تازہ ترین

کورونا وائرس: جموں ضلع کے مزید 8علاقے بندش والے زون قرار

جموں// جموں وکشمیر کے سرمائی دارلخلافہ جموں میں مزید 8علاقوں کوبندش والے زون قرار دیا گیا ہے۔   سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں ضلعے میں وائرس کے ریکارڈ توڑ معاملات درج ہونے کے بعد آٹھ علاقوں میں بندشیں عائد کرنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔   انہوں نے بتایا کہ کیلاش نگر تالاب تلو جموں، شاپنگ سینٹر بخشی نگر جموں، ترکوٹا نگر سیکٹر چار، بشنا وارڈ تین، روپ نگر سیکٹر آٹھ، پمپوش کالونی سیکٹر دو ، سویٹ ہوم اپارٹمنٹ ،سی ڈی گھپتا ہاوس چھانی ہمت جموں ،بی ایس این ایل ایکسچینج بن تلاب جموں، گاندھی نگر جموں کو مائیکرو کنٹونمنٹ زون قرار دیا گیا ہے۔   اُن کے مطابق مذکورہ علاقوں میں کووڈ کے متعدد کیس رپورٹ ہونے کے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر کی ہدایت پر سخت پابندی عائد کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔   سرکاری ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چونکہ جموں ضلع میں کورونا وائ

فارسٹ رائٹ ایکٹ کا نفاذ زبانی دعوؤں تک محدود، زمینی نتائج کے برخلاف

  جموں//مرکز میں بر سر اقتدار جماعت ہر ریلی، اجلاس، درباروں و فلیگ شپ پروگراموں و سرکاری وغیر سرکاری تقریبات میں فارسٹ رائٹ ایکٹ کو جموں وکشمیر میں نافذ کرنے کیلئے باربار کہتے تھکتی نہیںلیکن زمینی سطح پر عمل آوری نہایت سست روی وبہت سارے الجھن کا شکار ہے۔    بعض جگہوں پرلگتاہے کہ اسطرح کا کوئی ایکٹ نافذ عمل ہی نہیں ہے گذشتہ سال پنچائتی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی گئیں تھیں کسی بھی قسم کی کوئی ٹریننگ نہ دی گئی نہ ہی خاطر خواہ معلومات و مواد فراہم کروایا گیا۔   کچھ جگہوں پر کمیٹی تشکیل کا عمل خلاف ضابطہ عمل میں لایا اور ساری کاروائی کو عوام سے مخفی رکھا گیا۔ ابتداًپنچائت سطح کی کمیٹیوں نے متعدد دعوے دائرہونے کے بعد محکمہ مال اور جنگلات کو مفصل رپورٹ جوائنٹ ویریفکیشن کیلئے بھیجے مگرافسوس ہے کہ اہلکاران نے خاطر خواہ تعاون نہ دیا اور نہ ہی مقررہ تاریخ پر

۔3 زبانوں میں لینڈپاس بُک کسانوں کے سپرد

جموں//چیف سیکرٹری ڈاکٹرارون کمار مہتا نے بہتر حکمرانی اور شہریوں کی آسانی کے لئے ایک بڑی پہل کے طور آج ہندی ، اُردو اور اَنگریزی میں لینڈ پاس بکس جاری کیا جس کو ریکارڈ کے لئے ایک آسان دستاویز بنایا گیاہے ۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے اِس اِقدام کو شفافیت اور بہتر حکمرانی کی طرف ایک تاریخی قدم قرار دیا ۔ اُنہوں نے بہت کم وقت میں اِس سہولیت کو ممکن بنانے پر ریونیو ، آئی ٹی اور قانون کے محکموں کی تعریف کی ۔اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ اس برس یوم آزادی تک یہ سہولیت جموںوکشمیر یوٹی کے تمام زمین مالکان کو وقف کریں۔چیف سیکرٹری نے جموں کی تحصیل جموں ویسٹ وِلیج چک لال دین اور ضلع سری نگر کی تحصیل چھانہ پورہ کے گائوں باغ مہتاب کے مالکان زمین کو لینڈ پاس بکس حوالے کئے۔یہ اِنکشاف ہوا کہ زمینداروں کو جاری کردہ لینڈ پاس بکس میں ریونیو اسٹیٹ میں جمعبندی کا اِندراج ہوتا ہے تاکہ زمیندار اس کا استعمال

تازہ ترین