امرناتھ یاترا کے دوران احتیاطی تدابیر| رپورٹ11جولائی تک پیش کی جائے:عدالت عالیہ

سرینگر//جموں کشمیر ہائی کورٹ نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ کووِڈ- 19 کی صورتحال میں امرناتھ یاترا کے دوران یقینی بنائے جانے والے احتیاطی تدابیرسے متعلق رپورٹ 11جولائی تک پیش کرے۔چیف جسٹس ،جسٹس گیتا متل اور جسٹس سنجے دھر پر مشتمل بنچ نے امرناتھ یاترا کیلئے مناسب انتظامات کرنے سے متعلق ایک عرضی کی سماعت کے دوران حکومت کو مزید مہلت دی جب ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل اسیم ساہنی نے اس کی درخواست کی ۔اس سے قبل عدالت نے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سے کہاتھا کہ وہ عدالت میں یاترا سے متعلق حکومت کی تجویزاور فیصلے کو پیش کرے۔عدالت نے اُنہیں اس سلسلے میں مکمل تفصیلات دینے کو کہاتھا کہ کووِڈ- 19کے دوران حکومت مشتبہ مریضوں کو قرنطین کرنے اوراُن کا علاج کرنے کیلئے کیا انتظامات کررہی ہیں ۔    یاتریوں کیلئے انتظامات،بصیرخان نے جائزہ لیا سرینگر //لیفٹینٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے شری امر ناتھ جی

گرمی کی شدت فی الحال برقرا ر

سرینگر //جمعہ کو جمعرات کے مقابلے میں دن کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں معمولی کمی درج ہوئی تاہم اس بیچ گرمی کی شدت برقرار تھی اور سرینگر شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ جمعرات کو درجہ حرارت 33.1ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔جمعہ کو شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 88فیصد تک جا پہنچا ، جس کی وجہ سے لوگوں کا گرمی سے برا حال ہوا ۔اس دوران محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ وادی کے کچھ ایک علاقوں میں ہوائوں کے ساتھ ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے تاہم عمومی طورموسم خشک رہے گا ۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق سرینگر شہر میں جمعہ کو دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ یہاں ہوا میں نمی کا تناسب88فیصد تھا جبکہ قاضی گنڈ میں دن کا درجہ حرارت 30.5ڈگری سینٹی گریڈ ، پہلگام میں 26.1ڈگری سینٹی گریڈ تھا، کپوارہ میں گرمی کی شدت متواتر بڑھ رہی ہے

پینے کے پانی کی عدم دستیابی | بٹہ پورہ شوپیان میں جل شکتی محکمہ کے خلاف احتجاج

 شوپیان// شوپیان قصبہ میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے خلاف لوگوں نے جمعہ کو احتجاج کیااور جل شکتی محکمہ کے دفتر کے باہردھرنا دیا۔ احتجاجی مظاہرین میںخواتین بھی شامل تھیں جنہوں نے خالی مٹکے لیکر دھرنا دیا۔لوگوں نے الزام عائد کیا کہ قصبہ خاصکر بٹہ پورہ میں پچھلے بیس روز سے پینے کے صاف پانی کی سخت قلت ہے اور جل شکتی محکمہ اس سلسلے میں کوئی سنجیدہ اقدام نہیں کررہا ہے۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ انہو ں نے پانی کی قلت کے سلسلے میںمتعلقہ محکمہ کے اعلیٰ حکام کے ساتھ کئی بار رابطہ کیا لیکن آج تک مشکلات کا ازالہ نہیں کیا گیا ۔آرم محلہ بٹہ پورہ کے ایک شہری نے بتایا کہ موجودہ پریشان کن صورتحال میںوہ ناصاف پانی پینے کیلئے مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاو کیلئے صابن سے بار بار ہاتھ دھونے کی تلقین کی جا رہی ہے لیک حد یہ ہے کہ انہیں پینے کیلئے پانی دستیاب نہیںہے ہاتھ دھونے کا معاملہ

کپوارہ میں کئی واٹر سپلائی سکیمیں ناکارہ | کنویں کی صفائی کے دوران ہوئی ہلاکتیں جیتا جاگتا ثبوت

کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے جبکہ ضلع میں قائم کئی واٹر سپلائی سکیمیں نا کارہ ہوچکی ہیں ۔درجہ میں حرارت میں مسلسل اضافہ اور سخت گرمی کے بیچ ضلع کے متعدد دیہات میںلوگ پینے کے پانی کی بوند بوند کیلئے ترس رہے ہیں۔صورتحال کا انداز اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ چھلہ گنڈ ہایہامہ گزشتہ 10روز سے پینے کے صاف پانی سے محروم ہے ۔ پانی کی عدم دستیابی کے پیش نظر جمعرات کو چھلہ گنڈہایہامہ میں دو افراد غلام نبی خان اور غلام محی الدین پینے کے پانی کی تلا ش میں اپنے ہی کنویں کی صفائی میں مصروف عمل تھے کہ کنویں سے گیس کا اخراج ہوا اور دونو ں افراد دم گھٹنے کی وجہ سے لقمہ اجل بن گئے ۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ بٹہ پورہ ہایہامہ کے مقام پرپائپ لائن پھٹ جانے سے چھلہ گنڈ واٹرسپلائی سکیم ناکارہ بن چکی ہے لیکن محکمہ کی نو ٹس میں لانے کے با وجود بھی اس کی مرمت عمل میں نہیں لائی گئی اور

بیگم عبداللہ کا 20واں یوم وصال | نیشنل کانفرنس کا خراج عقیدت، خدمات کو یاد کیا

سرینگر//نیشنل کانفرنس نے بیگم عبداللہ کو اُن کے20ویں یوم وصال پرخراج عقیدت پیش کیا ہے۔ موصولہ بیان کے مطابق موصوفہ کو ہمیشہ دور دراز اور پچھڑے علاقوں میں رہائش پذیر عوام خصوصاً گجر بکروال ، پہاڑی اور دیگر پسماندہ طبقہ جات کی فلاح وبہبود کی فکر دامن گیر رہتی تھی۔ پارٹی کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر، ناصر اسلم وانی، عبدالرحیم راتھر، میاں الطاف احمد، محمد شفیع اوڑی، دیوندر سنگھ رانا،شریف الدین شارق، مبارک گل، چودھری محمد رمضان، محمد اکبر لون، آغا سید روح اللہ، حسنین مسعودی، جاوید احمد ڈار، قمر علی آخون ، کفیل الرحمن، قیصر جمشید لون، عرفان احمد شاہ، تنویر صادق، سکینہ ایتو، سجاد احمد کچلو، شمیمہ فردوس، میر سیف اللہ، علی محمد ڈار، عمران نبی ڈار، پیر آفاق احمد، شیخ محمد رفیع، سارا حیات شاہ، صبیہ قادری اور دیگر لیڈران نے انہیںخراج عقیدت ادا کیا۔اُن کے یوم وصال پرآج کوئی بھی اجتماعی تقریب

صفاپورہ بارسوسڑک کھنڈرات میں تبدیل | مقامی آبادی آراینڈبی محکمہ سے برہم

گاندربل//صفاپورہ سے بارسو 8 کلومیٹر سڑک جگہ جگہ کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کو عبورومرور میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔صفاپورہ سے بارسو تک اس سڑک کے دائیں بائیں ہزاروں نفوس رہائش پذیر ہیںجبکہ مشہور سیاحتی مقام مانسبل بھی اسی شاہراہ پرواقع ہونے سے ہر سال ہزاروں کی تعداد میںسیاح یہاں سیرو تفریح کے لئے آتے ہیں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ چار سال سے حکام نے نظرانداز کیا ہے اورنتیجتاًینگورہ،چک ینگورہ،مانسبل نک سکول،باباسالینہ،پوتر مولہ،ملہ پورہ،گرٹہ بل،تریسہ، کوہستان کالونی،کوندہ بل اور صفاپورہ کی ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی کو سڑک کی ناگفتہ بہ حالت کی وجہ سے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں پورا کرنا پڑتا ہے۔مقامی لوگوں کا ہنا ہے کہ سڑک پر جگہ جگہ کھڈ بن چکے ہیں اور اب گاڑیوں میں سفر کرنا تو دور پیدل چلنے میں بھی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ آراینڈ بی محکمہ کے ایگزیکٹو ان

بمڈورہ کوکرناگ کا لاپتہ دولہا باز یاب

اننت ناگ //بمڈورہ کوکرناگ میں شادی کے روز پر اسرار طور لاپتہ ہوئے دلہے کو پولیس نے 24 گھنٹوں میں باز یاب کیا ہے۔بلال احمد وانی ولد غلام مصطفی وانی ساکنہ بمڈورہ کی شادی قاضی گنڈ میں 9جولائی کو انجام پانی تھی۔ مہندی رات کی تقریب کے اگلے دن بارات روانگی سے قبل دلہا اچانک لاپتہ ہوگیا جس کی وجہ سے دونوں خاندانوں میں خوشی کی تقریب غم میں تبدیل ہوگئی۔بسیار تلاش کے باوجود دلہے کا سراغ نہیں مل پایا جس کے باعث دلہے کے افراد خانہ نے پولیس اسٹیشن کوکرناگ میں گمشدگی کے حوالے سے رپورٹ درج کرائی ۔اس بیچ پولیس دلہے کو باز یاب کرنے کے لے سرگرم ہوگی ساتھ ہی وادی کے تمام پولیس اسٹیشنوں کو واقع کے حوالے سے آگاہ کیا۔جمعہ بعد دوپہر مٹن پولیس کو اس وقت کامیابی ملی جب اس نے دلہے کو علاقہ میں پاکر اپنی تحویل میں لیا۔ایس ڈی پی او کوکر ناگ عارف ملک نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ پولیس نے24 گھنٹے کے اندر ہی دلہے کو ب

کورونا وائرس کے تئیں لوگوں کی لاپرواہی تباہ کن

سرینگر//کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلائو اور لوگوں کی لاپرواہی پر تشویش ظاہرکرتے ہوئے متحدہ مجلس عمل نے اس بات کو انتہائی حیران کن قرار دیا ہے کہ ایک طرف اجتماعات، عبادت گاہوں اور مساجد میں مذہبی اجتماعات کے انعقاد پابندی ہے جبکہ دوسری طرف باغات، پارکوں اور سیاحتی مقامات کھول دیئے گئے ہیںجو خطرناک صورتحال کا پیش خیمہ ہوسکتا ہے۔ متحدہ مجلس (جس کی سربراہی نظر بند رکھے گئے میرواعظ عمر فاروق کررہے ہیں) میں شامل تمام دینی، تعلیمی، سماجی اور ملی اہم اکائیوں انجمن اوقاف جامع مسجد، دارالعلوم رحیمیہ ، مسلم پرسنل لاء بورڈ،انجمن شرعی شیعان، جمعیت اہلحدیث، جماعت اسلامی،کاروان اسلامی، اتحاد المسلمین، انجمن حمایت الاسلام،انجمن تبلیغ الاسلام،جمعیت ہمدانیہ،انجمن علمائے احناف،دارالعلوم قاسمیہ،دارالعلوم بلالیہ ، انجمن نصرۃ الاسلام، انجمن مظہر الحق، انجمن ائمہ و مشائخ کشمیر،مسلم وقف بورڈ،دارالعلوم نقشبندیہ

مادھو کا وادی دورہ اتوار کو تعزیت پرسی کیلئے

سرینگر//بھاجپا کے جنرل سیکریٹری رام مادھو اتوار کو وادی پہنچ رہے ہیںجبکہ پارٹی کے قومی صدر جے پرکاش نڈا کی آمد کا امکان آئندہ ہفتہ ہے۔رام مادھو اتوار کو کشمیر کے دورے پر آرہے ہیںاوروہ بانڈی پورہ ضلع میں مقتول بی جے پی لیڈر کے سوگوار کنبہ سے تعزیت کریں گے۔ مادھو نے اپنے دورہ کشمیر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقتول وسیم باری کی رہائش گاہ پر جائینگے۔پارٹی ذرائع نے بتا’’ مادھوسرینگر اور دیگر اضلاع کے بی جے پی کارکنوں کے ساتھ امکانی طور میٹنگ بھی کریں گے۔ذرائع نے کہا کہ مادھو کے دورے کے بعد جے پی نڈا بھی کشمیر کا دورہ کریں گے اور بانڈی پورہ میں بی جے پی کے مقتول لیڈر وسیم باری کے کنبہ سے ملاقات کریں گے۔  

راجناتھ کی اعلیٰ فوجی قیادت کے ساتھ میٹنگ | مشرقی لداخ کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا

نئی دہلی//مشرقی لداخ میں چین کے ساتھ دوماہ سے چلے آرئے تعطل کے درمیان وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے اعلیٰ فوجی قیادت کے ساتھ صورت حال کا جائزہ لیا۔ذرائع کے مطابق وزیردفاع نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت،آرمی چیف جنرل منوج مکند نروانے ، نیوی چیف کرمبیر سنگھ اورفضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریہ اور سینئر فوجی افسران کے ساتھ لائن آف ایکچول کنٹرول پر تازہ ترین صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔میٹنگ میں جنرل نروانے نے پیگانگ جھیل کے وادی گلوان،گوگرا،ہاٹ اسپرنگ اور فنگر 4 علاقوں میں فوجیوں کے باہمی طورپیچھے ہٹنے کے عمل کے پہلے مرحلہ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔آرمی چیف نے علاقہ میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے فوج کی تیاریوں کے بارے میں بھی وزیردفاع کو جانکاری دی۔ انہوں نے مشرقی لداخ ،اروناچل پردیش، اتراکھنڈ  اور سکم میں حقیقی لائن سے متصل حساس علاقوں میں ص

ڈکسم جنگلات میں نوجوان کی لاش برآمد

اننت ناگ //ڈکسم اننت ناگ میں 25سالہ نوجوان کی لاش بر آمد کی گئی ہے۔منیر احمد چوہان ولد لال چوہان ساکنہ گڈویل لارنو کی لاش ڈکسم جنگلاتی علاقہ میں پُر اسرار حالت میں بر آمد کی گئی ہے ۔ پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر قانونی لوازمات کے بعد کیس درج کیا ہے ۔پولیس کے مطابق نوجوان غالباََ جنگلاتی علاقے میں شکار پر گیا تھا ۔تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعدہی حقائق سامنے آئینگی ۔  

اونتی پورہ میںٹرک کی ٹکر سے پولیس ASIہلاک | درسو آرہامہ میں روڑرولر الٹنے سے 3شہری زخمی

ترال +گاندربل //اونتی پورہ میں سڑک کے ایک حادثہ میں پولیس کا اسسٹنٹ سب انسپکٹر ہلاک ہوگیا۔ ادھر درسوما آرہامہ میں میگڈم بچھانے کے دوران روڑ رولر الٹ جانے کے نتیجہ میں 3افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ اونتی پورہ میں جمعہ کی صبح دس بجے کے قریب اننت ناگ سے سرینگر کی طرف آرہے موٹر سائیکل کو ایک تیز رفتار ٹرک نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں نذیر احمد صوفی ولد ثناء اللہ ساکن منورآباد اننت ناگ بری طرح زخمی ہوا۔ پولیس نے نذیر صوفی کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔پولیس نے اس حوالے سے کیس درج کر لیا ہے۔ ادھر درسوما آرہامہ رابطہ سڑک پر تارکول بچھا نے کا کام 3دنوں سے جاری ہے اور جمعہ کی صبح جب روڑ رولر بچھاجے جانے والے میگڈم کو دبارہا تھا تو انجن الٹ گیا جس کے باعث امتیاز احمد بارو ولد عبدالمجید ساکنہ صدرکوٹ بالا بانڈی پورہ،مدثر احمد کلو ولد محمد رمضان ساکنہ بانڈی پ

ہندوارہ ہسپتال میں نوازائد بچے کی چوری سے سنسنی | آدھے گھنٹہ میں بچہ برآمد، 2بہنیں گرفتار

کپوارہ//سب ضلع اسپتال ہندوارہ میں چوری کئے گئے نوزائد بچے کو برآمد کرکے 2بہنوںکو گرفتار کیاگیا ہے۔ درد ذہ میں مبتلا صفینہ بیگم زوجہ بلال احمد ساکن نطنوسہ کو ایم آر ڈی نمبر 1001کے تحت اسپتال میں داخل کیا گیا اور بچہ کو جنم دیا ۔ڈیو ٹی پر تعینات ڈاکٹرو ں کے مطابق نوزائد بچے کو اسپتال کے این آئی سی (شیشہ)میں منتقل کیا جہا ں پہلے ہی مزید4نوزائد بچے دا خل تھے ۔ماہر امرا ض خواتین ڈاکٹر جاوید کاکہنا ہے کہ جب وہ نو زائد بچو ں کی جانچ کے لئے گئے تو وہاںپر 2 نامعلوم لڑکیا ں بیٹھیں تھیں اور جب ان سے کہا گیا کہ وہ یہا ں پر کیا کر رہی ہیں تو انہوں نے کہا کہ ہمارا رشتہ دار کابچہ یہا ں دا خل ہے جس کے بعد وہا ں پر ایک کو وڈ مریض کو لایا گیا اور میری توجہ  اسی مریض کی طرف گئی جس کے دوران یہ دونو ں لڑکیا ں لیبر روم میں گھس گئیں اور وہا ں شیشہ سے نو زائد بچے کو اٹھا کر بھاگ گئیں ۔ ڈاکٹر کا مزید ک

مزید خبرں

لکھن پور میں انتظامات کی نگرانی | صوبائی کمشنر جموں کو اضافی چارج تفویض سرینگر//بلال فرقانی//کورونا وائرس کے پھیلائو کے نتیجے میں لکھن پور میں انتظامات کی نگرانی کیلئے حکومت نے صوبائی کمشنر جموں سنجیو ورما کو اضافی چارج تفویض کیاہے۔ محکمہ عمومی انتظامی کے ایڈیشنل سیکریٹری چرن دیپ سنگھ کی طرف سے جمعہ کو ایک حکم نامہ جاری کیا گیا جس میں سنیئر آئی اے افسر اجیت کمار ساہو کو لکھن پور میں انتظامات کی نگرانی کی ذمہ داری سے فارغ کیا گیا۔ عمومی انتظامی محکمہ نے ایک حکم نامہ زیر نمبر692-JK(GAD) OF2020 محررہ 10جولائی2020 جاری کیا جس میں کہا گیا’’ حکومت کی طرف سے آئی اے افسر اجیت کمار ساہو کو مرکزی زیر انتظام والے علاقے لداخ کیلئے فارغ کرنے کے پیش نظر کرونا وائرس کے پھیلائو سے پیدہ شدہ صورتحال کے تناظر میں صوبائی کمشنر جموں سنجیو ورما کو اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ بین الریاستی سرحد

تازہ ترین