نیشنل کانفرنس کے 16لیڈر نظر بند نہیں

سرینگر // جموں و کشمیر انتظامیہ نے ہائی کورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹرفاروق عبد اللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے پارٹی کے جن  16 لیڈروں کی رہائی کے لئے حبس بے جا کے تحت متعدد درخواستیں دائر کی ہیں، ان میں سے کسی ایک کو بھی حراست میں نہیں لیا گیا تھا اور وہ ’’کچھ احتیاطی تدابیر‘‘ کے ساتھ جو انکی حفاظت کیلئے موزوں ہیں، کسی بھی نقل حرکت کیلئے آزاد ہیں۔حکام کی جانب سے سینئر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بشیر احمد ڈار ، نے جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے روبرو ان درخواستوں پر جوابی ردعمل داخل کرتے ہوئے کہا کہ’’ یہ نہ صرف حیران کن بلکہ تشویش کن بھی ہے‘‘ کیونکہ نا ہی کوئی قانونی کارروائی جاری ہے اور نہ ہی زیر غور ہے۔جوابی دعویٰ میں کہا گیا کہ گزشتہ  سال اگست میں کی جانے والی آئینی ترامیم کے بعد ،’’یہ شبہ ظاہر کیا گیا

اگلے قدم کے بارے میں کچھ نہیں معلوم

سرینگر//سابق آئی اے ایس آفیسر ڈاکٹر شاہ فیصل نے کہاکہ ہم وقت کیساتھ ساتھ خودکونئی صورتحال کامقابلہ کرنے کیلئے تیار کرتے ہیں ۔انہوں نے  کہاکہ خصوصی پوزیشن کی منسوخی کے بعدکشمیر میں ایک نئی سیاسی حقیقت جنم لے چکی ہے ۔شاہ فیصل نے کہا’دوران نظر بندی میں نے بہت سوچ بچار کیا،اورمجھے احساس ہواکہ میں وہ شخص نہیں جولوگوں سے یہ وعدہ کرسکوں کہ میں پانچ اگست 2019کے فیصلوںکوبدلنے کی جدوجہد کرئونگا۔انہوں نے کہا’’ میرا نظریہ اس پر صاف ہے کہ1949میں دفعہ 370 کوآئین ہندمیں شامل کرتے وقت سیاسی اتفاق رائے تھا، 2019میں اس آئینی دفعہ کی منسوخی عمل میں لاتے وقت بھی ویساہی سیاسی اتفاق رائے موجود تھا‘‘۔شاہ فیصل کے بقول میں نے خود سے کہاکہ میں جھوٹے خواب دکھاکر سیاست نہیں کرپائوں گا،اورنہ لوگوں سے یہ کہہ پائوں گاکہ مرکز کے فیصلے بدلے جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں سابق بیو

پانی کی عدم دستیابی پرترال ستورہ میں لوگوں کا احتجاجی دھرنا

ترال /لرو آری پل ترال میں مقامی لوگوں  نے پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے خلاف جل شکتی محکمہ کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا ۔ احتجاجی  لوگوںمیں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔انہوں نے بتایاکہ دو محلے پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔احتجاجی مظاہرین نے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کر کے ٹریفک کی نقل و حمل روک دی جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی ایک بڑی تعدادسڑک پر جمع ہوئی ۔احتجاج کی اطلاع ملنے کے بعد انتظامیہ کے کئی افسران یہاں پہنچے اورجل شکتی محکمہ کے افسران کو موقع پر بلا کر عوام کو یقین دلایا کہ آپ کامسئلہ فوری طور حل کیا جائے گا جس کے بعد مظاہرینپرامن طور منتشر ہوئے ۔  

ہانجی ویرہ پٹن میں محکمہ اریگیشن کا پمپ 4 سال سے بـیـکار

بارہمولہ //شمالی قصبہ پٹن کے ہانجی ویرہ علاقے میںزرعی اراضی کی سینچائی نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں کنال پر پھیلی دھان کی فصل تباہ ہوگئی ہے۔اریگیشن محکمہ کی جانب سے ایک پمپ نصب تو ہے لیکن وہ چار سال سے بیکار پڑا ہے ۔ کسانوں نے محکمہ اریگیشن پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ  2017 میں محکمہ نے علاقے میں ساٹھ لاکھ روپے کی لاگت سے ایک پمپ نصب کیا لیکن وہ بیکار پڑا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ 2017 میں ایک مرتبہ اس پمپ سے زرعی اراضی کو سیراب کرنے کی شروعات کی گئی تھی لیکن چند روز بعد وہ خراب ہوگیا اور تب سے لیکر آج تک اُسے ٹھیک نہیں کیا گیا ۔جاوید احمد نامی ایک کسان نے بتایا کہ اس پمپ پر محض چار سے پانچ لاکھ روپے صرف کئے گئے ہیں باقی رقم کہاں گئی؟کسانوںکی سال بھر کی کمائی ضائع ہونے کے قریب ہے۔ کسانوں کے مطابق اگر فوری طور پراس زمین کو سیراب کرنے کیلئے پانی کی فراہمی کو یقینی نہیں بنایا گیا تو ا

پیر جلال الدین کے انتقال پرمذہبی،تجارتی اور سماجی جماعتوں کا اظہار افسوس

سرینگر// خدمت خلق فائونڈیشن ،حقانی میموریل ٹرسٹ،کشمیر تریڈرس اینڈ مینو فیکچرس فیڈریشن،کشمیر بیکرس اینڈ کنفیکشنریز ایسو سی ایشن،کشمیرٹریڈ الائنس نے نے پیر جلال الدین کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ فائونڈیشن کے جنرل سیکریٹری شاہد حسین نے مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ خدمت خلق ادارہ انکی سبراہی میں ہمیشہ مستحق و مفلس افراد کی مدد میں پیش پیش رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرحوم ادارے کیلئے ایک مشعل راہ تھے،جبکہ انکی کمی کو پُر کرنا مشکل ہے۔اس دوران کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینو فیکچرس فیڈریشن(بقال) اور کشمیر بیکرس اینڈ کنفکشنریز ایسو سی ایشن نے بھی پیر جلا الدین المعروف لالہ صاحب کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔کشمیر ٹریڈ الائنس کے صدر اعجاز شہدار نے بھی لالہ صاھب کے انتقال پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مرد حق قرار دیا،جن کا دل ہمیشہ مظلوموں اور غریبوں کیلئے دھڑکتا تھ

مخدومی خانوادے کے ساتھ تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری

سرینگر//گریٹر کشمیر اور کشمیر عظمیٰ کے پرنٹر و پبلشر رشید مخدومی کی والدہ کے انتقال پر منگل کو بھی تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری رہاجس کے دوران مرحومہ کو خراج عقیدت ادا کیا گیا۔ زکورہ میں ایک تعزیتی مجلس منعقد ہوئی جس کے دوران سجادہ نشین سید محمد منطقیؒ کے سجادہ نشین پیرزادہ عبدالحق اویسی نے فلسفہ موت و حیات پر روشنی دالتے ہوئے مرحومہ کے حق میں دعاے مغفرت کی اوپسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیاجبکہ مجلس کی نظامت مخدوم ٹرسٹ کے چیئرمین شاہد جیلانی نے کی ۔انہوں نے کہاکہ مخدومی خانوادے نے اسلام کے آفاقی پیغام کی ترویج کو اجاگرکرنے میںاہم رول ادا کیا۔شاہد جیلانی نے کہا کہ مرحومہ کے خاوند نے عمر بھر تبلیغ دین میں عمر صرف کی۔تقریب سے جمعیت ہمدانیہ کے سینئر لیڈر میر غلام محمد ساقی نے والدین کے حقوق بالخصوص ماں کی شفقت و عظمت پر روشنی ڈالتے ہوئے جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ میر واعظ ریاض ہمدانی کی جانب سے

مزید خبرں

اِنتظامیہ کو لوگوں کی دہلیز تک لانا موجودہ حکومت کا مقصد : بصیر خان سرینگر//عوامی شکایات کے وفود کو سنتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے کہا کہ عوامی شکایات کا ازالہ بہتر اِنتظامیہ کی روح ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اِنتظامیہ کو لوگوں کی دہلیز تک لانا موجودہ حکومت کا مقصد ہے۔اِس موقعہ پر کئی وفود اور اَفراد مشیر سے ملے اور ان کی شکایات کا فوری ازالہ طلب کیا۔ان میں فروٹ گروئورس ایسو سی ایشن کا وفد بھی شامل ہے جنہوں نے این اے ایف ای ڈی کے تحت اس سال بھی مارکیٹنگ اِنٹرونشن سکیم جاری رکھنے کی مانگ کی ۔اُنہوں نے گذشتہ سال بے وقت برف باری سے متاثرہ باغ مالکان کے حق میںکے سی سی قرضہ جات کو معاف کرنے کی مانگ کی۔چرار ِشریف کے علمدار ٹریڈرریس ایسو سی ایشن نے جامع مسجد کی تعمیر کی فوری تکمیل، زیارت گاہوں اور اس کے گردو نواح کی دیدۂ ذیبی ، شاپنگ کمپلیکس کی تکمیل ، نئی ہسپتال عمار

تازہ ترین