تازہ ترین

بجلی کی تقسیم اور ترسیل کے بنیادی ڈھانچے کومستحکم بنایا جائے:کنسل

 جموں//پرنسپل سیکرٹری محکمہ بجلی روہت کنسل نے محکمہ بجلی اور کے پی ڈی سی ایل کے اعلیٰ افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کے دوران بجلی شعبے کی صورتحال مرکزی معاونت والی سکیموں ، بجلی فیس کی وصولیابی اور کشمیر پاور ڈسٹربیوشن کارپوریشن لمٹیڈ سے متعلق دیگر معاملات کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں منیجنگ ڈائریکٹر کے پی ڈی سی ایل ، ڈائریکٹر فائنانس اینڈ اکائونٹس ( پی ڈی ڈی ) ، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈسٹربیوشن، چیف انجینئر ڈسٹربیوشن ،انفورسمنٹ ، پروکیورمنٹ اور پروجیکٹس کے علاوہ سپرا نٹنڈنگ انجینئر اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔دورانِ میٹنگ بجلی کے تقسیمی اور ترسیلی بنیاد ی ڈھانچے کو مستحکم بنانے ، اِلتوأ میں پڑے پروجیکٹوں کو مکمل کرنے ، مرکزی معاونت والی سکیموں کے تحت جاری کاموں پر پیش رفت ، مرکزی ورکشاپ کی صلاحیت میں اضافہ ، سرما کے لئے بجلی کی ترسیل سے متعلق تیاریوں ، بجلی کے بھاری دبائو والے ریسونگ

ہائی کورٹ کا سال بھر کیلئے کام کاج کلینڈر

 جموں//موسم سرما اور گرما ک لئے اوقات کار میں تبدیلی کی گزشتہ روایت کو خیر باد کرتے ہوئے جموں وکشمیر ہائی کورٹ کیلئے ا ب سال بھر یکسان اوقات کار مقرر کئے گئے ہیں۔ چیف جسٹس نے اوقات کار سے متعلق کلینڈر جاری کیا ہے۔ہائی کورٹ کی جموں وِنگ کیلئے رجسٹری ، دفتری اوقات پہلے اجلاس کے لئے 9.30سے ایک بجے تک ، اجلاس کی دوسری نشست 2سے ساڑھے 4بجے تک مقرر کی گئی ہے جس کے دوران ایک گھنٹے کا وقفہ طعام ہوگا جبکہ عدالت کے اوقاتِ کار 10بجے سے ایک بجے تک نشست اوّل اور دوبجے سے 4بجے تک نشست دوم مقرر کئے گئے ہیں۔ سری نگر ونگ کیلئے رجسٹری ، دفتری اوقات پہلے اجلاس کے لئے 10سے ایک بجے تک ، اجلاس کی دوسری نشست 2سے ساڑھے 5بجے تک مقرر کی گئی ہے جس کے دوران ایک گھنٹے کا وقفہ طعام ہوگا جبکہ عدالت کے اوقاتِ کار ساڑھے 10بجے سے ایک بجے تک نشست اوّل اور دوبجے سے ساڑھے چار بجے تک نشست دوم مقرر کی گئی ہے۔ جموں ضلع ک

سوزکا لیفٹنٹ گورنر کو مکتوب

سرینگر//سابق مرکزی وزیرپروفیسر سیف الدین سوزنے لیفٹینٹ گورنرگریش چندرمرموسے اپیل کی ہے کہ وہ چنئی اورتمل ناڈمیںدرماندہ کشمیری طلبہ اورمزدوروں کوکشمیرواپس لانے کیلئے اقدام کریں ۔ایک بیان میں سوز نے کہا کہ انہوں نے لیفٹینٹ گورنر کو ایک مکتوب میں سمجھایا کہ یہ درماندہ لوگ ریاستی انتظامیہ کیطرف سے صرف ٹرانسپورٹ سہولیات چاہتے ہیں تاکہ وہ اپنے گھروں کو صحیح سلامت پہنچ سکیں۔سوزنے کہا کہ میں نے لیفٹینٹ گورنرکوبتایا کہ درماندہ لوگوں میں بیشترطلبہ ہیں اور اس کے علاوہ مزدور طبقہ کے لوگ بھی اس میں شامل ہیں جو ذریعہ معاش کیلئے تمل ناڈ گئے تھے۔سوزنے لیفٹینٹ گورنر کو بتایا کہ سہیل نذیرڈار نامی ایک شخص   (9149747810)، درماندہ لوگوں کو کشمیر لانے میں مدد کرنے کیلئے تیار ہے اس لئے اُس کے ساتھ بھی رابطہ بنایا جانا چاہئے۔ 

ڈائریکٹراسکول ایجوکیشن جموں کی صلاح

جموں//ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن جموں نے نجی اسکولوں کے لئے چودہ نکاتی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران بچوںکے طویل آن لائن کلاسز لینے سے احتراز کریں کیونکہ یہ ان کے صحت کے لئے ضرر رساں ثابت ہوسکتے ہیں۔ناظم اسکول ایجوکیشن جموں انو رادھا گپتا نے مذکورہ ایڈوائزری کے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا،’’ہم نے تمام نجی اسکولوں کو ہدایات دی ہیں کہ وہ طلبا کے روزانہ بنیادوں پر طویل آن لائن کلاسز لینے سے احتراز کریں کیونکہ اس سے ان کی صحت پر منفی اثرات پڑسکتے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ اسکولوں سے کہا گیا ہے کہ وہ والدین ایسوسی ایشنز کے نمائندوں کے ساتھ صلح مشورے کرکے بچوں کے آن لائن کلاسز لینے کے لئے ایک شیڈول بنائیں۔موصوفہ نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر نجی اسکولوں اور ان میں زیر تعلیم طلبا کے والدین کے نام یہ ایڈوائزری جاری کرنے کی ضرورت محسوس کی گئی تاکہ

جموں وکشمیر میں واپس آنیوالے افراد

جموں //جموں وکشمیر آرہے تمام افراد کو اس وقت تک قرنطینہ مراکز ہی میں رکھنے کاحکم جاری کیاگیاہے جب تک کہ ان کی ٹیسٹ رپورٹ منفی نہ آئے ۔ممبر سیکریٹری سٹیٹ ایگزیکٹو کمیٹی کی طرف سے اس سلسلے میں جاری ہونے والے ایک حکمنامہ کے مطابق ’’یونین ٹیریٹری میں آنے والے سوفیصد افراد چاہے وہ بذریعہ روڈ ،بذریعہ ٹرین یا بذریعہ ہوائی جہاز آئیں، کوکورونا ٹیسٹنگ سے گزرناپڑے گا‘‘۔حکمنامہ کے مطابق حکومت نے سوفیصد لوگوں کیلئے RTPCRٹیسٹ لازمی قرا ر دیاہے ۔کورونا ٹیسٹنگ کے بعد ان لوگوں کو اس وقت تک انتظامی قرنطینہ میں رہناپڑے گاجب تک کی ان کی رپورٹ منفی نہ آئے اوراس کے بعد انہیں گھریلو قرنطینہ کیلئے روانہ کیاجائے گا۔اگر ان کی رپورٹ مثبت آئی تو انہیں علاج کیلئے ہسپتال منتقل کیاجائے گا اورعلاج کے بعد وہ گھر جاسکیں گے۔ خصوصی پروازوں کے ذریعے اب تک 652مسافر جموںوکشمیر وارِد ہوئے۔یوٹی س