تازہ ترین

گرمی کی شدت برقرار،سرینگرمیں34.7، جموں میں41.9

 سرینگر //گذشتہ 4ر روز سے جموں اور کشمیر کا زور مسلسل بڑھ رہا ہے۔ جمعرات کو درجہ حرارت 34.7ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ بدھ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.8ڈگری تک جا پہنچا تھا ۔ کپوارہ میں جھلسا دینے والی گرمی کی شدت سرینگر سے زیادہ رہی۔ یہاں درجہ حرارت 35.1ڈگری درج کیا گیا ۔گرمی کی شدت کے نتیجے میں لوگ گھروں میں محصور ہیں ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 11اور12اور 13جون کو وادی کے کچھ ایک علاقوں میں صبح اور شام گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہونے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق قاضی گنڈ میں 34.3ڈگری ، پہلگام میں 30.2ڈگری ، کوکرناگ 32.2ڈگری ، گلمرگ میں 25.5ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادھر جموں میں بھی گرمی کا زور مسلسل جاری ہے اور وہاں جمعرات کو دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41.9ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ بانہال میں میں 32.6ڈگری ، بٹوت 30.5ڈگری ، کٹرہ 38.7ڈگری ،بدھروہ 32.8ڈگر

کورونا کی پہلی اور دوسری لہر میں ابتک 633خواتین فوت

 سرینگر //وادی میں کورونا وائرس کی پہلی اور دوسری لہر میں مجموعی طور پر 633خواتین فوت ہوئیں۔پہلی لہر میں مارچ 2020سے مارچ 2021تک363خواتین کی اموات ہوئیں جبکہ دوسری لہر میں ابتک 270خواتین کی موت واقع ہوئی ہے۔یکم اپریل 2021سے شروع ہونے والی کورونا وائرس کی دوسری لہر کے 69دنوں کے دوران کشمیر میں فوت ہونے والے 757افراد میں 270 خواتین بھی شامل ہیں اور اسطرح وادی میں دوسری لہر میں فوت ہونے والی خواتین کی شرح 35فیصد رہی جو پہلی لہر سے 7فیصد زیادہ ہے۔اس سے قبل 9مارچ 2020سے 31مارچ 2021تک جاری رہنے والی کورونا وائرس کی پہلی لہرمیں فوت ہونے والے 1261اموات میں صرف 363خواتین شامل تھیں اور مرنے والی خواتین کی شرح صرف 28فیصد رہی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یکم اپریل سے لیکر 8جون2021 تک وادی میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں 757شہری فوت ہوئے جن میں270خواتین شامل ہیں۔ کشمیر میں فوت ہونے والی270خ

جنگجو مخالف آپریشن | شوپیان میں شبانہ تلاشیاں

 شوپیان // شوپیان کی کئی بستیوں کا کل رات محاصرہ کیا گیا اور شبانہ تلاشی کارروائی کی گئی۔44آر آر ، 14بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے بونہ گام کے ریشی محلہ اور کلے محلہ کا محاصرہ کیا اور روشنیوں کا انتظام کر کے تلاشی کارروائی کا آغاز کیا۔6بجکر 40منٹ پر کریک ڈائون کا آغاز کیا گیا جو رات دیر گئے تک جاری رہا۔ پولیس نے بتایا کہ انہیں بستیوں میں ایک جنگجو کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔  

سابق وزراء اور کلسٹر یونیورسٹی کے وی سی ایل جی سے ملاقی

 سرینگر //جمعرات کو سابق وزراء سمیت کلسٹریونیورسٹی کے وائس چانسلر اور سماجی کارکنان کے ایک وفد نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی اور انہیں ان سے متعلق امور سے آگاہ کیا۔سابق وزراء پر مشتمل ایک وفدجن میں سنیل شرما اور ڈاکٹر دیویندر کمار منیال اور سابق قانون ساز ویبود گپتا نے لیفٹیننٹ گورنر کو پی آر آئی کی مضبوطی ، منریگا کے تحت ادائیگی ،سڑک رابطوں کی مرمت اور تجدید آیوشمان بھارت سکیم کے تحت فوائد میں توسیع سے متعلق مطالبات کا ایک میمورنڈم پیش کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کے ممبروں سے بات چیت کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ان کے پیش کردہ مطالبات کو ترجیہی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں وکشمیر میں  پنچایتی راج نظام کے قیام کے ساتھ نچلی سطح پر جمہوری سیٹ اپ کو بااختیار بنایا گیا ہے۔منریگا کے معاملے پر لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ادائیگیوں کی برو

چیف جسٹس کاکولگام دورہ، ودھک سیوا کیندر کا افتتاح کیا

کولگام //جموں وکشمیر اورلداخ کے چیف جسٹس پنکج میتھل نے ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس کولگام کا دورہ کیا اور نئے تعمیر ہونے والے ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔اس موقعہ پر انتظامی جج ڈسٹرکٹ کولگام جسٹس سنجے دھر اور رجسٹرار جنرل جواد احمد موجود تھے۔ بعدازاں چیف جسٹس نے کورٹ کمپلیکس میںای ۔ فلنگ کیلئے ودھک خدمت مرکز (وی ایس کے)کولگام کا افتتاح کیا اور جسٹس سنجے دھر، جواد احمد اور پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر خورشید رینہ کی موجودگی میں موقع پر ہی درخواست رجسٹرار جوڈیشل سرینگر کے سامنے پیش کی ۔جسٹس متھل نے جوڈیشل ، سول اور پولیس افسران سے تفصیلی ملاقات کی اور ضلع میں عدالتوں کے بنیادی ڈھانچے اور انتظامی انتظامات اور ان کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ضلعی عدالت کے سامنے پیش آنے والے متعدد امور کے ازالے کے لئے موقع پر ہدایت دی ۔چیف جسٹس نے یقین دلایا کہ انصاف کی فراہمی میں

عدالتوں میں ورچول سماعت

کپواڑہ//جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے جج اورچیئرمین بلڈنگ اینڈ انفراسٹرکچر کمیٹی و ایگزیکٹو چیئرمین (جے کے ایل ایس اے) جسٹس علی محمد ماگرے اور جج ، ہائی کورٹ جموں و کشمیر (انتظامی جج برائے ضلع کپواڑہ)جسٹس ونود چٹرجی کول نے کپوارہ کا دورہ کیا اور سلسلہ وار سرگرمیوں کا انعقاد کیا۔اس موقعہ پر ، جسٹس ماگرے نے ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس کپواڑہ میں جسٹس کول کی موجودگی میں ای خدمت مرکز اور ودھک خدمت مرکز کا افتتاح کیا۔ پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کپواڑہ ، تسلیم عارف۔ چیئرپرسن ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل ، کپواڑہ ، عرفان سلطان پنڈت پوری ،وائس چیئرمین ڈی ڈی سی کپواڑہ حاجی فاروق احمد میر،ضلع ترقیاتی کمشنرکپواڑہ  امام الدینم، ایس ایس پی کپواڑہ، ایس پی ہندواڑہ ، سکریٹری ڈی ایل ایس اے کے علاوہ دیگر جج ، وکلا اور ضلعی افسران موجود تھے۔اس موقعہ پر جسٹس ماگرے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کا مقصدہر شہری کو انصاف ک

بصیر خان نے مانسبل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے کام کا جائیزہ لیا

گاندر بل//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے جمعرات کو مانسبل کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مانسبل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے متعدد وفود سے ملاقات کی اور کووڈ 19 کے وبائی امراض کی زنجیر کو توڑنے کے سلسلے میں ہونے والی تخفیف کی کوششوں اور ان اقدامات کا جائیزہ لینے کیلئے منعقدہ ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ ڈپٹی کمشنر گاندر بل کرتیکا جیوتسنا ، ایس ایس پی سہیل منور میر ، اے ڈی سی ، آر اینڈ بی اور کے پی ڈی سی ایل کے ایس ای ایس ، اے سی ڈی ، سی پی او ، سی ایم او ، جل شکتی اور آر اینڈ بی کے ایگزیکٹو انجینئرز ، سی ای او وولُرمانسبل ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ افسران اس موقع پر موجود تھے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گاندر بل نے مشیر کو مختلف اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا جو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع میں کووڈ 19 وبائی بیماری کی زنجیر کو توڑنے کیلئے اٹھائے گئے ہیں ۔ ڈی سی نے بتایا

بانڈی پورہ میں 1 لاکھ سے زائد ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں :ڈی سی بانڈی پورہ

بانڈی پورہ//ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے جمعرات کو کہا کہ ضلعی انتظامیہ ضلع بھر میں کووڈ ویکسین مہم چلا رہی ہے اور اب تک اہل آبادی کو ایک لاکھ سے زائد خوراکیں دے چکی ہے ۔ کووڈ 19 صورتحال کے بارے میں میڈیا کو بریف دیتے ہوئے ڈاکٹر اویس نے کہا کہ ضلع میں کووڈ مثبت واقعات میں نمایاں کمی اور بازیافت کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ تا ہم انہوں نے کہا کہ پابندیوں میں آسانی کے درمیان مزید ذمہ داری کے ساتھ کووڈ ایس او پیز پر عمل پیرا رہنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں 394 مثبت مریض ہیں جن میں سے 55 ہسپتال میں داخل ہیں اور 24 مریض مختلف کووڈ مراکز میں آکسیجن کی مدد پر ہیں ۔  

پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں عام انتخابات25جولائی کو

سرینگر//پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے الیکشن کمیشن نے 25جولائی کو قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ ہونے پر چنائو کو 2ماہ کیلئے ملتوی کرنے کی اپیلوں کوخارج کردیا ہے۔ گزشتہ برس پاکستان نے گلگت بلتستان میں قانون ساز اسمبلی میں چنائو منعقد کرائے تھے۔ جس پر بھارت نے پاکستان کے فیصلے کی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فوج کے زیر قبضہ علاقہ میں کوئی بھی تبدیلی کرنے کی قانونی جوازیت نہیں ہے۔ بھارت نے پاکستان کو واضح طور پر کہا کہ جموں وکشمیر یونین ٹیریٹری، لداخ اور گلگت بلتستان بھارت کا ناقابل تنسیخ حصہ ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) عبدالرشید سلہریا نے مظفر آباد میں پریس کانفرنس کے دوران چنائو کرانے کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ’پاکستانی زیر انتظام آزادی کشمیر کے لوگ 25جولائی کو بہتر انتظامیہ کیلئے ووٹ استعمال کر

مغل شاہراہ پر سڑک حادثہ

سرینگر //مغل شاہراہ پر سڑک کے ایک حادثہ میںکمسن سمیت3شہری زخمی ہوئے ہیں۔ کے این ایس کے مطابق راجوری سے سرینگر آرہی گاڑی جب دوبہ جن کے قریب پہنچی تو اُسے حادثہ پیش آیا۔ حادثہ میںروبیہ جان زوجہ محمد شفیق میرساکنہ رنگمولہ پلوامہ، اس کی کمسن بچی عالیہ جان اور کلثومہ زوجہ محمد یوسف ساکن راجوری جموں زخمی ہوئے ،جنہیں فوری طور پر علاج و معالجہ کیلئے ضلع ہسپتال شوپیاں لایاگیا۔ زخمیوںکی حالت مستحکم ہے۔   

جنوبی او رشمالی کشمیر کے ڈی آئی جیوں کا دورہ

باندی پورہ+سرینگر//شمالی کشمیر رینج کے ڈی آئی جی سجیت کمار نے بانڈی پورہ جبکہ جنوبی کشمیر رینج اننت ناگ کے ڈی آئی جی عبدالجبار نے  شوپیاں کا دورہ کرکے امن و قانون کی صورتحال کا جائزہ لیا۔  سجیت کمار (آئی پی ایس) نے جمعرات کو ضلع بانڈی پورہ کا دورہ کر کے وہاں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے علاوہ نوجوانوں اور افسران کے ساتھ بات چیت کی ۔انہوں نے ضلع پولیس لائن بانڈی پورہ میں منعقدہ دربار میں حصہ لیکر ضلع بانڈی پورہ کے پولیس آفیسران جن میں ایس ایس پی بانڈی پورہ محمد زاہد، ایڈیشنل ایس پی، ڈی ایس پی ہیڈکواٹر و تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے علاوہ ائی سی پی پی ایس کے ساتھ تفصیلی گفت و شنید کی ۔ انہوں نے ضلع پولیس ہیڈکوٹر لائن میں قائم قرنطینہ اور انڈورا سٹیڈیم کا بھی معائینہ کیا ۔انہوں نے بانڈی پورہ پولیس کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ضلع پولیس نے امن وامان کو برقرار رکھنے

کاریگروں اور کسانوں کے قرض معاف کئے جائیں

سرینگر//کشمیر چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹرئز کے سابق صدر جاوید احمد ٹینگہ کی سربراہی میں ایک وفد نے صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے کے ساتھ ملاقات کی جس دوران اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی اور دیگر متعلقہ امور کے بارے میں بات چیت کی گئی۔جاوید احمد ٹینگہ نے کشمیر میں کویڈ سے نپٹنے کے کامیاب انتظام میں پی کے پولے کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے صوبائی کمشنر کی توجہ دستکاری شعبہ میں پیدا ہونے والی سنگین صورتحال کی طرف مبذول کرتے ہوئے کہا کہ لگ بھگ 600 کروڑ روپے کا درج شدہ سامان فروخت نہیں ہوا۔ انہوں نے ڈویژنل کمشنرسے گذارش کی کہ وہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں ، نیم خود مختار اداروں کیلئے اپنی معمول کی خریداری کی معمولی سی شرح اخروٹ فرنیچر ، قالین اور چین سٹیچ، شالوں ، پیپر ماشی میں خریداری کرنے پر زور دینے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے خریداروں پر بغیر کسی اضافی بوجھ کے اسٹاک کو ختم کرنے میں نہ ص

اوڑی میں آگ ، رہائشی مکان خاکستر

 سرینگر// اوڑی میں آتشزدگی کی ایک واردات کے دوران ایک رہائشی مکان خاکستر ہو گیا۔بونیار اوڑی میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کو ایک رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آنا فاناً پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ لگنے کے فوراً بعد مقامی باشندوں اور فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا۔ تاہم اس دوران رہائشی مکان اور اس میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔مقامی باشندوں نے آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے متاثرہ کنبے کی بازآبادکاری کی اپیل کی ہے۔کے این ایس

ہند و پاک تعلقات میں سول سوسائٹی کی ذمہ داری

سرینگر// قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آبادکے اہتمام سے ’’ہند و پاک تعلقات میں سول سوسائٹی کی ذمہ داری‘‘ کے عنوان پر ویبنار منعقد ہوا ۔ ویبنار میں انجمن شرعی شیعیان کے آغا سید منتظرنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس تاریخی حقیقت کے باوجود کہ بھارت اور پاکستان کی بنیاد دو قومی نظریہ پر عمل میں لائی گئی ہے اوردونوں ممالک کی عوام اصولی طور پر بہتر تعلقات اور ہمدردانہ روابط کے متمنی رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کو وجود میں آئے ہوئے 80 سال کا عرصہ گزر گیا لیکن حکومتی سطح پر روایتی دشمنی نہ صرف اپنی جگہ پر قائم و دائم ہے بلکہ اس میں شدت بھی آرہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ  اس حقیقت کے باوجود کہ عوام روایتی دشمنی کی اس پالیسی کا مکمل خاتمہ چاہتے ہے اور ماضی کی تلخیاں بھول کر رشتوں اور تعلقات کے ایک نئے دور کی دلی خواہش رکھتے ہیں ۔موصوف نے کہا ک

پانی کی قلت

بانڈی پورہ//بانڈی پورہ ضلع کے گامر   گنڑپورہ اورملحقہ دیہات کی سینکڑوں کنال زرعی اراضی آبپاشی نہ ہونے کی وجہ سے سوکھ رہی ہے جبکہ سمبل کے نسبل علاقے میں 1200کنال دھان کی زمین بھی تباہی کے دہانے پر ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ظہور احمد میر نے متعلقہ محکمہ کو ہدایت دی ہے کہ سینچائی کے لئے فوری طور پر ضرورت کے مطابق پانی سپلائی کرنے کیلئے اقدامات کریں۔ گامرو گنڈ وملحقہ دیہات کے کسانوں کا کہنا ہے کہ آبپاشی کی جو نہر کھیتوں کو سینچائی کے لئے موجود ہے ،وہ محکمہ کی لاپرواہی سے گندگی سے بھری پڑی ہے۔ کسانوں نے بتایاکہ کہ آبپاشی نہر کی رہی سہی کسر ناجائز تجاوزات نے پوری کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ محکمہ مال کی نوٹس میں ناجائز تجاوزات کی شکایت لائی گئی ہے لیکن اسے نظراندازکیا گیا جس کی وجہ سے سینکڑوں کنال دھان کی اراضی سوکھ رہی ہے۔ دریں اثنا سمبل نسبل علاقے کے لوگوں نے بتایا کہ

نامور عالم دین مولانا قاسم شاہ بخاری کی برسی

سرینگر// انجمن نصرہ الاسلام ،جمعیت ہمدانیہ، انجمن حمایت الاسلام ،حقانی میموریل ٹرسٹ اور نیشنل کانفرنس نے کشمیر کے نامور عالم مولانا محمد قاسم شاہ بخاری کے 22ویں یوم وصال پرانہیں خراج عقیدت ادا کیا ہے۔ انجمن نصرۃ الاسلام نے ایک بیان میں مولانا کی طویل تدریسی ،تعلیمی ، تصنیفی ، تبلیغی اور تفسیری خدمات کو ملت کشمیر کیلئے انتہائی قابل قدر اور بیش بہا اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مولانا بخاری کی تصنیفی اور تالیفی خدمات کے سبب ملت انہیں صدیوں تک یاد رکھے گی اور ان کے افکارو علوم سے استفادہ حاصل کرے گی۔بیان میں انجمن نے صدر تنظیم میرواعظ محمد عمر فاروق کی جانب سے مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اُن کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ مولانا ریاض احمد ہمدانی نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ اسلام کی تبلیغ واشاعت میں موصوف نے جو رول ادا کیا وہ رہتی دنیا تک قایم رہ

شتکڑی سونہ مرگ میں احتجاج

کنگن//وسطی ضلع گاندربل کے شتکڑی سونہ مرگ کے مردو زن نے جمعرات کو این ایچ ڈی سی ایل اور زیڈ مور ٹنل تعمیرکررہی کمپنی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے ۔مظاہرین میں خواتین، بچے اوربزرگ بھی شامل تھے ۔مظاہرین ٹنل میں بلاسٹنگ کی وجہ سے رہائشی مکانوں کو ہوئے نقصان کا معاوضہ نہ ملنے پر سراپا احتجاج تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ سال 2017 میں جب ٹنل میں بلاسٹنگ کی جارہی تھی تو اس کی وجہ سے گائوں کے بیشتر رہائشی مکانوں میں دراڑیں پڑگئیں۔انہوں نے کہا کہ جون 2018 میں انہوں نے رہائشی مکانوں کو بلاسٹنگ سے ہوئے نقصان کے بارے میں ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کو مطلع کیااورانہوںنے اس سلسلے میں رپورٹ مرتب کرنے کیلئے ایس ڈی ایم کنگن کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی۔ مذکورہ کمیٹی میں جیالوجی اینڈ مائننگ، آر اینڈ بی، محکمہ مال، سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور ایس ڈی پی او کنگن شامل تھے، جنہوں نے شتکڑی سونہ مرگ علاقے میں

مزید خبرں

بڈگام کے شالی گنگا نالہ سے نو عمر کی لاش برآمد  ارشاد احمد    بڈگام//بڈگام کے علاقہ اریگام میں شالی گنگا نالہ پر زیر تعمیر پل سے گرنے والے نوعمر لڑکے کی لاش بازیاب کرلی گئی ہے۔پولیس کے اعلیٰ حکام نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ گزشتہ روز بدھ کی سہ پہراریگام میں بہنے والے شالی گنگا نالہ میں گرکر ڈوب جانے والے عرفان احمد بٹ ولد عبدالرشید ساکنہ اریگام بڈگام کی لاش ، پولیس ، مقامی لوگوں اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے عملے کی مدد سے بازیاب کرلی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق لاش جائے واقع سے سو میٹر کی دوری سے برآمد کی گئی ۔پولیس نے قانونی لوازمات مکمل کرکے لاش کو آخری رسومات کیلئے پسماندگان کے سپرد کیا ،کمسن کی لاش جب اس کے آبائی گھر پہنچی تو وہاں پھر سے کہرام مچ گیا ۔    ان لاک کا مطلب وبائی بیماری کا خاتمہ نہیں ڈی سی سرینگر کا پولیس افسران کے ہمراہ لالچوک ک