تازہ ترین

حج کا رُکنِ اعظم وقوف عرفات ادا | 10ہزار حجاج عرفات میں جمع ، آج قربانی دیں گے

مکہ مکرمہ // مناسک حج کے سلسلے میں کلحج کا رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی کی گئی ۔عرفات میں غروبِ آفتاب تک حجاج نے قیام کیا اور اس کے بعد حجاج کرام مزدلفہ کے لیے روانہ ہوئے ، جہاں پر مغرب اور عشا کی نمازیں ادا کی گئیں اور رات بھر یہاں قیام کیا گیا ۔خیال رہے کہ ہرسال تقریباً 25 لاکھ عازمین حج کی سعادت حاصل کرتے ہیں تاہم رواں برس دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لینے والے کورونا وائرس کی وبا کے باعث بہت محدود تعداد میں سعودی عرب میں ہی مقیم مختلف ممالک کے افراد فریضہ حج ادا کر رہے ہیں۔اگرچہ سعودی حکومت کی جانب سے رواں سال عازمین کی تعداد کے بارے میں کوئی حتمی اعداد و شمار جاری نہیں کئے گئے لیکن یہ کہا گیا ہے کہ  10 ہزار تک عازمین حج کی سعادت حاصل کررہے ہیں، جن میں 30فیصد سعودی شہری اور 70فیصد سعودیہ میں مقیم غیر ملکی شہری شامل ہیں۔یاد رہے کہ مناسکِ حج کی ادائیگی کا سلسلہ 8 ذی الحج سے شروع

دنیا پر مشکلات اللہ کی طرف سے امتحان:خطبہ حج

مکہ مکرمہ //کورونا سے متاثر ماحول میں دوران حج یہاں مسجد نمرہ میں شیخ عبداللہ بن سلیمان نے خطبہ حج میں کہا کہ دنیا پر مشکلات اللہ کی طرف سے امتحان ہے ۔انہوںنے کہا کہ اللہ ویسے تو انسان کے لیے مشکل نہیں آسانی چاہتا ہے لیکن قرآن میں ہے کہ معمولی مصیبت کا مقصد بڑے عذاب سے آگاہی ہے ۔خطبے میں صبر سے کام لینے کی تلقین کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اہل تقویٰ کی صفات میں اولین صبر ہے اور اللّٰہ تعالیٰ نے خوشی اور صبر دونوں میں صبر کرنے کو کہا ہے ۔ صبر پر کار بند رہنے والوں کے لیے خیر کی بشارت ہے ۔ حضورصلعم نے اپنی زندگی خیر کے لیے وقف کر رکھی تھی۔حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی کے لیے عازمین میدان عرفات میں موجود ہیں جہاں روح پرور خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ عبداللہ بن سلیمان نے کہا کہ مسلمان ہر طرح کی بدعت اور خرافات سے دور رہیں، اللّٰہ کے حکم سے ہی مصیبتیں آتی اور دور ہوتی ہیں۔ تقویٰ اختیار کر

غلاف خانہ کعبہ تبدیل

مکہ مکرمہ //سعودی عرب میں نماز فجر کے بعد خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کرنے کی پرنور تقریب منعقد ہوئی۔9 ذی الحج کو ہر سال غلاف کعبہ کی تبدیلی عازمین کے عرفات پہنچنے پر منعقد کی جاتی ہے، غلاف کعبہ کو کسوہ بھی کہتے ہیں اور اس کی تیاری میں 670 کلو گرام خالص ریشم کا استعمال کیا جاتا ہے۔ غلاف کعبہ کی تیاری میں 670 کلو گرام اعلیٰ معیار کی خالص ریشم، 120 کلو سونے کے دھاگے اور 100 کلو چاندی کے دھاگے استعمال کیے گئے ہیں۔ کم از کم 200 رضاکاروں نے مل کر کنگ عبدالعزیز کمپلیکس برائے کعبہ کسوہ میں اسے تیار کیا۔غلاف کعبہ پر بیت اللہ کی حرمت کے ساتھ ساتھ حج کی فرضیت اور فضیلت کے بارے میں قرآنی آیات کشیدہ ہیں۔زمین سے تین میٹر کی بلندی پر نصب کعبہ کے دروازے کی لمبائی 6 میٹر اور چوڑائی 3میڑ ہے۔ کعبہ کا غلاف چار دیواروں کے علاوہ دروازے پر بھی آویزاں کیا جاتا ہے۔غلاف کعبہ کو تبدیل کرنے کاعمل6 گھنٹوں میں مکمل

چنار کور کے سربراہ لیفٹینٹ گورنر سے ملاقی | حفاظتی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا

سرینگر//لیفٹینٹ گورنر نے فوج کو تمام محاذوں پرنگرانی تیز کرنے  پرزوردیتے ہوئے حساس تنصیبات پر قریبی نظر گذررکھنے کی صلاح دی ہے تاکہ جموں کشمیر کے لوگوں کی حفاظت کویقینی بنایا جاسکے۔ان باتوں کااظہار لیفٹینٹ گورنر جی سی مرمو نے چنار کور کے سربراہ لیفٹینٹ جنرل بی ایس راجو ،جو اُن سے ملاقی ہوئے،سے ملاقات کے دوران کیا۔لیفٹینٹ گورنر نے چنار کور کے سربراہ کو فوج اور سول انتظامیہ کے درمیان تال میل کو بہتر بنانے کی تاکید کی ۔انہوں نے جموں کشمیرمیں لوگوں کو تحفظ دینے اورخطے میں استحکام کیلئے فورسزکے رول کوسراہاجبکہ سول انتظامیہ کو کوروناوائرس کے پھیلائوکو روکنے کیلئے فورسزکے تعاون کی بھی ستائش کی۔  ’مستحکم ترقیاتی مقاصد‘فہرست  

قاضی گنڈ کانوجوان سعودی عرب میں سڑک حادثے میں ہلاک

اننت ناگ//قاضی گنڈ کاایک نوجوان جو سعودی عرب میں ڈرائیورکے طور کام کررہا تھا،ایک سڑک حادثے میں ہلاک ہوگیاہے۔اطلاعات کے مطابق 27برس کارئیس احمد بٹ ولدعبدالغنی بٹ ساکن پانزتھ قاضی گنڈ گزشتہ تین سال سے سعودی عرب کے شہرریاض میں ڈرائیور کے طور کام کررہاتھا۔بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ ورز اُس کا ایک سڑک حادثے میں انتقال ہوگیااور اُسے وہیں ریاض میں ہی سپردخاک کیاگیا۔مہلوک نوجوان کی شادی عید کے بعد ہونا طے تھی اور وہ اگلے ہفتے گھر واپس آنے والا تھا۔اُس کی موت کی خبر سے پورے علاقے میں ماتم چھاگیا۔   

مزید خبرں

بانہال میں خاتون کی بوسیدہ لاش برآمد محمد تسکین  بانہال // ڈولیگام بانہال کے جنگل میں ایک جوان سال خاتون کی بوسیدہ لاش بر آمد ہوئی ہے۔اطلاعات کے مطابق  مقامی لوگوں نے لاش کو دیکھا اور پولیس کو مطلع کیا۔ایس ایچ او بانہال کے مطابق پولیس اوررضاکاروں کی مدد سے لاش کو اس دوردرازعلاقہ سے بانہال اسپتال پہنچایا گیا۔لاش مکمل طور بوسیدہ ہوچکی ہے اور اس کی شناخت میں دشواریاں پیش آرہی ہیں ۔اس دوران سلاڑھ شیربی بی کے علاقے کے ایک شخص نے دعویٰ کیا کہ اس کی جوان بیٹی ایک ماہ سے غائب ہے لیکن لڑکی کے گھروالوں نے ایک ماہ کی طویل گمشدگی کے باوجود پولیس کو مطلع نہیں کیا۔انہوں نے اگرچہ لاش کامعائنہ کیا لیکن وہ اس کی پہچان نہیں کرسکے۔ادھر پولیس نے اس سلسلے میںجمعرات کو دفعہ174کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔پولیس مختلف زاویوں سے کیس کے تمام پہلوئوں کاجائزہ لے رہی ہے۔  