پینے کے پانی کی عدم دستیابی | وار پورہ سوپور میں جل شکتی محکمہ کیخلاف احتجاجی دھرنا

سوپور//شمالی قصبہ سوپور کے وارپورہ میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے مقامی آبادی نے ضلع انتظامیہ اور جل شکتی محکمہ کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا۔دھرنے میں شامل خواتین نے سوپوربانڈی پورہ روڑ پر مٹکے لیکر کئی گھنٹوں تک ٹریفک کی نقل وحرکت مسدود کردی۔ دھرنے میں شامل افراد نے کہا کہ ان کے علاقے میں گزشتہ 6ماہ سے پینے کے پانی کی قلت ہے اور لوگ پانی کی بوند بوند کے لئے ترس رہے ہیں اور لوگوں کومختلف مسائل درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جل شکتی محکمہ کو کئی بار آگاہ کیا گیا لیکن وہ ٹس سے مس نہیں ہوئے۔ اس موقع پر پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور انہوں نے دھرنے پر بیٹھے افراد کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو وہ محکمہ کے اعلیٰ افسران تک پہنچائیں گے۔ پولیس کی یقین دہانی کے بعد ٹریفک کی نقل و حرکت بحال ہوگئی ۔جل شکتی محکمہ سوپور کے افسران کا کہنا ہے کہ بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی سپلا

لار کی پورہ اونتی پورہ لنک روڑ خستہ حالی کا شکار

اونتی پورہ// اونتی پورہ سے چند کلو میٹر دور لار کی پورہ پدگام پورہ کا لنک روڑ خستہ حالی کا شکارہے جس کے نتیجے میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ گائوں سے تعلق رکھنے والے کئی لوگوں نے بتایا کہ دھوپ میں اس سڑک سے گردوغبار اڑتا ہے اور بارشوں میں پانی جمع ہونے سے یہ جھیل کا منظر پیش کرتی ہے ۔فاروق احمد نامی ایک شہری نے بتایا کہ لنک روڑ پر پانی جمع ہونے کے نتیجے میں جہاں لوگوں کو عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہیںدوسری جانب اب بد بو بھی پھیل چکی ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوںنے اس حوالے سے بلاک ڈیو لپمنٹ آفس کے ساتھ رابطہ قائم کیا تو انہوں نے کہا کہ یہ اُن کاکام نہیں ہے اور پھر آر اینڈ بی محکمہ کو آگاہ کیا اور انہوں نے بھی کوئی سدباب نہیں کیا۔لوگوںنے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ سے اس ضمن میں مداخلت کی اپیل کی ہے ۔    

سری گفوارہ میں آگ،ٹی آر سی عمارت خاکستر

اننت ناگ // سری گفوارہ اننت ناگ میں ٹورسٹ رسپشن سنٹر (ٹی آر سی) آگ کی ایک پْر اسرار واردات میں خاکستر ہو گیا ۔ چنی ووڈر میں واقع اس سنٹر میں منگل کی صبح آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ا گرچہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز اہلکاروں نے موقع پر پہنچ پر آگ کو قابو میں کر لیا تاہم اس واردات میں ٹی آر سی عمارت اور اس میں موجود سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔ اس ضمن میں پولیس نے ایک کیس زیر نمبر60/2020 کے تحت درج کرلیا ہے۔  

ترال میں13سالہ لڑکاریزروائر میں غرقآب

ترال//شالی درمن ترال میں منگل کی شام اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب علاقے میں ایک نوجوان ایک واٹر ریزروائر میں نہانے کے دوران ڈوب گیا۔13سالہ امتیاز احمد ریشی ولد منظور احمد ساکن ترال پائین نہانے کے دوران ایک تالاب میں ڈوب کر لاپتہ ہوا ۔اس دوران حادثہ کی خبر ملتے ہی محکمہ پولیس ایس ڈی آر ایف اور مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ باقی محکموں کے لوگوں نے کئی گھنٹوں تک مسلسل مشقت کے بعد رات دیر گئے مذکورہ نوجوان کی لاش کو برآمد کر لیا۔شالی درمن کے لوگوں کاکہنا ہے کہ محکمہ پی ایچ کی جانب سے چند سال قبل ایک واٹر ریزروائرتعمیر کیا گیا ہے جس کا پانی کسی بھی بستی کو فی الحال فراہم نہیں کیا جاتاہے تاہم یہاں ترال کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نہانے کی غرض سے آتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ منگل کی شام بھی یہاں بچوں کی ایک بڑی تعداد نہانے کے لئے آئی جس دوران امتیاز ریشی غرقآب ہوا۔ ل

مزید خبریں

بانڈی پورہ میں کرنٹ لگنے سے نوجوان فوت | ترال میں محکمہ بجلی کے 2ملازم جھلس گئے سرینگر//بانڈی پورہ میں کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان لقمہ اجل بن گیا جبکہ ترال میں محکمہ بجلی کے 2ملازمین جھلس گئے۔ کے این ایس کے مطابق بانڈی پورہ میں منگل کو22سالہ عرفان احمد ملک ساکن کلاروس اور عاقب احمد آہنگر دکان پر لوہے کا شٹر نصب کررہے تھے جس کے دوران نزدیک ہی ہائی ٹنشن تار سے چھو گیا جسکے نتیجہ میں دونوں کو زوردار جھٹکا لگا۔ دونوں شہریوںکو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں عرفان ملک دم توڑ بیٹھا جبکہ عاقب آہنگر کوسرینگر منتقل کیاگیا۔ ادھر ترال بس اسٹینڈ میں محکمہ بجلی کے 2ملازمین منظور احمد شاہ اور سجاد احمد ترسیلی لائن کی مرمت کر رہے تھے اور کرنٹ لگنے سے جھلس گئے۔ دونوں کو پہلے سب ضلع ہسپتال ترال پہنچایاگیا جہاں منظور احمد شاہ کو سرینگر منتقل کیا گیاہے۔     ترقیاتی عم

تازہ ترین