جھڑپوں کے بعد مقامی لوگوں کے ہاتھوں لکھنپور ٹول پلازا کی توڑ پھوڑ،علاقے میں پابندیاں عائد

جموں//مقامی لوگوں نے گذشتہ رات جموں ،پٹھانکوٹ شاہراہ پر قائم لکھنپور ٹول پلازا کے ملازمین کے ساتھ جھڑپ کے بعد مذکورہ ٹول پلازا کی توڑ پھوڑ کی۔  یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب مقامی لوگوں نے ،جو شاہراہ سے گذر رہے تھے، ٹول ٹیکس ادا کرنے سے انکار کیا جس کے بعد طرفین میں گرم گفتاری ہوئی۔ حکام کے مطابق معاملہ بہت جلد بگڑ گیا اور طرفین میں جھڑپ جھڑ گئی جس کے دوران چار افراد زخمی ہوگئے۔ ضلع مجسٹریٹ کٹھوعہ او پی بھگت کے مطابق”تین سے چار نوجوان زخمی ہوئے ہیں اور اُن کی حالت مستحکم ہے“۔ جھڑپوں کے دوران مزید مقامی افراد جائے مقام پر پہنچے اور لکھنپور ٹول پلازا کی توڑ پھوڑ کی جس کے بعد وہاں پولیس اور فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں دفعہ144نافذ کیا گیا ہے اور ان پابندیوں کا اطلاق دو پولیس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں ہوگا۔

گھریلو پروازو ں کا 71واںدِن | 1678مسافر14 پروازوں میں سرینگرپہنچے

 جموں//جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں گھریلو پروازوں کے دوبار ہ چالوہونے کے71ویں دِن 2,406مسافروں کو لے کر آج24پروازیں جموں اور سری نگر ہوائی اڈے پر اتریں ۔ 728مسافروں سمیت10کمرشل پروازیں جموں ہوائی اڈے اور 1678مسافروں کو لے کر14 پروازیں آج سری نگر کے ہوائی اڈے پر اتریں۔واضح رہے کہ25 مئی سے اب تک جموں ایئر پورٹ پر 553گھریلو پروازیں اتری ہیں جن میں 41,892 مسافروں نے سفر کیا ۔ اسی طرح سری نگر ائیر پورٹ پر884گھریلو پروازیںاتریں ہیں جن میں  1,11,979مسافروں نے سفر کیا ہے۔نیز جموں وکشمیر حکومت نے عالمی وَبا کے پیش نظر اَب تک متعدد ممالک سے تقریباً3,676مسافروں کو خصوصی انخلأ پروازوں کے ذریعے جموںوکشمیر یوٹی میں واپس لایا ہے۔ہوائی اڈے پر اُترتے ہی تمام مسافروں کا کووِڈ۔19ٹیسٹ کیا گیا اوردونوں ہوائی اڈوں سے  اپنے منازل کی طرف تما م احتیاطی تدابیر پر عمل پیر ا رہ کر روانہ کئے گئے

عوامی خدمات ایوارڈ

جموں//جموں وکشمیر میں انتظامیہ میں بہترین عوامی خدمات کے صلے میں ملنے والے وزیر اعلیٰ ایوارڈ کولیفٹنٹ گورنر کے نام سے منسوب کیا گیاہے۔محکمہ عمومی انتظامی نے افسروں کے نام سفارش کرنے سے قبل وزیر اعلیٰ ایوارڈ کے نام میں ترمیم کرکے’’لیفٹیننٹ گورنر ایوارڈ برائے ایمانداری اور عوامی خدمات‘‘قرار دیاہے۔18 جون 2006 کے سرکاری حکمنامہ زیرنمبر 860۔جی اے ڈی میں ترمیم کردی گئی ہے اور اب یہ ایوارڈ وزیر اعلیٰ کے بجائے لیفٹیننٹ گورنرکے نام سے منسوب ہوگا۔حکمنامہ کے مطابق ایوارڈ کا اعلان سالانہ یوم آزادی کے موقعہ پر متعلقہ محکموںسے موصولہ نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد کیا جاتا ہے۔اس سلسلے میں تمام انتظامی سیکریٹریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 7اگست 2020 ء تک یا اس سے پہلے نامزدگی پیش کریں۔حکمنامہ کے مطابق نامزدگیوں کو نامزد سرکاری ملازمین کی تفصیلات کے ساتھ بھیجا جائے گا جس میں ان س

۔10اگست کو ایل جی کی صدارت میں تقریب

  جموں//چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے پنچایتوں، بلاک ڈیولپمنٹ کونسلوں ، بلدیاتی اِداروں کے لئے 10 ؍ اگست 2020ء کو منعقد کی جانے والی تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔حکومت تقریب کا اِنعقاد لوکل سیلف گورنمنٹ اِداروں کے قومی سطح کے انعام یافتہ ارکان کے اعزاز میں کر رہی ہے جنہوں نے بنیادی سطح پر کئی عوام دوست اِقدامات کئے ۔ تقریب پر ضلع سطح کے کووِڈ۔ 19ورکروں جنہوں نے موجودہ وَبا ئی صورتحال سے نمٹنے کے لئے غیر معمولی کا رکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ، کو بھی انعامات سے نوازا جائے گا۔تقریب کی صدارت لیفٹیننٹ گورنر کریں گے جبکہ مختلف محکموں کے اِنتظامی سیکرٹری ،جموں وکشمیر اضلاع کے ڈپٹی کمشنران ، میونسپل کونسلوں / کمیٹیوں کے صدور تمام بی ڈی سی چیئرمین اور منتخب سرپنچ اور مختلف اضلاع کے کووڈ۔19 ویرر شامل ہوں گے۔دوران میٹنگ فیصلہ لیا گیا کہ ضلع سطح پر مرتب

درجہ چہارم اسامیاں

جموں// 3,65,690اُمید واروں نے سروس سلیکشن بورڈ کے آن لائن پورٹل پر رجسٹریشن کی جبکہ1,90,910 اُمید واروں نے درجہ چہارم اَسامیوں کے آن لائن درخواست پیش کرنے کا عمل مکمل کیا۔بورڈ نے جے کے ایس ایس بی کے آن لائن ایپلی کیشن پورٹل پر آن لائن درخواستیں جمع کروانے کے لئے 10 جولائی 2020 ء کو شروع ہونے کی تاریخ مقرر کی تھی ۔نیز اکاؤنٹس اسسٹنٹ کی اَسامیوں کے لئے 37,470درخواستیں آن لائن جمع کروائی گئیںجبکہ یہ بات نوٹ کی گئی کہ کل 89,000منفرد اَفرادنے بورڈ کے آن لائن ایپلی کیشن پورٹل پررسائی حاصل کی۔جموںوکشمیر سروس سلیکشن بورڈ نے درجہ چہارم اَسامیوںکے لئے جموںوکشمیر بھرتی ( خصوصی بھرتی) قواعد 2020 کے تحت مختلف محکموںمیں ضلع صوبائی یونین ٹریٹری کیڈر کے لئے 8575 درجہ چہارم اَسامیوں کو اِشتہاری نوٹیفکیشن نمبر 1آف 2020 ،بتاریخ26.06.2020مشتہر کیا ہے۔بورڈ نے سری نگر اور جموں میں دو ہیلپ لائن اُمید

انتظامیہ میں عمدہ کارکردگی، وزیر اعظم ایوارڈ کیلئے نام طلب

جموں//حکومت نے سرکاری انتظامیہ میں بہترین کارکردگی کے لئے وزیر اعظم ایوارڈ کی خاطر سرکاری ملازمین کے نام طلب کئے ہیں۔اس مقصد کے لئے انتظامی سکریٹریوں ، محکموں کے سربراہان اور ڈپٹی کمشنروں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایوارڈ کے لئے سرکاری ملازمین کے ناموں کی سفارش کریں۔ حکومت ہند کی طرف سے انتظامیہ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والوں کووزیر اعظم ایوارڈز کے لئے ایک نیا ویب پورٹل شروع کیا گیاہے جہاں عمدہ کارکردگی دکھانے والے ملازمین و افسران کااندراج ہوگا۔اس نئے ویب پورٹل کو 17 جولائی 2020 سے شروع کیا جاگیاہے۔ اس کے مطابق تمام انتظامی سیکریٹریوں اور محکموں کے سربراہان ، ڈپٹی کمشنروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے ماتحت افسران اور ملازمین کو ویب پوسٹل پر اندراج کروانے کے لئے کہیں۔وہ  www.pmawards.gov.in پر اندراج کرسکتے ہیں۔ناموں کی سفارش کیلئیمحکمہ عمومی انتظامی نے بھی انتظامی سیکریٹریوں، محکموں ک

ہائی کورٹ کے جج سنجے گپتا انتقال کرگئے

جموں//جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے جج سنجے گپتا انتقال کرگئے ہیں۔ان کا انتقال گزشتہ شام کوعلالت کی وجہ سے ہوا۔ جموں کشمیر کے لیفٹینٹ گورنر نے جسٹس گپتا کے فوت ہونے پر دکھ کااظہار کیا ۔جسٹس گپتا کی اچانک موت سے وکلابرادری کو صدمہ پہنچا ہے۔59 سالہ جسٹس سنجے گپتا کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ اور ایک بیٹا اور ایک بیٹی رہ گئی ہیں۔جسٹس سنجے کمار گپتا 24-11-1961 کو پیدا ہوئے۔انہوں نے 1976 میں اورینٹل اکیڈمی جموں سے دسویں کا امتحان پاس کیا اورپھر 1982 میں جی جی ایم سائنس کالج جموں سے سائنس کے شعبے میں بی ایس سی کی تعلیم مکمل کی اور پھرجموں یونیورسٹی سے ایل ایل بی کیا۔ 1986 میں دہلی کی بار کونسل میں ایڈووکیٹ کے طور پر اندراج ہوا اور ایس ایس لہر (سینئر ایڈووکیٹ) کے چیمبر میں جموں بار میں شامل ہوئے۔ 22-01-2004 کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی حیثیت سے اعلیٰ عدالتی خدمات پر فائز ہوئے اورانہیں براہ راست بھرت

لکھن پور ٹول پلازہ پر اپوزیشن جماعتیں متحد

جموں// لکھن پور ٹول پلازہ نے تمام اپوزیشن سیاسی جماعتوں کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے گڑھ میں مقامی نوجوانوں سے ہاتھ ملانے کا موقعہ فراہم کیا ہے۔آل پارٹی ٹول پلازہ ایکشن کمیٹی یوتھ چیئرمین سنی شرما کے مطابق ’’آج ہم نے ٹول پلازہ کی مخالفت کرتے ہوئے لکھن پور میں دستخطی مہم کا آغاز کیا اور 2000 سے زائد افراد نے اس پر دستخط کئے ‘‘۔سنی شرما نے 11 سال قبل امر ناتھ زمینی تنازعہ پر ہوئی ایجی ٹیشن میں حصہ لیا تھا۔ شرما نے کہا کہ وہ لکھن پور میں ٹول پلازہ کے خلاف اپنا احتجاج تیز کردیں گے اور آنے والے دنوں میں وہ بند کی کال دیں گے۔ان کاکہناتھا’’ضلع کے نوجوانوں میں حکومت کے خلاف ناراضگی ہے، لاک ڈائون ، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ جانے کی وجہ سے بہت سے ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، نوجوانوں کو ٹول پلازہ کے ذریعہ س

۔ 2,65,687درماندہ شہریوں کی واپسی

  جموں//حکومت جموں وکشمیر نے کووِڈلاک ڈاون کے سبب ملک کے مختلف حصوں میں درماندہ جموںوکشمیر کے2,65,687شہریوں کو براستہ لکھن پور اور کووِڈخصوصی ریل گاڑیوں اور بسوں کے ذریعے تمام رہنما خطوط اور ایس او پیز پر عمل پیرا رہ کر یوٹی واپس لایا۔سرکاری اعداد و شما ر کے مطابق جموںوکشمیر کے مختلف اَضلاع کی اِنتظامیہ نے ملک کی مختلف ریاستوں اور یوٹیز سے80,765درماندہ مسافروں کو لے کر جبکہ براستہ لکھن پور1,84,922افراد کو حکومت نے96کووِڈ خصوصی ریل گاڑیوںکے ذریعے اودھمپو ر اور جموں ریلوے سٹیشنوں پر خیرمقدم کیا ۔حکومت نے لکھن پور کے ذریعے اَب تک بیرون ملک سے901مسافرو ں کویوٹی واپس لایا ہے ۔اِس طرح جموںوکشمیر حکومت نے اب تک 96 کووِڈ خصوصی ریل گاڑیوں اور براستہ لکھن پور بسو ںکے کاروان میں اب تک بیرون یوٹی درماندہ 2,65,687شہریو ں کو کووڈِ۔19 وَبا سے متعلق تمام احتیاطی تدابیر کو مد نظر رکھ کر واپس لایا

جموں میں 75 سالہ خاتون فوت | ڈپٹی کمشنر دفتر کے 3افراد مثبت

جموں//جموں میں کورونا وائرس سے متاثرہ 75 سالہ خاتون سی ڈی ہسپتال میں وفات پاگئی۔ہسپتال کے ایک عہدیدار نے بتایا’’کل رات 12:30 بجے اس کی حالت خراب ہوگئی اور اسے جی ایم سی جموں کے آئیسولیشن وارڈ منتقل کیاگیاجہاں وہ دم توڑ گئیں‘‘۔ انہوں نے بتایاکہ یہ خاتون بھی کرن باغ (ستواری) کیان 20 دیگر افراد کے ساتھ کورونا کاشکار ہوئی تھی جو پونچھ کاسفری پس منظر رکھنے والی متاثرہ خاتون کے رابطے میں آئے اور جس نیوبا کے باعث وفات پائی تھی۔انہوں نے بتایا کہ یہ خاتون ہائی بلڈ پریشر ، ذیابیطس اوردیگر امراض میں مبتلاتھی۔ انہوں نے بتایا کہ جموں میں ایک جگہ سے یہ تیسری موت ہے۔اس سے قبل کرن باغ گاڑی گڑھ علاقہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون اور ایک دکاندار وفات پاچکے ہیں جن دونوں کاسفری پس منظر پونچھ کاتھا۔دریں اثنا ، ڈپٹی کمشنرجموں کے دفترکے احاطے کے پٹیشن رائٹر ، سیکورٹی گارڈاور صفائی و

کرگل وجے دیوس ؔ | جی سی مرمو اور کرشن ماتھر کا فوجیوںکو خراج عقیدت

جموں//یواین آئی //’کرگل وِجے دیوس ‘ کے تاریخی موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنرگریش چندر مرمو نے کرگل جنگ میں لڑنے والے بہادر بھارتی فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔اُنہوں نے کہا’’میں اپنے فوجیوں کی بے مثال بہادری اور قربانی کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے کرگل کی اونچائی پر ہندوستان کی سرزمین کو دراَندازیوں سے آزاد کروانے کے لئے بہادری سے جدوجہد کی۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے مشاہدہ کیا کہ ہمارے بہادر فوجیوں نے ملک کی علاقائی سا  لمیت کے تحفظ کے لئے جو بے مثال قربانیاں دی ہیں وہ آنے والی نسلوں کو ترغیب دیتی رہیں گی۔ادھر لداخ یونین ٹریٹری کے لیفٹیننٹ گورنر رادھا کرشن ماتھر نے کرگل وجے دیوس کی مناسبت سے کہا ہے کہ یہ دن صرف لداخ کے لئے ہی نہیں بلکہ پورے ملک کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرگل جنگ کے دوران لداخ کے لوگوں کی بے لوث قربانیوں کو فرا

’ہم نے سب کچھ کھو دیا اور کچھ حاصل نہیں کیا‘ | بیوروکریسی غیر ذمہ داراور غیر سنجیدہ ،جلد انتخابات کروائے جائیں: الطاف بخاری

جموں//اسمبلی انتخابات کے انعقاد پر زور دیتے ہوئے اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے الزام عائد کیا کہ مشیر اور بیوروکریسی عوام کی توقع پر پورا اترنے میں ناکام رہے ہیں اور اچھی حکمرانی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔کشمیرعظمیٰ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے الطاف بخاری نے کہا کہ ’’وہ (مشیر) کہاں ہیں؟ وہ کون ہیں؟ وہ کہیں نہیں ہیں، ان کا عوام سے کوئی واسطہ نہیں ہے، مشیر اور بیوروکریسی عوامی معاملات انجام دینے اور انہیں درپیش مسائل کاازالہ کرنے میں بری طرح سے ناکام رہی ہے‘‘۔الطاف بخاری نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے اپیل کی کہ وہ اس بات کا جائزہ لیکر معلوم کریں کہ بیوروکریسی جموں و کشمیر میں لوگوں کے مسائل حل کرنے میں کیوں ناکام ہے۔ انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا’’بیوروکریسی غیر ذمہ دار اور غیر سنجیدہ ہے‘‘۔پچھلے ایک سال ک

درجہ چہارم کی اسامیاں 1,60,350درخواستیں موصول

جموں//25جولائی کی صبح تک 3,09,001اُمید واروں نے بورڈ کے آن لائن پورٹل پر رجسٹریشن کی جبکہ1,60,350 اُمید واروں نے درجہ چہارم اَسامیوں کے آن لائن درخواست پیش کرنے کا عمل مکمل کیا۔بورڈ نے جے کے ایس ایس بی کے آن لائن ایپلیکیشن پورٹل پر آن لائن درخواستیں جمع کروانے کے لئے 10؍ جولائی 2020 ء کو شروع ہونے کی تاریخ مقرر کی تھی ۔نیز اکاؤنٹس اسسٹنٹ کی اَسامیوں کے لئے 22,230 درخواستیں آن لائن جمع کروائی گئیںجبکہ یہ بات نوٹ کی گئی کہ کل 99,000 منفرد اَفرادنے بورڈ کے آن لائن ایپلیکیشن پورٹل پررسائی حاصل کی۔جموںوکشمیر سروس سلیکشن بورڈ نے درجہ چہارم اَسامیوںکے لئے جموںوکشمیر بھرتی ( خصوصی بھرتی) قواعد 2020 کے تحت مختلف محکموںمیں ضلع صوبائی یونین ٹریٹری کیڈر کے لئے 8575 درجہ چہارم اسامیوں کو اِشتہاری نوٹیفکیشن نمبر 1آف 2020 ،بتاریخ26.06.2020مشتہر کیا ہے۔بورڈ نے سری نگر اور جموں میں دو ہیلپ لائن

ریاستی درجے کی بحالی

جموں (یو این آئی) نیشنل پنتھرس پارٹی چیئرمین ہرش دیو سنگھ نے کہا ہے کہ5اگست کو جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ واپس دینے کے حق میں احتجاج کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کا درجہ گھٹا کر یونین ٹریٹری بنانے کے بعد جموں کے لوگوں کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ’ 5اگست 2019 کو جموں و کشمیر کو ریاست کے درجے سے محروم کر کے دو وفاقی حصوں میں منقسم کیا گیا، ایک سال پورا ہونے کو ہے، جہاں بی جے پی اس دن جشن منائے گی وہیں پنتھرس پارٹی اس دن تمام ضلع ہیڈ کواٹروں پر احتجاج درج کرے گی کہ ہمیں ریاست کا درجہ واپس دیا جائے'۔ہرش دیو نے کہا کہ 'جموں و کشمیر، ہندوستان میں دو سو سال پرانی ڈوگرہ ریاست تھی، اس کا درجہ گھٹا کے اس کو یونین ٹریٹری بنایا گیا'۔ان کا کہنا تھا: 'جموں وکشمیر کو یونین ٹریٹری بنانے کے بعد جموں کے لوگوں کے ساتھ ترقی کے نام پر بڑے بڑ

جموں کے وکلاء کا وفد الطاف بخاری سے ملاقی

سرینگر//سابق ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کے نرمل کوتوال کی سربراہی میں وکلاء کا ایک وفد جموں وکشمیر اپنی پارٹی صدرسید محمد الطاف بخاری سے ملاقی ہوا۔وفد نے بخاری کی نوٹس میں اپنے معاملات لائے اور انہیں وکلاء برادری کو درپیش روزمرہ مسائل کے بارے میں جانکاری دی۔ اس دوران وکلاء نے مرکزی زیر ِ انتظام اکائی میںعام آدمی کو درپیش مجموعی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔وفد میں انوپ پریہار، نوین دت، ٹھاکر مہندر سنگھ، جسپریت سنگھ، ارون سنگھ منہاس، وکرم اروڑہ، ابھشیک کوتوال، بشم سنگھ، وریندر دیو سنگھ اور جموں وکشمیر ہائی کورٹ ینگ لائرس ایسو سی ایشن کے نائب صدر سرویش کوتوال شامل تھے۔

جموں میں ایک دن میں 66معاملات

جموں//اگرچہ حکام نے کورونا کے پھیلائو کو روکنے کیلئے لاک ڈائون نافذ کیاہے تاہم سنیچر کے روزجموں میں سب سے زیادہ66 متاثرین سامنے آئے۔ان میں سے بیشتر کو سی ڈی ہسپتال جموں داخل کیاگیاہے۔ ایک سرکاری افسر نے بتایاکہ 43 کورونامتاثرہ افراد کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جن میں سے 28 پیرا ملٹری فورسز اہلکار شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سی ڈی ہسپتال مکمل طور پر کووڈ متاثرہ افراد کیلئے مختص ہے اوراس وقت ہسپتال میں112 سے زیادہ مریض ہیں جن میں سے بیشتر کا تعلق فورسزسے ہے۔ان کاکہناتھا’’تشویش اس بات کی ہے کہ پیرا ملٹری فورسز کے اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے ،ایسے میں عام مریضوں کو کہاں داخل کیاجائے گا‘‘۔دریں اثناضلع سانبہ میں بھی ایک فوجی اہلکار سمیت تین اہلکاروں کاکورونا ٹیسٹ مثبت آیاہے۔  

کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال بہتر :دلباغ سنگھ

جموں// جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ وادی کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور تشدد کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔ پولیس سربراہ نے جمعہ کو ضلع ادھمپور میں ہائوسنگ کالونی پارک میں 'اوپن ایئر جم' کا افتتاح کرنے کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا: 'جموں اور کشمیر دونوں خطوں کی مجموعی سیکورٹی صورتحال بہت اچھی ہے۔ پہلے کے مقابلے میں اب تشدد کے واقعات میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔ لاء اینڈ آڈر کی صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہوئی ہے'۔ ان کا مزید کہنا تھا: 'عوام میں امن کی بحالی کی امید مضبوط ہوئی ہے۔ پولیس اور عوام کے درمیان رشتے میں مزید بہتری آئی ہے۔ ہم ایک دوسرے سے مل کر لاء اینڈ آڈر کو برقرار رکھنے، امن کو بحال کرنے اور کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے کام کررہے ہیں'۔ادھر جمعہ کوضلع ریاسی میں ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں کو دلباغ س

جموں میں کورونا میں مبتلاءپولیس اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی موت

سرینگر//جموں میں جمعہ کو ایک58سالہ شہری کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا۔اس طرح مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا اموات کی تعداد287تک بڑھ گئی ہے۔ حکام کے مطابق جی ایم سی جموں میں زیر علاج مذکورہ شہری آج صبح انتقال کرگیا۔جاں بحق مریض پولیس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی حیثیت سے تعینات تھا۔ مذکورہ مریض کی موت سے جموں صوبے میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد21ہوگئی ہے جبکہ وادی کشمیر میں ابھی تک266کورونا ہلاکتیں ہوئی ہیں۔  

دفعہ370کی تنسیخ کا ایک سال | بھاجپا کا 15 روزہ تقریبات کا اعلان

جموں// بھارتیہ جنتا پارٹی جموں و کشمیر نے پانچ اگست 2019 کے فیصلوں، جن کے تحت ریاست کی خصوصی پوزیشن ختم کر کے اس کو دو وفاقی حصوں میں منقسم کیا گیا، کا ایک سال مکمل ہونے پر پندرہ روزہ تقریبات کا اعلان کردیا ہے۔ پارٹی کے مطابق ان تقریبات کا آغاز 5 اگست کو ہر ایک علاقے میں ترنگا لہرانے اور قومی ترانہ بجانے سے ہوگا۔ بی جے پی جموں وکشمیر یونٹ کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر دیویندر کمار منیال نے بدھ کے روز یہاں ترکوٹہ نگر میں واقع بی جے پی پارٹی ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں کو بتایا: 'پانچ اگست 2019 کے پارلیمانی فیصلے کے تحت دفعہ 370 کا خاتمہ ہوا ہے۔ اس خوشی کو منانے کے لئے بی جے پی نے تیاریاں شروع کی ہیں'۔ انہوں نے کہا: 'خوشیاں منانے کا سلسلہ پندرہ دنوں تک جاری رہے گا۔ پانچ اگست کو صبح نو بجے سے گیارہ بجے تک جموں وکشمیر میں ہر علاقے میں ترنگا لہرایا جائے گا اور قومی ترانہ بجایا جائے گا۔یو

امرناتھ یاترا منسوخی | انتظامیہ نے درست فیصلہ لیا :مہنت گری

جموں// چھڑی مبارک کے محافظ مہنت دیپندرا گری نے کہا ہے کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے جب شری امرناتھ جی یاترا کو شروع ہونے سے پہلے ہی منسوخ کیا گیا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر انتظامیہ کا یاترا کو منسوخ کرنے کا یہ فیصلہ صحیح اور مناسب ہے۔ مہنت دیپندرا گری نے کہا’’تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ جب یاترا شروع ہونے سے پہلی ہی منسوخ کردی گئی ہو۔ ماضی میں خراب موسم یا دوسری وجوہات کی بنا پر یاترا کو وقت سے پہلے منسوخ کرنا پڑا تھا۔ اگر ہم کورونا وائرس کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس فیصلے کی طرف دیکھیں گے تو ہمیں نظر آئے گا کہ انتظامیہ کا فیصلہ صحیح اور مناسب ہے‘‘۔ انہوں نے کہا’’پورے ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بارہ لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔ جموں وکشمیر میں بھی کورونا کے مثبت کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ تین ہف

تازہ ترین