سینئر ڈاکٹر سمیت 11فوت | مہلوکین کی تعداد 473،33غیریاستی مزدوروں اور 23فورسز اہلکاروںسمیت مزید 507 کا اضافہ

 سرینگر // ڈسٹرکٹ اسپتال پلوامہ کے سینئر میڈیکل آفیسر سمیت جموں و کشمیر میں اتوار 9اگست کو مزید11افراد کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوگئے۔ اس طرح مہلوکین کی تعداد بڑھکر 474ہوگئی ہے جن میں سے 35جموں جبکہ 438کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ اتوار کو33غیریاستی مزدوروں، 6بی ایس ایف اور آئی ٹی بی کے 26 اہلکاروں سمیت مزید 507افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں اور اسطرح متاثرین کی مجموعی تعداد 24897ہوگئی ۔ ان میں سے 5611جموں جبکہ 19286کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ تازہ 507متاثرین میں سے 155سرینگر، 44 بارہمولہ، 22پلوامہ، 15کولگام، 6شوپیان، 32اننت ناگ، 10بڈگام، 26کپوارہ،33غیر ریاستی مزدوروں اور 6 بی ایس ایف اہلکاروں سمیت سمیت 50بانڈی پورہ، 18گاندربل، 42جموں،2راجوری،13رام بن، 5 کٹھوعہ، 4 ادھمپور، گگوال کیمپ سانبہ کے 26آئی ٹی بی پی اہلکاروں سمیت 32 سانبہ، 9ڈوڈہ، 10پونچھ اور12ریاسی سے تعلق رکھتے ہیں۔ 

بانڈی پورہ،پلوامہ اور بڈگام کے کئی علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت | لوگوں کو مشکلات درپیش،حکام سے مداخلت کی اپیل

بانڈی پورہ+پلوامہ+بڈگام//بانڈی پورہ اور بڈگام کے کئی علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے نتیجے میں لوگوں کو سخت مشکلات درپیش ہیں۔بانڈی پورہ قصبہ کی ناز کالونی اورنور کالونی کے لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پچھلے پانچ روز سے انہیں ناصاف پانی سپلائی کیا جارہا ہے۔ گنڈ قیصر کے لوگوں نے بتایا کہ ترقیاتی کمشنر دفترکے متصل ہونے کے باوجود بھی وہ گذشتہ ایک ماہ سے پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔بستی کے لوگوں نے بتایا کہ ڈیڑھ سو نل غائب ہیں لیکن متعلقہ محکمہ کو آگاہ کرنے کے باوجود بھی کوئی کارروائی نہیں ہورہی ہے۔   ملنگام کی وسیع آبادی کو صاف پانی کی سخت قلت کا سامنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ انہیں جس سکیم کے ذریعے پینے کا پانی سپائی کیا جارہا ہے وہ سکیم ہی بیکار ہے۔قویل اور قویل مقام کے لوگوں نے بھی اسی طرح کا الزام لگایا ہے۔ سملر چیونٹی مولہ کی گجر بستیوں نے الزام لگایا ہے کہ

جنگلی جانوروں کی موجودگی | پالہ دھجی بارہمولہ میں خوف و دہشت

بارہمولہ//ضلع بارہمولہ کے پالہ دھجی نارواو علاقے میں جنگلی جانوروں کی موجودگی سے مقامی آبادی میں خوف و دہشت پھیل گیا ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے ریچھ اور تیندوے نے بستی میں داخل ہوکر لوگوں کو پریشان کردیا ہے ۔ ایک مقامی شہری غلام حسن نے  بتایا کہ حال ہی میں تیندوے نے کئی بھیڑ بکریوں کو ہلاک کرڈالاجبکہ میوہ باغات اور مکی کی فصل کو زبردست نقصان پہنچا یا ۔ اس کے علاوہ انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہے جبکہ لوگوں میں شام ہوتے ہی خوف کا ماحول پایا جارہاہے ۔ انہوںنے کہا کہ علاقے میں کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے کیونکہ گائوں ایک پہاڑی پر واقع ہے ۔لوگوں نے محکمہ وئلڈ لائف کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں فوری طور  ایک ٹیم روانہ کرکے ان جنگلی جانوروں کو پکڑلینے کی کوشش کریں تاکہ لوگ خوف کے ماحول سے نکل سکیں۔  

لوگری پورہ بومئی سوپور سڑک کھنڈرات میں تبدیل

لوگوں کو عبورومرور میں مشکلات کا سامناسوپور//سوپور کے لوگری پورہ سے بومئی تک سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہونے کے نتیجے میں لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔یہ سڑک ان کے علاقے کو زینہ گیر کے دوسرے علاقوں سے ملاتی ہے لیکن اس کی خستہ حالی سے انہیں مشکلات درپیش ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر چہ آس پاس علاقوں میں میکڈم بچھایا گیا مگر یہ تین کلومیٹر نظر اندازکئے گئے۔سڑک پر جگہ جگہ پر گہرے کھڈ بن چکے ہیں اور اب گرد وغبار سے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوچکا ہے۔عبدالرشید لون نامی ایک مقامی شہری نے بتایا کہ انہوں نے محکمہ آراینڈ بی کوکئی بار آگاہ کیا کہ وہ اس سڑک پر میکڈم بچھانے کیلئے اقدامات کریں لیکن کچھ نہیں کیا گیا۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ اور آر اینڈ بی محکمہ کے افسران سے مطالبہ کیا کہ اس سڑک پر میکڈم بچھانے کیلئے اقدامات کریں۔  

ویسو قاضی گنڈ میں پنڈتوں کا احتجاج | بنیادی سہولیات فراہم نہ کرنے کا الزام

اننت ناگ// ویسو قاضی گنڈ میں مقیم پنڈتوں نے بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کو لیکرپر امن احتجاج کیا ہے ۔احتجاجی پنڈتوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے ،جن پرمختلف نعرے درج تھے ۔ویسو ویلفیئر کمیٹی کے صدر سنی رینا نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ویسو کیمپ میں 128کوارٹر موجود ہیں جن میں328کنبے رہائش پذیر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہر ایک کوارٹر میں 3کنبے مقیم ہیں جو موجودہ وبائی بیماری کے پیش نظر انتہائی خطرناک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ معقول رہائش نہ ہونے کے سبب اُنہیں سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔رینا نے کہا کہ حکومت نے 5سال قبل پنڈتوں کے لئے مزید کوارٹرتعمیر کئے تاہم آج تک اُنہیں فراہم نہیں کئے گئے ۔اُنہوں نے کہا اگر حکومت کے پاس اُن کی باز آبادکاری کے لئے کوئی پروگرام نہیں ہے تو بہتر ہے اُنہیں واپس بھیجا جائے ۔  

والدہ کے انتقال پر رشید مخدومی کیساتھ تعزیت | سیاسی،سماجی،مذہبی،صحافتی تنظیموں کااظہار ہمدردی

سرینگر// کشمیرعظمیٰ اور گریٹر کشمیر کے پرنٹر پبلشر رشیدمخدومی کی والدہ کے انتقال پر سیاسی ،سماجی،صحافتی،مذہبی اور ملازم تنظیموں نے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کی ڈھارس بندھاتے ہوئے مرحومہ کے روح کی ابدی سکون کی دعا کی ہے۔پیپلزڈیموکریٹک پارٹی نے کشمیرعظمیٰ اور گریٹر کشمیرکے پرنٹر پبلشر رشیدمخدومی کی والدہ کے انتقال پرسخت صدمے اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے مخدومی خانوادے کے ساتھ یکجہتی کااظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں پارٹی نے کہا کہ رشیدمخدومی کی والدہ کی رحلت کی خبر سن کر انہیں سخت افسوس ہوا۔ایک بیان میں پارٹی کے رہنمائوں غلام نبی لون ہانجورہ،خورشید عالم ،رئوف احمد بٹ،عبدالحمیدکوہ شین ،وحیدپرہ،اورعارف لائیگرو نے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی ۔تجارتی وملازم انجمنوں نے کشمیر عظمیٰ و گریٹر کشمیر کے پرنٹر و پبلشر رشید مخدومی کی والدہ کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے

امریکی رپورٹ میں ہندپاک مذاکرات کے امکانات کا جائزہ | کشمیر تنازعہ کا حل پرویز مشرف کے 4 نکاتی فارمولے میں مضمر

سرینگر // امریکی ادارہ برائے امن نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت کا یہ اصرار کہ کشمیر مکمل طور پر اس کا اندرونی معاملہ ہے، صرف بھاری تعداد میں سیکورٹی کی موجودگی سے قائم کیا گیا افسانہ ہے۔کے این ٹی، کے مطابق امریکی کانگریس کے فنڈز سے چلنے والے واشنگٹن میں موجود ایک تھنک ٹینک نے کہا ہے کہ نئی دہلی کے دعوے کو سختی سے کشمیریوں میں گزشتہ برس 5 اگست کے بعد سے بڑھتی ہوئی بے چینی سے جانچا جائے گا جب بھارت نے غیر قانونی طور پر خطے کا الحاق کیا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ، ’نئی دہلی کو اپنا یہ بیانیہ منظم رکھنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہوگا کہ ائینی اور سیاسی تبدیلیوں سے کشمیر میں امن کی شروعات ہوگی‘۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ کشمیر میں زیادہ تر اشاریے اگست 2019کے بعد سے تشدد میں اضافہ ظاہر کررہے ہیں۔اس مؤقف کہ عدم استحکام کی یہ صورتحال تمام فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کی ت

سوشل میڈیا پرپاکستانی لیڈر کی پوسٹ شیئرکرنے کاشاخسانہ

کپوار//کرناہ کے ایک نوجوان کو ہریانہ پولیس نے سو شل میڈیا پر پاکستانی لیڈر کی تقریر اپلو ڈ کرنے کی پاداش میں حراست میں لیکر 14روزہ جو ڈیشنل ریمانڈ پر دیا ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ کرناہ کے بٹہ پورہ دلدار سے تعلق رکھنے والے نوجوان محمد قضافی ولد بشیر احمد میر چندی گڑھ کے مضافات میںپنچکولہ ایک ہو ٹل میں بطور سیکورٹی گا رڈ تعینات ہے اور اس نے چند روز قبل سماجی وئب سائٹ واٹس اپ پر پاکستانی لیڈر کی تقر یر شیئر کی جبکہ4سال قبل مارے گئے حزب کمانڈر برہان وانی کی تعریف کی ایک کلپ بھی شیئر کی جس کا ہریانہ پولیس نے سخت نو ٹس لیا اور محمد قضافی کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا ۔جس کے بعد ہریانہ پولیس نے محمد قضافی کی گرفتاری سے متعلق با ضابطہ طور گھر والو ں کو مطلع کیا۔گھر والو ں کے مطابق انہیںپنچکولہ پولیس نے گرفتار کر کے بتایا کہ یہا ں آکر اس کی ضمانت کی جائے تاہم لاک ڈاون کی وجہ سے ایسا ممکن

کلن کے ڈرائیور کے مبینہ قتل کی تحقیقات کا مطالبہ

کنگن/ /  جوان سال ڈرائیور کے مبینہ قتل کی تحقیقات کئے جانے کے مطالبے کو لیکراتوار کو سرینگرلیہہ شاہراہ پربلتی محلہ کلن کے لوگوں نے احتجاجی دھرنا دیا اوراس قتل میں ملوث مجرموں کو گرفتار کرکے کیفرکردارپہنچانے کی مانگ کی۔ چار روز قبل تحصیل گنڈ کے سمبل بالا علاقے میں بلتی محلہ کلن سے تعلق رکھنے والا ایک لاپتہ ہوئے نوجوان لڑکے کی لاش نالہ سندھ سے پولیس نے برآمد کی تھی جس کے بعد لاش کو قانونی لوازمات پورا کرنے کے بعد وارثاں کے حوالے کردیاگیا ۔اتوار کو سرینگر لہہ شاہراہ پر اس وقت مال اور مسافر بردار گاڑیوں کی آمد رفت معطل ہوکر رہ گئی جب بلتی محلہ کلن گنڈ کے 28سالہ اکبر علی بلتی ولد قاسم علی بلتی کے اہل خانہ اور رشتہ داروں نے سرینگر لہہ احتجاجی دھرنا دیا ۔اہل خانہ کے مطابق ان کے لخت جگر کو قتل کیا گیا ہے اور وہ اس کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کررہے تھے ۔احتجاج میں شامل اکبر علی کے برادر حی

مزید خبرں

گُول میں فوجی اہلکارکی خودکشی زاہد بشیر گول//گول کے آستان مرگ میں ایک فوجی اہلکار نے خود کو گولی مار دی جس وجہ سے وہ موقعہ پر ہی لقمہ اجل بن گیا ۔ 58آرآرسے وابستہ اہلکار محمد اشرف ساکن اجمیر راجستھان نے گزشتہ روز اپنی سروس رائفل سے ڈیوٹی کے دوران خودکوگولی ماردی ۔ گولی کی آواز سنتے ہی کیمپ میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہوا اوراس دوران ڈیوٹی پر مامور اہلکار کو شدید زخمی حالت میں دیکھا گیالیکن وہ جلد ہی دم توڑ بیٹھا ۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن گول میںایک کیس174کے تحت درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔دریں اثناء نعش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد اسے آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے اجمیر روانہ کردیاگیاہے ۔     کشمیرکی صورتحال پرمہاتیرمحمد کو تشویش سرینگر// ملائیشیاء کے سابق وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ کشمیر پر موقف کی وجہ سے بھارت سے تعلقات متاثر

تازہ ترین