تازہ ترین

دفعہ370کی تنسیخ کے بعد تشدد میں کمی آئی

 نئی دہلی//مرکزی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ 5اگست2019کے بعد جموں وکشمیر میں جنگجویانہ سر گرمیوں، پتھرائو اور شہری وسیکورٹی فورسز کی ہلاکتوں کے گراف میں نمایاں کمی آئی ہے۔ وزارت داخلہ وزیر مملکت جی کشن ریڈی نے ممبر پار لیمنٹ انیل دیسہ کے سوال کے جواب میں کہا کہ 5 اگست 2019کو لئے گئے مرکزی حکومت کے فیصلہ جات کے بعد  سے جموں وکشمیر میں جنگجویانہ سرگرمیوں ، پتھرائو کے واقعات ،شہری اور سیکورٹی فورسز کی ہلاکتوں میں کافی کمی آئی ہے۔انہوں نے اعداد وشمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ 7اگست 2018سے لیکر 4 اگست 2019تک جموں وکشمیر میں تشدد کے 443 واقعات رونما ہوئے جبکہ 5اگست 2019 تک اسی عرصے کے دوران صرف 206 تشدد کے واقعات رونما ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ مرحلے کے دوران 703پتھرائو کے واقعات رونما ہوئے جبکہ5 اگست 2019کے بعد 310 واقعات پیش آئے ۔انہوں نے کہا کہ اس عرصے کے دوران عام شہری کی 45 جبکہ

منوج سنہا کاجموں کشمیرکوصلاحیت کا نخلستان بنانے کا خواب

سرینگر//لیفٹیننٹ گورنرنے منوج سنہا نے زور آور سنگھ آڈیٹوریم جموںمیں قومی تعلیمی پالیسی 2020کی عمل آوری پر دوسری کانفرنس کا اِفتتاح کیا۔کانفرنس کا اِنعقاد محکمہ اعلیٰ تعلیم اور جموں یونیورسٹی نے مشترکہ طور کیا تھا۔ اس موقعہ پرشری رمیش پکھریال نشنگ نے ویڈیو پیغام کے ذریعے لیفٹیننٹ گورنر کو قومی تعلیمی پالیسی کی عمل آوری کے لئے مؤثر منصوبہ مرتب کرنے کے لئے ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لانے کے لئے مبارک باد پیش کی۔اُنہوں نے جموںوکشمیر کو ایک علمی مرکز بنانے کے لئے حکومت ہند کی جانب سے ہرممکن مدد کا یقین دلایا ۔اس موقعہ پرلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جموںوکشمیر نہ صرف قدرتی حسن سے مالا مال ہے بلکہ یہاں کے ذہن بھی کافی ذرخیز ہے۔اُنہوں نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ نئی تعلیم پالیسی کے یونین ٹریٹری میں دوررَس اثرات مرتب ہوں گے ۔ اُنہوں نے کہا کہ صرف تعل

کشتواڑ کیلئے ہوائی سفر سہولت

جموں //جموں کشمیر نے آج فوج کے ساتھ کشتواڑ میں ہوائی پٹی کو ترقی دینے اور اسے چالو کرنے کیلئے ایک معاہدے پر دستخط کئے ۔ برگیڈئیر بکرم بھان کمانڈر ، 9 سیکٹر آر آر اور کمشنر شہری ہوا بازی ایس کٹوچ نے لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ( ویڈیو کانفرنسنگ ) کی موجودگی میں یہاں راج بھون میں معاہدے پر دستخط کئے ۔ اس موقعہ پر چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم ، لفٹینٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ، صوبائی کمشنر جموں ، سیکرٹری محکمہ شہری ہوا بازی حکومت ہند ، سیکرٹری محکمہ قانون ، انصاف اور پارلیمانی امور موجود تھے ۔ لیفٹینٹ جنرل وائی کے جوشی جی او سی نادرن شمالی کمان، لیفٹینٹ جنرل ہرشا گپتا جی او سی 16 کارپس ، کرنل رجنیش گیری اور کرنل اے کے پنور نے بھارتیہ فوج کی نمائندگی کی ۔ لیفٹینٹ گورنر نے کہا کہ ہوائی پٹی سے ضلع کشتواڑ کو ہوائی سفر کیلئے رابطہ فراہم ہ

سوپورکا زخمی فاریسٹ گارڈ اسپتال میں دم توڑ بیٹھا

 سوپور+کپوارہ//رام پور راج پور سوپور میں سڑک کے حادثے میں زخمی ہوا محکمہ جنگلات کا ملازم صورہ اسپتال میں ایک ہفتہ تک زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ بیٹھا۔ادھر شمریال لولاب میں دوبرس کا کمسن بچہ پانی کی ٹینکی میں ڈوب کر ہلاک ہوا۔15ستمبر کو سوپور کے بالائی علاقہ رام پور راج پور میں ایک نجی کار زیرنمبرJJK05J-2738کوحادثہ پیش آیا جس میں تین افرادزخمی ہوئے۔زخمیوں میں محکمہ جنگلات کے 45برس کے ملازم مشتاق احمدصوفی ولد غلام احمد صوفی ساکن کلنگام ہندوارہ کی حالت نازک تھی اور اُسے سوپورسب ضلع اسپتال سے صورہ ریفر کیا گیا۔میڈیکل انسٹی چیوٹ صورہ میں ایک ہفتہ تک زیرعلاج رہنے کے بعد مشتاق احمد صوفی سوموار کو اسپتال میں دم توڑ بیٹھا۔ ادھر شمریال لولاب میں دوبرس کا کمسن بچہ پانی کی ٹینکی میں ڈوب کر ہلاک ہوا۔اطلاعات کے مطابق سوموار کو دوسال کا اویس احمدمجلو ولدنثاراحمد ساکن شمریال لولاب اپنے گھر کے صح

صحافی عاقب جاوید کے ساتھ ناشائستہ سلوک

سرینگر//کشمیر ایڈیٹرس گلڈ نے سائبر سی پولیس منتظمین کے ہاتھوں صحافی عاقب جاوید کے ساتھ توہین آمین سلوک پر سخت غم و غصے اور تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہاہے کہ عاقب جاوید جو سرکاری طور پر ایک تسلیم شدہ صحافی ہیں کونئی دہلی کے ایک نیوز پورٹل پران کے نام سے شائع شدہ رپورٹ کی بنا پر طلب کیا گیا تھا۔ گلڈ نے آج یہاں جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ کسی بھی نیوز رپورٹ کی ذمہ داری پبلشر پر عاید ہوتی ہے نہ کہ رپورٹر پر اس لئے رپورٹر کو بلا کر جو طریقہ کار اختیار کیا گیا وہ جمہوری قدروںکے سراسر منافی ہے۔ااس سلسلے میں ویب سائٹ کی وساطت سے عاقب نے تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کو بلا کر اس کے ساتھ نہ صرف بدسلوکی کی گئی بلکہ اسے تھپڑبھی رسید کیا گیا ے۔بیان کے مطابق فون کال کی بنیاد پر ، سائبر سیل سے ، ویب سائٹ ایڈیٹر نے رپورٹ سے متعلق کئی باتوں کو تسلیم کیا اور فوراًہی ان کی تصحیح بھی کردی۔

۔ 3ہزار لیٹر تیل خاکی کی بلیک مارکیٹنگ

  اونتی پورہ//اونتی پورہ پولیس نے3ہزار لیٹر تیل خاکی چورے چھپے فروخت کرنے کی کوشش نا کام بنا کر2افراد کو گرفتار کرکے ایک کیس درج کر لیا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ کنہ بوگ لیتہ پورہ میں سرکاری سبسڈی والے 3ہزارلیٹرتیل خاکی کو بلیک میں فروخت کرنے کی کوشش کے دوران  پولیس نے گائوں میں چھاپہ مارا اور ایک ٹینکر زیر نمبر JK02X/9426اورٹرک زیر نمبرJK05A/7626 ضبط کرلیا ۔پولیس کے مطابق 3 ہزار لیٹر سرکاری تیل خاکی، جس کو بلیک میں فروخت کیا جارہا تھا ،کوبھی ضبط کیا گیا۔پولیس نے اس حوالے سے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے۔ پولیس نے اس غیر قانونی دھندے میں ملوث اذیر احمد گنائی ساکن سانبورہ پانپور  اور فیصل احمد میر ساکن پنزگام کپوارہ کو حراست میں لیا ہے۔ خیال رہے کہ پانپور،چرسو اور اونتی پورہ میں بھی اسے قبل ضلع انتظامیہ نے دو لاکھ لیٹر سے زیادہ مقدار میں تیل خاکی ضبط کر کے کئی افراد کی

گزرے 2برسوںمیں بندوق لائسنسوں کی اجرائی

 نئی دہلی//حکومت ہند کی جانب سے 2018کے بعد سے اب تک 22804 نئے گن لائسنس جاری کئے گئے ہیں جن میں سے جموں وکشمیر کے لوگوں میں 17905 لائسنس جاری ہوئے۔ مرکزی وزارت داخلہ کے اعدادوشمار کے مطابق یکم جنوری 2018سے 15 ستمبر 2020کے درمیان مجموعی طور پر 94400 اسلحہ لائسنس تجدید کئے گئے تھے جن میں سے 19238 اتر پردیش میں تھے۔ اس کے بعد جموں وکشمیرکو 14172 اور ہریانہ میں لوگوں کو12230لائسنس جاری ہوئے۔یکم جنوری 2018 سے 15 ستمبر کے دوران ملک بھر میں جاری 22805 تازہ اسلحہ لائسنسوں میں سے جموں وکشمیر میں 17905 جاری ہوئے۔مدھیہ پردیش کو 666 نئے اسلحہ لائسنس جاری کئے گئے جبکہ ہماچل پردیش میں 623 اورپنجاب میں 314لائسنسوں کا اجرا ہوا۔وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق یکم جنوری 2018 سے 15 ستمبر 2020 کے درمیان ملک بھر میں زیادہ سے زیادہ 2435 لائسنس منسوخ ہوئے جن میں سے اتر پردیش میں1911 میں تھے جبکہ دی

وٹامن یاجڑی بوٹیاں لینے سے قوت مدافعت میں اضافہ ناممکن

سرینگر//ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیرکے صدر ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا ہے کہ وٹامن،منرل اور جڑی بوٹیوں کی ادویات لینے سے انسانی کی قوت مدافعت میں کوئی اضافہ نہیں ہوتا ہے ۔ایک بیان میں ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا کہ اس بات کے کوئی سائنسی شواہد نہیں ہیں کہ کووِڈ- 19کامقابلہ کرنے کیلئے یہ ادویات انسان کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ پر ایک عام غلط خیال گردش کررہا ہے کہ وٹامن ،منرل اور جڑی بوٹیاں قوت مدافعت میں اضافہ کرتے ہیں ۔بیان میں کہاگیا ہے کہ متعدد کمپنیاں موجودہ بحران کو اپنی اشیاء بیچنے کیلئے  استعمال کررہی ہیں اوراُن کا دعویٰ ہے کہ ان کی ادویات قوت مدافعت کو بڑھاتی ہے۔ڈاکٹر نثار نے کہا کہ یہ ادویات ڈاکٹربھی نسخوں میں تجویز کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس سے لوگوں میں یہ غلط فہمی پیدا ہوتی ہے کہ وہ محفوظ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جب لوگ یہ تصور کرتے ہے کہ وہ محفوظ ہے تو

بھاجپارہنمائوں کیخلاف کیس درج نہ کرنے پر عوامی نیشنل کانفرنس کوتشویش

سرینگر//عوامی نیشنل کانفرنس نے7ستمبرکو پارٹی کی طرف سے رام منشی باغ تھانے میں بھاجپا رہنمائوں کی طرف سے گپکار اعلامیہ کے شرکاء کو قوم دشمن ، پاکستان وعلیحدگی نوازقرار دینے کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ153 اے کے تحت درج کئے گئے ایف آئی آرپر پولیس کی طرف سے کارروائی نہ کرنے پر تشویش کااظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں عوامی نیشنل کانفرنس نے کہا کہ بھاجپا کے ریاستی صدراورمرکزی عہدیداروں کے یہ بیان مجرمانہ فعل کے زمرے میں آتے ہیں جس کی سزادس برس قیداور جرمانہ ہے ۔عوامی نیشنل کانفرنس نے کہا کہ متعلقہ تھانہ اس بات کا پابند ہے کہ ایف آئی آر کو دفعہ154(2)کے تحت درج کرکے اس کی نقل اطلاع دہندہ کو دفعہ154(2)کے تحت فراہم کرے۔بیان میں کہاگیا ہے کہ متعلقہ تھانہ نے نہ ہی ایف آئی آر کی نقل فراہم کی ہے اور نہ ہی اس پر مزید کوئی کارروائی کی ہے ۔عوامی نیشنل کانفرنس نے اب سینئر سپرانٹنڈنٹ آف پولیس سرینگر ک

کرناہ میں 5کلو برائون شوگر ضبط

کپوارہ//کپوارہ پولیس نے منشیات مخالف کارروائی کے دوران کرناہ میں ایک چھاپہ مار کاروائی کے دوران 5کلو برائون شوگر ضبط کیا جس کی قیمت کروڑو ں روپئے بتائی جاتی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ پیر کو کرناہ پولیس اور 17بہار ریجمنٹ نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر کرناہ کے ہری ڈل اور پنگلہ علاقوں کے مختلف مقامات پر ناکہ لگائے اورگاڑیو ں کی تلاشی شروع کی۔اس دوران وقار احمد بڈن نامی شخص نے تلاشی کارروائی کے دوران پولیس کوچکمہ دیکر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں پکڑ لیا اور ان کی تحویل سے  5کلو برائو ن شوگر بر آمد کیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میںایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 71/2020US8/21درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ۔  

تازہ ترین