لیفٹیننٹ گورنر نے جموں کے سرکاری ہسپتال کا دورہ کیا | معالجین کو باقاعدرائونڈوں کے ذریعے مریضوں کی بہتر دیکھ ریکھ کو یقینی بنانے پر زور

جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کو گورنمنٹ ہسپتال گاندھی نگر ، سی ڈی اور ٹی بی ہسپتال جموں اور گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کا دورہ کیا۔اُنہوں نے کووِڈ کیئر ہسپتال میں بنیادی ڈھانچے اور مریضوں کیلئے صحت سہولیات کا جائزہ لیا۔ دوروں کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد ،مریضوں کی شفایابی کے بعد انہیں چھٹی اور آکسیجن سپورٹ بیڈکی دستیابی کے بارے میں دریافت کیا ۔اُنہوں نے ہسپتالوں میں آکسیجن جنریشن پلانٹوں کی فعالیت کا معائینہ کرتے ہوئے مریضوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے دستیاب وسائل کو مؤثر اندازمیں استعمال کرنے کی ہدایت دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے ہسپتالوںکے اِنتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ وارڈوں میں ایچ او ڈیز اور سینئر ڈاکٹروں کے باقاعدہ راونڈ وں کے ذریعے مریضوں کی بہتر دیکھ ریکھ کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے ہسپتالوں میں ریفرل پالیسی پر بھی زور دیا۔اُنہوںنے کہا کہ

رواں سال کے تین ماہ | جموں ضلع کی سڑکوں پر موت کا خونین رقض جاری | 294سڑک حادثات میں 29افراد ہلاک اور 366زخمی

 جموں //جموں کی سڑکوں پر رواں سال بھی سڑک حادثات کا سلسلہ جاری رہا ہے اور گذشتہ تین ماہ کے دوران ضلع میں 294سڑک حادثات کے دوران 29لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے اور 366افراد زخمی ہوئے ہیں ۔محکمہ ٹریفک کے اعداوشمار کے مطابق ضلع جموں میں جنوری کے مہینے میں 83سڑک حادثات رونما ہوئے ہیں جس دوران 6لوگوں کی موت اور 94زخمی ہوئے ہیں۔ اسی طرح فروری کے مہینے میں 98سڑک حادثات کے دوران 14افراد ہلاک ہوئے اور 131زخمی ہوئے ہیں ،مارچ کے مہینے میں 113سڑک حادثات کے دوران 9افراد ہلاک اور 140زخمی ہوئے ہیں ۔جموں ایک ایسا ضلع ہے جس میں سب سے زیادہ سڑک حادثات رونما ہوتے ہیں ۔سال2020میں اس ضلع میں کل 974سڑک حادثات رونما ہوئے جس دوران 92لوگوں کی موت ہوئی اور 1117افراد زخمی ہوئے ۔محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ ٹرایفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیاں انجام دی جاتی ہیں ۔محکمہ کا کہنا ہ

لیفٹیننٹ گورنرکی اعلی فوجی کمانڈروں کیساتھ تبادلہ خیال

 جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یہاں راج بھون میں جی او سی شمالی کمان لیفٹیننٹ جنرل وائی کے جوشی اور شمالی اور مغربی کمانڈ کے سینئر آرمی عہدیداروں کے ساتھ کوویڈ تیاریوں اور قابو پانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔لیفٹیننٹ جنرل ایس ہری موہن ایئر ، چیف آف اسٹاف ، ناردرن کمانڈ اور میجر جنرل نیرج گوسین ، جی او سی 26 ڈویژن شریک تھے۔ کوڈ کیئر اسپتالوں میں ضروری مدد فراہم کرنے میں فوج کی جاری کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے ، لیفٹیننٹ گورنر نے فوجی افسران سے کہا کہ وہ 100 بستروں پر مشتمل کوویڈ کیئر کی صلاحیت آکسیجن کی مدد سے 200 بسترتک بڑھانے کے امکان کو تلاش کریں۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ ناردرن کمانڈ کے عہدیداروں کو مغربی کمانڈ کے ساتھ اپنی کوششوں میں تعاون کرنے کے لئے جموں کے آرمی پبلک اسکول ڈومانہ ، جموں میں کوڈ 19 سینٹر کی 100 بستروں کی گنجائش کو 200 بستروں تک بڑھایا جائے۔ لیفٹ

تازہ ترین