تازہ ترین

فوجیوں کی واپسی انتہائی مشکل عمل

نئی دلی //چین کے ساتھ متوقع بات چیت کے درمیان جمعرات کو بھارت نے کہا ہے کہ زمینی سطح پر استحکام ضروری ہے، جب دونوں فریقین شمالی لداخ کے تمام اہم مقامات سے فوجیوں کی واپسی کا عمل یقینی بنانے کیلئے بات چیت کریںگے۔ وزارت خارجہ ترجمان انوراگ شری واستوا نے کہا ’’فوجیوں کی واپسی انتہائی مشکل عمل ہے جس کیلئے دونوں ملکوں کی رضا مندی ضروری ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ چین اور بھارتی حکام کے درمیان بات چیت کا ایک اور دور جلد متوقع ہے۔ انہوں نے کہا ’’جب دونوں ممالک تمام جگہوں سے فوج کی واپسی پر کام کررہے ہیں تو دوسری جانب یہ بھی ضروری ہے کہ بنیادی سطح پر استحکام بنا رہے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی افسران کی تازہ میٹنگ اسی سلسلے میں ہونے والی ہے۔ انہوں نے کہا ’’جیسا کہ ہم نے پہلے بھی کہا ہے کہ فوج کی منتقلی ایک مشکل عمل ہے، دونوں ممالک کو اپنی پرانی چوکیوں پر 

آر پار تجارت کا معاملہ| 10 تاجروں کی رہائش گاہوں پر NIAچھاپے

سرینگر// قومی تحقیقاتی ایجنسی( این آئی اے) نے آر پار تجارت سے وابستہ کئی تاجروں کی رہائش گاہوں پر جمعرات کو پے درپے چھاپے ڈالے۔تاہم چھاپوں کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔این آئی اے اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی) مبینہ منی لانڈرنگ معاملے کی تحقیقات کررہی ہے اور ابھی تک30کشمیری تاجروں اور علیحدگی پسندوں کو گرفتار کیاگیا ہے ۔این آئی اے بیان کے مطابق جمعرات کی صبح سرینگر کے متعدد علاقوں میں چھاپے مارے گئے۔ این آئی اے کے ہمراہ سی آر پی ایف اور پولیس اہلکار بھی تھے ۔ ایجنسی نے محمد اقبال لون ساکن پارمپورہ،بشیر احمد لون ساکن ہوکر سر،خورشید احمد لون ساکن پارمپورہ،ظہور احمد بٹ ساکن وزیر باغ،فضل الحق مسگرو عارف حسین مسگر ساکنان باغ سندر چھتہ بل ، اعجاز احمد شیخ و جاوید احمد شیخ ساکنان بژھ پورہ،تجمل مسعودی اور مصدق افضل مسعودی ساکنان باغندر پانپور کے مکانوں پر چھاپے مارے اور

سرینگر میں انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کا اجلاس

سرینگر//کشمیر ڈویژن کی ضلعی ریڈ کراس کمیٹیوں کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لئے جمعرات کو یہاںانڈین ریڈ کراس سوسائٹی کے ہیڈ کوارٹر ریڈ کراس روڈ ، سرینگر میں ضلع ریڈ کراس کمیٹیوں کے سربراہان کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدرات سوسائٹی کے جنرل سکریٹری کفایت حسین رضوی نے کی۔ اجلاس میں تمام اضلاع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنروں نے شرکت کی۔جنرل سکریٹری نے کوویڈ 19 کے دوران ریڈکراس کی ضلع کمیٹیوں کی طرف سے بہترین امدادی کاموں کی تعریف کی ۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ ضلع کمیٹیوں نے کوویڈ مراکزمیں ماسک ، سینی ٹائزر، صابن ، فوڈ کٹس ، بیڈ شیٹ اور دیگر سامان کی تقسیم کاری کی ۔اس کے علاوہ ان کمیٹیوں نے انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی طرف سے فراہم کئے گئے 44870 عدد 3 پلائی ماسک ، 9700 عدد کپڑے کے ماسک ، 11756 جوڑے کے دستانے ، 29000 عدد صابن اور 240 عددپی پی ای کٹ عام لوگوں میں تقسیم کئے ۔جنرل سکریٹری نے ضلع کمیٹیوں پر زور

حکومت ِ ہند کو پختہ سیاسی عزم ظاہر کرنے کی ضرورت:الطاف بخاری

سرینگر//اپنی پارٹی صدر سعید محمد الطاف بخاری نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر کو ملک کی دیگر ریاستوں کی طر ح بنانے کیلئے حکومت ِ ہند کو پختہ سیاسی عزم ظاہر کرنی کی ضرورت ہے ۔سرینگر پارٹی دفتر میں متعدد عوامی وفود کو سننے کے بعد بخاری نے کہاکہ جموں وکشمیر انتظامیہ میں مشکلات کا بھنڈار ہے جس کا حل صرف اعلیٰ سطح پر ملکی قیادت کے پختہ سیاسی عزم سے کیاجاسکتا ہے۔انہوں نے کہا’’ چونکہ یہاںکوئی منتخبہ حکومت موجود نہیں،عوام کو درپیش مشکلات خاص طور سے جموں وکشمیر میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کی بے روزگاری  سے لوگوں کی مجموعی نفسیات پر سنگین اور منفی اثرات مرتب ہیں اور اس تشویشناک صورتحال کے فوری ازالہ کی ضرورت ہے‘‘۔بخاری نے کہاکہ حکومت ِ ہند کو چند پختہ اعتماد سازی اقدامات کے ساتھ آگے آنے کی ضرورت ہے جس کی شروعات ریاستی درجہ کی بحالی سے کی جاسکتی ہے اِس سے ایک اُمید پیدا ہوگی ا

لولاب ، بنگس ، دراس اور بڈگا م میں سڑک حادثات

 کپوارہ+گاندربل// لولاب ، بنگس اور دراس میں دلدوز سڑک حادثات کے دوران 1مزدور سمیت ٹریکٹراور ٹرک کے ڈرائیور لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ 3فوجیو ں سمیت 11افراد شدید مضروب ہوئے ہیں ۔اس دوران بڈگام میں ایک ٹپر گاڑی نے سکوٹر کو ٹکر مار کر سوار کو شدید زخمی کر دیا ۔بنگس وادی کے قریب بڑی بہک علاقہ میںاُس وقت ایک فوجی گا ڑی کو حادثہ پیش آیا جب وہ فوجی پوسٹ کی طرف جارہی تھی، گا ڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر الٹ گئی ۔حادثہ میں ایک مزدور دولت حسین ولد امیر الدین ساکن مارسری موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ گا ڑی میں سوار 3فوجی اور 4مزدور شدید طور زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کیلئے ہسپتال بھرتی کرایا گیا ۔پولیس تھانہ کرالہ پورہ نے معاملہ کی نسبت ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔اس دوران لولاب وادی کے کلاروس علاقہ میں ایک ٹریکٹر الٹ گیا جس دوران فاروق احمد میر ولد غلام قادر میر ساکنہ کلاروس

ٹنگمرگ میں خاتون ریچھ کے حملے میں ہلاک

ٹنگمرگ // ٹنگمرگ میں ایک ریچھ نے بزرگ خاتون پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہو گئی ۔ٹنگمرگ قصبے سے 7 کلو میٹر دور تمبر ہامہ میں جمعرات کے روز ریچھ نے ایک خاتون پر اُس وقت حملہ کر دیا جب وہ اپنے میوہ باغ میں موجود تھی ۔ بزرگ خاتون کی شناخت زونی بیگم زوجہ حاجی محمد اکبر ملک عمر 65 سال کے بطور ہوئی ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ بزرگ خاتون دو لڑکیو ں کے ساتھ اپنے باغ میں بیٹھی تھیں تو اس دوران اچانک باغ میں ریچھ نمودار ہوا ۔دونوں جواں سال لڑکیاں اگرچہ اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوئیں تاہم بزرگ خاتون فرار نہ ہوسکی اور ریچھ نے بزرگ خاتون پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں وہ موقعہ پر ہی دم توڑ بیٹھی ۔یہ خبر جیسے ہی تمبر ہامہ گائوں میں پہنچی تو وہاں کہرام مچ گیا اور لوگ ڈنڈے اور لاٹھیاں لیکر جائے حادثہ کی طرف دوڑ پڑے اور خاتون کی لت پت لاش برآمد کی ۔  

سرما میں بجلی کی ضرورت کیلئے جامع عبوری منصوبہ مرتب کرنے پر غور و خوض

سرینگر//لیفٹیننٹ گورنرکے مشیر بصیر احمد خان نے جمعرات کو محکمہ بجلی کی جانب سے سرما کی جارہی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ میٹنگ کی صدارت کی۔دوران میٹنگ مشیر نے افسرو ںکو موسم سرما کی بجلی کی ضروریات کیلئے ایک جامع عبوری منصوبہ مرتب کرنے کیلئے کہا۔ میٹنگ میں منیجنگ ڈائریکٹر کے پی ڈی سی ایل ، چیف انجینئرکے پی ڈی سی ایل کشمیر اور محکمہ کے دیگر اعلیٰ افسران موجو دتھے۔مشیر نے افسران کو اپنی تیز رفتار ٹیموں کو تیا ررکھنے کیلئے کہا ،جو ہنگامی صورتحال کے دوران کام میں لائی جاسکے ۔مشیر نے متعلقہ حکام کو کہا کہ ایک واضح کٹوتی شیڈول مرتب کریں تاکہ لوگوں کو بے وقت کی کٹوتی کا سامنانہ کرنا پڑے ۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ایک ٹھوس منصوبہ مرتب کرنے کیلئے کہاجس کے تحت میٹر والے علاقوں میں بجلی کی کم کٹوتی یقینی بنے گی جس سے میٹرکے بغیر علاقوں کو میٹر تنصیب کی ترغیب ملے گی۔مشیر نے سرینگر اور جموں شہ

قاضی گنڈ پولیس کی کارروائی

اننت ناگ //ضلع کولگام کے قاضی گنڈ علاقہ میں 9آر آراور ایس او جی اہلکاروں نے جواہر ٹنل کے نذدیک بلیرو گاڑی زیر نمبر JK13B-4213کو روک کر تلاشی کارروائی کے دوران اے کے 47 سمیت کافی مقدار میں ہتھیار و گولہ بارود بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں سمیع اللہ ولد بشیر احمد چک ساکنہ وہیل نوگام شوپیاں اور نثار احمد لون ولد عبدالسلام لون ساکن ہف شیر مال شوپیاں کو گرفتار کیا ہے۔پولیس نے معاملہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بر آمد شدہ ہتھیاروں کی سپلائی کی تحقیقات جاری ہے ۔  

شاہراہ پر مسافروں کے ساتھ جانوروں والا سلوک بند کیا جائے :ڈاکٹر ویری

 سرینگر//نیشنل کانفرنس کے جنوبی زون صدر ڈاکٹر بشیر احمد ویری نے سرینگر جموں شاہراہ پر مسافر گاڑیوں کو جگہ جگہ روکنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اور فورسز کی طرف سے مسافر گاڑیوں کو بار بار چیکنگ ،دوسرے بہانے بنا کر روکنے اور ٹریفک جام سے 6گھنٹوں کا سفر 18گھنٹوں میں مکمل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرینگر جموں شاہراہ پر کشمیریوں کیساتھ جانوروںجیسا سلوک کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ کی خستہ حالی کے باوجود بھی پہلے گاڑیاں سرینگر سے جموں کی مسافت6سے10گھنٹے میں مکمل کر لیتی تھیں لیکن اب بیشتر شاہراہ اچھی ہونے کے باوجود یہ مسافت طے کرنے میں کم از کم 18گھنٹے لگتے ہیں جس کی واحد وجہ جگہ جگہ چیکنگ کیلئے گاڑیوں کو روکنا اور اس سے پیدا ہونے والا ٹریفک جام ہے۔ڈاکٹر ویری نے کہا کہ گاڑیوں میں مریض اور حاملہ خواتین بھی ہوتی ہیں لیکن ٹریفک جام کی وجہ سے ان مریضوں کو بھی گھنٹوں

محبوبہ مفتی غیر قانونی طور حراست میں ہیں

سرینگر//پروفیسر سیف الدین سوزنے کہا کہ جموں وکشمیر یونین ٹریٹری انتظامیہ کسی کو مطمئن نہیں کر سکتی کہ ساری کشمیر مین سٹریم لیڈرشپ کو آئینی اور قانونی قواعد کے تحت 5اگست 2019کو گرفتار کیا گیا تھا یہ سب گرفتاریاں غیر آئینی اور غیر قانونی تھیں۔انہوں نے کہا کہ ان ہی غیر آئینی گرفتاریوں میں پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی بھی شامل تھی، جو اب بھی اپنے گھر میں نظر بند ہے ۔انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ اپنے غیر آئینی اقدامات کا جائزہ لیکر اور محبوبہ مفتی سے معافی مانگ کر، اُس کو فوراً رہا کرے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو یہ جاننا چاہئے کہ سارے برصغیر کو معلوم ہے کہ کشمیر میں کیا ہو رہا ہے اور کس طرح مین اسٹریم لیڈر شپ کو انگنت طریقوں سے ہراساں کیا جاتا رہا ہے ۔اس دوران پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کے ساتھ بڑی ذیادتی ہوئی ہے جس کو زبانی احکامات کے ذریعے اپنے گھر میں نظر بند رکھا گیا ہے۔

آغا حسن نظر بند ہیں یا آزاد؟

سرینگر // جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی خانہ نظر بندی کے معاملے پر حکام سے جواب طلب کیا ہے کہ آیا وہ نظر بند ہیں یا وہ آزاد ہیں۔جسٹس تاشی ربستان نے جمعرات کو معاملے کی سماعت کرتے ہوئے حکام سے آغا حسن کی نظر بندی کے معاملے پر تفصیلات مانگیں۔آغا حسن کے وکیل شیخ منظور نے یو این آئی اردو کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ جسٹس تاشی ربستان نے سینئر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل بی اے ڈار کو ہدایت دی کہ وہ عدالت کو آگاہ کریں کہ آیا آغا حسن واقعی غیر قانونی طور پر نظربند ہیں یا وہ آزاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کی اگلی سماعت 29 ستمبر کو مقرر کی گئی ہے۔ شیخ منظور نے بتایا’’جسٹس تاشی ربستان نے جمعرات کو معاملے کی سماعت کے دوران سینئر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل بی اے ڈار کو طلب کیا اور انہیں ہدایت دی کہ وہ عدالت کو آگاہ کریں کہ کیا

پہاڑی ترقیاتی کونسل کے انتخابات کے بائیکاٹ کا معاملہ

لیہہ//بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی جنرل سکریٹری رام مادھو بھی ہنگامی دورے پر لیہہ پہنچ گئے ہیں۔ قبل ازیں بی جے پی جموں و کشمیر یونٹ کے جنرل سکریٹری اور لداخ امور کے انچارج اشوک کول بدھ کو ہنگامی دورے پر لیہہ پہنچے اور وہیں خیمہ زن ہوگئے۔ واضح رہے کہ ضلع لیہہ کی مذہبی، سیاسی، سماجی اور طلبہ تنظیموں پر مشتمل اپیکس باڈی نے منگل کو ایک غیر معمولی اجلاس کے بعد چھٹے شیڈول کے تحت آئینی تحفظات فراہم کئے جانے تک لداخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ کے اعلان شدہ انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا۔ اپیکس باڈی میں بی جے پی کے لیڈران بھی شامل ہیں جس کی وجہ سے پارٹی کیلئے مشکلیں پیدا ہوگئی ہیں۔ جمعرات کو لیہہ پہنچنے والے رام مادھو سے جب نامہ نگاروں نے پوچھا کہ کیا ان کی جماعت کے لیڈران کاغذات نامزدگی داخل کریں گے تو ان کا جواب تھا’’پارٹی کے تمام لیڈران سے ہماری بات چیت ہوگ

بیہامہ گاندربل کی اندرونی سڑکیں ناقابل آمدورفت

گاندربل//بیہامہ کی اندرونی رابطہ سڑکیں مکمل طور پر خستہ ہوچکی ہیں جس کے سبب مقامی آبادی کو عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔وحید شاہ صاحب پیٹھ پورہ کی اندرونی رابطہ سڑک سالوں سے خستہ حال ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق اس رابطہ سڑک پر میکڈم نہیں بچھایا جارہا ہے بلکہ رہی سہی کسر محکمہ اری گیشن نے پوری کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ چند ماہ قبل نکاسی آب کے لئے سڑک کو اکھاڑ کر ڈرین بنائی تاہم اس کے بعد اب تک سڑک سے ملبہ نہیں ہٹایا گیااور نہ ہی سڑک کی مرمت کی گئی جس کا خمیازہ مقامی لوگوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں صبح اورشام عبورومرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے خصوصاً بزرگوں اور بچوں کو زیادہ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس سلسلے میںمحکمہ تعمیرات عامہ کے ایگزیکٹیو انجینئر ظفر قریشی نے کشمیر عظمیٰ کو بتایاکہ چند روز میں سڑک کو قابل استعمال بنانے کی کوشش کی جا

مہلوک بی ڈی سی چیئرمین بھوپندر سنگھ کے آخری رسوم جموں میں ادا

جموں//گزشتہ روز بڈگام کے کھاگ بلاک کے بلاک ڈیولپمنٹ کونسل (بی ڈی سی) چیئرمین بھوپندر سنگھ کی پرنم آنکھوں کے ساتھ آخری رسومات اداکردی گئیں۔آخری رسومات شاستری نگر میں ادا کی گئیں جس میں مختلف سماجی، سیاسی جماعتوںاور دیگر تنظیموں نے شرکت کی۔ بدھ کی شام بی ڈی سی چیئرمین بھوپندر سنگھ کو ضلع بڈگام کے گاؤں دلواش میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔مہلوک بی ڈی سی چیئرمین کے بیٹے بلوندر سنگھ نے بتایا ’’میرے والد شیر کی طرح رہتے تھے اور وہ شیر کی طرح مر گئے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ ان کے والد اپنے علاقے کے لوگوں کی خدمت کرنا چاہتے تھے، کنبہ جموں میں تھا اور وہ وادی کشمیر کے لوگوں کے بارے میں زیادہ فکر مند تھے ۔انہوں نے کہا’’اب میں انصاف چاہتا ہوں اور ذمہ دار افراد کو سزا دی جائے‘‘۔باپ کی ہلاکت پر صدمے کاشکاربیٹی نمریتا نے بتایا &rsqu

مزید خبرں

بیک ٹو وِلیج مرحلہ سوم افسران کی تعیناتی کے احکامات صادر  سر ینگر//حکومت نے جمعرات کو بیک ٹو وِلیج پروگرام مرحلہ سوم کے سلسلے میں اَفسران کو اَضلاع میںجانے کیلئے تعیناتی کے احکامات صادر کئے ہیں۔ یہ پروگرام 2اکتوبر سے 12اکتوبر 2020ء تک جاری رہے گا۔جی اے ڈی نے جمعرات کو اس سلسلے میں ایک حکمنامہ جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جن پنچایتوںمیں یہ افسران پروگرام منعقد کریں گے ،اس کی صحیح جگہ متعلقہ ڈپٹی کمشنرتعین کرے گا۔     بھارت اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے کشیدگی بڑھارہا ہے :پاکستان  سرینگر // پاکستان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربرائی والی سرکار اپنے اندورنی مسائل سے نظر ہٹانے کیلئے ایل او سی پر تناؤ میں اضافہ کر رہی ہے۔ اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ کا کہنا تھا کہ کشمیر میں غیر قانونی محاصرے کو ایک سا