تازہ ترین

سڑک حادثے| کنگن میں اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر جاں بحق

 کنگن +اوڑی+بانڈی پورہ//کنگن میں اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر،بانڈی پورہ کا بینک ملازم اور اوڈی میں بیکن ڈرائیور حادثات میں لقمہ اجل بن گئے۔بابا نگری وانگت کنگن سے سرینگر کی طرف جارہی ایک کریٹا کار زیر نمبر JK01AN/ 5394کچھ نمبل کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر تین سو فٹ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں الطاف احمد چکا ولد عبدالسلام چکا ساکن ہزاری بازار رعناواری سرینگر شدید زخمی ہوا، جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا۔الطاف احمدPMGSYسب ڈویژن کنگن میں بطور اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر تعینات تھے۔ ایس ایچ او پولیس سٹیشن کنگن ظہور احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ مذکورہ آفیسر کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لیجانے کی کوشش بھی کی گئی لیکن وہ تب تک دم توڑ چکا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی گئی اور کنگن پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے ت

سیکریٹری پارلیمانی اَمو رو جی او سی 15۔ کور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقی

 سری نگر//سیکرٹری پارلیمانی اَمور ،حکومت ہند گنیش کمار نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے راج بھون میں ملاقات کی ۔لیفٹیننٹ گورنر اور گنیش کمار نے جموںوکشمیر میں پنچایتی راج نظام سے متعلق مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ دریں اثنا، جنرل آفیسر کمانڈنگ ( جی او سی ) 15کورلیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی۔جی او سی نے لیفٹیننٹ گورنر کو جموںوکشمیر یوٹی میں موجودہ سیکورٹی کے بارے میں آگاہ کیا ۔اُنہوں نے جموں وکشمیر میں داخلی سلامتی کے اِنتظام سے متعلق مختلف اَمور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر کے لوگوں کے لئے محفوظ ماحول کو یقینی بنانے میں فوج کی اعلیٰ پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔  

مرکز جموں وکشمیر کی ترقی او رخوشحالی کاخواہاں

بڈگام//جموںوکشمیر میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوچکا ہے ۔اَگلے دو تین برسوں میں عوام مساوی حصہ داری اور وسیع بنیاد پر ترقی کا ایک نیا نقش راہ محسوس کریں گے ۔ہر وزیر کا جموں وکشمیر کی ترقی اور خوشحالی کا تصور ہے۔اِن باتوں کا اِظہار وزیر مملکت برائے سکل ڈیولپمنٹ ، اَنٹرپرینیور شپ راجیو چندر شیکھر نے مختلف نمائندوں کے ساتھ ڈگری کالج چرارِ شریف کے لان میں تبادلہ خیال کرنے کے دوران کیا ۔اِس سے قبل وزیر مملکت نے 11.65 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال چرارِ شریف کا اِفتتاح کیا ۔اِس موقعہ پر وزیر موصوف کے ہمراہ ڈی ڈی سی چیئرمین نذیر احمد خان ، ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر مشتاق احمد راتھراور ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم کے علاوہ میڈیکل فیکلٹی اور ضلعی اِنتظامیہ کے اَفسران بھی موجود تھے۔وزیر موصوف نے ہسپتال کے تمام حصوں کا معائینہ کیا متع

ملک میں اقلیتوں کااستحصال بند

سرینگر//بھارت میں اب مسلمانوں کااستحصال نہیں ہوتا ہے اور ان کی زندگیوں میں وہ بدلائوآیا ہے جو ان کے وہم وگمان میں بھی نہیں تھا۔ان باتوں کااظہار بھارتیہ جنتا پارٹی جموں کشمیرکی ترجمان اور وزارت اقلیتی امورکی وقف ترقیاتی کونسل کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشان اندرابی نے  وجے واڑہ آندھرا پردیش میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا ،’’ ہم بھارت میں رہ رہے ہیں جوفرقہ وارانہ فسادات ،مذہبی تقسیم اور مسلکی امتیازسے پاک ہے‘‘۔ انہوں نے وزیراعظم نریندرمودی کی  سربراہی میں مرکزی حکومت کی طرف سے اقلیتوں کوتمام شعبوں میںبااختیار بنانے کیلئے کئے جارہے  اقدامات کاخلاصہ کیا۔انہوں نے کہا کہ بھاجپا کی حکومت نے  ملک بھر میںاقلیتوں کا ستربرس سے جاری جذباتی استحصال ختم کیا اور انہیں تمام ترقیاتی اور بہبودی کاموں میں ’سب کاساتھ ،سب کاوکاس ،سب کاوش

کاشت کاروں کے مطالبات کو پورا کیا جائیگا؛پارس

سرینگر //مرکزی حکومت کے جموں و کشمیر کے عوام تک رسائی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر مرکزی وزیر برائے فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز ( ایف پی آئی )  پشو پتی کمار پارس نے یہاں سینٹر آف ایکسی لینس ( سی او ای ) زائوورہ کا دورہ کیا اور ترقی پسند کسانوں اور تاجروں کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی ۔ اس موقع پر مرکزی وزیر نے کہا کہ حکومت وادی کے کاشتکار طبقے کے تمام حقیقی مطالبات کو پورا کرنے کیلئے پُر عزم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2022 تک کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے وزیر اعظم کے خواب کو پورا کرنے کیلئے حکومت نے پہلے ہی کئی اقدامات شروع کئے ہیں ۔ جموں و کشمیر میں فوڈ پروسیسنگ سیکٹر کی ترقی کیلئے مرکزی حکومت کے اقدامات کے بارے میں روشنی ڈالتے ہوئے  پارس نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاری کو بڑھانے کیلئے جموں و کشمیر میں منی فوڈ پارک قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں پروسیسنگ کی صل

الطاف بخاری اور سجاد لون کے الزامات پر نیشنل کانفرنس برہم

سرینگر// اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری اور پیپلز کانفرنس کے صدر سجان لون کی طرف سے نیشنل کانفرنس اور اس کی قیادت پرالزامات عائد کرنے پرشدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی ترجمان نے کہا ہے کہ عوام کی طرف سے مسترد کئے جانے کے بعد یہ دونوں خودساختہ لیڈران ناگپور میں بیٹھے اپنے آقائوں کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے ایک دوسرے پر سبقت لینے میں لگے ہیں اور اس کیلئے یہ دونوں کسی بھی حد تک گرنے کیلئے تیار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ الطاف بخاری نے اس قدر خود کو زعفرانی رنگ میں رنگ دیا ہے کہ موصوف اب 1931کے شہداء کشمیر کی توہین کرنے سے بھی گریز نہیں کررہے ہیں، جس کی جتنی بھی مذمت اور ملامت کی جائے کم ہے۔ ترجمان نے کہا کہ الطاف بخاری پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کو بحیثیت وزیر اعلیٰ نوجوانوں کا تہہ تیغ کرنے کیلئے موردِ الزام ٹھہرا رہے ہیں لیکن شاید یہ بھول رہے ہیں کہ موصوف محبوبہ مفتی اور مرحوم مفتی محمد

خریف سیزن 2021

سری نگر//پرنسپل سیکریٹری محکمہ زرعی پیداوار اور بہبود کساناں ( اے پی ڈی اور ایف ڈبلیو) نوین کمار چودھری نے ایک میٹنگ کی صدارت کی اور اُنہوں نے حصولیابی پورٹل کی تیاریوں اور اور نیشنل پورٹل میں مربوط کرنے کے عمل کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری خوراک ، شہری رسدات و امورِ صارفین ( ایف سی ایس اینڈ سی اے ) زبیر احمد، ڈائریکٹر اے پی ڈی اور ایف ڈبلیو جموں ، ڈائریکٹر جنرل منیجر ایف سی آئی جے اینڈ کے جموں ، سائنسدان ( اِی) ، این آئی سی جموں اور دیگر متعلقہ اَفسران نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ شرکت کی۔ابتداً میٹنگ کوجانکاری دی گئی کہ حصولیابی پورٹل ستمبر سے دستیاب ہے جس میں کسانوں کی رجسٹریشن ہوئی  ہے اور جے اینڈ کے پورٹل خریف سیزن 2021 کے لئے بھی تیار ہے جو یکم اَکتوبر سے صوبہ جموں میں شروع ہوگا۔اِس موقعہ پر پرنسپل سیکرٹری نے محکمہ زراعت سے کہا کہ وہ تمام سہولیات منڈیوں میں

۔32 واں پولیس پبلک میلہ

 سرینگر//سال 2020 میں 32ویں پولیس پبلک میلے میں صوبہ کشمیر کے فاتحین میں پولیس ہیڈ کوارٹر سرینگر میں منعقدہ ایک تقریب میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔ تقریب کی صدارت پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کی۔تقریب میں چیئرپرسن ڈاکٹر روبندر کور ، سپیشل ڈی جی کرائم جے اینڈ کے اے کے چودھری ، اے ڈی جی پی ایس جے ایم گیلانی ، ڈاکٹر ایس ڈی سنگھ جموال ، ایم کے سنہا ، دانش رانا ، سنیل کمار، آئی جی پی کشمیر وجے کمار ، آلوک کمار ، ڈی آئی جی سنیل گپتا ، ڈی پی ٹی جے اینڈ کے ، مشتاق احمد وغیرہ موجود تھے۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے دلباغ سنگھ نے کہا کہ پی ڈبلیو ڈبلیو اے کے چیئرپرسن اور اس کے ممبروں کے زیراہتمام پولیس پبلک میلہ جو کہ ایک بار چھوٹی سی سرگرمی کے طور پر شروع ہوا تھا نے پولیس پبلک تعلقات کے حوالے سے ایک اہم مقام حاصل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس میلے نے پولیس اور عوام کے درمیان بہتر تعلقات کو فروغ آسان ب

کشمیر کے معروف اردو شاعر ، اداکاراور تھیٹرسٹ فاروق آفاق نہیں رہے

سرینگر//معروف اداکار ،تھیٹریسٹ اور شاعر فارق احمد میر المعروف فاروق آفاق گزشتہ روز انتقال کر گئے ۔ انہوں نے 70اور80 کی دہائی میں کئی فلموں اورڈراموں میں شاندار کردار نبھائے ، ریڈیو کشمیر سرینگر سے بطور وائس آرٹسٹ اور دورشن کیندر سرینگر سے بطور کامیاب ادا کار کام کرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے کئی پرائیویٹ پروڈ میں بھی اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا ۔ وہ ایک منجے ہوئے شاعر تھے۔ انکی شاعری کے ابتدائی دور میں ترقی پسند تحریک کا اثر رہا جس نے بعد ازاں جدیت کے اثرات قبول کئے۔ کچھ عرصہ صحافت سے بھی جڑے رہے اور اخبار آئینہ کے ادبی گوشہ کے ایڈیٹر رہے۔ فاروق آفاق گزشتہ کچھ ماہ سے علیل تھے اورانہوں نے گزشتہ روز سرینگر میں اپنی آخری سانس لی ۔ مرحوم کی آخری رسومات جمعہ کوان کے آبائی قبرستان خان محلہ چھانہ پورہ سرینگر میں انجام دی گئی جہاں ہزاروں لوگوں نے پر نم آنکھوں سے انہیں سپر د خاک کیا ۔ مرحوم

پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کی تعلیمی کانفرنس منعقد

 سرینگر//ٹائیگور ہال سرینگر میں جموں کشمیر پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ ایک تعلیمی کانفرنس میں بارہویں جماعت دو طالبات کی تصنیف کردہ دو الگ الگ کتابوں کی رسم رونمائی انجام دی گئی ۔ پروفیسر قیوم حسین ، وی سی کلسٹر یونیورسٹی اور دیگر معززین نے پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن آف جموں و کشمیر (پی ایس اے جے کے،کے زیر اہتمام تعلیم کے حوالے سے ایک کانفرنس کے دوران دو نوجوان طلباکی تصنیف کردہ دو کتابوں کی رسم رونمائی انجام دی۔ ریلیز ہونے والی پہلی کتاب نرسری ریمز جو ڈی پی ایس سرینگر کی 12 ویں جماعت کی طالبہ توبہ نقیب نے تحریرک کی ہے ۔اس موقع پر لائٹ ہاو س پبلک سکول ویلگام کی طالبہ اور ڈولی پورہ کی سائرہ رشید کی تصنیف کردہ ایک اور کتاب پیس ان ایگنوائے بھی اس موقع پر جاری کی گئی۔منعقدہ تقریب میں وائس چانسلر نے طلباکی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ نوجوان مصنف

مرکزجموں کشمیرکے لوگوں کے بے اختیار کررہا ہے؛محبوبہ مفتی

سرینگر//پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کی صدر اور سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کو کہا کہ مرکز جموں کشمیر کے لوگوں کو ’’بے اختیار‘‘بنارہا ہے اور انہیں جنگجوئوں کے ساتھ مبینہ روابط کشمیریوں کو ’’محروم اورذلیل ‘‘ کرنے کا نیا بہانہ ہے۔وہ حال ہی میں چھ سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کرنے پر اپنے ردعمل کااظہار کررہی تھیں۔محبوبہ نے ٹوئٹرپر لکھا،’’جموں کشمیرکے لوگوں کو بے اختیار بنانے کیلئے حکومت ہند کے فرمانوں کی کوئی حدنہیں۔جموں کشمیرمیں  روزگار پیدا کرنے کے مواقع کیلئے سرمایہ کاری کرنے کے دعوئوں کے برعکس وہ دانستہ سرکاری ملازمین کو نکال رہے ہیں یہ جانتے ہوئے بھی کہ جموں کشمیرمیں روزگار کیلئے لوگوںکاانحصارسرکاری نوکریوں پر ہے‘‘۔انہوں نے کہا،’ ’کشمیریوں کالامتناہی’’پیچھا‘‘ کرنے سے

برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیرمیں انسانی حقوق پر بحث

سری نگر//برطانیہ میں ممبران پارلیمنٹ کی طرف سے کشمیر میں انسانی حقوق سے متعلق ایوان زیریں میں ایک تحریک پیش کرنے  پرنئی دہلی نے برہمی کااظہار کیاہے۔ کے این ایس کے مطابق برطانیہ کے کل جماعتی پارلیمانی گروپ(APPG)کے ممبران پارلیمنٹ نے کشمیر میں انسانی حقوق سے متعلق ایک ایوان زیریں میں بحث کیلئے پیش کی جس پر بھارتی حکومت نے اس مباحثے میں حصہ لینے والے ارکان پارلیمنٹ کی طرف سے استعمال کی جانے والی زبان پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ بھارت کی جانب سے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا گیا کہ ملک کے اٹوٹ حصے سے متعلق موضوع پر کسی بھی فورم میں کئے گئے کسی بھی دعوے کو مستند تصدیق شدہ حقائق کے ساتھ درست ثابت کرنے کی ضرورت ہے۔وزیر خارجہ برائے ایشیا دولت مشترکہ اور ترقیاتی دفتر (FCDO) امانڈا مِلنگ نے گزشتہ روز بحث کا جواب دیتے ہوئے کشمیر کے متعلق برطانوی حکومت کے غیر تبدیل شدہ موقف کو دو طرفہ مسئلہ کے

جموں کشمیر اردوزبان کے فروغ کیلئے سب سے زیادہ ذرخیز: ڈاکٹر عقیل احمد

سری نگر//قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان (این سی پی یو ایل) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے کہا کشمیر کی وجہ سے اردو زبان زندہ ہے اور اردو زبان کے فروغ کے لئے جموں و کشمیر کی سرزمین سب سے زیادہ ذرخیز ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہاں سب سے زیادہ181 سی اے ،بی اے، ایم ڈی ٹی پی  مراکز کام کر رہے ہیں ۔ کے این ایس کے مطابق قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان (این سی پی یو ایل) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل احمدنے جمعہ کو کہا ہے کہ کشمیر کی وجہ سے اردو زبان زندہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اردو زبان کے فروغ کے لئے جموں و کشمیر کی سرزمین کو ہی سب سے زیادہ ذرخیز سمجھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ یہاں سب سے زیادہ تعداد میں ہمارے سینٹرس چل رہے ہیں۔ڈاکٹر عقیل احمد نے کہا  نئی نسل کو مادری زبان کے ساتھ ساتھ اردو زبان سکھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سینٹرس میں بچوں کی تعداد کو بڑھایا جانا چاہیے۔ انہوں نے ان با

سرینگر میں واقع کشمیر ہارٹ بچوں و بچیوں کی توجہ کامرکز

سری نگر//جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں واقع کشمیر ہارٹ میں گذشتہ چند ماہ سے انتظامیہ مختلف اقسام کی نمائشوں کا اہتمام کررہی ہے۔ وہیں کافی عرصہ بعد موسیقی کے پروگراموں کے ساتھ ساتھ بچوں کی تفریحی سرگرمیاں انجام دینے کی خاطر الگ الگ طرح کا ساز و سامان کو بھی دستیاب رکھا گیا ہے۔جے کے این ایس کے مطابق سرینگر میں واقع کشمیر ہارٹ میں سہ پہر کے بعد لوگ خاص کر بچوں کی گہما گہمی سے یہاں رونق بحال ہوجاتیہے۔ متعدد بچوں کو جائے رائڈ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے تو کئی بچے جھولا جھولتے ہوئے نظر آتے ۔ اسی طرح یہاں بچے بریک ڈانس اور دیگر تفریحی چیزوں کا بھی خوب مزا لے رہے ہیں۔کورونا کی وجہ سے گزشتہ تقریبا ً3 برس سے بچے اپنے گھروں تک ہی محدود ہوکر رہ گئے تھے، لیکن اب کورونا کی دوسری لہر کچھ حدتک کمزور ہونے کے بعد نمائش گاہ میں بچے بھی مختلف تفریحی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ اس طرح ک

لولاب کا لاپتہ نوجوان 4سال بعدراجستھان سے بازیاب

کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ کی لولاب وادی سے تعلق رکھنے والے لاپتہ شہری کو 4سال بعد چائلڈ پروٹیکشن سروس کی مدد سے راجستھان سے بازیاب کرا یا گیااور گھر پہنچنے پر خوشی کی لہر دو ڑ گئی ۔10سالہ منظور احمد کھٹانہ ولد بھگو کھٹانہ ساکن بٹہ ناڑ لولاب کو والد نے4سال قبل سنگری پرے محلہ بارہمولہ میں ایک گھر میں مزدوری کے لئے رکھا ۔ کچھ مہینے بعد راجستھان کے لوگ وہا ں پہنچے جو گائو ں گائو ں جاکر غبارے فروخت کرتے تھے۔ غبارہ فروخت کرنے والوں نے منظوراحمدکھٹانہ کو اپنے ساتھ راجستھان لایا اور کہاکہ اگر وہ ان کے ساتھ غبارے فروخت کرے گا تو اسے ماہوار 7ہزار روپے دیئے جائینگے ۔ منظور کھٹانہ نے راجستھان میں غبارے فروخت کرنا شروع کئے اور اس کا نام بدل کر راجیش سنہا رکھا گیا اور کہاکہ وہ کسی کو یہ نہ بتائے کہ اس کا تعلق کشمیر سے ہے۔ منظور کھٹانہ کو جب حسب وعدہ ماہوار 7ہزار روپے نہیں دیئے گئے تو اسے احساس ہوا کہ

پنجاب میں کولگام کے شہری کی پُراسرار موت کی تحقیقات کی جائے:سکینہ ایتو

سرینگر//نیشنل کانفرنس نے پنجاب کے مونگا شہر میں دمہال ہانجی پورہ نورآباد سے تعلق رکھنے والے بلال احمد ملک کی پُراسرار موت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی کی سینئر لیڈر سکینہ ایتو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ دنوں بیروہ بڈگام کے نوجوان عمر احد کی لاش بھی پنچاب میں پائی گئی تھی اور پولیس نے اسے خودکشی قرار دیا تھا ، اگر چہ اُس کے والدین کا اسرار تھا کہ عمر نے خودکشی نہیں کی ہے بلکہ اُس کا قتل کیا گیا تھا۔ سکینہ ایتو نے کہا کہ 10روز کے اندر ہی ایسا ہی دوسرا واقعہ رونما ہونا کوئی اتفاق کی بات نہیں ہوسکتی ہے، اس لئے ضروری ہے کہ دونوں معاملات کی تحقیقات کی جائے اور اصل حقائق کو عوام کے سامنے رکھ کر خاطیوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ سکینہ ایتو نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پہلے ہی یہ معاملہ پنجاب حکومت کیساتھ اٹھایا ہے۔ &

یوم اربعین تاریخ ساز دن: آغا حسن

سرینگر//انجمن شرعی شیعیان کے اراکین و عاملین کا خصوصی اجلاس تنظیم کے صدر آغا سید حسن کی صدارت میں صدر دفتر پر منعقد ہوا ۔ اجلاس میں روز اربعین کی خصوصی تقریبات کے انعقاد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں طے پایا کہ تنظیم کے مشتہر شدہ پروگرام کے تحت حسب عمل قدیم وادی کے اطراف و اکناف میں مجالس اور جلوس ہاے عزا کا انعقاد کیا جائے گا ۔عزاداروں سے تاکید کی گئی کہ وہ حسب دستورموجودہ وبائی صورتحال کے پیش نظر تمام احتیاطی تدابیر کو بروئے کار لائے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید حسن نے روز اربعین کے تاریخی پس منظر اور ائمہ معصومین کے ارشادات کی روشنی میں روز اربعین کی اہمیت بیان کی۔ انہوںنے روز اربعین کو قیام حسینی کے فکر و پیغام کی تشہیر کے حوالے سے ایک تاریخ ساز دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ائمہ معصومین نے روز اربعین کو شہدائے کربلا پر ماتم اور گریہ زا

مزید خبریں

ہنرمندی کے مرکزی وزیرمملکت کا پٹن دورہ ہینڈی کرافٹ کلسٹر میں دستکاروں کے ساتھ تبادلہ خیال بارہمولہ //جموں کشمیر کے عوام تک رسائی کے مرکزی حکومت کے خصوصی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر مرکزی وزیر مملکت برائے سکل ڈیولپمنٹ اور اَنٹرپرینیور شپ راجیو چندر شیکھر نے ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے کا دورہ کیا اوروہاں  میر گنڈہینڈی کرافٹ کلسٹرسے وابستہ مقامی کاریگروں سے بات چیت کی ۔وزیر مملکت نے ہینڈی کرافٹ کلسٹر کی مختلف سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ دستکاری شعبے کی اَپ گریڈیشن اور ترقی کے لئے کاریگروں نے اَپنے خیالات اور تجاویز پیش کیں۔مرکزی وزیر مملکت برائے سکل ڈیولپمنٹ و اَنٹرپرینیور شپ راجیوچندر شیکھر نے مقامی کاریگروں کے شاندار فن اور ہنر پر خوشی کا اِظہار کیا اور کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت نے مختلف پروگرام اور سکیمیں شروع کی ہیں جن کا مقصد مقامی فن و ہنر پر مبنی