بیورو کریسی عوامی سرکار کی متبادل نہیں: دویندر رانا

جموں// بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور سابق رکن قانون ساز دویندر رانا نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو ایک قابل سیاسی لیڈر اور تجربہ کا منتظم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیوروکریسی کسی بھی صورت میں عوامی سرکار کی متبادل نہیں ہو سکتی ہے۔   انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی بیوروکریسی میں قابل لوگ ہیں لیکن لوگوں کے مسائل کو ان کے چنے ہوئے نمائندے ہی حل کرسکتے ہیں۔   موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار جمعے کے روز یہاں میڈیا کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔   انہوں نے کہا: ’جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا صاحب ایک قابل سیاسی لیڈر ہیں اور ایک تجربہ کار منتظم بھی ہیں وہ یہاں کی انتظامیہ کو بہترین انداز میں چلا رہے ہیں لیکن پھر بھی بیوروکریسی عوامی سرکار کی متبادل نہیں ہے‘۔   ان کا کہنا تھا: ’جموں

دیویندر رانا کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

جموں// بی جے پی کے سینئر لیڈر دیویندر سنگھ رانا نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی اور عوامی اہمیت کے حامل مختلف مسائل کو اٹھایا ۔ رانا نے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی جس میں انہوں نے منریگا کے تحت زیر التوا ادائیگیوں کے اجراء، مشترکہ مسابقتی امتحانات کے خواہشمندوں کیلئے عمر میں نرمی ، یومیہ اجرت کی ریگولرائیزیشن ، بی ایس ایف /سی آئی ایس ایف کے خواہشمندوں اور پیشہ وارانہ تربیت دہندگان کے کمپائلرز اور خدشات کے معاملے کے علاوہ زیر التوا کلاس فورتھ کی بھرتیوں کو تیز کرنا شامل ہے، سے متعلق کئی مطالبات اور مسائل کو پیش کیا ۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یو ٹی حکومت جموں و کشمیر کے لوگوں کی ضروریات اور امنگوں کی عکاسی کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبے اور پالیسیاں تشکیل دے رہی ہے اور انہیں بات چیت کے دوران پیش کئے گئے حقیقی مسائل پر مناسب غور کرنے کا یقین دلایا ۔ لفٹینٹ گورنر نے مسٹر را

کرشن دیوسیٹھی کی برسی آج

جموں//جموں کشمیر کی آئین ساز اسمبلی کے رکن ،سرگرم سماجی کارکن اور کالم نویس کامریڈ کرشن دیو سیٹھی کی پہلی برسی آج منائی جارہی ہے ۔سیٹھی ایک معروف ادبی شخصیت اور سیاسی تجزیہ نگارتھے اورسماج میں انہیں عزت واحترام کی نگاہ سے دیکھا جاتاتھا۔وہ 93برس کی عمر میں گزشتہ برس فوت ہوئے تھے ۔سیٹھی 1947کی تاریخ اورمابعد اس کے جموں کشمیر کے حالات سے متعلق وسیع جانکاری رکھتے تھے۔  

اپنی پارٹی جموں وکشمیر کی عوام کے لئے اُمید بن کر اُبھری :الطاف بخاری

جموں//اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے کہا ہے کہ اُن کی جماعت جموں وکشمیر کی عوام کے لئے اُس وقت اُمید بن کر اُبھری  جب لوگوں میں مایوسی اور بیگانگی کا احساس تھا۔ موصوف یہاں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس میں معروف سماجی کارکن اور کانگریس لیڈر ایڈووکیٹ اخلاق حسین خاکی اپنے حمایتیوں سمیت پارٹی میں شام ہوئے۔ اس تقریب کا اہتمام پارٹی لیڈر ارون چبر اور یوتھ ونگ صوبائی صدر وپل بالی نے کیاتھا۔ نئے ساتھیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے الطاف بخاری نے کہاکہ اُن کی شمولیت سے اپنی پارٹی کی مینڈھر میں جڑیں مضبوط ہوں گی ۔ انہوں نے اخلاق خاکی سے کہاکہ وہ عوام کو پارٹی  پالیسی اور ایجنڈہ سے آگاہ کریں۔ انہوں نے کہا’’ہم نے اُس وقت پارٹی کی بنیاد رکھی جب جموں وکشمیر کے لوگوں مایوس تھے، لوگوں کو بے سہارا چھوڑ دیاگیاتھا اور اُس وقت اُن کی مشکلات کی کوئی نمائندگی نہیں تھی اور

وتہ ماگام کی عظمیٰ زہرا نے نیٹ کوالیفائی کیا

ٹنگمرگ//مشتاق الحسن//ماگام کی ایک لڑکی نے بغیر کسی کوچنگ کے NEETامتحان پاس کیا ہے۔وتہ ماگام کی عظمیٰ زہرا دخترفداحسین وانی نے بغیر کسی کوچنگ اورٹیوشن کے نیٹ کاامتحان پاس کیا ہے۔عظمیٰ کا والد پیشے سے مزدور ہے اور عظمیٰ نے گھر پرہی یوٹیوب کے ذریعے اسباق سے استفادہ کرکے نیٹ کی تیاری کی۔گزشتہ دنوں جب نیٹ کے نتائج کااعلان کیاگیا تواس میں عظمیٰ نے کامیابی حاصل کی تھی۔وہ اب ڈاکٹر بننا چاہتی ہے۔  

صوبہ جموں میں یومِ جمہوریہ کی تقریبات حب الوطنی جذبہ کے تحت جوش وخروش کے ساتھ منعقد

  جموں//پورے جموں صوبہ میں یومِ جمہوریہ کی تقریبات حب الوطنی کے جذبے اور تہوار کے ساتھ منائی گئیں ۔اس دن میں متاثر کُن مارچ پاسٹس اور مختلف قسم کے ثقافتی پروگراموں کا مشاہدہ کیا گیا جس میں حب الوطنی کے گیت ، لوک رقص اور موسیقی پیش کی گئی جس میں کووڈ کے مناسب رویے پر سختی سے عمل کیا گیا ۔  ڈوڈہ   73 واں یوم جمہوریہ اسپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ میں بڑے جوش و خروش اور قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا جس میں مہمانِ خصوصی چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل دھننتر سنگھ کوتوال نے ترنگا لہرایا اور جے کے پی ، سی آر پی ایف ، ایس ایس بی ، جے کے اے پی ، جے کے پی ، ایف پی ایف ، این سی سی جونئیر ، این سی سی سینئر ، ہوم گارڈ اور جی ڈی سی ڈوڈہ کے متعدد طلباء کے علاوہ مختلف سکولوں کے دستوں پر مشتمل مارچ پاسٹ کی سلامی لی ۔وائس چیئرپرسن ڈی ڈی سی سنگیتا رانی بھگت ، ڈپٹی کمشنر وکاس شرما ، ایس ایس پی

جموں یونیورسٹی ٹیچرس ایسوسی ایشن وفد لیفٹیننٹ گونرسے ملاقی

جموں//جموں یونیورسٹی ٹیچرس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر پنکج سریواستو کی قیادت میں وفد نے لیفٹیننٹ گورنر کو یونیورسٹی کے اساتذہ کے مختلف فلاحی مسائل بشمول سی اے ایس کے تحت پروموشن ، کمائی ہوئی چھٹی کی منظوری اور اساتذہ کے حق میں ریٹائرمنٹ کی عمر کو 65 سال تک بڑھانا، اور یو جی سی کے ضوابط کے مطابق مختلف دیگر فوائد کے علاوہ یونیورسٹی کے اساتذہ کے لیے ہاؤسنگ سوسائٹی کے قیام سے متعلق مطالبات کا ایک میمورنڈم پیش کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کے ارکان سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ وہ یونیورسٹی میں سیکھنے اور اختراع کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کریں۔لیفٹیننٹ گورنر نے انہیں یقین دلایا کہ پیش کیے گئے مسائل کو ان کے جلد از جلد ازالے کے لیے باریک بینی سے دیکھا جائے گا۔  

ریاستی درجہ کی بحالی کا مطالبہ

 جموں//پینتھرس پارٹی کی سینئر قیادت کی ایک ہنگامی میٹنگ کشمیر، جموں اور لداخ میں منعقد کی گئی تاکہ جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ کے ٹھپ ہوجانے کے اثرات کا پتہ لگایا جا سکے، جوگزشتہ تین برس سے گورنر راج کے تحت ہے۔پینتھرس پارٹی کے صدر پروفیسربھیم سنگھ کی صدارت میں پینتھرس پارٹی کے سینئر لیڈروں نے کشمیر صوبے، جموں خطہ اور لداخ کے کچھ مشہور لیڈروں کے ساتھ ایک آن لائن میٹنگ کی۔ پروفیسر بھیم سنگھ نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں قیادت نے یوم جمہوریہ کو سیاہ دن کے طور پر منایا۔ سڑکیں بند، گلیاں بند، اخبارات کے تمام پبلشروں کو پرنٹنگ کے کام کے بغیر رہنا پڑا۔ یوم جمہوریہ کا کوئی جشن نہیں تھا، گلیوں، گاؤں یا عوام میں کوئی خاموشی تھی۔ کیا یہ عوام کا بائیکاٹ تھا یا یوم جمہوریہ، خاص طور پر مرکز کے زیر انتظام علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں؟ انہوں نے پورے میڈیا اور جموں و کشمیر کے حکمرانوں سے سوال

تازہ ترین