تازہ ترین

ڈی آئی پی آر ادھم پور نے کووڈ ٹیکہ کاری سے متعلق مہم کا آغاز کیا

ادھم پور// محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ (ڈی آئی پی آر) ادھم پور سنٹر نے جمعرات کو یہاں ادھم پور قصبے میں اعلانات کے ذریعے کوویڈ 19 کے مناسب رویے اور ویکسینیشن کے لیے مہم چلائی۔ محکمہ اطلاعات کے افسران نے عوام کو کویڈ-19 حفاظتی پروٹوکول کے بارے میں آگاہ کیا اور ان سے اپیل کی کہ وہ پرہجوم جگہوں سے گریز کریں، چہرے کے ماسک پہنیں، سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور محفوظ رہنے کے لیے ویکسین لیں۔ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر راجندر کمار ڈیگرہ نے بتایا کہ اس بیداری مہم کے انعقاد کا بنیادی مقصد عوام کو کووڈ-19 کے مناسب رویے کے بارے میں بیدار کرنا ہے۔ انہوں نے عام لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ بنیادی پروٹوکول پر عمل کریں جیسے چہرے کے ماسک پہننا، ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال، بار بار صابن سے ہاتھ دھونا اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنا۔ انہوں نے عوام کو آگاہ کیا کہ احتیاطی تدابیر ہی کویڈ-19 پر قابو پانے کا واحد مؤ

روپ نگر انہدامی کارروائی کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائے

 الطاف بخاری کا قبائلی رہائشی بستیوں کی ریگولر ائزیشن کا مطالبہ  جموں//اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ جموں ڈولپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے قبائلی آبادی کے خلاف مبینہ چیدہ انہدامی مہم کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائے۔یہاں جاری ایک بیان میں بخاری نے کہاکہ بدقسمتی کا مقام ہے کہ موسم سرما کے دوران شدت کی ٹھنڈ میں خانہ بدوش کنبوں کے گھروں کو جموں ڈولپمنٹ اتھارٹی نے مسمار کر دیااور اِس چیدہ رویہ پر سوال اُٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پیشگی اطلاع دیئے بغیر جے ڈی اے کی طرف سے قبائلی کنبوں کے پختہ مکانات وار مویشی خانوں کو مسمار کرنا نا انصافی ہے جس کی تحقیقات کی جانی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ پچھلے چند سالوں سے خاص کر جموں میں سماج کے کمزور طبقہ جات کاجے ڈی اے پر جانبدارانہ رویہ اختیار کرنے کا الزام ہے۔ انہوں نے کہاکہ جے ڈی اے کے خلاف الزامات کی اعلیٰ سطحی

جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی روپ نگر مہم کی مذمت

پونچھ//سابق ایم ایل اے پونچھ اور اپنی پارٹی کے ضلع صدر شاہ محمد تانترے جموں کے روپ نگر میں جے ڈی اے کی جانب سے گوجر بستی میں انہدامی کارروائی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ توڑ پھوڑ غیر انسانی اور وحشیانہ فعل ہے۔پونچھ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران موصوف نے کہا کہ غریب لوگ جو آٹھ دہائیوں سے وہاں رہ رہے ہیں ان کے خلاف جے ڈی اے نے ہٹ دھرمی سے کام لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے ڈی اے نے تجاوزات کے خلاف مہم کی آڑ میں  جموں میں جو غریب لوگوں کے گھروں کو مسمار کرنے کی مہم شروع کی ہے وہ قابل مزمت ہے۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کو چاہئے کہ وہ مذکورہ نوعیت کی مہم کو بند کروائیں اور غریبوں کی ناجائز تنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے گھر توڑے گئے ہیں ان لوگوں کی بازآبادکاری فوری کی جانی چاہیے۔ پونچھ کے دیگر سماجی و سیاسی ک