تازہ ترین

لولاب کے کئی دیہات میں راشن کی قلت | صارفین کا احتجاج ،گھاٹ منشی معطل

کپوارہ//لولاب کے متعدد علاقوں میں راشن کی قلت کی وجہ سے لوگو ں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس معاملہ کو لیکر انہوں نے زور دار احتجاج کیا جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر امور صارفین و تقسیم کاری نے معاملہ کو سنجیدہ لیتے ہوئے گھاٹ منشی کو معطل کیا ۔وادی لولاب کے  سیور ،گڈ واڈ ،دودھبن اور اسکے ملحقہ علاقوں کے لوگو ں نے راشن کی قلت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں کو گزشتہ 3مہینوں سے راشن کی تقسیم کاری سے محروم رکھا ہے ۔سیور کے لوگوںکا کہنا ہے کہ مذکورہ گھاٹ منشی طارق احمد بانڈے نے لوگو ں سے بائیو میٹرک بھی لیا ہے اور راشن حاصل کرنے کے لئے سلپس بھی دی ہیں لیکن ا س کے باجود بھی لوگو ں کو گزشتہ3مہینو ں سے راشن فراہم نہیں کیا گیاجس کی وجہ سے انہیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ مقامی لوگوں نے منگل کو اپنے گھرو ں سے باہر آئے اور متعلقہ گھاٹ منشی کے خلاف احتجاج کیا ۔اسسٹنٹ ڈ

شوپیان میں جسمانی طور خاص بچوں میں تعلیمی کٹ تقسیم

 شوپیان// شوپیان ضلع میں محکمہ سوشل ویلفیئر کی طرف سے جسمانی طور خاص افراد کیلئے منائے جانے والے ہفتہ کے دوسرے روز ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں محکمہ کے ملازمین اور آنگن واڑی ورکروں کے علاوہ جسمانی طور پر خاص بچوں نے شرکت کی جس میں جسمانی طور خاص افراد کے حقوق سے جڑے مختلف پہلوئوں اور اس طبقے کی بہبودی کیلئے عملائی جا رہی سکیموں کو اجاگر کیا گیا۔تقریب میں اے ڈی سی شوپیان مشتاق احمد سمنانی مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر افسر شوپیان رضوان احمد، تحصیل سوشل ویلفیئر افسر شوپیان فرہانہ ٹاک، سیکریٹری میونسپل کونسل شوپیان اسداللہ کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔تقریب میں جسمانی طور پرخاص افراد بچوں کی حوصلہ افزائی کی گئی اور انکے حقوق کو اجاگر کیا گیا اور سرکار کی طرف سے ان افراد کیلئے دی جانے والی اسکیموں سے بھی اجاگر کیا گیا۔  

سوپور کے لاپتہ ہوئے تاجر کے اہلخانہ کااحتجاج

سر ینگر // سوپور کے لاپتہ میوہ تاجر کے اہل خانہ اور رشتہ داروں نے بازیابی کو لیکر سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سوپور کے اچھ بل علاقے سے تعلق رکھنے والے لاپتہ تاجر غلام نبی نائیکو کے اہلخانہ نے پریس کالونی سرینگر میں احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ اور پولیس سے اس کی با زیابی میں مدد کرنے کی اپیل کی۔2ماہ سے زائد عرصے سے لاپتہ تاجرغلام نبی نائیکو کی بازیابی کے حق میں صدائے فریاد دینے والوں میں اس کے بچے بھی شامل تھے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈاٹھا رکھے تھے جن پر ’’ہمیں انصاف چاہئے‘ ‘کے نعرے لکھے ہوئے تھے۔مظاہرین کے مطابق غلام نبی نائیکو 22 ستمبر کو سوپور اور کولگام کے درمیان اس وقت ریل کے سفر کے دوران لاپتہ ہو گیا جب وہ جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں کسی کاروبار سے متعلق کام کے لیے گھر سے نکلے تھے ۔مظاہرین کا کہنا تھا’’ ہم نے ان کا سراغ لگانے کی ہر ممکن

بارہمولہ میں2گاڑیاں ، لکڑ ی سمیت ضبط

سر ینگر / /محکمہ جنگلات نے بارہمولہ میں غیر قانونی لکڑی لے جانے والی گاڑیوں کو ضبط کیا ہے۔ڈی ایف او بارہمولہ پرویز احمد وانی نے بتایا کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب فارسٹ پروٹیکشن فورس کے اہلکاروں نے ہیون میں ناکہ کے دوران دو مشکوک گاڑیوں کوروکا جن سے تقریباً 133 فٹ عمارتی لکڑی برآمد کی گئی تاہم ڈرائیور جائے واردات سے فرار ہو نے میں کامیاب ہوگیا جس کی شناخت مشتاق احمد گنائی ساکن دلنہ حال سنگری کالونی بارہمولہ اور غلام محمد شیخ ساکن ربن سوپور کے طور پر ہوئی ہے۔اس سلسلے میں پولیس نے شیری تھانہ میں ایک کیس درج کر لیا اور ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔سی این ایس

پلوامہ کے لاسی پورہ میں آتشزدگی | پلاسٹک فیکٹری خاکستر

سرینگر// جنوبی ضلع پلوامہ کے لاسی پورہ صنعتی علاقے میں دوران شب آگ کی ایک بھیانک واردات میں ایک پلاسکٹ فیکٹری راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی۔ لاسی پورہ میں پیر کی شب قریب دس بجے ’سٹلوارٹ پلاسٹکس‘ نامی ایک فیکٹری میں آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے چشم زدن میں پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔انہوں نے بتایا کہ فیکٹری کے نزدیک ہی قائم فوج کی 44آر آر کیمپ کے اہلکاروں اور دفاعی فورسز کے فائر ٹنڈرز آگ پر قابو پانے کے لئے فیکٹری کی طرف دوڑ پڑے ۔ان کا کہنا تھا کہ فوج، پولیس اور فائر ٹنڈر نے پہلے ترجیحی بنیادوں پر فیکٹری میں پھنسے لوگوں کو باہر نکالا اور اس کے بعد آگ کو قابو میں کر لیا۔ آگ بجھانے میں کم سے کم دو گھنٹے لگ گئے جس دوران فیکٹری راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکی تھی۔انہوں نے کہا کہ اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے اور آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔(یو این

کٹوتی جاری رہے گی،ختم کرنیکی پوزیشن میں نہیں

سرینگر // پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے پرنسپل سکریٹری روہت کنسل نے کہا ہے کہ محکمہ 40 دن کے سخت 'چلہ کلاں کیلئے پوری طرح تیار ہے۔کنسل نے کہا  کہ وہ مختلف اضلاع کا دورہ کررہے ہیں تاکہ بجلی سپلائی پوزیشن کا جائزہ لیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے سال کے مقابلے میں ہر صارف کو امسال اوسطاً 3  سے 4 گھنٹے اضافی بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ  جہاں تک وادی کا تعلق ہے، صارفین کو گزشتہ سال کے مقابلے میں 10-12 فیصد زیادہ بجلی فراہمی کی جارہی ہے اور محکمہ کو گزشتہ سال جن رکاوٹوں کا سامنا تھا ان میں بیشتر کو دور کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے سال صارفین نے تعاون دیا اور امید ہے امسال بھی اسی طرح تعاون دیا جائیگا۔ روہت کنسل نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بجلی کا درست ا ور مناسب طریقے سے استعمال کریں تاکہ محکمہ سخت سردی کے موسم میں بھی صارفین کی بہتر خدمت کر سکے۔ انہو

مزید خبریں

 رواں سال جنگجوحملوں میں نمایاں کمی | دفعہ370کی تنسیخ کے بعد نقل مکانی کرچکے1678پنڈت نوکریوں کیلئے وادی واپس آئے:وزارت داخلہ سرینگر//مرکز نے منگل کو پارلیمنٹ کو مطلع کیا کہ جموں و کشمیر میں اس سال 15نومبر تک جنگجو واقعات میں 40 عام شہری ہلاک اور 72 زخمی ہوئے ہیں۔دفعہ370کی منسوخی کے بعد کل8 167کشمیری سے نقل کانی کرچکے پنڈت نوکری کے سلسلے میں کشمیر واپس لوٹ آئے  اور کشمیرچھوڑ کرچلے گئے پنڈتوں کی150کنال  اراضی بحال کی گئی ہے ۔ کے این ایس کے مطابق یہ تفصیلات وزیر مملکت برائے امور داخلہ نتیا نند رائے نے لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں دیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ 15نومبر تک ایسے واقعات میں جموں و کشمیر پولیس سمیت سیکورٹی فورسز کے 35 اہلکار ہلاک اور 86 زخمی ہوئے۔رائے نے شہریوں کو انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں سے بچانے کے لیے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے می

مزید خبریں

 رواں سال جنگجوحملوں میں نمایاں کمی | دفعہ370کی تنسیخ کے بعد نقل مکانی کرچکے1678پنڈت نوکریوں کیلئے وادی واپس آئے:وزارت داخلہ سرینگر//مرکز نے منگل کو پارلیمنٹ کو مطلع کیا کہ جموں و کشمیر میں اس سال 15نومبر تک جنگجو واقعات میں 40 عام شہری ہلاک اور 72 زخمی ہوئے ہیں۔دفعہ370کی منسوخی کے بعد کل8 167کشمیری سے نقل کانی کرچکے پنڈت نوکری کے سلسلے میں کشمیر واپس لوٹ آئے  اور کشمیرچھوڑ کرچلے گئے پنڈتوں کی150کنال  اراضی بحال کی گئی ہے ۔ کے این ایس کے مطابق یہ تفصیلات وزیر مملکت برائے امور داخلہ نتیا نند رائے نے لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں دیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ 15نومبر تک ایسے واقعات میں جموں و کشمیر پولیس سمیت سیکورٹی فورسز کے 35 اہلکار ہلاک اور 86 زخمی ہوئے۔رائے نے شہریوں کو انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں سے بچانے کے لیے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے می

تازہ ترین