تازہ ترین

۔ 1,10,975 درماندہ شہریوں کی واپسی

 جموں//حکومت جموں وکشمیر نے لاک ڈاون کے سبب ملک کے مختلف حصوں میں درماندہ  1,10,975 شہریوں کو براستہ لکھن پور اور خصوصی ریل گاڑیوں اور بسوں کے ذریعے واپس لایا۔سرکاری اعداد و شما ر کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور یوٹیز سے34,417درماندہ مسافروں کو لے کر براستہ لکھن پور  اور 76,558 افراد کو 44 خصوصی ریل گاڑیوںکے ذریعے اودھمپو ر اور جموں لایا۔4جون سے 5 جون2020ء کی صبح تک لکھن پور کے راستے سے732جبکہ 885 مسافر آج 23ویں دلّی کووِڈ خصوصی ریل گاڑی سے جموں پہنچے ۔اب تک 23ریل گاڑیاں یوٹی کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 18,721 درماندہ مسافر جموں پہنچے جبکہ 21 خصوصی ریل گاڑیوں سے 15,696 مسافر اودھمپور ریلوے سٹیشن پر اُترے۔  

اپنی پارٹی کا وفد لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی

 جموں//جموںوکشمیر اپنی پارٹی کے ایک وفد نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو سے ملاقات کی اور انہیں عوامی اہمیت کے حامل مسائل کے بارے میں جانکاری دی۔ سابق وزیر منجیت سنگھ ، وکر م ملہوترا ، نمرتا شرمااور پوجا کپور پرمشتمل وفد نے گاڑیوں کی پارکنگ ، کورنٹین مراکز کا انتظام و انصرام ، چھوٹے معدنیات کی کان کنی ، سرحد ی شہریوں کے لئے بجلی کی ترسیل ،بین الاقوامی سرحد پر واقع دیہاتو ںمیں آبپاشی نہروں کی صاف و صفائی ، سرحد کی دیوار بندی کے پیش نظر ، فصلوں کے لئے معاوضہ کی ادائیگی ،سانبہ میں ٹریفک لائیٹس کی تنصیب ، وِجے پور میں فائر سٹیشن کا قیام، سانبہ ضلع میں تجارتی سرگرمیوں کی بحالی ،دہاڑی پانے والوں ، ایس آر او 202 ملازمین کی نوکریوں کو باقاعدہ بنانے ،4G اِنٹرنیٹ سروس کی بحالی ، محکمہ اطلاعات ورابطہ عامہ کی سٹرنجروں کی برخاستگی کے مسائل و مانگوں کی ایک یاداشت ایل جی کو پیش کی

سالانہ امرناتھ یاتراکیلئے تیاریاں جاری | جموں میں’’پرتھم پوجا‘‘ انجام دی گئی

جموں// کورونا کے باعث سالانہ شری امر ناتھ یاترا شروع ہونے پر ابہام کے بیچ شرائن بورڈ نے جمعہ کے روز یہاں ُپراتھم پوجا‘ مذہبی جوش وجذبے سے انجام دی۔شرائن بورڈ کے سی ای او بپل پاٹھک نے اس موقع پر میڈیا کو بتایا کہ اس پوجا کو جیشٹھ پرنیما کے دن حسب معمول یاترا کے دوران چندن واری کشمیر میں انجام دیا جاتا تھا لیکن امسال کورونا وائرس کی وجہ سے اس کو یہیں انجام دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سالانہ یاترا کے لئے تیاریاں کی جارہی ہیں اور یہ پوجا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔موصوف سی ای او نے کہا کہ وزارت امور داخلہ کی طرف سے جاری گائیڈ لائنز کے تحت ملک میں عبادت گاہوں کو آٹھ تاریخ سے کھولا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تازہ گائیڈ لائنز جاری کی جائیں گی جس سے سالانہ شری امرناتھ یاترا شروع ہونے کے لئے راہ ہموار ہوگی۔یاترا کی مدت کو مختصر کرکے صرف پندرہ دن رکھنے کی رپورٹس کو رد کرتے ہوئے  پاٹھک نے کہا

تازہ ترین