تازہ ترین

کٹھوعہ جیل میں پنجاب کے قیدی کی مبینہ خودکشی

سری نگر// جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے جیل میں جمعرات کی صبح پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک قیدی کو واش روم میں لٹکا ہوا پایا گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ کٹھوعہ جیل میں جمعرات کی علی الصبح پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک 43 سالہ قیدی کو ایک واش روم میں لٹکتے ہوئے پایا گیا۔ انہوں نے مہلوک قیدی کی شناخت 43 سالہ راجندر سنگھ ولد نشتر سنگھ ساکن پنجاب کے بطور ہوئی ہے جو منشیات سمگلنگ کے ایک کیس میں بند تھا۔  

جموں ائر پورٹ پر این آئی اے کے ہاتھوں ایک شخص گرفتار

سرینگر//قومی تحقیقاتی ایجنسی یا این آئی اے نے جمعرات کو جموں ائر پورٹ پر ایک شخص کی گرفتاری عمل میں لائی۔ نیوز ایجنسی کے این او نے این آئی اے کے عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ایک شخص کو گرفتارکیا گیا ہے ۔ باقی تفاصیل کا انتظار ہے۔ واضح رہے کہ این آئی اے کشمیر سے تعلق رکھنے والے کئی کیسوں کی تحقیقات کررہی ہے۔ایجنسی نے ابھی تک سینکڑوں افراد سے پوچھ تاچھ کی ہے جن میں سیاست دان، تاجر،طالب علم اور صحافی بھی شامل ہیں۔  

سائنس کالج میں عملہ کے7ممبران اور23طلاب کورونا متاثر،کالج دو دن کیلئے بند | جموں صوبہ میںپھر اونچی اچھال، 347مثبت

جموں//کینال روڈ پر واقع جی جی ایم سائنس کالج کوعملہ کے7اور 23طلاب کورونا متاثرہ آنے کے بعد دو دن کیلئے بند کردیا گیاہے۔پرنسپل جی جی ایم سائنس کالج رویندر کمار ٹکو نے بتایا کہ کالج میں سیمپلنگ کے دوران عملے کے ممبران اور طلباء کے 420 نمونے لئے گئے۔پرنسپل نے بتایا’’420 نمونوں میں سے 30 مثبت پائے گئے۔ ان میں عملے کے 7 ممبران اور 23 طلباء شامل ہیں ‘‘۔پرنسپل نے بتایا کہ انہوں نے مناسب صفائی کے لئے اس ادارہ کو دو دن یعنی 8 اور 9 اپریل 2021 کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا مزید کہناتھا’’مارچ کے مہینے میں ، ہم نے کالج میں سیمپلنگ کروائی تھی لیکن کسی کا مثبت تجربہ نہیں کیا گیا۔ سیمپلنگ ایک مستقل عمل ہے۔ تاہم  آج 30 معاملات کا پتہ چلا ہے‘‘۔انہوں نے دعوی کیا کہ ان میں سے کوئی بھی علامتی نہیں تھا اور مثبت طلباء کے ساتھ ساتھ عملے کے ممبروں

جموں خطہ میں کوویڈ 19 کیسوں میں نمایاں اضافہ: صوبائی کمشنر | مائیکرو کنٹینمنٹ زون قائم کرنے ،شدید متاثرہ مقامات کا پتہ لگانے کا دیا عندیہ

جموں// جموں خطے میں تازہ کوڈ 19معاملہ میں نمایاں اضافہ پر لوگوں کو متنبہ کرتے ہوئے صوبائی کمشنر جموںڈاکٹر راگھو لنگر نے کہا کہ اگرلوگوں نے کوڈ مناسب رویہ نہ اپنایا تو وہ کورونا کے مزید پھیلائو کو روکنے کیلئے مائیکرو کنٹینمنٹ زون بنانے پر مجبور ہوجائیںگے۔صوبائی کمشنر نے یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بالخصوص ضلع جموں اور دیگر چند اضلاع میں کوویڈ کیسوں کی کل تعداد میں اضافے کے درمیان گذشتہ تین ہفتوں سے ابھرتی کوویڈ صورتحال تشویش ناک ہے۔انہوں نے کہاکہ پچھلے کچھ دنوں سے 10 سے 15 معاملات کی نسبت مثبت معاملات کی تعداد 347 تک پہنچ چکی ہے جن میں ضلع جموں میں 137 شامل ہیں اور یہ ایک تشویش ناک رجحان ہے۔انہوں نے کہا "مجموعی طور پر تخفیف کے لئے ہمیںعام لوگوں کے تعاون کی ضرورت ہے جیسے عوامی مقامات پر کوویڈ مناسب طرز عمل کو اپنانا ، ماسک پہننا ، ہاتھوں کی صفائی کرنا اور جسمانی

لیفٹیننٹ گورنر کا بلاک دیوس کے ایک حصہ کے طو رہیرا نگر کا دورہ | کہا حکومت سہولت کار ، ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کیلئے عوامی شرکت لازمی

کٹھوعہ//عوامی شکایات کے ازالے کیلئے بلاک دیوس کے پلیٹ فارم کی پہلی بار تشخیص کرنے اور عوام کو فراہم کی جانے والی مختلف سرکاری خدمات اور فلاحی منصوبوں کے تحت زمینی سطح پر جائیزہ لینے کیلئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہیرا نگر کٹھوعہ کے بلاک دیوس میں حصہ لیا ۔ لیفٹیننٹ گورنر کا یہ دورہ خطے میں پانی کی فراہمی کو بڑھانے کیلئے ایک اور سنگِ میل ثابت ہوا ، جس میں لیفٹیننٹ گورنر نے 7.52 کروڑ روپے کی 4 واٹر سپلائی سکیموں کا ای افتتاح کیا ۔ اس کے علاوہ 90 لاکھ روپے کی لاگت سے دیگر ترقیاتی پروجیکٹوں کا بھی ای افتتاح کیا ۔ ابتداء میں لفٹینٹ گورنر نے مختلف محکموں کی طرف سے لگائے گئے سٹالوں کا معائینہ کیا اور ان سے متعلق شکایات اور متعلقہ محکموں کی طرف سے ان کے ازالے کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں دریافت کیا ۔ بلاک دیوس کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ اس کا مقصد مختلف محکموں ک

جموں و کشمیر فلم پالیسی ملک میں سب سے بہترین ہوگی

جموں//جموں کشمیرکی فلمسازی کی پالیسی ملک کی بہترین فلمسازی پالیسی ہوگی اور اس کوحتمی شکل دینے کے دوران تمام متعلقین کو اعتمادمیں لیا جائے گا۔ اسبات کااظہار لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں جموں کشمیر کی مجوزہ فلم پالیسی2021کاجائزہ لینے کے دوران کیا۔میٹنگ کے دوران فلمسازوں کو جموں کشمیر کی طرف راغب کرنے کیلئے اس پالیسی کے خدوخال کا نکتہ وار جائزہ لیاگیا اور تفصیلی غور خوص ہوا۔لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ ملک کے معروف فلمسازوں سے صلاح مشورہ کرکے ان کی تجاویز کو اس پالیسی میں شامل کریں۔ انہوں نے ملک بھر اور بیرونی ملک کے معروف فلمسازوں کویہاں لانے کیلئے سنگل ونڈو سہولیات نظام کو درست کرنے کی ضرورت پرزوردیا تاکہ وہ یہاں کے دلفریب نظاروں کوعکس بند کرسکیں۔ اس دوران ناظم اطلاعات راہل پانڈے نے فلمی صنعت کو جموں کشمیرمیں پیش کرنے کے فوائد کی تفصیلی جانکا

نکسلی حملے میںلاپتہ ہوئے اہلکار کے افراد خانہ کا جموںمیں احتجاج | محفوظ رہائی کا مطالبہ ، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے مداخلت کی اپیل

جموں//نکسلیوں کے چنگل سے محفوظ رہائی کا حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے جموں کے مغوی سی آر پی ایف کمانڈو کے افراد خاندان نے بدھ کو جموں میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس موقعہ پر احتجاجی مظاہرین نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سے درخواست کی ہے کہ سی آر پی ایف اہلکار کی واپسی کو یقینی بنایا جائے۔ اہل خانہ نے بدھ کو جموں کے اکھنور علاقے میں احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سی آر پی ایف اہلکار کی بحفاظت واپسی یقینی بنائی جائے ۔ احتجاجی مظاہرین اس موقعہ پر اکھنور شاہراہ پر احتجاج کرتے ہوئے سڑک پر بیٹھ گئے جس کی وجہ سے ٹریفک میں خلل پڑا۔ کوبرا کمانڈو کے افراد خاندان نے بتایا کہ ’راکیشور سنگھ منہاس کی محفوظ رہائی کے سوا انہیں کچھ نہیں چاہئے‘۔راکیشور سنگھ منہاس کے افراد خاندان نے ماؤنوازوں کی قید سے محفوظ رہائی کے لیے مرکزی حکومت، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے پرزور

تازہ ترین