تازہ ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے’ میرا وطن ایپ‘ جاری کیا

 جموں//لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے راج بھون میں جموںوکشمیر کے ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق جانکاری موبائیل ایپ میرا وطن حصہ اول جاری کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اس نئے ایپ کوجاری کا مقصد ملازمین کو تنخواہوں سے متعلق جانکاری فراہم کرنا ہے اور ’میرا وطن ایپ‘ حصہ اوّل جاری کرنے سے ملازمین بالخصوص دُوردراز اور دیہی علاقوں میں تعینات اُن ملازموں جنہیں اپنے ڈرائنگ اور دسبرسنگ آفیسر تک پہنچ نہیں ہے آسانی سے کسی بھی وقت اپنی تنخواہوں سے متعلق تمام تفصیلات معلوم کرسکتے ہیں۔اُنہوں نے حکومت کی مختلف سکیموں اور کام کاج کو زیادہ سے زیادہ خود کار بنانے پر زور دیا تاکہ ملازمین اور عام لوگ مستفید ہوسکے۔لیفٹیننٹ گورنر نے فری اور پوسٹ میٹرک سکالر شپ اور محکمہ سماجی بہبود کی خاطر مربود سماجی تحفظ سکیم کے لئے بھی اسی طرح کی ایپلکیشن تیار کرنے کی خواہش ظاہر کی تاکہ مستحقین وظائف او

یونیورسٹیوں میں تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی | لیفٹیننٹ گورنرکاباباغلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے تبادلہ خیال

 جموں//جموںوکشمیر کی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر س کے ساتھ جائزہ میٹنگوں کو جاری رکھتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرمر مو نے باباغلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کے  وائس چانسلرکیساتھ ویڈیو کانفرنس منعقد کر کے یونیورسٹی میں تدریسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کے لئے کی جارہی تیاریوں کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری موجود تھے جبکہ وائس چانسلر بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی اور جامع کے رجسٹرار نے میٹنگ میں بذریعہ ویڈیو کانفرنس شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے جامع کی جانب سے اُٹھائے جارہے احتیاطی اقدامات اور بعد از لاک ڈاون تیاریوں سے متعلق مفصل رِپورٹ طلب کی۔ اُنہوں نے وائس چانسلر کو تدریسی سیشن اور بعد از لاک ڈاون اِمتحانات کے بلا رُکاوٹ انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے جامع منصوبہ بندی کرنے کے لئے کہا۔ اُنہوں نے کیمپس اور ہوسٹلوں کی مکمل صاف صفائی کی بھی ہدایت دی ۔اُنہوں نے