تازہ ترین

منی گام گاندربل میں ریچھ پکڑاگیا

گاندربل// ضلع گاندربل کے منی گام علاقے میں ایک ریچھ زندہ پکڑ لیا گیا۔ علاقے میں ریچھ نمودار ہونے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے ایک پنجرہ لگا دیا تھا۔ بدھ کی صبح ریچھ اس پنجرے میں پھنس گیااوراسے زندہ پکڑ نے کے بعد داچھی گام نیشنل پارک منتقل کیا گیا۔توجہ طلب ہے کہ وادی کشمیر میں گزشتہ برس سے جنگلی جانوروں کا آبادی والے علاقوں میں گھومنا پھرنا ایک معمول سا بن گیا ہے۔وادی کے کئی علاقوں میں جنگلی جانوروں خاصکرتیندئوں نے لوگوں کو جانی ومالی نقصان سے دو چار بھی کردیا۔  

سیاحتی صنعت کافروغ، اہرہ بل فیسٹول کاانعقاد

کولگام//سیاحتی مقام اہرہ بل کو فروغ دینے کے لئے ضلع اِنتظامیہ کولگام نے محکمہ سیاحت کے اشتراک سے پہلا میگا اہرہ بل فیسٹول کا اِنعقادکیا جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شرکأ نے شرکت کی۔یہ پروگرام اہرہ بل واٹر فال پارک کے قریب منعقد کیا گیا ہے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے تمام شرکاء کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ فیسٹول کا مقصد اہرہ بل کے سیاحتی مقام کو قومی اور بین الاقوامی سطح کی روشنی میں لانا ، اہرہ بل اور اس کے مختلف مقامات کی خوبصورتی کو پیش کرنا اور اسے فروغ دینا ہے ۔اِس موقعہ پرناظم سیاحت کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو نے کہا کہ محکمہ نے اہرہ بل جیسے ممکنہ سیاحتی مقامات کو فروغ دینے کے لئے ٹھوس اور مربوط کوششیں کی ہیں۔اِس موقعہ پر مصوری کا مقابلہ بھی منعقدکیا گیا ۔  

پلوامہ میں قصوروار ہوٹل مالکان سے جرمانہ وصول

پلوامہ//ضلع پلوامہ میں محکمہ امور صارفین کی ایک ٹیم نے پچہار پلوامہ میںکئی ہو ٹل مالکان پر2200روپئے کا جرمانہ عائد کیا ۔ چیکنگ سکارڈ  کی قیادت تحصیل سپلائز افسر انفورسمنٹ ونگ عبدالرشید خان کررہے تھے۔ٹیم نے پچہارمیوہ منڈ ی کے معائنہ کے دوران کچھ ہوٹل مالکان کو  مختلف کوتاہیوں کا مرتکب پایا گیا ۔اس موقع پر اُن ہوٹل مالکان سے جرمانہ وصول کیا گیا جو کمرشل گیس کے بجائے گھریلو گیس استعمال کررہے تھے۔اس کارروائی کے دوران 2200روپئے بطور جرمانہ وصول کیا گیا۔   

ایمز ہائرسیکنڈری ہندوارہ کی سالانہ تقریب منعقد

کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ کے ایمزہائرسیکنڈری سکول میں سالانہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پر پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے صدر جی این وار مہمان خصوصی تھے جبکہ چیف ایجو کیشن افسر کپوارہ عبد الحمید فانی اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں جبکہ بچو ں کے والدین اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی تقریب میںشرکت کی ۔اس موقع پر سکول میں زیر تعلیم طلبہ نے رنگا رنگ پروگرام پیش کر کے سامعین کو محظوظ کیا ۔مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکول میں تعلیم کے ساتھ ساتھ بچو ں کو اخلاقی تربیت دی جاتی ہے جو آج کے معاشرے میں زندہ رہنے کے لئے ضروری ہے ۔مقررین کا کہنا تھا کہ کسی بھی علاقہ کی ترقی کا اندازہ ا س کی شرح خواندگی سے لگایا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچو ں کو بہتر تعلیم دینے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور والدین اور اساتذہ کو چاہئے کہ تعلیمی اور عملی زندگی میں بچو ں کو س

کوچنگ کے شعبے میں تبدیلی لائیں گے:ڈائریکٹر ایسپائر انسٹی ٹیوٹ

سرینگر//طالب علموں کی کوچنگ میں عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تبدیلی لانے کی وکالت کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایسپائر کیریئر انسٹی ٹیوٹ لطیف مسعودی نے کہا ’این ای ای ٹی‘ میں ناکامی کے بعد طالب علموں کیلئے محدود آپشن رہتے ہیں،جس کے نتیجے میں انکی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔ پرے پورہ سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسعودی نے کہا کہ وہ اس سال پرے پورہ میں ایسپائر کیریئر انسٹی ٹیوٹ کا آغاز کرکے کوچنگ کے شعبے میں تبدیلی لائیں گے۔ انہوں نے کثیرجہتی حکمت عملی اپنانے کے علاوہ  9ویں جماعت سے ہی طلبا کی جدید تقاضوں کے تحت تربیت کی وکالت کی۔انہوں نے کہاکہ ایک طرف ’این ای ای ٹی‘اور ’جے ای ای‘میں کل ہند سطح پر اپنی قابلیت کو منوانے پر کام کیا جائے گا اور دوسری طرف پوری دنیا میں اسکالرشپ کی بنیاد پر تمام کورسز کے بارے میں طلبا کو مناسب معلومات فراہم

حکومت قبائلی آبادی کی مجموعی ترقی کیلئے پُرعزم:منوج سنہا | موبائل اسکولوں کے اساتذہ کی تنخواہیں4000سے بڑھاکر10000روپے کی گئی

سرینگر//جموںو کشمیر کے لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے کہا جموںو کشمیر میں کسی بھی قبائلی بچے کو تعلیم کے نور سے آرستہ کئے بغیر نہیں چھوڑا جائے گا ۔انہوں نے کہا سال رواں میں گزشتہ سال کے نسبت 42ہزار طلباء کو وظائف فراہم کئے گئے ۔انہوں نے بتایا رواں ماہ  40کروڑ روپے کی لاگت سے 2سو قبائلی گائوں میں سمارٹ سکول کھولیں جائیں گے ۔ کے این ایس کے مطابق لیفٹیننٹ گو منوج سنہا نے ’’جنجاتیہ گورو دیوس‘‘ کی اختتامی تقریب کے موقعے پر خطاب کرتے ہوئے کہا نئی پود کو بہتر تعلیم فراہم کرنے کے لئے  1581 جنرل ،مائیگرٹری روپ اور رہائشی سکول کھولے گئے ہیں اورساتویں اور آٹھویں  جماعت کے قبائلی بچوں کے لئے سہولیات تیار کی گئیں ہیں ۔ انہوں نے کہا ضرورت پڑنے پر مزید اس طرح کے اداروں کو قائم کیا جا سکتا ہے ۔ منوج سنہا نے کہا سیزنل سکولوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے جموں و کشمیر انتظ

مزید خبریں

۔ 5اگست کے فیصلے واپس لئے جائیں: حکیم  سرینگر//پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ کے سربراہ حکیم یاسین نے وزیراعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ وہ زرعی قوانین کو واپس لینے کے بعد ایسے تمام یکطرفہ لیے گیے فیصلوں کو بھی منسوخ کریں جن کی وجہ سے جموں وکشمیر کے آئینی حقوق سلب ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کرنا جموں وکشمیر میں پائی جا رہی سماجی وسیاسی غیریقینی صورتحال میں بہتری لانے کے لئے بنیادی اہمیت کا حامل ہے ۔بدھ کو بڈگام زون کے پی ڈی ایف ورکروں کے ایک روزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حکیم یاسین نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگ چاہتے ہیں کہ مرکزی حکومت  دوراندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جموں وکشمیر کے یکطرفہ طور سلب کیے گئے آئینی حقوق کو بحال کرے جس طرح کسان قوانین کو واپس لینے کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے جرت مندانہ قدم سے جموں وکشمیر کے لوگوں میں مرکز کے تئیںپائی جا رہی بد اعتما

وادی میں 4دسمبر تک موسم خشک رہنے کی پیشگوئی

سرینگر //وادی میں مطلع ابرالود رہنے کے نتیجے میں شبانہ درجہ حرارت میں بہتری سے لوگوں کو منفی درجہ حرارت اور شدید سردی سے قدرے راحت محسوس ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے اس بات کا پہلے ہی امکان ظاہر کیا تھا کہ24اور25نومبر کو وادی میں ہلکی مغربی ہوائیں داخل ہوں گی۔بدھ کو اگرچہ کسی بھی علاقے میںبرف باری اور بارشیں نہیں ہوئیں، البتہ مطلع ابرالودہ رہنے کے نتیجے میں درجہ حرارت میں بہتری دیکھی جا رہی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 4دسمبر تک وادی میں موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر مختار احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ وادی میں 4دسمبر تک موسم خشک رہے گا تاہم 28اور29نومبر کو معمولی بارش ہونے کا امکان ہیں ۔انہوں نے کہا کہ خشک موسم کے نتیجے میں شبانہ درجہ حرارت میں گرواٹ آسکتی ہے ۔ سرینگر میں جہاں گذشتہ روز کم سے کم درجہ حررات منفی 2.3ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا تھا تاہم اس کے مقابلے میں 2