تازہ ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے کورونامخالف ٹیکہ لگوایا

جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاکو  جموں کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اور ہسپتال (جی ایم سی ایچ) میں کووِڈ۔19  ویکسین کا پہلا ٹیکہ لگایا گیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اِس ویکسین کا پہلا ٹیکہ لگانے کے بعد کہا ’’میں نے آج یہ ویکسین لی ہے ،یہ ایک ہموار عمل تھا، میں تمام اہل لوگوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ آگے آئیں اور ویکسین کی خوراک لیں، ویکسین محفوظ ہیں اور میں ویکسین تیار کرنے پر تمام سائنسدانوں کو مبارک باد دیتا ہوں‘‘ ۔اُنہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ حفاظتی ٹیکے لگانے کے بعد بھی کووِڈ ۔19سے متعلقہ تمام ایس او پیز پر عمل کریں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ دنیا نے ہندوستانی سائنس دانوں کی ذہانت کا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے تمام فرنٹ لائن کارکنوں ، ڈاکٹروں اور طبی عملے کا بھی شکریہ اَدا کیا جو کووِڈ۔19 کے خلاف زبردست لڑائی کی رہنمائی کرتے ہیں۔  

شب معراج کی چھٹی اب 12مارچ کو ہوگی

جموں//جموں کشمیر انتظامیہ کے مطابق شب معراج کی چھٹی 11مارچ کے بجائے اب 12مارچ کو ہوگی ۔سرکاری کلینڈر میں شب معراج کی چھٹی 11مارچ کو رکھی گئی تھی لیکن اب جمعرات کے بجائے جمعہ یعنی 12مارچ کو دی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں کمشنر سیکریٹری منوج کمار دیودی کی جانب سے ایک حکمنامہ جاری کیا گیا ہے ۔   

سرکاری محکموں میں بقایاجات سے چھوٹی صنعتیں مشکلات سے دوچار

 صنعت کاروں کی مانگوں اور مسائل کو حل کرنے پر زور  جموں// پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت کا چارج سنبھالنے کے بعد رنجن پرکاش ٹھاکر نے صنعت بھون جموں میں جے اینڈ کے سمال سکیل اِنڈسٹریز ڈیولپمنٹ کارپوریشن ( ایس آئی سی او پی ) کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ابتداً ایس آئی سی او پی کے منیجنگ ڈائریکٹر اتول شرما نے پرنسپل سیکرٹری کو کارپوریشن کے ذریعہ انجام دی جارہی مختلف سرگرمیوں اور گزشتہ پانچ برسوں کی جانے والی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی ۔پرنسپل سیکریٹری نے سرگرمی سے متعلق کارکردگی کا جائزہ لیا اور منیجنگ ڈائریکٹر ایس آئی سی او پی سے درپیش مسائل سے متعلق اِستفسار کیا۔پرنسپل سیکریٹری کو بتایا گیا کہ مختلف ایم ایس ایم ای مصنوعات اور کلیدی تعمیراتی مواد کی فراہمی کی وجہ سے مختلف سرکاری محکموں میں بہت بڑی رقم باقی ہے جس کے نتیجے میں مقامی ایم ایس ایم ایس ایک طویل عرصے سے مشکل

ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف کانگریس پھر سڑکوں پر

  جموں// کانگریس کی جموں وکشمیر یونٹ نے جمعرات کے روز پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے احتجاج کیا۔  سینئر رہنما رمن بھلا کی سربراہی میں پارٹی کے ممبروں نے بھی ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مہیش پورہ چوک سے یہاں سول سیکرٹریٹ کے 'گھیرائو' کیلئے مارچ کیا لیکن پولیس نے انہیں روک دیا۔بھلا نے مطالبہ کیا کہ بی جے پی حکومت لوگوں کو پٹرول ، ڈیزل اور کھانا پکانے گیس کی بڑھتی قیمتوں سے فوری امداد فراہم کرے۔انہوں نے الزام عائد کیا اور مطالبہ کیا کہ ایکسائز ڈیوٹی کو جزوی طور پر واپس کرکے قیمتوں میں کمی لائی جائے۔بھلا نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ جی ڈی پی گر چکی ہے توگیس ، ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں بغیر کسی عدم استحکام اضافہ ہوتا جارہا ہے۔انہوں نے کہا ، "پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور یوپی اے (یونائیٹڈ پروگریس

ڈ لو نے اے این ایم ( انمول ) پورٹل کا آغاز کیا

جموں//صحت ریکارڈ کا ڈیجٹل ذخیرہ قائم کر کے اس کی دیکھ ریکھ کرنے کیلئے کمشنر صحت و طبی تعلیم نے انمول ( اے این ایم ) آن لائین اپلی کیشن کا آغاز کیا ۔ انہوں نے اس مقصد کیلئے محکمہ کی اے این ایم میں ٹیبلٹس تقسیم کئے ۔ اس ضمن میں منعقدہ پروگرام کا انعقاد قومی صحت مشن نے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کے اشتراک سے کیا تھا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فائنانشل کمشنر صحت نے مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم کو قلیل مدت کے اندر اس نوعیت کے انقلابی قدم اٹھانے کیلئے سراہا ۔ انہوں نے اس اپلی کیشن کا بہترین استعمال کر کے جموں کشمیر میں صحت نظام کو مزید فروغ دینے پر زور دیا ۔ انہوں نے فیلڈ عملے کو موصول شدہ آلات کے استعمال سے روشناس ہو کر دُنیا بھر میں صحت سے متعلق رحجانات سے آگاہی حاصل کرنے کیلئے کہا ۔ اس موقعہ پر مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم نے اپنی پرذنٹیشن میں اس پہل کے مختلف گوشوں کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے جانکار

تازہ ترین