تازہ ترین

بارشوں کے بعد چٹانیں اورمٹی کے تودے گرآئے

سرینگر // وادی میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ منگل دوپہر تک جاری رہا۔ دوران شب پوری وادی میں جم کر بارشیں ہوئیں، جس سے چھوٹیء بڑے ندی نالوں میں پانی کی سطح میں معمولی اضافہ ہوا۔ادھرسرینگرجموں شاہراہ کومنگل کے روز ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بندرکھاگیا کیونکہ دوران شب موسلادھار بارشیں ہونے کے بعدپنتھیال گرکوٹ سمیت کئی نزدیکی پہاڑیوں سے چٹانیں اورمٹی کے تودے گرآئے ۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق سوموار کی صبح سے ہی موسمی صورتحال میں تبدیلی آئی جس دوران بالائی علاقوںکے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں بارشیںہوئیں۔ محکمہ نے کہا ہے کہ اس طرح کی صورتحال 21جولائی دوپہر تک جارہی رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 18.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ۔ وادی کے شمال و جنوب میں واقع دیگر اضلاع میں بھی ت

عیدالاضحیٰ نظم وضبط اورایثارکے جذبے کو فروغ دینے کا نام

 مشیروں،چیف سیکریٹری اور ڈی جی پی کے تہنیتی پیغامات سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیروں راجیو رائے بھٹناگر،بصیر احمد خان ،فاروق خان ، چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا اور ڈائریکٹر سکمز ڈاکٹر اے جی آہنگر نے عید الاضحی کے مقدس موقع پر جموں وکشمیر کے عوام کو مبارک باد پیش کی ۔مشیر بھٹناگر نے اپنے پیغام میںخواہش ظاہر کی کہ یہ موقع جموں وکشمیر کے لوگوںمیں نظم و ضبط اور قربانی کے پیغام کے ذریعے محبت اور یکجہتی کے جذبے کو تازہ کرے گا۔انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ اِس تہوار سے جموں وکشمیر کے عوام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی ، بھائی چارے کو مزید تقویت ملے گی جس کے لئے جموں وکشمیر صدیوں سے مشہور ہے۔مشیر بھٹناگر نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ عیدالاضحی کا مقدس تہوار مناتے ہوئے کووِڈ ۔19ایس اوپیز پر من و عن سختی سے عمل کریں اور معاشرتی دوری کو برقرار رکھیں۔مشیر موصوف نے جموںوکشمیر کے عوام کے اَمن ، ت

مفاد پرست کشمیری پنڈتوں کااستحصال کررہے ہیں:ڈاکٹر فاروق

سرینگر//پنڈت برادری ایک اعلیٰ سطحی وفد جس کی قیادت نیشنل کانفرنس اقلیتی سیل کے صدر پنڈت ایم کے یوگی کررہے تھے، نیشنل کانفرنس  کے صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ سے ملاقی ہوا۔ اس موقعے پر پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ اور صوبائی صدر ناصر اسلم وانی بھی موجود تھے۔ وفد نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو اُن مصائب اور مشکلات سے آگاہ کیا جو مہاجر پنڈتوں کو باہرکی ریاستوں میں درپیش ہیں۔ وفد نے کہا کہ جموں میں مقیم مہاجر پنڈتوںکو معقول رہائشی سہولیات میسر نہیں ہیںجس کی بناء پرانہیں زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کو رات کے اندھیرے میں جس سازش کے تحت کشمیرچھوڑ کرچلے جانے کیلئے مجبور کیا گیا اُس کی سچائی ابھی تک سامنے کیوں نہیں لائی جارہی ہے؟ جن لوگوں نے پنڈتوں کو ہجرت کرنے کیلئے مجبور کیا انہوں نے آپ سے وعدہ کیا تھا کہ آپ کو اڑھائی ماہ کے اندر اندر واپس

کورونا کی ممنکہ تیسری لہر

سری نگر//اَیڈیشنل چیف سیکریٹری صحت و طبی تعلیم اَتل ڈولونے سول سیکرٹریٹ میں ’’ کووِڈ۔19 ایمرجنسی ریسپانس اینڈ ہیلتھ سسٹم پریپریڈینس پیکیج مرحلہ دوم‘‘ کو حتمی شکل دینے کے لئے سٹیٹ ہیلتھ سوسائٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔جموںوکشمیر کے مشن ڈائریکٹر قومی صحت مشن ( این ایچ ایم ) ، پرنسپل جی ایم سی سری نگر ، پرنسپل جی ایم سی جموں ، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے میڈیکل سپلائی کارپوریشن ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر،  اننت ناگ ، بارہمولہ ، ڈوڈہ،راجوری اورکٹھوعہ کے نئے قائم میڈیکل کالجوںکے پرنسپل صاحبان، ، تمام اَضلاع کے سی ایم اوز ، تمام ضلعی ہسپتالوں کے میڈیکل سپر اِنٹنڈنٹ اور دیگر متعلقہ اَفسران نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔دورانِ میٹنگ ایڈیشنل سیکرٹری اَتل ڈولونے اَفسران پر زوردیا کہ و

۔ 50 ممالک کے1000سے زائد افراد کی مبینہ جاسوسی

 سری نگر//اسرائیل کے تیار کردہ ملٹری گریڈ اسپائی ویئر’ پیگاسس ‘کے ذریعہ صحافیوں، کارکنوں اور سیاست دانوں کی مبینہ جاسوسی کے معاملہ پر جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبدللہ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جاسوسی کرنا ان کے لئے حیرانی کی بات نہیں ہے لیکن ایپل جیسی کمپنیاں جو رازداری کے تحفظ کے بڑے دعوے کرتی ہیں لیکن وہ بھی اسپائی ویئر کو روکنے میں ناکام رہی ہیں۔کے این ایس کے مطابق عمر عبدللہ نے ایک ٹویٹ میں لکھاکہ حیرانی کی بات نہیں ہے کہ حکومتیں ایسے سافٹ ویئر استعمال کر رہی ہیں جو جاسوسی کیلئے لوگوں کا استحصال کرتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حیرت انگیز اور مایوس کن بات یہ ہے کہ ایپل جیسی کمپنیاں رازداری اور ڈیٹا سے متعلق تحفظ کے بارے میں بلند و بانگ دعوے کرتی ہیں لیکن پیگاسس جیسے اسپائی ویئر کو روکنے کے لئے کچھ نہیں کیا گیا۔دریں اثناء عالمی میڈیا کی انجمن کے ذریعہ تحقیقات سے

مویشی پالن کے مختلف ہنر،15ہزار قبائلی نوجوانوں کو روزگار فراہم ہوگا

سری نگر//حکومت نے قبائلی نوجوانوں کو مویشی پالنے اور فوڈ پروسسنگ سیکٹر میں ہنر مندی کے مختلف کورسوں اور سیلف ایمپلائمنٹ منصوبوں کے لئے مدعو کیا ہے جس کا مقصد جموں وکشمیر میں دودھ، گوشت اور اون کی پیداوار میں خود کفیل بنانا اور دُور دراز علاقوں میں روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔ قبائلی امور محکمہ فارم محکمہ کے ساتھ مل کر دیہات میں قبائلی نوجوانوں کو ہنر ، کاروبار اور روزگار کے لئے مالی اعانت فراہم کرے گا۔لائیو سٹاک سیکٹر میں قبائلی نوجوانوں کی ہنر اور روزگار سکیم میں 15 کروڑ روپے کے منصوبے پر غور کیا گیا ہے جس میں سکل ڈیولپمنٹ کے تحت سکلنگ، آمدنی پیدا کرنے والے یونٹوں کا قیام، شیپ یونٹ،مِلک چلنگ پلانٹوں،مِلک پروڈکٹ مینجمنٹ ، فوڈ پروسسنگ یونٹوں ،مِلک اے ٹی ایم،ڈسٹربیوشن نیٹ ورک ، اون پروسسنگ اور دیگر منافع بخش کاروباری اِداروں کا قیام شامل ہیں۔محکمہ قبائلی اَمور کے سیکرٹری ڈاکٹر شاہد ا

تابندہ غنی کے لواحقین14برس سے انصاف کے منتظر

سرینگر//معصوم طالبہ تابندہ غنی کے اہلخانہ آج 14برس بعد بھی انصاف کے منتظر ہیں ۔ تابندہ غنی کو شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ میں اسی روز 2007میں درندہ صفت 4افراد نے اپنی ہوس کا شکار بناکر ابدی نیند سلادیا ۔ تابندہ غنی کیس کے تمام مجرمین اگرچہ اس وقت بھی جیل میں ہیں تاہم اہلخانہ کا مطالبہ ہے کہ جس طرح سے نربھیا معاملے میں مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا گیا اسی طرز پر اس کیس میں بھی کاررائی کی جائے ۔ تابندہ غنی سکول سے اپنے گھر کی طرف آرہی تھی جب درندہ صفت انسانوں نے اس کو درندگی کاشکار بناکر ہلاک کرڈالا جن کی شناخت ثاقب میر، اظہر میر،موچی جہانگیر انصاری،سریش کمار راجستھان کے طور ہوئی ۔ اس ضمن میں پولیس نے معاملہ درج کرکے مجرمین کوعدالت پہنچایا جہاں مجرمین کو سزا تو سنائی گئی لیکن یہ سز ا گناہ سے کہیں کم تھی اور مجرموںنے کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کی جہاں معاملہ ابھی زی

پوست ہائے قربانی رضاکارانہ طور جمع کریں

سرینگر//انجمن نصرۃ الاسلام نے عوام سے پوست ہائے قربانی رضاکارانہ طور پر جمع کرنے کی اپیل کی ہے ۔انجمن کے مطابق اسلامیہ اورینٹل کالج میں مقیم طلبا کی جملہ ضروریات بشمول قیام و طعام ادارہ کے ذمہ ہے۔چنانچہ امسال بھی کورونا کی وجہ سے انجمن کے ارکان ، رضاکاران اور ہمدرد پوست ہائے قربانی جمع کرنے کیلئے مختلف علاقوں میں جانے سے معذور ہیں ۔ اس ضمن میں انجمن نے دو مراکزمیرواعظ منزل راجوری کدل اور اسلامیہ سکول راجوری کدل مقررکئے ہیں لہذا تمام محبین و مخلصین سے اپیل ہے کہ وہ پوست ہائے قربانی ان مراکزمیں رضاکارانہ طور پر جمع کرکے خیردارین حاصل کریں۔  

مزید خبرں

قوئل مقام بانڈی پورہ میں غم واندوہ ۔60برس کے شہری نے خود کوآگ لگادی بانڈی پورہ//قوئل مقام بانڈی پورہ میں ایک شہری نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر مبینہ طور پر خود سوزی کرکے اپنی زندگی کاخاتمہ کردیا۔جے کے این ایس کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ضلع بانڈی پورہ کے قوئل مقام گاؤں میں منگل کی صبح ایک 60 سالہ شہری جو پیشے سے مزدور تھا، نے اپنے ہی گھر میں اپنے آپ پر مٹی کا تیل چھڑک کر خود سوزی کی،جسکے نتیجے میں اُسکے جسم کا95فیصد حصہ جھلس گیا۔مبینہ خودسوزی کے باعث جھلسے شخص کوضلع اسپتال بانڈی پورہ منتقل کیاگیا تاہم ڈاکٹروں نے یہاں اُسے مردہ قرار دے دیا۔خودکشی کرنے کے پیچھے محرکات کاابھی خلاصہ نہیں ہوا ہے ۔بانڈی پورہ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔      پولیس میں ترقیاں  ۔654 سلیکشن گریڈ کانسٹیبل،ہیڈ کانسٹیبل بنائے گئے سری نگر//