وادی میں تعمیروترقی کے دعوے بے بنیاد،10اضلاع کی بیشتر سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل

سرینگر //کشمیر میں تعمیر وترقی کے دعوئوں کی پول یہاں کے 10اضلاع کی سڑکیں کھول رہی ہیں ،کیونکہ جہاں متعدد سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں، تو وہیں کہیں سڑکوںتعمیروتجدید کاکام برسوں سے ٹھپ پڑا ہے۔کئی علاقے ایسے ہیں جہاں آج کے اس جدید دور میں بھی لوگ کندھوں پر  اشیائے ضروریہ  اُٹھاکراپنے گھروں تک پہنچاتے ہیں ۔ اس بیچ محکمہ تعمیرات عامہ کا دعویٰ ہے کہ رواں برس وادی بھر میں 1200کلو میٹر سڑکوں پر تارکول بچھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور وادی بھر میں کووِڈ- 19کے بیچ دوبارہ سے تعمیراتی سرگرمیاں شروع کی گئی ہیں۔معلوم رہے کہ وادی بھر میں کووِڈ- 19کی وجہ سے00 3 سے350تعمیراتی منصوبوں پر کام ٹھپ ہو کر رہ گئے تھے ۔اگرچہ اب محکمہ آر اینڈ بی نے شہر سمیت وادی کے متعدد علاقوں میںکچھ ایک سڑکوں پر تارکول بچھانے کا کام شروع کر دیا ہے، البتہ بیشتر اہم اور رابطہ سڑکیں ابھی بھی کھنڈرات کا منظ

نظربندی کیخلاف سپریم کورٹ میں میاں قیوم کی عرضی

نئی دہلی//عدالت عظمیٰ نے بدھ کو جموں کشمیر انتظامیہ سے وضاحت طلب کی کہ جموں کشمیرہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر میاں قیوم کی نظر بندی  کی کیا وجوہات ہیںجس نے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گزشتہ برس7اگست سے اپنی نظر بندی کوچیلنج کیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے اُسے میاں قیوم کی عمر ،نظر بندی کے معیاد کااختتام اور کووِڈ- 19عالمگیر وباء پرغور کرنے کوکہا۔جسٹس سنجے کشن کول اوراندوملہوترہ نے معاملے کی اگلی سماعت 23جولائی مقرر کی جب جموں کشمیر انتظامیہ کی طرف سے معاملے کی پیروی کررہے سالسٹرجنرل تشارمہتہ نے مختلف پہلوئوں پرغور کرنے کیلئے دس دن کی مہلت طلب کی۔بنچ نے کہا کہ ہم جانناچاہتے ہیں کہ کس بنیاد پر(جموں کشمیرانتظامیہ ) آپ اُنہیں  دہلی کی تہار جیل میںنظر بندرکھنا چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ حکم کے مطابق اُن کی نظر بندی کی معیاد پہلے ہی ختم ہوچکی ہے ۔اس پر تشار مہتہ نے کہا انہوں نے عرضی کی نقل موصو

منافع بخش روزگار کے حصول کیلئے مواقع پید کرنے ہوں گے:اصغر سامون

سرینگر//نوجوانوں کے لئے بہتر سماجی و معاشی حصول کے مقصد اور بے روزگاری مسئلے کا ازالہ کرنے کے لئے جے اینڈ کے سکل ڈیولپمنٹ مشن نے بدھ کو ورلڈ یوتھ سکلزڈے (ڈبلیو وائی ایس ڈی ) منایا۔اِمسال ورلڈ یوتھ سکلز ڈے کا پیغام نوجوانوں میں ہنر کو ترقی دینے کی اہمیت پر توجہ کی گئی۔کووِڈ۔19 وَبا کے سبب موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے جموںوکشمیر سکل ڈیولپمنٹ مشن اِمسا ل ڈبلیو وائی ایس ڈی منانے کے لئے سکل ڈیولپمنٹ اور انٹر پرینور شپ سے متعلق مختلف موضوعات پر ویب نار انعقاد ۔پرنسپل سیکرٹری سکول تعلیم و سکل ڈیولپمنٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے ویب نار کی افتتاحی اجلاس کی صدارت کی۔ جس میں ڈائریکٹر محکمہ صنعت و حرفت جموں ، ناظم جے اینڈ کے سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ جموں /کشمیر ، ناظم صنعت و حرفت کشمیر ، مشن ڈائریکٹر جے کے ایس ڈی ایم ، تمام آئی ٹی آئی اور پولی تکنیک کالجوں کے پرنسپل ، ماہرین صنعت و ماہرین تعلیم ،

عمارتی لکڑی کی سمگلنگ | راجواڑ ہندوارہ میں فارسٹر رنگے ہاتھوں پکڑاگیا

کپوارہ//کپوارہ کے جنگلات میں سر سبز سونے کی لو ٹ کھسوٹ میں جہا ں سمگلر ملو ث ہیں وہیں پر اب جنگلات کے ملازم بھی ملو ث پائے جارہے ہیں ۔معلوم ہوا ہے کہ راجو اڑبالا ہندوارہ رینج میں فارسٹ پرو ٹکیشن کے اہلکارو ں نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر فارسٹر کو عمارتی لکڑی کی سمگلنگ میں رنگے ہاتھو ں پکڑا اور اس کی تحویل سے214مکعب فٹ عمارتی لکڑی ضبط کی گئی ۔بتایا جاتا ہے کہ طوفانی ہوائو ں اور برف باری کی وجہ سے راجواڑ کے جنگلات میںسر سبز درختو ں کو نقصان پہنچنے کے بعد محکمہ جنگلات کے پانچ سو مکعب فٹ عمارتی لکڑی جمع کی جو انہیں فارسٹ ڈویژن لنگیٹ پہنچانی تھی جہا ں یہ عمارتی لکڑی صارفین میں تقسیم کرنی تھی ۔مذکورہ افسر ایک روز قبل ایک ٹریکٹر کے ذریعے یہ لکڑی فرو خت کرنے کیلئے لے جارہا تھا کہ فارسٹ پروٹکشن فورس اور محکمہ کے کنٹرول میں تعینات ملازمین نے ایک خصوصی کاروائی کے دوران ہندوارہ بائی پاس سڑک پر ٹریکٹ

پٹن میں آگ، زیارت شریف خاکستر

بارہمولہ // پٹن قصبہ میں ایک زیارت آگ کی واردات میں خاکستر ہوئی ۔ مقامی لوگوں نے کہا ہے کہ بدھ کی صبح کو زند پیر صاحب نامی  زیارت جو کہ کھیل کے میدان پٹن کے نزدیک واقع ہے، میں اچانک آگ نمودار ہوئی جس کے بعد مقامی لوگ زیارت کو بچانے کیلئے دوڑ پڑے تاہم وہ نہیںبچا سکے ۔ اس دوران فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے اہلکار جائے واردات پر پہنچے اور باقی نقصانات سے بچالیا ۔ اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔  

ڈورو شاہ آباد میں تحصیلدار کی کرسی خالی

اننت ناگ //جنوبی ضلع اننت ناگ کے ڈورو شاہ آباد میں تحصیلدار کی کرسی کئی ہفتوں سے خالی پڑی ہے ۔تحصیلدار ڈورو کا گزشتہ ہفتے تبادلہ ہوا تاہم ابھی تک نئے تحصیلدار کی تقرری عمل میں نہیں لائی گئی ۔جس کے نتیجے میں مقامی لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ تحصیلدار موجود نہ ہونے کے سبب اُنہیں دفتری کام میں مشکلات پیش آرہے ہیں ۔  

ہلڑ شاہ آباد میں ریچھ کے حملے میں خاتون زخمی

اننت ناگ//ہلڑ شاہ آباد ڈورو میں ریچھ کے حملے میں ایک خاتون زخمی ہوئی ۔نازہ زوجہ نذیر احمد گنائی مکان کے نزدیک کیاری میں کام کررہی تھی ،جس دوران ریچھ نے اُس پر حملہ کیا اوروہ زخمی ہوگئی ۔مذکورہ خاتون کو علاج معالجہ کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ۔مقامی لوگوں کے مطابق گذشتہ کئی ہفتوں سے ہلڑ شاہ آباد کے مختلف دیہات میں ریچھ کی نقل وحرکت دیکھنے کو ملی تھی ۔لوگوں نے وائلڈ لائف محکمہ سے اقدامات کی اپیل کی ہے ۔  

دیور لولاب میں اے ٹی ایم نصب کرنے کا مطالبہ

سرینگر//دیور لولاب کے لوگوںنے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ میں جموں کشمیر بینک کا اے ٹی ایم نصب کیا جائے تاکہ لوگوں کو درپیش مشکلات سے نجات ملے ۔ لوگوںنے کہا کہ انہیں بینک سے روپے نکالنے کیلئے کئی کلو میٹر دور جانا پڑتا ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ بینک پرصارفین کا بھاری ر ش ہوتا ہے جبکہ صبح و شام یا چھٹیوں میںمشکلات میں اضافہ ہوتا ہے۔   

تازہ ترین