مرکزکو جموں و کشمیر کی ترقی میں گہری دلچسپی :راجناتھ

جموں// یواین آئی// وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ مرکزی سرکار جموں و کشمیر کی ترقی میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر اور یہاں تعینات مسلح فورسز کے لوگوں کے لئے کئی ترقیاتی کام پائپ لائن میں ہیں جن کا مقررہ وقت پر اعلان کیا جائے گا۔موصوف وزیر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو جموں کے سرحدی علاقوں میں بارڈر روڈس آرگنائزیشن کی جانب سے تعمیر کئے گئے چھ پلوں کا نئی دہلی سے الیکٹرانک افتتاح کرنے کے دوران کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ، رکن پارلیمان جگل کشور شرما، چیف آف آرمی سٹاف جنرل ایم ایم ناروانے، سکریٹری دفاع اجے کمار، بارڈر روڈس آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ہرپال سنگھ بھی تھے۔ وزیر دفاع نے سرحدی علاقوں میں تعمیر کئے گئے ان پلوں کا افتتاح اس وقت کیا ہے جب حقیقی کنٹرول لائن پر ہندوستان اور چین کے درمیان کشیدگی جا

ایل جی کا دورئہ کولگام،عوامی مسائل کے حل کیلئے موقعہ پر ہی ہدایات

سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو نے جمعرات کو ضلع کولگام کا دورہ کیا ،جس کے دوران پنچایتی راج اداروں اور شہری  بلدیاتی اداروں کے نمائندوں ، تاجروں کی فیڈریشن ، اوقاف کمیٹیوں ، ٹرانسپورٹرز ، پھلوں اور سبزیوں کے کاشتکاروں کی انجمن ، سینئر شہریوں سمیت تقریبا 15 وفود سے بات چیت کی۔ملاقات کے دوران پسمانہ طبقہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے ترقیاتی ضروریات کا جائزہ لینے کے علاوہ مختلف منصوبوں کے تحت کام کا جائزہ لیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کئی پروجیکٹوں کا افتتاح بھی کیا اور عوامی اہمیت کے حامل مختلف کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔بات چیت کے دوران ، وفود نے پینے کے پانی ، بجلی کی فراہمی ، ٹرانسپورٹرز کے لئے پیکیج ، ریسونگ اسٹیشنوں کی توسیع، رہائشی علاقوں کے لئے سیلاب سے بچاؤ کیلئے پشتوں ، پسماندہ طبقہ سے وابستہ لوگوں کے علاقوں میں شمسی لائٹس کی تنصیب ، کھیل کے میدا

لیفٹیننٹ گورنر رول عوامی حکومت کا ہرگز متبادل نہیں :حسن میر

سرینگر// اپنی پارٹی لیڈر غلام حسن میر نے انتظامی بدنظمی کی وجہ سے لوگوں کو درپیش مشکلات ومسائل پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بنڈلالچوک سرینگر میں پارٹی دفتر پر منعقدہ ایک تقریب میں اسمبلی حلقہ بٹہ مالو کے پارٹی ورکروں کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے حسن میر نے کہاکہ لیفٹیننٹ گورنر رول عوامی حکومت کا کبھی بھی متبادل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہاکہ ’’عوامی حکومت میں عوامی نمائندگان کا سب سے ایک کردار شہریوں کے تئیں زیادہ سے زیادہ جوابدہی اور شفافیت کو فروغ دینا اور عام شہریوں کی آواز کی عکاسی کرنا ہے اور جمہوری نظام میں اِس وقت جموں وکشمیر میں یہ اہم چیز غائب ہے‘‘۔حسن میر نے کہاکہ جموں وکشمیر کے دونوں صوبوں میں عوامی حکومت کی عدم موجودگی میں لوگوں کو کئی مسائل کا سامنا ہے، کہی سنوائی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں میں مایوسی کا عالم ہے اور اِن میں علیحدگی پن کا احساس شدت اخ

’کوروناصورتحال میں سیاسی وانفرادی بالادستی بے معنی‘

 سرینگر// نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کرگل سے وابستہ پارٹی لیڈران اور عہدیداران کیساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں پارٹی امورات اور خطے کے لوگوں کے مسائل و مشکلات پر تبادلہ خیالات کرنے کے علاوہ اس بات پر بھی غور و خوض کیا گیا کہ کس طرح سے زمینی سطح پر پارٹی سرگرمیاں شروع کی جائیں تاکہ لوگوں کے مسائل و مشکلات کو اُجاگر کیا جاسکے۔ویڈیو کانفرنس میں صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، ترجمانِ اعلیٰ آغا سید روح اللہ مہدی اور خزانچی شمی اوبرائے کے علاوہ مقامی لیڈران سابق وزیر قمر علی آخون، کرگل ہل کونسل کے چیئرمین فیروز احمد خان، ضلع صدر کرگل محمد حنیفہ جان، سابق ایم ایل سی سعید احمد رضوی، نائب صدر غلام رسول نگوی، سکریٹری ذاکر حسین، یوتھ ضلع صدر محمد عباس نے بھی شرکت کی۔عمر عبداللہ نے پارٹی لیڈروں سے کہاکہ ہم غیر یقینی صورتحال میں ہیں،ایسے میں ہمیں آپسی اتحاد اور ث

بھاجپا کے سابق ضلع صدر بانڈی پورہ بھائی اور والد سمیت سپرخاک

بانڈی پورہ//بانڈی پورہ میں بدھ کی شام مارے گئے بھاجپا کے سابق ضلع صدر وسیم بھاری ، اُس کے والد بشیراحمد اوربھائی عمر کوجمعرات کو سپردخاک کیاگیا۔کشمیرکے صوبائی پولیس سربراہ وجے کمار نے مقتولین کے گھرآکر تعزیت پرسی کے بعد میڈیا کو بتاکہ اس واردات میں لشکر طیبہ ملوث ہے۔بانڈی پورہ کے بھاجپا کے سابق ضلع صدر وسیم باری، اس کے والد بشیراحمداور بھائی عمر سلطان جو بدھ کومارے گئے،کاجمعرات کوبلاک ڈیولپمنٹ آفس کے صحن میں نمازجنازہ اداکیاگیااوراس کے بعد تینوں میتوں کوزیارت شہاب الدین صاحب ؒکے متصل بوٹھوکے قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔ان تینوں باپ بیٹوں کے نمازجنازہ میں بھاجپا کے ریاستی صدررویندررینہ اوردیگررہنمائوں نے شرکت کی۔ادھر کشمیرکے صوبائی پولیس سربراہ وجے کمار نے بھی مقتولین کے گھر آکر تعزیت پرسی کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس واردات کولشکرطیبہ سے وابستہ دوجنگجوئوں نے منصوبہ بندی

کشمیر میں ہندوستانی اور بھاجپا کارکن بننا آسان نہیں: رامو مادھو

سرینگر (یو این آئی) //بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری رام مادھواور جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے بانڈی پورہ میں جنگجوؤں کے ہاتھوں پارٹی کے بانڈی پورہ ضلع صدر شیخ وسیم باری، والد بشیر احمد اور بھائی عمر بشیرکی ہلاکتوں کی مذمت کی ہے۔ رام مادھو نے کہا کہ وادی کشمیر کے کچھ علاقوں میں ہندوستانی اور بی جے پی کا آدمی بننا آسان نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں ہندوستانی بننے والے کئی لوگوں کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا ہے۔رام مادھو نے ایک فیس بک پوسٹ میں لکھا ہے’وادی کشمیر کے بعض حصوں میں ہندوستانی، محب وطن اور بی جے پی کا آدمی بننا کبھی آسان نہیں رہا ہے، کئی لوگوں کو ایسی جرأت کرنے پر اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھونا پڑا ہے‘۔رام مادھو نے کہا کہ وسیم باری ان کا بھائی عمر بشیر اور والد بشیر احمد کشمیر کی تاریخ میں محب وطنوں کی طرف سے دی جانے والی قربانی کے سلسلے کی ا

کورونا نہایت ہی مہلک ،کوتاہی برتنا جان لیوا : اتل ڈولو

سرینگر//کووڈ۔19سے متعلق معیاری ضابطہ کار (ایس او پیز) اور دیگرحفظ مراتب(پروٹوکال) پر من و عن عمل پیرا رہنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم نے لوگوں سے جموںوکشمیر میں اِس مہلک وَبا کی روکتھام کے لئے تمام احتیاطی پروٹوکالز پر سختی سے عمل پیر ا رہنے کے لئے کہا۔فائنانشل کمشنر نے کہا کہ ماسک پہننے ، سماجی دور ی بنائے رکھنے ، ہاتھوں کو صابن سے دھونے یا ہینڈ سینٹائزر کا استعمال کرنے اور دیگر رہنما خطوط پر عمل پیر ا رہ کر ہی اس وَبا سے بچائو ممکن ہے جس کے سبب دُنیا بھر میں کافی جانوں کا زیاں ہوا ہے۔ اَتل ڈولو نے لوگوں کو متنبہ کیا کہ کورونا وائرس نہایت ہی مہلک وائرس اور اِس ضمن میں کوتاہی برتنا جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ طبی تعلیم محکمہ اِس ضمن میں مؤثر اِقدامات اٹھا رہا ہے اور جانچ ، تشخیص اور اس وباسے نمٹنے کے لئے لازمی بنیادی ڈھانچہ بھی قائم کررہا ہے

حکومت ایجی ٹیشن شروع کرنے کیلئے مجبور کررہی ہے

سرینگر//محکمہ بجلی کے ملازمین نے محکمہ کی نجکاری کے خلاف محاذ کھولتے ہوئے خبردار کیا کہ حکومت انہیںمطالبات کے حق میں ایجی ٹیشن شروع کرنے کیلئے مجبور کر رہی ہے۔ بجلی ملازمین کی انجمنوں نے محکمہ کی نجکاری کے خدشات ظاہر کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرئوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ پائور ایمپلائز کارڈی نیشن کمیٹی نے کہا ہے کہ بدھ کو اس سلسلے میں سیول سیکریٹریٹ سرینگر میں میٹنگ ہوئی جبکہ اس کے خلاف احتجاج کے دوران کارڈی نیشن کے کئی لیڈراں کو حراست میں لیا گیا۔ کارڈی نیشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ فریقین کے ساتھ معاملات پر تبادلہ خیال کرنے کے برعکس ملازمین کو نظر انداز کیا جا رہا ہے،اور حکومت انہیں احتجاجی ایجی ٹیشن چھیڑنے پر مجبور کر رہی ہے۔پائور ایمپلائز کارڈی نیشن کمیٹی نے کہا’’ گزشتہ10ماہ سے حکومت کی طرف سے ملازمین کے تئیں جو برتائو کیا جا رہا ہے، وہ نا قابل قبول عمل ہے‘‘۔ اس دوران

بصیر خان نے اننت ناگ میں ترقیاتی عمل کا جائز ہ لیا

اننت ناگ//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے ضلع اننت ناگ کا ایک روزہ دورے کے دوران مختلف زیر تعمیر کاموں کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے بجبہاڑہ بلاک کے پنچایت حلقہ جی بی خلیل کا بھی دورہ کیا اور وہاں سنگم پُل سے سنگم کیج تک ذیلی سڑک پر جاری کام کا معائنہ کیا اور حلقہ کے لوگوں کے ساتھ تبادلہ خیا ل کر کے اُن سے وہاں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ اُنہوں نے جبلی پورہ کھیل میدان کا بھی معائنہ کیا جس پر کام جاری ہے۔مشیر نے بٹنگو کا دورہ کر کے وہاں سیلاب سے بچائو کے کاموں کا جائزہ لیا۔ مقامی لوگو ںکے ساتھ زیر تعمیر کاموں کی رفتار اور معیار سے متعلق جانکاری حاصل کرنے کے لئے مشیر نے اُن کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اورانہیں یقین دِلایا کہ معیاری کام کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے گی اور ان کاموں کے لئے واجب الادا رقومات ادا کی جائیں گی ۔انہوں نے لوگوں کو روز مرہ کے کام کاج کے دور

نئی دلی نے ناانصافی کی تمام حدیں پار کیں: نیشنل کانفرنس

سرینگر//نیشنل کانفرنس کا ایک خصوصی اجلاس پارٹی ہیڈکوارٹر پر معاون جنرل سیکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں رکن پارلیمان و شمالی زون صدر محمد اکبر لون، محمد سعید آخون ،شوکت احمد میر اور دیگر عہدیداران موجود تھے۔ایک بیان کے مطابق اجلاس میں جموں وکشمیر کی موجودہ دگرگوں حالات، امن و قانون کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور لوگوں کے مسائل و مشکلات پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور حکومت ہند کی جموں وکشمیر پالیسی کو سرے سے ہی ناکام قرار دیا گیا۔ڈاکٹر کمال نے کہا کہ مرکزی حکومت نے دفعہ370اور 35اے سے متعلق ملک کے عوام کو گمراہ کیا اور اس بات کے دعوے کئے گئے کہ جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کے خاتمے کے ساتھ ہی یہاں امن قائم ہوگا اور یہاں تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، لیکن زمینی صورتحال اس کے بالکل برعکس ہے۔ انہوں نے کہاکہ ’’جب سے نئی دلی نے ناانصافی ک

مزید خبرں

کنگن میں پاور کنال سے غرقآب نوجوان کی لاش برآمد  غلام نبی رینہ کنگن//کنگن میں غرقآب ہوئے نوجوان کی لاش برآمد کرلی گئی ہے۔ مرگنڈ وڈر کنگن میں گذشتہ روز 18سالہ صداقت احمد ٹینڈولی ولد گلزار احمد ساکن مرگنڈ وڈر کنگن کرکٹ کھیل رہا تھا کہ اس دوران وہ نزدیکی کنگن پاور کنال میں پانی پینے کے لئے گیا جہاں وہ پھسل کر  پاور کنال میں ڈوب گیا ۔جب یہ خبر آس پاس کے علاقے میں پھیل گئی تو لوگ ،پولس فائر سروس جائے حادثے پر پہنچ گئے اور مذکورہ نوجوان کی تلاش شروع کی اورشام دیر گئے لاش برآمد کی گئی۔     ۔4تجارتی انجمنیں ’کشمیر ٹریڈ الائنس‘ میں ضم اعجاز شہدار متفقہ طور پر صدر منتخب  سرینگر// کشمیر ٹریڈ الائنس،جموںکشمیر ٹریڈ چیمبر،کشمیر ٹریڈرس سینٹر اور انجمن بہبود تاجراںنے وسیع تر اتحاد اور تاجروں مفاد کو دیکھتے ہوئے  ’کشمیر ٹ

تازہ ترین