سرحدوں پر امن اور سلامتی کے قائل

  نئی دہلی// وزارت خارجہ کے ترجمان انوارگ کشیپ نے واضح کیا ہے کہ ملک کی سالمیت اور علاقائی کلیت پر کوبنائے رکھنے کیلئے بھارت پرعزم ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت سرحدوں پر امن بنائے رکھنے اور اختلافات کو بات چیت کے ذریعے دور کرنے کو ضروری سمجھتا ہے ۔ایک آن لائن بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ حقیقی کنٹرول لائن کااحترام کیاجانا چاہیے اوریہ سرحدی علاقوں میں امن امان بنائے رکھنے کیلئے لازمی ہے ۔سری واستو نے کہا قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈول نے چین کے وزیرخارجہ وانگ یی کودوٹوک الفاظ میں حقیقی کنٹرل لائن اور گلوان وادی میں پیش آئے حالیہ واقعات پر بھارت کی پوزیشن سے آگاہ کیا۔ سرحدی بات چیت کیلئے دونوں ملکوں کے خصوصی نمائندوں ڈول اور وانگ لی کے درمیان ٹیلی فون پر دوگھنٹے کی بات چیت کے بعددونوں ملکوں نے مشرقی لداخ میں تنازعہ کے مقامات سے فوجوں کو پیچھے ہٹایا۔  سری واستو نے کہا کہ قومی سل

امرناتھ یاتراکیلئے حفاظتی انتظامات

مرمو نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کا دورہ کر کے وہاں ایک مشترکہ سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی ۔اس دوران انہوں نے آئندہ امرناتھ جی یاترا کے حوالے سے سیکورٹی کے موجودہ انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔میٹنگ میں جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ ، ڈویژنل کمشنر کشمیر ،پی کے پولے ، آئی جی کشمیر وجے کمار ، ڈی آئی جی اننت ناگ اتل کمار گوئل ، ڈی آئی جی سی آر پی ایف دلیب سنگھ امبیش ، ایس پی کولگام کے علاوہ تمام حفاظتی ایجنسیوں کے اعلیٰ افسران بھی میں موجود تھے ۔ میٹنگ کے دوران ایس ایس پی کولگام نے ایل جی کو کولگام پولیس کی جانب سے ضلع میں سماج دشمن عناصر سے نپٹنے کیلئے شروع کی گئی مختلف مہموں کے بارے میں آگاہ کیا ۔انہوں نے  لیفٹینٹ گورنر کو کووِڈ - 19کے پھیلائوں کو روکنے کیلئے پولیس اور انتظامیہ کے کام کو بھی اُجاگر کیا ۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں امن وقانون کی صورتحال کو بنائے رکھنے

تازہ ترین