تازہ ترین

ترال کے کئی علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت

ترال//ترال کے متعدد علاقوں میں پینے کے پانی کی شدید قلت پائی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ تانترے محلہ آری پل گزشتہ پندرہ دنوں سے پینے کے صاف پانی سے محروم ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اسی طرح گلشن پورہ کے پرے محلہ،پیر محلہ اور سکھ محلوں میں بھی پانی کی عدم دستیابی کے سبب لوگ پریشان ہیں ۔ادھر پنیر جاگیر ترال میں لوگ اسی طرح کی شکایت کر رہے ہیںجہاں لوگوں نے گور نر کی شکایت سیل کے ساتھ بھی رابطہ قائم کیا تاہم تاحال کوئی راحت نصیب نہیں ہوئی۔تمام لوگوں نے محکمہ کے اعلیٰ حکام سے مداخلت کی اپیل کی ہے ۔  

پلوامہ اور پانپورمیں آوارہ کتوں کی ہڑ بھونگ

سرینگر//ضلع پلوامہ کے بیشتر علاقوں میں آوارہ کتوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے لوگ خاص طور پر چھوٹے بچے گھروں سے باہر نکلنے میں ڈر محسوس کر رہے ہیں۔ ادھر زعفران قصبہ پانپور، کا کا پورہ، مارول، نہامہ، مرن، پلوامہ میں بھی آوارہ کتوں کی تعداد میں بہت حد تک اضافہ ہوا ہے۔پلوامہ قصبہ کے ملک پورہ، پرچھو، ڈلی پورہ، چاٹہ پورہ، ڈانگر، وشہ بگ اور نیوکالونی علاقوں میں آوارہ کتوں کی موجودگی سے راہگیروں کو آمدورفت میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ادھر چند روز قبل پلوامہ کے پرچھو علاقے میں آوارہ کتوں نے کئی افراد کو زخمی بھی کیا ۔ اُدھر پانپور میں بھی آوارہ کتوں نے ہڑبونگ مچائی ہے جس کی وجہ سے عوام خوفزدہ ہے اور شام کے وقت یہ آوارہ کتے گلی کوچوں میں گھومتے رہتے ہیں۔ کا کا پورہ، مارول، کھدرموہ کے علاوہ دیگر علاقوں سے بھی ایسی ہی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔  

ناربل سے ٹنگمرگ تک سٹریٹ لائٹس بیکار

 ٹنگمرگ// نار بل سے ٹنگمرگ تک نصب اسڑیٹ لائٹس گزشتہ کئی سالوں سے بے کار پڑی ہیں جس کی وجہ سے رات کے اوقات میں پیدل چلنے والے لوگوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ماگام کے ایک بزرگ سماجی کارکن حاجی محمد یوسف رنگریز نے اسٹریٹ لایٹوں کی خرابی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ انہوںنے کئی بار انتظامیہ کی توجہ اس جانب مبذول کرائی تاہم انتظامیہ کی یقین دہانی کے باوجود بھی اسٹریٹ لائٹس ٹھیک کرنے میں لیت ولعل ہو رہا ہے ۔لوگوں نے اتنظامیہ سے اپیل کی کہ نارہ بل سے ٹنگمرگ تک نصب سٹریٹ لائٹس فوری طور ٹھیک کی جائیں۔  

عارضی ملازمین کی مستقلی میں تاخیرکیخلاف آج ہونے والا احتجاج مؤخر | 14جولائی کو احتجاج کیا جائیگا: ایجیک

سرینگر//ملازمین اتحاد ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے عارضی ملازمین کی مستقلی میں تاخیر کے خلاف6جولائی کو سرینگر میں سیکریٹریٹ کھلنے کے موقعہ پر احتجاجی کال کو موخر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے14جولائی کو احتجاج کی کال دی ہے۔سرینگر کی پریس کالونی میں اتوار کو بعد از دوپہر ایجیک لیڈرشپ فیاض شبنم کی قیادت میں نمودار ہوئی اور نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے پیر کو سیکریٹریٹ کے سامنے احتجاج کی کال کو موخر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے اُن کے مطالبات کو حل کرنے کیلئے کچھ وقت کی مہلت طلب کی ہے۔ایجیک صدر فیاض شبنم نے کہا کہ حکام کے ساتھ ملاقاتوں کے کئی رائونڈئوں کے بعد ایجیک کی میٹنگ میں6جولائی کے احتجاج کو موخر کرنے کا فیصلہ لیا گیا اور اب احتجاج14جولائی کو ہوگا۔فیاض شبنم نے کہا کہ روزانہ اُجرت پر کام کرنے والے ملازمین، آئی ٹی آئی ورکرس ، این ایچ ایم ملازمین ، سیزنل اور مختلف قسم کے عا

پلوامہ اور شوپیان میں محاصرے

شوپیان // فورسز نے شوپیان اور پلوامہ کے کئی دیہات کا اتوار کو بھی  دو دن کے وقفے کے بعد محاصرہ کیا۔44آر آر، سی آر پی ایف اور پولیس ٹاسک فورس نے اتوار کی شام آری ہل پلوامہ کا محاصرہ کیا۔ پولیس نے محاصرہ کرنے کے فوراً بعد روشنیوں کا انتظام کیا، کیونکہ انہیں اطلاعات ملی کہ گائوں میں جنگجو موجود ہیں۔رات دیر گئے تک تلاشی کارروائی جاری تھی۔ادھر 34آر آر، 178بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس نے ننگہ چک امام صاحب گائوں کا محاصرہ کیا اور تلاشی کارروائی کی۔ادھرغلام نبی رینہ کے مطابق گجر پتی تھیون کنگن میں اتوار کو  24آر آر اور ایس او جی کنگن نے گھر گھر تلاشی  لی تاہم تلاشی کاروائی کے دوران کسی کی بھی گرفتاری عمل میں نہی لائی گئی۔  

وادی میں تیزآندھی سے مکانوں کی چھتیں اُڑ گئیں

سرینگر // وادی میںاتوار کی شام کو موسم نے کروٹ لی اور متعدد علاقوں میںتیز ہوائوں کے نتیجے میں مکانوں اور دکانوں کی چھتوں کو نقصان پہنچا جبکہ پھلدار درخت بھی جڑوں سے اکھڑ گئے۔ اس دوران ژالہ باری سے کھڑی فصلوں کو نقصان  ہونے کی بھی اطلاع ہے ۔شہر سرینگر میں بھی کچھ وقت کیلئے تیز ہوائیں چلیں جس سے کئی علاقوں میں بجلی سپلائی متاثر ہوئی، تاہم ہوائوں کے چلنے سے گرمی میں کسی حد تک کمی واقعہ ہوئی۔ اُدھرسوپور سے نمائندے غلام محمد کے مطابق سوپور اور اس سے ملحقہ علاقوں میں تیزآندھی سے مکانوں اور دکانوں کی چھتوں کو نقصان پہنچا ۔قصبہ میں ساڑھے 7بجے پہلے آسمان پر کالے بادل چھا گئے، اس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے تیز ہوائیں چلنے لگیں ۔تیز ہوائیں اس قدر شدید تھیں کہ راہگیر محفوظ جگہوں کی تلاش کرتے رہے اور بجلی بھی گل ہو گئی جبکہ قصبہ کے بائی پاس ، سنگرامہ ، فروٹ منڈی روڑ پر زبردست ژالہ باری بھی ہوئی

حکومت کیلم کولگام کے سیلاب متاثرین کو گھر فراہم کرنے میں ناکامؔ| 6برسوں سے عارضی شیڈوں میں مقیم24کنبوں کومشکلات

اننت ناگ// سال  2014 کے تباہ کن سیلاب میں کولگام ضلع کے ٹینکی پورہ کیلم کے چوبیس کنبے چھ برس گزر جانے کے باجود بھی ابھی ٹین کے عارضی شیڈوں می رہائش پزیر ہیں اور سرکار ان کے لئے رہائشی بندوبست کرانے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے۔ کولگام ضلع کے ٹینکی پورہ کیلم میں 2014کے تباہ کن سیلاب نے قریباََ2درجن مکانوں کو بہا لیا تھا جس کے سبب ان مکانوں میں رہائش پزیر کنبے کھلے آسمان تلے آگئے تھے ۔ حکومت نے متاثرہ کنبوں کو غلام مصطفی میموریل اسپتال کیلم اور اس کے بغل میں قائم سرکاری ٹین شیڈوں میں منتقل کیا تھااور اعلان کیا تھا کہ حکومت اُنہیں جلد سرکاری زمین فراہم کرے گی تاکہ یہ لوگ پھر سے اپنے مکانات تعمیر کر سکیں ،تاہم 6سال کے طویل عرصہ  گزرنے کے بعد بھی نئے گھروں کی تعمیر کااُن کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔محمودہ نامی ایک خاتون نے نم آنکھوں سے کشمیر عظمٰی کو بتایا کہ وہ لوگ سخت مشکلات سے

دریائے جہلم میں ریت کی غیرقانونی برآمدگی | بارہمولہ میں18گرفتار،4ٹریکٹراورٹپرضبط:پولیس

 بارہمولہ//  بارہمولہ پولیس نے ضلع میں غیر قانونی طور پردریائے جہلم سے ریت نکالنے کی پاداش میں 18 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس  کے مطابق خوجہ باغ مقام پر دریائے جہلم سے غیر قانونی طور پر ریت نکالنے کی اطلاع  ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے اتوار کو ایک کاروائی کے دوران موقعہ پر ہی 18 افراد کو گرفتار کرکے چار ٹریکٹر اور ایک ٹپر کو بھی ضبط کیا جب وہ غیر قانونی طور پر گاڑیوں میں ریت لوڈ کرتے ہوئے پائے گئے ۔ اس سلسلے میں بارہمولہ پولیس تھانہ میں ایک  ایف آئی آر زیر نمبر  /2020 106 تحت دفعہ 188/379/447/427 تعزیرات ہند درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا گیا ۔ پولیس نے کہا ہے کہ جو بھی ریت کی غیرقانونی کان کنی میں ملوث پایا جاے گا، اس کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گا ۔  

۔1لاکھ عارضی ملازمین کی خدمات سرکاری دفاتر کیلئے ریڑھ کی ہڈی

سرینگر// سرکاری محکموں میں کام کر رہے عارضی ملازمین کی مستقلی کا مطالبہ کرتے ہوئے مختلف ملازمین انجمن کے اتحاد ایمپلائز کارڈی نیشن کمیٹی نے روزانہ اجرتوں پر کام کر رہے ملازمین کی تنخواہوں کو واگزار کرنے کا مطالبہ کیاہے۔سرینگر کے ایوان صحافت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایمپلائز کارڈی نیشن کمیٹی کے صدر شاہ فیاض نے کہا کہ سرکاری محکموں میں عرصہ دراز سے کیجول ملازمین اور ڈیلی ویجر کام کر رہے ہیںجنہیںآج تک مستقل نہیں کیا گیا،جس کے نتیجے میں وہ ذہنی کوفت میں مبتلا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ بھی اس بات سے با خبر ہے کہ قریب ایک لاکھ عارضی ملازمین نے ہی اصل امورات اور عوامی خدمات کے لازمی شعبے چلاتے ہیں تاہم اس کے باوجود اس حقیقت کو انتظامیہ نظر انداز کر رہی ہے۔ شاہ فیاض نے کہاکہ سیکریٹریٹ اور اعلیٰ دفاتروں میں انتظامی امورات سے متعلق جو منصوبہ بندی اور پالیساں مرتب کی جاتی ہے،ان کو بھ

محکمہ جل شکتی کے آئی ٹی آئی کیجول ملازمین بھی برہم

 سرینگر//محکمہ جل شکتی میں تعینات آئی ٹی آئی تربیت یافتہ کیجول ملازمین نے مطالبات کو منوانے کیلئے 6 جولائی کو ہڑتال کی کال کا اعلان کیا ہے۔ان ملازمین کا کہنا ہے کہ انہوں نے سال 2006 میں محکمہ پی ایچ ای میں بحثیت آئی ٹی آئی تربیت یافتہ کیجول ملازمین کے تحت تقرری عمل میں لائی ہے۔ملازمین کا کہنا تھا کہ سال 15سے لیکر محکمہ کے چیف انجینئر کشمیر اور جموں نے انکے حق میں مستقلی کو لیکر متعدد احکامات صادر فرمائے تاہم وہ ابھی تک بار آور ثابت نہیں ہوئے ہیں۔ملازمین کے مطابق انہوں نے موجودہ انتظامیہ کی توجہ اپنے مسائل کی جانب مبذول کرانے کیلئے ایسوسی ایشن کی جانب سے دی گئی ہڑتال کال کی مکمل تائید کا اعلان کیا ہے جوکہ ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سربراہ فیاض احمد شبنم نے دی ہے۔ملازمین نے جموں و کشمیر کے گورنر سے جائز مطالبات کو منوانے میں اپنا کردار ادا کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔  

زبان و ادب کا فروغ معاشرے کی نشو نما کیلئے اہمیت کا حامل

 سرینگر//محکمہ تعلیم کے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر اصغر حسین سامون نے کہا ہے کہ زبان و ادب کا فروغ ایک احسن معاشرے کی نشو نما کے لئے کلیدی اہمیت کا حامل ہے اورنئی نسل میں تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور انہیں اپنے ادبی اور ثقافتی ورثے سے جوڑے رکھنا بے حد لازمی ہے۔موصوف سول سیکریٹریٹ سرینگر میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔تقریب میں ریاست کے نامور قلمکار پرویز مانوس کے پہاڑی شعری مجموعہ (درد گلاباں نے )کی رسمِ اجراء انجام دی گئی۔اس موقع پر ناظم تعلیمات محمد یونس ملک نے بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی جبکہ تقریب میں نامور ادیب نور شاہ،ڈائریکٹر نیوز آل انڈیا ریڈیو سرینگر مشتاق احمد تانترے ،سابق ڈی ڈی جی دور درشن کیندر سرینگر سلا م الدین بجاڑ ،معروف فلم میکر مشتاق علی احمد خان ،معروف ادیب شبنم تلگامی اور زبیر قریشی شامل تھے۔ڈاکٹر سامون نے مقامی زبانوں کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے ک

سوپور میں6دہائی قبل تعمیر کیاگیا پُل ڈھہ گیا

سوپور// چھانہ کھن سوپو رمیں 60برس قبل تعمیر کیاگیا پُل ڈھہ گیا۔ دریائے جہلم پر 1955میںسابق وزیر اعظم بخشی غلام محمد کے دور میںتعمیر کیاگیا 250فٹ لمبا پُل بدھوار کی شام ڈھہ گیا البتہ کوئی جانی نقصان نہیںہوا۔ پُل میں دراڑیں پڑنے اور بوسیدہ ہونے کی وجہ سے 1999 میں اسے ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند کیاگیا تھااور2019میں پیدل چلنے پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی۔ جامع مسجد پُل کے بعد بخشی پُل دوسرا بڑا پُل تھا جو سوپور کو سرینگر اور بارہمولہ علاقوں سے ملاتا تھا۔ اکنامک الائنس سوپور کے چیئرمین محمد اشرف گنائی کاکہنا ہے کہ پُل محکمہ آر اینڈ بی کی غفلت شعاری اور عدم توجہی کا شکار رہا اورنتیجہ یہ ہے کہ پُل کو گزشتہ 20 برسوں سے آمدو رفت کے لئے بند رکھا اور تب سے آج تک وہ اس پل کو منہدم نہیں کر پائے۔ انہوںنے کہاکہ چونکہ پل میں کافی تعداد میں  لکڑی اور لوہا موجود ہے جو قصبہ کے کسی اور ترقیاتی ک

شوپیان اور پلوامہ میں محاصرے

شوپیان // پولیس و فورسز نے شوپیان اور پلوامہ میں کئی دیہات کا محاصرہ کیا اور تلاشیاں لیں۔ جمعرات کی صبح حاجی چیک حرمین کا 44آر آر ،14بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ،گنڈ درویش ناگہ بل کا44آر آر ، 178 سی آر پی ایف اور پولیس اورآونیورہ کافسٹ آر آر، 178 سی آر پی ایف اور پولیس نے محاصرہ کرکے وہاں تلاشی کارروائی شروع کی۔ فوج نے ان علاقوں کی ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی کو گھروں میں محصور کردیا جب کہ گھر گھر تلاشی کارروائی کے دوران مکانوں کی تلاشی کے علاوہ نوجوانوں کے شناختی کارڈ چک کرکے ان سے پوچھ تاچھ کی گئی۔تاہم کسی بھی جگہ جنگجوئوں اور فورسز کا آمنا سامنا نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی بھی قابل اعتراض شئے بر آمد ہوئی۔ادھر پتھن پلوامہ میں جنگجو مخالف آپریشن کے دوران مکانوں کی تلاشی لی گئی۔ معلوم ہوا ہے کہ فوج کو اس علاقے میں جنگجو ئوںکے چھپے بیٹھنے کی اطلاع ملی تھی

لولاب اور کپوارہ میں آتشزدگی وارداتیں

کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ میںآتشزدگی کی الگ الگ واردات میں 3رہائشی مکانات اور12دکانیںمکمل طور خاکستر ہوئے ۔ لولاب  کے دیور علاقہ میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کو محمد مقبول بٹ کے رہائشی مکان سے آگ نمو دار ہوئی جس نے فوری طور آس پاس کے ڈھانچو ں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔عینی شاہدین کے مطابق آگ اس قدر بھیانک تھی کہ اس کے شعلے دور دور تک دکھائی دے رہے تھے ۔مقامی لوگو ں نے فائر سروس ٹینڈر کو طلب کر کے بچائو کارروائی شروع کی تاہم اس تباہ کن واردات میں 9دکانیں مکمل طور خاکستر ہوئیں جبکہ محمد مقبول بٹ کا رہائشی مکان بھی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ۔آگ کی اس ہو لناک واردات میں لاکھو ں روپئے کی املاک بھی تباہ ہوگئی ۔ آگ لگنے بجلی کا شاٹ سرکٹ بتایا جاتا ہے ۔اس دوران زرہامہ مڑہامہ میں بھی جمعرات کی دوپہر کو آگ کی ایک واردات میں ایک رہائشی مکان اور3دکانیں خاکستر ہوئیں جبکہ کیگام درگ

قانون کا محافظ قانون شکن نکلا

گاندربل//ارشاد احمد//ڈسٹرکٹ پولیس لائن گاندربل میں تعینات پولیس اہلکار کے گھر سے بھاری مقدار میں نشیلی ادویات برآمد کرکے اہلکار کو گرفتارکیاگیا ہے۔ پولیس کے بیان کے مطابق پولیس کو مصدقہ اطلاعات مل رہی تھیں کہ گاندربل کے مقامی لوگوں کو نشہ آور ادویات کے عادی بنانے میں گاندربل سے ملحقہ کرہامہ کا مقامی پولیس اہلکار کانسٹیبل شوکت احمد گنائی ملوث ہے۔ پولیس نے مذکورہ اہلکار کی گرفتاری عمل میں لاکر اس کے گھر پر چھاپہ ڈالکر800 سے زائد کوڈین فاسفیٹ کی بوتلیں برآمد کیں۔ایس ایس پی گاندربل خلیل پسوال نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ’’ ہمارے پاس پولیس اہلکار کے بارے میں شکایت موصول ہوئی تھی اورباضابطہ کارروائی کرتے ہوئے اس کی گرفتاری عمل میں لائی اور اس کے گھر سے بھاری مقدار میں نشیلی ادویات برآمد کرکے اس کے خلاف8/22 این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس زیر نمبر25/2020 درج کرلیا گیا ہے۔انہوںنے ک

منشیات مخالف مہم| سمبل میں شہری گرفتار، نشیلی ادویات ضبط

 بانڈی پورہ// بانڈی پورہ پولیس نے اندرکوٹ سمبل میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے۔اُس کے قبضے سے بھاری مقدارمیں نشیلی ادویات برآمد کرکے کیس ررج کرلیا ہے ۔ایس ایچ او سمبل نے کہا کہ مصدقہ اطلاع ملنے پر ایس ڈی پی او سمبل کی ہدایت پر اندر کوٹ سمبل میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران معرااج الدین نجار کو گرفتار کر لیا گیا جو علاقے میں منشیات کے دھندے میں ملوث تھا ۔اس کے قبضے  سے37بوتلیں اوربھاری مقدار میں نشیلی دوائیاں برآمد کی گئیں۔مذکورہ منشیات فروش کے خلاف ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر105/2020سمبل تھانے میں درج کیا گیا۔ 

’اقامتی قانون مستقل باشندوں کیلئے منظم امتیازی سلوک ‘

سرینگر// نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سیکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفی کمال نے اس بات کو دہرایا ہے کہ ڈومیسائل قانون سے جموں و کشمیر کے مستقل باشندوں کے خلاف منظم امتیازی سلوک کے دور کا آغاز ہوگا اور اس سے مقامی نوجوانوں کے پہلے سے ہی قلیل روزگار کے ذرائع معدوم ہوکر رہ جائیں گے۔ڈاکٹر کمال نے نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی تشویش کو لمحہ فکریہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اقامتی قانون کو یہ کہہ کر ہمارے گلے سے اُتارنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ یہ سرمایہ کاروں کو راغب کرے گا، جو دعوے اور وعدے کئے جارہے ہیں لوگوں کو ان پر شک و شبہات اور تحفظات ہیں اور اس کی وجہ بتانے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقامتی قانون کے پس پردہ عزائم ، جن کے بارے میں عوام کو خدشات تھے، وہ ہر دن گزرنے کے ساتھ صحیح ثابت ہورہے ہیں۔ ڈاکٹر کمال نے کہا کہ نیشنل کانفرنس روز اول سے ہی اس قانون کی مخالف رہی ہے اور ہماری جماعت 5اگست2019 کے بعد لاگ

’رہبرِ جنگلات ملازمین کی تنخواہوں میں تفاوت ناانصافی‘

سرینگر//اپنی پارٹی لیڈر محمد اشرف میر نے جموں وکشمیر حکومت پرزور دیا ہے کہ مقررہ مدت کے اندر رہبرِ جنگلات پالیسی کے تحت تعینات ملازمین کی تنخواہوں میں تفاوت دور کی جائے۔ ایک بیان میں اشرف میر نے کہا کہ رہبرِ جنگلات پالیسی کے تحت جوفارسٹری گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ یافتہ تعینات کئے گئے ہیں، رہبرِ تعلیم، رہبرِ زراعت اور رہبرِ کھیل اسکیموں کے تحت تعینات ملازمین کے برعکس اِ ن کے پے گریڈ ودیگر کئی تفاوت ہیں۔ انہوں نے کہاکہ رہبرِ جنگلات ملازمین کی تنخواہوں میں جو فرق ہے ،اُس کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ چیف سیکریٹری کی سربراہی والی کمیٹی رہبر جنگلات پالیسی پر نظر ثانی کرے اور بلاتاخیر اپنی سفارشات پیش کریں ۔اشرف میر نے کہاکہ اِسی نوعیت کی دیگر پالیسیوں کے برعکس رہبرِ جنگلات پالیسی کے تحت تعینات پوسٹ گریجویٹ کا فاریسٹ گارڈ پوسٹ سے موازنہ کیاگیاہے جوکہ جموں وکشمیر سر

سوپورمیں بنیادی سہولیات کا فقدان

سرینگر//نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ موجودہ انتظامیہ نے سوپورقصبہ اوراسکے نزدیکی علاقوں کوتعمیروترقی ،روزمرہ کی عوامی ضروریات اوراہم ترین سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں نظرانداز کیاہے ۔موصولہ بیان کے مطابق قصبے میں پارٹی کارکنوں کی ایک میٹنگ ارشاد رسول کاراورسینئرکارکن غلام حسن گوجری کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔میٹنگ میں سوپور قصبہ اوراسکے نواحی علاقوں کے مسائل کوزیرغور لایاگیا۔میٹنگ میں ارشاد کارنے تشویش کا اظہار کیا کہ سوپور کی جانب کافی عرصہ سے کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ،جس کے نتیجے میں سوپور اوراسکے نواحی علاقوں ودیہات میں رہنے والے ساڑھے چار لاکھ سے زیادہ لوگ سخت مشکلات اورپریشانیوں سے دوچار ہیں ۔میٹنگ میں بتایاگیاکہ کئی ماہ قبل سب ڈسٹرکٹ اسپتال سوپورکوکووڈ 19اسپتال میں تبدیل کیاگیا،جس کے نتیجے میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔میٹنگ میں سب ڈسٹرکٹ اسپتال سوپور کی اصل ہئیت بحال کرنے کا

مفت راشن اسکیم

سرینگر//جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے سینئر لیڈراعجاز احمد خان نے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے مفت راشن اسکیم کی نومبر تک توسیع کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ گوجر بکروال طبقہ کے علاوہ سماج کے دیگر خانہ بدوش اور اقتصادی طور کمزور طبقہ جات جو ابھی تک معاشی سروے میں شامل نہیں ہیں، کو بھی کورونا وباء سے پیداشدہ صورتحال کے دوران پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنہ (PMGKAY)سے استفادہ حاصل کرنے کی اجازت دی جانی چاہئے۔اپنی پارٹی لیڈر نے کہا کہ مفت راشن اسکیم کی توسیع سے جموں وکشمیر سمیت ملک بھر میں وسیع آبادی کو فائدہ ہوگا۔ حکومت ہند کی جانب سے یہ بروقت اقدام انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔انہوں نے کہاکہ بیشتر گوجر بکروال کنبہ جات اپنے مویشیوں کے ہمراہ خوراک اور پناہ گاہ کی تلاش میں لگاتار ہجرت کے عمل میں ہی رہتے ہیں۔ درج فہرست قبائل کے علاوہ خانہ بدوش کسانو ںکے ہزار