تازہ ترین

مختلف حادثات میں خاتون سمیت 8لقمہ ٔ اجل

کپوارہ+سرینگر +اننت ناگ//شمالی ضلع کپوارہ کے چوکی بل کرالہ پورہ علاقہ میں ایک جیسے دو المناک حادثے اُس وقت پیش آئے جب ایک معمر خاتون سمیت دو افراد نالہ کہمیل میں ایک عارضی پل عبور کرنے کے دوران گر کر غرقآب ہوگئے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صوبی اختر زوجہ محمد سعید ساکن راشن پورہ کرالہ پورہ کسی کام سے تمنہ جارہی تھی کہ اس دوران وہ تمنہ اور چوکی بل کے درمیان نالہ کہمیل پر عارضی پل پار کر نے لگی جس دوران اس کا پیر پھسل گیا اور وہ نالہ کہمیل میں گر کر غرقآب ہوگئی ۔ معمر خاتون کے غرقآب ہونے کے چند منٹ قبل، کھنہ بل چوکی بل کاجواں سال منظور احمد ریشی نالہ کہمیل پر بنایا گیا عارضی پل پار کرنے لگا کہ وہ اپنا توازن کھو بیٹھا اور نالہ کہمیل میں غرقآب ہوگیا ۔مقامی لوگوں نے فوری طور بچائو کارروائی شروع کی اور دونوں کی لاشیں آدھہ کلو میٹر دور بر آمد کی گئیں۔ادھرسرینگر کے مضافاتی علاقہ پنزی نارہ میں س

محکمہ صحت کیلئے15لاکھ اضافی افرادکی ٹیکہ کاری کاہدف

سرینگر//لیفٹینٹ گورنرمنوج سنہا نے محکمہ صحت کو آنے والے ہفتوں کے دوران 15لاکھ اضافی افراد کی ٹیکہ کاری کرنے کا ہدف دیا۔لیفٹنٹ گورنرکووِڈ- 19صورتحال کی ہفتہ وارجائزہ میٹنگ کی صدارت کررہے تھے۔انہوں نے مرکزی زیرانتظام علاقے میں کورونا کی موجودہ صورتحال کاکووِڈ ٹاسک فورس ،ڈپٹی کمشنروں اور پولیس ایس ایس پیز سے تفصیلی جائزہ رپورٹ حاصل کیا۔ میٹنگ کے دوران ڈپٹی کمشنروں،اور ایس پیز نے لیفٹینٹ گورنر کواپنے اپنے اضلاع میں کووِڈ ٹیکہ کاری ،ٹیسٹنگ،تحفظ کے اقدامات اور مجموعی صورتحال سے باخبر کیا۔کورونا کی تیسری لہر کے خدشات کے پس منظر میں لیفٹینٹ گورنر نے کہا کہ ہمیں مستقبل کے کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیاررہناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ مقررکئے گئے ہدف کی آبادی کی ٹیکہ کاری کرنے سے ہم کسی بھی ممکنہ خطرے سے لوگوں کی زندگیاں بچا سکتے ہیں ۔لیفٹینٹ گورنر نے کہا کہ متعدد موثرحکمت عملی کے اقدام کرکے

صوفیوں اور ریشیوں نے کشمیری زبان و تمدن کو دوام بخشا

سرینگر// جموں و کشمیر کی انفرادیت، وحدت اور اجتماعیت قائم و دائم رکھنا ہر ریاست کے ہر پشتینی باشندے کے لئے لازم و ملزوم ہے اور اسی میں ہماری شناخت اور تشخص کا راز مضمر ہے۔ ان باتوں کا اظہارنیشنل کانفرنس  کے صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ نے وادی کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے پارٹی عہدیداران، کارکنان اور معزز شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پہچان دنیا میں اُسی صورت میں قائم رہ سکتی ہے جب ہم اپنی تہذیب و تمدن، کلچر خصوصاً اپنی علاقائی زبانوں کو محفوظ رکھیں گے اور اپنے بچوں کو اس سے روشناس کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ علمدار کشمیرؒ، لل عارفہ اور حبہ خاتون جیسے صوفی اور ریشیوں نے کشمیری زبان کو دوام بخشا اور اس کی حفاظت کی ترغیب دی۔ حضرت شیخ العالمؒ نے اپنی مادری زبان میں ہی قرآن و حدیث بیان کیا۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جس قوم نے اپنی زبان اور تمدن کھو

دینک بھاسکر اور بھارت سماچار کے دفاترپر انکم ٹیکس چھاپے

نئی دہلی//آزادصحافت کو دبانے کیلئے حکومتی ایجنسیوں کو ’’ہراساں کرنے کے آلہ‘‘کے طور استعمال کرنے پر ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا نے فکر مندی کااظہار کیا ہے۔جمعرات کو اترپردیش میں معروف میڈیا گروپ دینک بھاسکر سمیت اترپردیش کی ٹیلی ویژن چینل بھارت سماچار کو مبینہ طور ٹیکس چوری کے الزام میں انکم ٹیکس کے چھاپوں کے بعد گلڈ کایہ بیان سامنے آیا۔بیان میں کہاگیا ہے کہ ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا کو 22جولائی کو ملک کے معروف اخبار گروپ دینک بھاسکر اور لکھنو کی ایک ٹیلی ویژن چنل بھارت سماچار کے دفاتر پر انکم ٹیکس محکمے کے چھاپوں پرفکر مند ی ہے۔گلڈ نے کہا کہ یہ چھاپے کووِڈ- 19عالمگیر وباء پروسیع رپورٹنگ کے دینک بھاسکر کی رپورٹنگ کے پس منظر میں ڈالے گئے جس میں حکومتی اداروں کی بدنظمی وبدانتظامی کو اُجاگر کیاگیااورجن کی وجہ سے انسانی جانوں کا کافی اتلاف ہوا۔اس میں دعوی کیا گیا کہ دینک بھ

ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ کی صدارت میں میٹنگ

بارہمولہ //ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ بھوپندر کمار نے ڈاک بنگلہ میں میٹنگ منعقد کی جس میں آنے والے محرام الحرام کی تقریبات کاجائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں اس بات پر تفصیل کے ساتھ غوروخوض کیاگیا کہ کووڈ19کو دیکھتے ہوئے خصوصی انتظامات منعقد کئے جائیںگے تاکہ اس وبائی بیماری کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔ میٹنگ میں حسینی ریلیف کمیٹی بارہمولہ کے صدر محمد اسحاق وانی نے مختلف امور اور شکایات سے آگاہ کیا جنہیں حل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلا تعطل پینے کے پانی اور بجلی کی فراہمی ، مناسب راشن ، متبرک ایام کے دوران بالن کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ اسی طرح مختلف علاقوں سے وابستہ متعدد دیگر نمائندوں نے پینے کے پانی ، بجلی ، راشن ، کچھ اہم مقامات پر لائٹس کی تنصیب سے متعلق مختلف امور اور شکایات سے بھی آگاہ کیا۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ وہ زیادہ تر خصوصا ش

سینٹرل یونیورسٹی میں داخلوں کیلئے قومی سطح کا اینٹرنس ٹیسٹ

گاندربل//ارشاد احمد//سنٹرل یونیورسٹی کشمیر نے آن لائن منعقدہ اکیڈمک کونسل کے13 ویں اجلاس میں تعلیمی سال 2021-22 کے لئے مختلف UG اور PG پروگراموں میں داخلے کے لئے قومی سطح کا داخلہ ٹیسٹ کرانے کا اعادہ کیا ہے۔ یو جی / پی جی پروگراموں میں داخلے کے عمل کا نوٹیفکیشن کچھ دنوں میں جاری کیا جائے گا اور اس سلسلے میں امتحانی مراکز ملک میں مختلف مقامات پر قائم کئے جانے کی تلاش کی جائے گی۔اس سے قبل یونیورسٹی کچھ یونیورسٹیوں کے کنسورشیم کے ذریعہ مشترکہ طور پر سنٹرل یونیورسٹیوں کے مشترکہ داخلہ ٹیسٹ (CUCET) کے تحت طلبا کو داخلہ دیتی تھی۔ لیکن اس سال،CUCET داخلہ ٹیسٹ کے انعقاد کے فیصلوں میں تاخیر اور خاص طور پر وادی کشمیر میں موسم سرما میں تیزی سے قریب آنے کی وجہ سے ، تعلیمی کونسل نے اپنا داخلہ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا۔ اس سے یونیورسٹی کو داخلے کے عمل کو بروقت مکمل کرنے اور نئے بیچ کے لئے کلاسز جلد شروع

عوام کی راحت رسانی نیشنل کانفرنس کابنیادی منشور

سرینگر// وادی کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے کئی وفود بشمول پارٹی لیڈران، عہدیداران اور کارکنان نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ سے اُن کی رہائش پر ملاقی ہوئے۔ وفود اور پارٹی زعما و دیگر کارکنوں نے عمر عبداللہ کو عید مبارک پیش کی۔ وفود نے عمر عبداللہ کو اپنے اپنے علاقوں کے لوگوں کے گوناگوں مسائل و مشکلات ،جن میں اقتصادی ومعاشی بدحالی، بے چینی اور غیر یقینیت، بے روزگاری اور مہنگائی کے علاوہ ضروریاتِ زندگی کی عدم فراہمی قابل ذکر ہیں،سے آگاہ کیا۔ لوگوں نے کہا کہ بار بار حکمرانوں کی نوٹس میں لانے کے باوجود بھی اُن کی دادرسی نہیں ہورہی ہے بلکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ عمر عبداللہ نے وفود سے کہا کہ نیشنل کانفرنس ہمیشہ عوامی مسائل سے باخبر ہے اور اس وقت لوگوں کو جن جن مسائل و مشکلات کا سامنا ہے ہم انہیں ہر سطح پر اُجاگر کرنے کے علاوہ اس بات کی حد درجہ کوشش کرتے ہ

نالہ کاجی ناگ کرناہ میں غرقآبی

کرناہ //کرناہ میں نالہ کاجی ناگ میں بہہ کر غرقآب ہوئے کمسن بچے کی لاش تیسرے روز بھی نہیں مل سکی ہے جبکہ مقامی لوگوںکے ساتھ ساتھ پولیس اور ایس ڈی آر ایف کے اہلکاروں نے پورے نالے میں سرچ آپریشن جاری رکھا ہے ۔خدشہ کیا جارہا ہے کہ لاش سرحد کے اُس پار پہنچ چکی ہے اور مقامی آبادی نے پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ لاش کی تلاش کرنے میں ان کی مدد کی جائے۔   عیدالاضحی کے دن کرناہ کے اری ڈل چترکوٹ کا رہنے والا 10سالہ سید کامران ولد شبیر حسین نالہ قاضی ناگ کو عبور کرنے کے دوران  ڈوب گیا ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جب بچہ نالہ میں ڈوب گیا تب بارش ہو رہی تھی اور پانی کا بہائو بھی کافی تیز تھا جس کے بعد بچے کی تلاش میں مقامی لوگوں کو کافی مشکلات پیش آئیں۔ عید کے دوسرے ہی روز بچے کو نالہ سے تلاش کرنے کیلئے ایس ڈی آر ایف کے اہلکاروں کی ایک ٹیم کرناہ پہنچی جنہو

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیر میں خاندانی راج کا خاتمہ کیا: بھاجپا

سرینگر// بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری (تنظیم) بی ایل سنتوش نے جمعہ کو کہا کہ مرکزی حکومت نے جموں وکشمیر میں خاندانی حکمرانی کا خاتمہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے زمینی سطح پر کئے گئے کام کے نتیجے میں آئندہ اسمبلی انتخابات میں وادی میں پارٹی کو زیادہ نشستیں حاصل ہوں گی۔سری نگر میں پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھاجپا لیڈرنے کہا علاقائی جماعتوں نے پچھلے 70 سالوں میں عوام کا استحصال کیا۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ خطے میں تعمیر اور ترقی کے لئے کام کریں۔انہوں نے کہا’’اب لوگ اپنے حقوق سے آگاہ ہیں اور وہ آئندہ انتخابات میں خاندانی سیاست کی بات کوئی نہیں کرے گا‘‘۔ سنتوش نے کہا کہ پارٹی کارکنوں نے زمین پر سخت محنت کی ہے ، اور آئندہ اسمبلی انتخابات میں ان کو مدد ملے گی،جبکہ انہوں نے عمدہ مقصد کے لئے اپنی جانیں قربان کیں اور ان کی قربانیاں رائیگا

اہرہ بل آبشار میں کود کر لڑکی کی خودکشی

شوپیان//اہرہ بل آبشار میں ایک 17برس کی لڑکی نے چھلانگ مار کر مبینہ طور خودکشی کی۔سرکاری ذرائع کے مطابق سیدپورہ شوپیان کی لڑکی(نام مخفی) جمعہ کی دوپہر کو اہرہ بل آبشار کے قریب نمودار ہوئی اور پلک جھپکتے میں اس میں چھلانگ ماری۔بچائو اور امدادی ٹیموں نے فوراًحرکت میں آکر اُسے بچانے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام ہوئے۔لاش کو پانی سے برآمد کرکے لواحقین کے سپرد قانونی لوازمات پورا کرنے کے بعد کیاگیا۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔قابل ذکر ہے کہ7جولائی کو اِسی مقام پر کولگام کے ایک24برس کے نوجوان نے بھی آبشار میں کود کر موت کو گلے لگایا تھا۔  

برقی نظام کو خرابیوں اوراورلوڈنگ سے محفوظ رکھنے کے اقدام

جموں//محکمہ بجلی نے جموںوکشمیر کے تمام 66-33/11-6.6kVسب سٹیشنوں کے ٹیکنیکل آڈِٹ ،بحالی اور جانچ کے لئے سرکل لیول آڈِٹ اور پروٹیکشن ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ لیا ہے ۔ اِس سلسلے میں ایک حکمنامہ پرنسپل سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ روہت کنسل نے جاری کیا۔پرنسپل سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ روہت کنسل نے اِس مشق کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کا متروکہ نیٹ ورک ، تقسیم کی رُکاوٹوں اور بحالی بالخصوص حفاظتی مینٹین ننس کے معاملات سے متعلق متعدد لگیسی مسائل سے دوچار ہے ۔اِس کے نتیجے میں سسٹم میں خرابی پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے تقسیم کے نیٹ ورک میں خلل پڑا اور صارفین کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔ اُنہوں نے محکمہ کی جانب سے خصوصی ٹیکنیکل کمیٹیاں تشکیل دینے کے اِس اقدام کو مستقل اور طویل مدتی بنیاد پر جموںوکشمیر یوٹی میں بجلی کے بنیادی ڈھانچے کی تکنیکی کوتاہیوں کو دُور کرنے کی پہلی کوشش قراردیا۔مح

صحافیوں،سیاسی کارکنوں اور تاجروں کے فونوں کی نگرانی غیرقانونی:حریت(ع)

سرینگر//حریت کانفرنس(ع) نے کئی کشمیری صحافیوں،سیاسی کارکنوں اور تاجروں کے فون کی نگرانی کرنے کی حکومت کی کارروائی کو غیراخلاقی اورغیرقانونی  قرار دیتے ہوئے اس کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔ایک بیان میں حریت نے کہا کہ جیسا کہ’ The Wire‘نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے  حریت کانفرنس کے چیرمین میرواعظ مولوی عمرفاروق ،سینئرایگزیکیٹوارکان مولوی مسرورعباس ،بلال غنی لون کے علاوہ کئی کشمیری صحافیوں ،سیاسی کارکنوں اور تاجروں کو ٹارگٹ سرویلنس پر رکھا گیا ہے۔حریت نے بیان میں کہا کہ اس غیرقانونی اور غیراخلاقی حرکت میں ملوث افراد اور ایجنسیوں کے خلاف باقاعدہ مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔حریت نے کہا  کہ حکومتوں کی جانب سے کسی بھی فرد کے فون کی نگرانی کیلئے  انہیں ہیک کرنا  ،نہ صرف بنیادی انسانی حق بلکہ نجی رازداری کے حق کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے  لیکن جموںوکشمیر

اننت ناگ اوربانڈی پورہ میں کووڈ- 19صورتحال تسلی بخش

اننت ناگ// ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیو ش سنگلا نے کہا کہ کووِڈ صورتحال میں مسلسل بہتری آرہی ہے اورضلع میںشفایابی کی شرح میں اِضافہ اور مثبت معاملات کی شرح میں کمی واقع ہو رہی ہے۔اِن باتوں کا اِظہار ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ نے  ضلع میں کووِڈ۔19 کے منظرنامے اور دوسری لہر کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضلع کی جانب سے اُٹھائے گئے اِقدامات کے بارے میں  میڈیاکوبریفنگ دینے کے دوران کیا۔اُنہوں نے تفصیلات دیتے ہوئے کہاکہ ضلع میں موجودہ صحتیابی کی شرح 98فیصد سے زیادہ اور مثبت معاملات کی شرح گزشتہ سات دِنوں میں 0.27 فیصدتک پہنچ گئی۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقین پر زور دے کر کہا کہ وہ جاری کووِڈ حفاظتی ٹیکوں سے متعلق مہمات کو پوری رفتار کے ساتھ جاری رکھیں تاکہ زیادہ سے زیادہ آبادی کو ٹیکے لگائے جاسکیں۔ٹیکہ کاری مہم کے بارے میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اَب تک مخ

بلاگ سائٹ معاملے کی تحقیقات

سرینگر// پولیس نے جمعہ کوایک بلاگ سائٹ سے متعلق ایک معاملے کے سلسلے میں ایک عوامی نوٹس جاری کی ، جس میں انہوں نے ملزموں اور گرفتار افراد سے بات چیت کے معاملات رضاکارانہ طور پر فراہم کرنے کے لئے عوام سے تعاون طلب کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ پولیس کو متعدد حلقوں سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ kashmirfight.Wordpress.Com  متعلقہ معاملات پر تحقیقات کے سلسلے میں متعدد ملزمان کی گرفتاری اور تفتیش کو مرکز بناتے ہوئے افواہیں اور خدشات پھیلا رہے ہیں۔ ترجمان نے گذشتہ ہفتے کو ’’ جنگجوئت اور دھمکی دینے والی مشینری kashmirfight.Wordpress.Com" ‘‘  کے پیچھے ملزمان کو گرفتار کرکے جموں وکشمیر میں ایک ممتاز صحافی ، ایک وکیل اور ایک تاجر کی ہلاکت سے متعلق تحقیقات بڑی پیشرفت کا دعوی کیا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ افراد کی جانچ ، ریکارڈ ، دستاویزات اور حقائق اور حالات کی تصدیق س

انتظامیہ میں تقرریاں اور تبادلے

سرینگر// حکومت نے انتظامیہ میں تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائی،جن کی روسے ڈاکٹر سلیم الرحمان کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر جنرل خاندانی بہبود،ایم سی ایچ و ٹیکہ کاری کا قلمدان سونپا گیا۔ محکمہ عمومی انتظامی کے کمشنر سیکریٹری نوج کماری دیویدی کی جانب سے جمعہ کو ایک حکم نامہ جاری کیا گیا جس میں ڈائریکٹر جنرل یوتھ سروس اینڈ سپورٹس، جن کے پاس خاندانی بہبود،ایم سی ایچ و ٹیکہ کاری کا اضافی چارج تھا، ڈاکٹر سلیم الرحمان کو تبدیل کیا گیا اور انہیں فوری طور پر ڈائریکٹر جنرل خاندانی بہبود،ایم سی ایچ و ٹیکہ کاری کے عہدے پر فائز کیا گیا۔ حکم نامہ میں مزید کہا گیا کہ محکمہ کھیل کود و یوتھ سروس کے خصوصی سیکریٹری محمد اشرف بٹ مزید احکامات تک اپنی خدمات کے علاوہ ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔کمشنر سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک علیحدہ حکم نامہ میں مزید کہا گی

مزید خبرں

ڈورو اننت ناگ میں  19سالہ نوجوان کی لاش بر آمد عارف بلوچ   سرینگر// ڈورو اننت ناگ میں پولیس نے ایک19سالہ نوجوان کی لاش کو برآمد کر لیا ہے ۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے مزیدتحقیقات شروع کی ہے ۔  اننت ناگ کے ڈورو علاقے میں جمعہ کی دوپہر کو ایک  نوجوان کی لاش بر آمد کی گئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع اننت ناگ کے ڈورو علاقے کے شستر گام گاوں میں مقامی لوگوں نے ایک نوجوان کی لاش دیکھی اور فوری طور اس کے متعلق پولیس کو مطلع کیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس اسٹیشن ڈورو کی ایک ٹیم جائے واردات پر پہنچ گئی اور لاش کو قانونی و طبی لوازمات کی ادائیگی کے لئے اپنی تحویل میں لیا۔ لاش کی شناخت انعام الحق ولد جاوید احمد وانی ساکن نتھی پورہ ڈورو کے طور کی گئی ہے۔ایس ایچ او ڈورو نزیر احمد اندرابی کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی حقائق کا پتہ چلے گ