تازہ ترین

سعدپورہ کرناہ میں سینکڑوں کنال زمین بنجرہونے کا خدشہ | لوگ فلیگ میٹنگ کے منتظر، آبپاشی کیلئے سرحد پار کے پانی پر انحصار

کرناہ // سب ڈویژن کرناہ کے دھنی سعدپورہ نامی گائوں میں سینکڑوں کنال اراضی بنجر ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ سرحد پار سے آنے والا پانی بند ہوگیا ہے ۔ کنٹرول لائن کے نزدیک واقع فاروڈسعدپورہ میں سینکڑوں کنال دھان کی کھیتوں کی سینچائی کیلئے عوام کو پاکستانی زیر انتظام کشمیر پر منحصر رہنا پڑتا ہے ۔ سرحد پار سے اگر یہاں پانی نہیں آتا ہے تو کھیت سیراب نہیں ہوتے اورلوگوں کوہر سال یہ پریشانی لاحق رہتی ہے۔علاقے کے زمینداروں کا کہنا ہے کہ کئی برس قبل آرپار فوجی افسران اورسیول حکام فلیگ میٹنگ کے دوران قاضی ناگ نالہ کے پانی کی روانی پربات چیت سے کوئی حل تلاش کیاکرتے تھے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اُس وقت فوج ،پولیس ، سرپنچ اور نمبردار سرحد پارکے حکام اور مقامی لوگوں سے بات کرتے تھے اور انہیں باندھ کو ٹھیک کرنے کیلئے پیسہ فراہم کرتے تھے جس کیلئے طریقہ کار یہ ہوتا تھا کہ اِس طرف ذمہ داررومال میں پیسے بن

لالپورہ کنزرمیں آبپاشی سہولیات کا فقدان

 ٹنگمرگ// لالپورہ کنزر میں آبپاشی سہولیات دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے زمینداروں میں تشویش پائی جارہی ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ چار سال قبل نالہ فیروزپورہ میں طغیانی آنے سے آرہ پھت کوہل پوری طرح تباہ ہوگئی جس کے بعد لالپورہ کی ہزاروں کنال زمین آبپاشی سہولیات دستیاب نہ ہونی کی وجہ سے بنجر میں تبدیل ہوگئی ہے ۔مقامی زمینداروں کا کہنا ہے کہ انہوںنے آبپاشی کوہل کی از سر نو تعمیر وتجدید کیلئے ارباب اقتدارکو کئی بار آگاہ کیا لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتو کی ہدایت پر سپرانٹنڈنگ انجینئرہائڈرالک اور ایس ڈی ایم گلمرگ نے آرہ پھت کوہل کا جائزہ لیا اور دونوں افسران نے ڈپٹی کمشنر بارہمولہ کو مکمل رپورٹ پیش کی لیکن صورتحال ہنوز جوں کی توں ہے۔یہی وجہ ہے کہ گزشتہ چار سال سے ہزاروں کنال اراضی بنجر بنی ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق اگر صورتحال یہی رہی تو مست

کلسٹر یونیورسٹی آن لائن امتحانات کا کلینڈر جاری

سر ینگر//کلسٹر یونیورسٹی سرینگر نے رواں سال کیلئے تدریسی سرگرمیوں اور امتحانات کے انعقاد کے لئے کلینڈر جاری کیا ہے۔اس ضمن میں کالج کے پی جی ، آئی جی ، یوجی کے مختلف سمسٹروں کے طلباء سے کہا گیا ہے کہ اُن کے امتحانات اُن کے متعلقہ گوگل کلاسوں اور آن لائن طریقہ کے تحت فوری طور منعقد کئے جارہے ہیں۔اس ضمن میں مزید جانکاری کے لئے طلباء کو اپنے متعلقہ اساتذہ یا شعبوں کے سربراہان کے ساتھ گوگل کلاسز اور دیگر آن لائن ذرائع ابلاغ  کے ذریعے رابطہ قائم کرنے کے لئے کہا گیا ہے ۔ سمسٹروں کی حتمی ٹرم ( پی جی کے لئے فورتھ سمسٹر اور آئی جی ، یوجی کے لئے سکسھ سمٹروں ) کے امتحانات 15؍جون 2020ء سے پہلے اختتام پذیر ہوں گے ۔اور اس سلسلے میں ان بیچوں کے طلباء کو مزید ہدایت کے لئے گوگل کلاسوں میں اپنی موجودگی یقینی بنانی ہوگی تاکہ وہ امتحانات میں شامل ہوسکے۔تاہم پی جی ، آئی جی ، یوجی کے مختلف سمسٹروں

کوروناوائرس کی روکتھام | بصیر خان نے بانڈی پورہ میں اِقدامات کاجائزہ لیا

بانڈی پورہ//لیفٹیننٹ گورنر کے بصیر احمد خان نے ضلع بانڈی پورہ کے دورے کے دوران وہاں ضلع اِنتظامیہ کی طرف سے کووِڈ۔ 19 کی روکتھام کے لئے اُٹھائے گئے اِقدامات اور ضلع میں مختلف سکیموں کے تحت زیر تعمیر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ نے اُنہیں ضلع اِنتظامیہ کی طرف کووِڈ۔19 کی روکتھام کے لئے اُٹھائے گئے اِقدامات سے متعلق پرزنٹیشن پیش کی۔ضلع اِنتظامیہ کی طرف سے اُٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے مشیر موصوف نے ریڈ زون علاقوں میں نمونے لینے میں سرعت لانے پر زور دیتے ہوئے بزرگوں اور دائمی امرا ض کے شکار افراد پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کے لئے کہا۔ اُنہوں نے کووِڈمریضوں کے رابطوں کی تلاش میں تیزی لانے اور وَبا سے متعلق تمام قواعد و ضوابط پر من و عن عمل کرنے کی ضلع اِنتظامیہ کو ہدایت دی ۔ اُنہوں نے طبی ٹیموں کے ساتھ تعاون کرنے کی خاطر راغب کرنے کے لئے عوامی نمائندوں اور مذہبی

بجبہاڑہ میں خاتون نے سر راہ بچے کو جنم دیا:لواحقین

اننت ناگ//بجہباڑہ کووِڈ اسپتال میں زیر علاج حاملہ خاتون نے ڈاکٹروں کی مبینہ لاپرواہی کی وجہ سے بچے کو اسپتال کے صحن میں جنم دیا  ۔ کووِڈ- 19 اسپتال بجبہاڑہ میں بدھ کی دوپہر اُس وقت ہنگامہ آرائی شروع ہوئی جب یہاں (نام مخفی )کووِڈ پازٹیو حاملہ خاتون نے بچے کو جنم دیا جس کے بعد مریض کے اہل خانہ و دیگر تیمارداروں  نے اسپتال عملہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں کی عدم توجہی کے باعث خاتون نے بچے کو اسپتال کے صحن میں جنم دیا ، جس کے باعث اُسکی حالت خراب ہوگئی اور اُس سے سرینگر منتقل کرنا پڑا  ۔اسپتال میں موجود مریض اور دیگر تیمار داروں نے اسپتال عملہ پر الزام عائد کیا کہ اُنہوں نے مریض کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جس کے باعث خاتون نے اسپتال کے صحن میں بچے کو جنم دیا اور کافی خون ضائع ہونے کے باعث مریضہ کی حالت کافی خراب ہوگئی اور اُسے نازک حالت میں سرینگر منتقل کرنا پڑا&nb

بڈگام کے سینئر ڈاکٹر کی فورسزکے ہاتھوں پٹائی | معاملے کی تحقیقات کرنے کی اعلیٰ حکام کی یقین دہانی

سرینگر //بڈگام ضلع میں کورونا وائرس اور دیگر وبائی بیماریوں پر نظر گزر رکھنے والے سینئر ڈاکٹر مظفر بدھ کو سی آر پی ایف کی مارپیٹ سے اسوقت زخمی ہوگئے جب وہ چاڈورہ سے بڈگام جانے کیلئے سرکاری گاڑی میں سوار تھے۔ ڈاکٹر مظفر نے بتایا کہ جب وہ بڈگام کی طرف جانے لگے تو سی آر پی ایف اہلکاروں نے انکی گاڑی کو آگے جانے کی اجازت نہیں دی اور سوال کرنے پر شدید مارپیٹ کردی ۔ ادھر چیف میڈیکل آفیسر بڈگام نے یہ معاملہ  پولیس و سول انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کے ساتھ اٹھایا ہے اور مذکورہ اہلکاروں کے  خلاف کیس درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بڈگام ضلع میں کورونا وائرس مخالف مہم کی سربراہی کرنے والے ڈاکٹروں میں سے انتہائی اہم اور وبائی بیماریوں کے ماہر ڈاکٹر مظفر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا’’ میں بڈگام اپنے دفتر جانے کیلئے جوں ہی چاڈورہ چوک پہنچا تو وہاں تعینات سی آر پی ایف اہلکاروں نے بڈگام

مٹن میں شہری درخت سے گر کر لقمہ اجل

اننت ناگ//سلیگام گنڈ مٹن میں بدھ سہ پہر کو اُس وقت کہرام مچ گیا جب یہاں ایک مقامی شخص اخروٹ کی درخت سے گر کر لقمہ اجل بن گیا ہے ۔45سالہ فارو ق احمد نجار ساکنہ گنڈ سلیگام اخروٹ کے درخت سے اچانک گر گیا ،اگر چہ اُس سے اسپتال لیجایا گیا تاہم وہاں موجود ڈاکٹروں نے اُ سے مردہ قرار دیا ۔بی ایم او مٹن ڈاکٹر سلیم بیگ نے کہا کہ ہم نے مہلوک کے نمونے حاصل کئے کیونکہ اس کا تعلق ریڈ زون علاقے سے ہے۔اگر چہ مہلوک کے اہل خانہ نے بغیر پوسٹ مارٹم کے نعش ان کے حوالے کرنے کی مانگ کی ، تاہم ہم نے اُنہیں ضلع ترقیاتی کمشنر سے اجازت نامہ حاصل کرنے کو کہا ہے ،بصورت میڈیکل پروٹوکال کے تحت مہلوک کی آخری رسم انجام دی جائے گی۔  

ڈنٹل سرجن مثبت، صفاپورہ کاہیلتھ سینٹر بند

گاندربل// صفاپورہ پرائمری ہیلتھ سینٹر میں تعینات ڈینٹل سرجن کے کروناوائرس بیماری سے متاثر ہونے کے بعد طبی مرکزکو بند کردیا گیا جبکہ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ہسپتال میں تعینات دیگر عملہ کا کووِڈ- 19 ٹیسٹ کیا جائے گا۔صفاپورہ کے پرائمری ہیلتھ سینٹرمیں تعینات ڈینٹل سرجن کاکووِڈ- 19ٹیسٹ تین روزقبل مثبت آیاجس کے نتیجے میں بدھ کو ہیلتھ سینٹر کو بند کردیا گیا۔اس بارے میں چیف میڈیکل افسر گاندربل نے کشمیرعظمیٰ کو بتایا کہ تین روزقبل ڈینٹل سرجن کا کووِڈ-  19ٹیسٹ کیاگیا جس کی رپورٹ منگلوار دیررات کو مثبت آئی ۔انہوں نے کہا کہ ڈینٹل سرجن کو سرینگر کے اسپتال میں منتقل کیا گیاجبکہ پرائمری ہیلتھ سینٹر صفاپورہ کوبند کردیاگیا۔انہوں نے کہا کہ سینٹر میں تعینات دیگر عملہ کابھی کووِڈ19ٹیسٹ کیا جائے گا۔  

یونیورسٹی کیمپس کپوارہ قرنطین مرکزمیں تبدیل

کپوارہ//کپوارہ میں کورونا وائرس متا ثرین میں مسلسل اضافہ کے پیش نظر یونیورسٹی کیمپس کی عمارت میں ایک اضافی کورنٹین مرکز قائم کیا گیا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ انشل گرگ نے بدھ کو یونیور سٹی کیمپس وائن کپوارہ کا دورہ کیا ۔ان کے ہمراہ محکمہ پی ایچ ای ،آر اینڈ بی حکام بھی تھے ۔انہو ں نے کہا کہ یونیور سٹی کیمپس جس کو کور نٹین مرکز میں تبدیل کیا گیا،میں سو بسترو ں کا انتظام ہے ۔انہو ں نے متعلقہ حکام کو ہد یت دی کہ وہ بجلی ،پانی اوردیگر سہولیات یہاں  میسر رکھیں ۔  

بجہباڑہ میں نیشنل ہائی وے کے متصل | لڑاکا طیاروں کیلئے ہوائی پٹی کی تعمیر شروع

اننت ناگ//اننت ناگ بجہباڑہ میں بھارتیہ فضائیہ کی جانب سے نیشنل ہاوے کے متصل 3کلومیٹر طویل ہوائی پٹی پر کام شدومد سے جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق بجہباڑہ کے مقام پر نیشنل ہائی وے44کے متصل بھارتیہ فضائیہ گذشتہ کئی ہفتوں سے ہوائی پٹی تعمیر کر رہی ہے ،تاکہ ہنگامی بنیادوں پر لڑاکا طیاروں کیلئے اس کو استعمال لایاجاسکے ۔3کلو میٹر ہوائی پٹی 246.2کلومیٹر سے249.7تک تعمیر ہورہی ہے ۔پٹی بنانے کا کام نجی کمپنی فیج انجام دے رہی ہے ۔ضلع انتظامیہ کی جانب سے رن وے کی تعمیر پر مامور عملہ اور مال بردار گاڑیوں کو باضابط طور پر پاسز اُجراء کئے گئے ہیں ۔ریجنل منیجر نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا ہیمراج بھگت نے رن وے تعمیر کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے مزید معلومات سے معذوری ظاہر کی ۔ائر پورٹ کی تعمیر کاکام ایسے وقت میں شروع ہوا ہے جب ہندوستان اور چین کے مابین حقیقی سرحدکو لے کر کشیدگی چل رہی ہے ۔  

مزید خبریں

سمارٹ میٹر دونوں صوبوںمیں یکساں طور تقسیم کئے جائیں :کنسل پرنسپل سیکریٹری نے محکمہ بجلی کی کارکردگی کا جائزہ لیا جموں//پرنسپل سیکرٹری محکمہ بجلی روہت کنسل نے جے پی ڈی سی ڈی ایل اور کے پی ڈی سی ایل ( ڈی آئی ایس سی او ایم ایس ) کو آتما نربھر ابھیان کے تحت خصوصی و جامع اقتصادی پیکیج سے استفادہ کرنے پر زور دیا۔سکیم کے تحت کووڈ ۔19کے سبب پیدا شدہ مالی بحران سے نمٹنے کے لئے ڈسکامز کو 90ہزار کروڑ روپے بجلی کمپنیوں کے بقایاجات کی ادائیگی کے لئے فراہم کئے جارہے ہیں۔اس کا اظہار پرنسپل سیکرٹری نے محکمہ کی جاری سکیموں اور التوا ٔ میں پڑے مختلف معاملات پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ جموں وکشمیر یوٹی میں بجلی میٹروں کی ناقص بھاری تنصیب اے ٹی اور سی نقصانات کی سب سے بڑی وجہ ہے جو کہ قومی 18.6فیصد کے مقابلے میں 48فیصد ہے۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ یوٹی میں صارف

۔6کے اے ایس افسر وں کا تبادلہ

سرینگر//حکومت نے انتظامیہ میں تبادلوں و تقرریوں کے احکامات جاری کرتے ہوئے6  جونیئرکے اے ایس افسران کو تبدیل کیا۔محکمہ عمومی انتظامی کے ایڈیشنل سیکریٹری چرن دیپ سنگھ کی طرف سے  ایک حکم نامہ زیر نمبر 614- JK(GAD)of 2020 محرر2جون جاری کیا گیا۔حکم نامہ کے مطابق ضلع صنعتی مرکز بڈگام میں کارگزار منیجر جونیئر کے ایس افسر بلال حسین نجار کو تبدیل کرکے محکمہ امور صارفین و شہری رسدات میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر بانڈی پورہ کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔ ضلع صنعتی مرکز اننت ناگ میں کار گزار منیجر و جونیئر کے اے ایس افسر شیخ عنایت اللہ کو تبدیل کرکے محکمہ امور صارفین و شہری رسدات میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلوامہ کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔حکم نامہ کے تحت چائلڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ افسر گاندربل وجونیئر کے اے ایس افسر نصیر احمد بابا کو تبدیل کرکے محکمہ امور صارفین و شہری رسدات میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر گاندربل کے عہدے پ

موسم نے لی کروٹ

سرینگر//وادی میں موسم نے ایک بار پھر کروٹ لی اور دوپہر بعد متعدد علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی جس کے نتیجے میں گلاس، اور دیگر میوہ فضلوں کو نقصان پہنچا ۔اس دوران محکمہ موسمیات نے بدھ سے موسم بہتر رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔منگل کو بعد دوپہر اچانک مطلع ابرآلود ہوا اور شمالی ، جنوبی اور وسطی کشمیرمیں تیز ہوائوں کے ساتھ ساتھ شدید ژالہ باری اور بارش ہوئی جس کی وجہ سے دھان کی پنیری اور دیگرفصلوں کے ساتھ ساتھ گلاس کی فصل کو نقصان ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ گاندربل سے نمائندے ارشاد احمد نے اطلاع دی ہے کہ ضلع میں تین بجے سے پانچ بجے تک تیز ہوائوں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس کی وجہ سے گوٹلی باغ ، لار ، وتہ لار ،چونٹھ ولی وار ، کرہامہ ، واکورہ ،ززنہ اور بٹہ وینہ میں گلاس او ر میوہ فصل کو نقصان ہوا جبکہ سونہ مرگ ، کلن ، گنڈ میں بعد دوپہر سے تیز بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جو قریب دو گ

وزیراعظم کے بیانات تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش:اکبر لون

سرینگر// نیشنل کانفرنس نے وزیر اعظم پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نریند مودی حقیقت و،صداقت پر مبنی اور تاریخی دستاویزات سے ہٹ کر اپنے بیانات سے تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پارٹی کے سینئر لیڈر اور پارلیمنٹ ممبر محمد اکبر لون نے جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کے خاتمے کو مودی سرکاری کی تاریخی غلطی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل ہندوستان کی جمہوریت پر ایک کاری ضرب ہے اور جمہوریت کے جڑوں کو اکھاڑنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کو ختم کرنے کے مودی سرکار کے فیصلے کو جموں کشمیر کے تینوں خطوں نے مسترد کیا۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کا اختیار نا ہی صدر ہند اور ناہی کسی اور کو تھا،جبکہ آئین ہند کے مطابق بھی یہ فیصلہ بالکل غیر جمہوری اور غیر آئینی تھا۔ ایڈوکیٹ محمد اکبر لون نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر میں35اے یا دفعہ370 کو ختم کرنے کا اختیار صرف جموں

پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے تعلیمی ادارے بھارت میں غیر تسلیم شدہ

سرینگر// مرکزی زیرانتظام علاقوں جموں وکشمیر اور لداخ کے طلبا سے کہا گیا ہے کہ وہ پاکستان زیر انتظام کشمیر کے تکنیکی و غیر تکنیکی تعلیمی اداروں میں داخلہ نہ لیں کیونکہ یہ تعلیمی ادارے ہندوستان میں تسلیم شدہ نہیں ہیں۔آل انڈیا کونسل برائے تکنیکی ایجوکیشن کی طرف سے جاری ایک پبلک نوٹس، جس کو منگل کے روز جموں وکشمیر کے کئی روزناموں میں شائع کیا گیا، میں جموں و کشمیر اور لداخ مرکزی زیرانتظام علاقوں کے طلبا کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پاکستان زیرانتظام کشمیر کے تعلیمی اداروں بشمول یونیورسٹیوں، میڈیکل کالجوں اورتکنیکی تعلیمی اداروں میں داخلہ لینے سے گریز کریں کیونکہ یہ تعلیمی ادارے نہ ہی بھارتی حکومت نے قائم کئے ہیں اور نہ انہیں متعلقہ اتھارٹیز تسلیم کرتی ہیں۔اے آئی سی ٹی ای کی پبلک نوٹس میں کہا گیا ہے،’’'پاکستان زیرانتظام کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور وہاں قائم تعلیمی ادارے بشم

شوپیان میں4سالہ بچہ ندی میں غرقآب

شوپیان+اننت ناگ//شوپیاں میں4سالہ بچہ ندی میں غرقآب ہوا جبکہ اشاجی پورہ میں سڑک حادثہ میں زخمی تاجر زندگی کی جنگ ہار گیا۔جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں 4 سالہ کمسن بچے کی پانی میں ڈوبنے سے موت واقع ہوئی جسکی وجہ اس بچے کے آبائی گاؤں میں کہرام مچ گیا۔تفصیلات کے مطابق جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے دانگام علاقے کا رہنے والا چار سالہ کمسن بچہ حازم رفیق ملک ولد رفیق احمد ملک منگل دوپہرکو اپنے گھر سے باہر نکلا جسکے بعد وہ گھر واپس نہیں لوٹا۔ گھروالوں نے اس کی تلاش شروع کی اور گاؤں والوں سے کمسن بچہ کے بارے میں دریافت کیامگر کسی کو اِس کمسن بچہ کے بارے میں کوئی علمیت نہیں تھی۔ تاہم شام کے قریب بچہ کی لاش کو ہالوپورہ پل کے پاس گزرنے والی ندی سے برآمد کیا گیا۔کمسن بچہ کی نعش کو جوں ہی اسکے آبائی گاؤں پہنچایا گیا تو وہاں کہرام مچ گیا خواتین سینہ کوبی کرنے لگی اور ہر طرح کہرام کا ماحول پیدا ہ

تارت پورہ ہیلتھ سینٹرکی ایمبولینس کاذاتی استعمال

کپوارہ//تارت پورہ رامحال کے پرائمری ہیلتھ سینٹر کی ایمبولینس گاڑی کوڈرائیورکی طرف سے ذاتی استعمال میں لانے کی وجہ سے دردزہ میں مبتلاء خاتون کو ضلع اسپتال ہندوارہ پہنچانے میں مشکلات پیش آئی جس کی بناپرایمبولینس ڈرائیور کو ویلگام اسپتال کے ساتھ منسلک کیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روزوگہ بل کی دردزہ میں مبتلاء خاتون شمیمہ کوگھروالوں نے پرائمری ہیلتھ سینٹر تارت پورہ پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے ضلع اسپتال ہندوارہ منتقل کرنے کی صلاح دی ،تاہم تارت پورہ کے پرائمری ہیلتھ سینٹر میں ایمبولینس گاڑی موجود نہ تھی  جوڈارئیورنے مبینہ طور اپنے ذاتی کام کیلئے لی تھی،جس کی وجہ سے دردزہ میں مبتلاء خاتون کو اسپتال پہنچانے میں مشکلات پیش آئیں اور گھر والوں کو اُسے ایک پرائیویٹ سوموگاڑی میں ضلع اسپتال پہنچانا پڑا۔اس حوالے سے بلاک میڈیکل افسر ویلگام ڈاکٹر فریدشاہین نے کشمیرعظمیٰ کو بتایا کہ جب دردز

زینہ گیر نہر میںگندگی کے ڈھیر

سوپور//شمالی قصبہ سوپور کے زینہ گیر علاقہ میں ہزاروں کنال زرعی اراضی کو سیراب کرنے والی’ زینہ گیر نہر‘ متعلقہ محکمہ کی لاپرواہی کی وجہ سے کوڑے دان میں تبدیل ہوچکی ہے ۔مقامی لوگوں اور زمینداروں کا کہنا ہے کہ محکمہ اریگیشن کی عدم توجہی کی وجہ سے ہزاروں کنال زرعی اراضی کو سیراب کرنے میں مشکلات درپیش ہیں بلکہ کئی علاقوں میںپانی کی عدم دستیابی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔نہر کے گرد نواح میں آباد  بستیوں میں رہائش پذیر لوگوں کا کہنا ہے کہ چند سال قبل اس آبپاشی نہر سے انتہائی صاف وشفاف پانی فراہم ہوتا تھا اور مقامی لوگ آبپاشی کے علاوہ کھانے پینے کے لئے بھی اس کا پانی استعمال میں لاتے تھے۔ آج یہ نہر گندگی وغلاظت سے بھری پڑی ہے اور نہر نے کوڑے دان کی شکل اختیار کرلی ہے۔ اس بارے میں صدیق کالونی کے لوگوں کا مزید کہنا ہے کہ گرمیوں کے ایام شروع ہوتے ہی اس نہر میں موجود گندگی سے ب

اکہال میں جنگلات اراضی سے قبضہ چھڑالیا گیا

گاندربل//محکمہ جنگلات نے سندھ فارسٹ ڈویژن گاندربل کے کمپارٹمنٹ نمبر 1 نجون بلاک اکہال سے 1.50 ہیکٹر جنگلات اراضی سے قبضہ چھڑالیا ۔محکمہ جنگلات کے مطابق گزشتہ کئی برسوں کے دوران خودغرض عناصر نے جنگلات اراضی پر قبضہ جماکر سینکڑوں کنال ہڑپ لئے ہیں۔اس سلسلے میں رینج آفیسر سندھ کی قیادت میں فارسٹ پروٹیکش فورس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور جنگلات کے ملازمین نے منگلوار کو کمپارٹمنٹ نمبر 1 نجون بلاک اکہال سے 1.50 ہیکٹر جنگلات اراضی سے قبضہ ہٹا کر جنگلات اراضی کو اپنی تحویل میں لیا۔  

اقوام متحدہ سلامتی کونسل

سرینگر/ /اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی5 نئے غیر مستقل ارکان کا انتخاب 17 جون کو ہو گا جس میں کورونا وائرس کی وبا کے باوجود رکن ممالک کے مندوبین ذاتی طور پر ووٹنگ کے عمل میں شریک ہوں گے اور الیکٹرانیک ووٹنگ نہیں ہوگی۔ جنرل اسمبلی کے صدر تجانی محمد بندے نے گزشتہ روزاقوام متحدہ کے رکن ممالک کے نام جاری خط میں کہا کہ ووٹ ڈالنے والے ممبران کو رائے شماری کے لئے مقررہ وقت اور مقام کے بارے میں پیشگی اطلاع دی جائے گی تاکہ وہ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔میکسیکو اور بھارت کا انتخاب یقینی ہے کیونکہ یہ بالترتیب لاطینی امریکہ اور ایشیا سے دو ممالک ہیں۔ ووٹنگ کے دوران ائرلینڈ، ناروے اور کینیڈا کے درمیان2 سیٹوں پر مقابلہ ہو گا جبکہ افریقی نمائندگی کے لیے کینیا اور جبوتی کے درمیان ایک سیٹ پر مقابلہ ہو گا۔ سلامتی کونسل کے غیر مستقل ارکان کا انتخاب 17 جون کو ہونا تھا لیکن کورونا وائرس کے باعث تاریخ کا