیڈران بشمول رام مادھو اور ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے خود کو قرنطینہ کرلیاہے ۔رویندر رینہ نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر تصدیق کرتے ہوئے لکھا’’ آج مجھے ہلکا سا بخار تھا، ٹیسٹ کرایا تو رپورٹ میں کووڈ 19 آیا، کوئی دوسری علامت نہیں‘‘۔ واضح رہے کہ اتوار کو بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری رام مادھو، وزیر اعظم دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ، بی جے پی کے قومی نائب صدر اویناش رائے کھنہ اور رویندر رینہ نے بانڈی پورہ کا دورہ کر کے وہاں مہلوک بی جے پی لیڈر شیخ وسیم باری کی اہلیہ اور دیگر افراد خانہ سے تعزیت کی تھی۔وہ پانچ روز تک سرینگر میں رہنے کے بعد گزشتہ روز جموں لوٹے ۔جموں

تازہ ترین