تازہ ترین

کورونا کے 18مثبت معاملات کی تصدیق| آئی آئی ٹی جموں 16جنوری تک بند

  جموں// جموں صوبے میں کورونا کے یومیہ کیسز لگاتار بڑھ رہے ہیں، 18افراد کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد آئی آئی ٹی جموں کو 16جنوری تک بند رکھنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔   یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ جموں صوبے میں انتظامیہ کی ہدایت پر مختلف سرکاری اداروں میں یومیہ کورونا ٹیسٹنگ کے دوران درجنوں افراد کی رپورٹ مثبت آرہی ہیں۔   انہوں نے بتایا کہ منگل اور بدھ کے روز آئی آئی ٹی جموں میں رپیڈ ٹیسٹنگ کے دوران 18افراد کی رپورٹ مثبت آئی جن میں کئی ملازمین بھی شامل ہیں۔   ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر کی بھی رپورٹ مثبت آئی ہے جس کے بعد آئی آئی ٹی جموں کو 16جنوری تک بند رکھنے کا فرمان جاری کیا گیا۔   ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ سیول سیکریٹریٹ جموں میں بھی ٹیسٹنگ کے دوران متعدد افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ جموں صوبے میں کو

جموں میں جے ڈی اے کی انہدامی کارروائیوں کے خلاف لوگوں کا احتجاج

  جموں// جموں کے روپ نگر علاقے میں بدھ کے روز لوگوں نے جموں ڈیولوپمنٹ اتھارٹی (جے ڈی اے) کی طرف چلائی گئی انہدامی کاررئیوں کے خلاف احتجاج درج کیا۔   احتجاجیوں میں سے کئی نے ہاتھوں میں ترنگے اٹھا رکھے تھے اور وہ جے ڈی اے کے خلاف جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے۔ اس موقعے پر ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ جے ڈی اے نے جموں میں لوگوں کے ساتھ زیادتی کی۔   انہوں نے کہا کہ لوگ گھروں میں ہی سوئے ہوئے تھے کہ جے ڈی اے نے جے سی بی لائے اور ان کے مکانوں کو گرایا۔   موصوف احتجاجی نے کہا کہ آج یہاں گجر ہی نہیں بلکہ الگ الگ پارٹیوں کے لوگ احتجاج کر رہے ہیں۔   انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کس قانون کے تحت بغیر کوئی نوٹس جاری کئے لوگوں کے گھروں کو گرایا جا رہا ہے۔   ان کا کہنا تھا کہ یہ انہدامی کارروائیاں غری

جموں کے کانہ چک علاقے میں ڈرون سرگرمی، تلاشی آپریشن شروع

جموں// جموں شہر کے مضافاتی علاقہ سندھ ون کانہ چک میں بدھ کو ڈرون کی سرگرمی کو دیکھنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔   پولیس ذرائع نے بتایا کہ شہر کے سندھ ون کانہ چک علاقے میں مقامی لوگوں نے منگل کی رات دیر گئے ایک ڈرون کو اڑتے ہوئے دیکھا۔   انہوں نے کہا کہ لوگوں نے ڈرون سرگرمی کو دیکھتے ہی حکام کو اس کے متعلق مطلع کیا۔     مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس اور بی ایس ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا لیکن انہیں کچھ بھی حاصل نہیں ہوا۔   انہوں نے کہا کہ بدھ کی صبح علاقے میں تلاشی آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا لیکن فی الوقت آپریشن ٹیم کے ہاتھوں کچھ بھی نہیں لگ گیا ہے۔   ان کا کہنا تھا کہ یوم جمہوریہ نزدیک آنے کے پیش نظر پاکستان کی طر

ـ’ریاستی اراضی‘ پر قبضہ کا شاخسانہ!

جموں ڈولپمنٹ اتھارٹی نے رہائشی ڈھانچوں کو منہدم کیا،لوگوں نے احتجاج کیا  جموں// جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے منگل کو جانی پور کے روپ نگر میں خانہ بدوشوں سے تعلق رکھنے والے کم از کم پانچ رہائشی ڈھانچوں کو منہدم کر دیا جو مبینہ طور پر ’ریاستی اراضیـ‘ پر تعمیر کیے گئے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق، جب جے ڈی اے اور پولیس ٹیموں نے انہدامی مہم شروع کرنے کے لیے جے سی بی کے ساتھ موقع پر پہنچے تو اہل خانہ کو اپنے گھریلو سامان کو باہر نکانے کو کہا۔ اس اقدام کی مخالفت کرنے کے لیے مقامی لوگوں نے جے ڈی اے کے خلاف احتجاج کیا لیکن پولیس فورس نے زمین سے پرامن طریقے سے تعمیرات کو ہٹانے میں مدد کی جس کا دعویٰ ترقیاتی اتھارٹی نے کیا ہے۔ اسی دوران خواتین نے جذباتی ہو کر چیخ و پکار بھی کی۔ عینی شاہدین نے کہا کہ مقامی لوگوں نے انہدام کی مہم کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ’&rsq

وائس چیئر پرسن کے وِی آئی بی نے سچیت گڑھ میں بیداری پروگرام کا آغاز کیا

جموں//لیفٹیننٹ گورنر کی ہدایات پر سرحد ی علاقے کے بے روزگار نوجوانوں تک جموںوکشمیر کھادی اینڈ وِلیج اِنڈسٹریز بورڈ کی روزگار سکیموں کوپہنچانے کے لئے وائس چیئرپرسن جموںوکشمیر کھادی اینڈ وِلیج اِنڈسٹریز بورڈ( جے کے  کے وِی آئی بی )ڈاکٹر حناشفیع بٹ نے آج سچیت گڈھ آر ایس پورہ جموں میں بیداری پروگرام شروع کئے۔بیداری پروگرام کے دوران دیگر لوگوں میں چیئرمین بلاک ڈیولپمنٹ کونسل ، سرپنچ ، پنچ اور بورڈ کے اَفسران موجود تھے۔ اِس موقعہ پر ایک بڑے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن نے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں بالخصوص خواتین کو یقین دِلایا کہ اُنہیں جموںوکشمیر کے سرحدی علاقوں میں معاشی محرومیوں کو دُور کرنے کے لئے ہر قسم کی مدد فراہم کی جائے گی۔اُنہوں نے کہا کہ بورڈ نے جموںوکشمیر یوٹی کے سرحدی علاقوں کے لوگوں میں بے روزگار ی کو ختم کرنے کا عہد لیا ہے۔یہ پروگرام جموںوکشمیر یوٹی کے کئی د

دلباغ سنگھ کی صدارت میں جموں و کشمیر پولیس کا جموں میں اعلیٰ سطحی اجلاس

جموں//گزشتہ سال کی کارکردگی کا تجزیہ کرنے اور جموں زون کے لیے 2022 کے منصوبے اور حکمت عملی تیار کرنے کے لیے منگل کو پولیس ہیڈکوارٹر جموں میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ڈائریکٹر جنرل آف پولیس شری دلباغ سنگھ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اس اہم اجلاس میں ڈی آئی جی راجوری پونچھ رینج وویک گپتا، ڈی آئی جی ڈوڈہ کشتواڑ رام بن رینج سنیل گپتا، ڈی آئی جی ادھم پور ریاسی رینج شری محمد سلیمان ایس ایس پی پی سی آر جموں اور جموں زون کے تمام ضلعی ایس ایس پیز نے شرکت کی۔ پولیس سربراہ نے اس موقع پراپنے خطاب میں اجلاس کے انعقاد پر اے ڈی جی پی جموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس سے سال2022 کے اہداف طے کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کی روک تھام کے لیے مختلف محاذوں پر جرائم سے نمٹنے کیلئے زیادہ سے زیادہ عوامی حمایت حاصل کی جانی چاہئے اور جدید اور روایتی پولیسنگ دونوں یکساں طور اہم ہیں۔ زیر التواء یو اے پی

ٹرائیبل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے قبائلی ایوارڈکیلئے نامزدگیوں کو مدعو کیا

جموں //جموں و کشمیر کے قبائلیوں کی تحقیق اور ترقی میں افراد ، این جی اوز اور اداروں کے تعاون کو تسلیم کرتے ہوئے ٹرائبل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ جموں و کشمیر نے حکومت جموں و کشمیر کی طرف سے شروع کئے گئے قبائلی ایوارڈز کے پہلے ایڈیشن کیلئے نامزدگیوں کو مدعو کیا ہے ۔ قبائلی امور کے محکمہ کے سیکرٹری ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری جو کہ ڈائریکٹر ٹرائبل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ جموں کا چارج بھی سنبھالے ہوئے ہیں نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی ایوارڈز کا پہلا ایڈیشن قبائلی علاقوں میں افراد اور اداروں کی جانب سے دی گئی خدمات اور جموں و کشمیر یو ٹی میں قبائلیوں کی سماجی و اقتصادی حثیت کی تخلیق اور ترقی کو تسلیم کرنے کیلئے ایک قابل ذکر قدم ہے ۔ ڈاکٹر شاہد نے مزید بتایا کہ یو ٹی حکومت لفٹینٹ گورنر جموں و کشمیر کی قیادت میں منوج سنہا نے قبائلی برادریوں کی فلاح و بہبود کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں اور اس میدان میں

ڈی ڈی اوز کو این پی ایس سبسکرائبرز کی فہرست پیش کرنے کی ہدایت

جموں// چیف اکاؤنٹس آفیسر جموں نے تمام ڈرائنگ اور ڈسبرسنگ افسران سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ اداروں میں کام کرنے والے این پی ایس سبسکرائبرز کی فہرست جلد از جلد پیش کریں۔ تمام ڈی ڈی اوز جو ٹریجرری جموں کے ذریعے اس دفتر پر کام کر رہے ہیں ان سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ پہلی قسط کے اجراء کی تاریخ سے 6 ماہ مکمل ہونے کے بعد اپنی اسٹیبلشمنٹ کے این پی ایس سبسکرائبرز کی فہرست ان کے حق میں دوسری قسط جاری کرنے کے لیے جمع کرائیں۔ ڈسٹرکٹ فنڈ آفس جموں کی طرف سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق، ڈی ڈی اوز کو اس بات کی تصدیق کرنے کی ضرورت ہے کہ ان کی فہرست میں موجود تمام این پی ایس سبسکرائبرز کے نام’’خط جاری کرنے کی تاریخ پر مذکورہ دفتر میں کام کر رہے ہیں‘‘۔وہ ڈی ڈی اوز جنہوں نے ابھی تک پہلی قسط کی اتھارٹی کے اجراء کے لیے فہرستیں جمع نہیں کرائی ہیں ان سے درخواست کی جاتی ہے کہ

تازہ ترین