تازہ ترین

نئے بھرتی قوانین نوجوان مخالف اور غیر آئینی

سرینگر//جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے گذشتہ روز حکومت کی طرف سے درجہ چہارم نوکریوں کیلئے مرتب کردہ نئے بھرتی قواعد کو متعصبانہ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اِنہیں واپس لیاجانا چاہئے اور ملک بھر میں بھرتی کیلئے روبہ عمل قواعد کے مطابق اِن میں ضروری تبدیلی لائی جائے۔ بخاری نے اِس حساس معاملہ کو غیر سنجیدگی سے لینے پر انتظامیہ کو نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ یہ نہ صرف لاکھوں بے روزگارنوجوانوں کے مفادات کیلئے نقصان دہ ہے بلکہ اِس کے جموں وکشمیر کے امن وترقی پر بھی خطرناک نتائج اثرات مرتب ہوں گے۔ اُن کا کہنا ہے ’’4جون 2020کو انتظامیہ کی طرف سے نوٹیفائی کئے گئے نئے بھرتی قواعد میں ایس آر او 202کی شقیں شامل کرنانہ صرف شرمناک بلکہ غیر آئینی ہے‘‘۔ بخاری نے اِس معاملہ میں مرکزی وزیر داخلہ سے ذاتی مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ دو سال کے بجائے پانچ

کپوارہ میں کورونا وائرس کا خطرہ | کام کرنے والوں کو حفاظتی سامان فراہم کیاجائے: عدالت

کپوارہ//کپوارہ عدالت نے ضلع انتظامیہ کو احکامات صادر کئے ہیں کہ وہ ضلع میں کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے فرنٹ لائن پر کام کرنے والے پولیس اہلکارو ں کو فوری طور حفاظتی سامان فراہم کریں ۔ایڈوکیٹ میر منصور نے 2جون کو کپوارہ عدالت میں ایک درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ کپوارہ ضلع میں کورونا وائرس کے متا ثرین میں مسلسل اضافہ کے پیش نظر اس وبائی بیماری سے لڑنے کے لئے اس وقت پولیس آفیسران و جوانو ں کے علاوہ میونسپل کمیٹیاں ،محکمہ مال ،محکمہ صحت اور دیگر ادارے فرنٹ لائن پر کام کر ہے ہیں ۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پولیس تھانہ کپوارہ میں حال ہی میں ایک ملزم جو کورونا وائرس کا شکار ہے کی وجہ سے 10پولیس اہلکارو ں کو کورنٹین میں رکھنا پڑاکیونکہ ان کے پاس ایسا حفا ظتی لباس اور دیگر سامان دستیاب نہیں ہے جس سے یہ پولیس اہلکار اس بیماری سے بچ سکے ۔درخواست گزار نے ان تمام افراد کو حفاظتی کٹس کے

نالہ پہرو میں غرقآب کمسن بچہ | لاش کی تلاش پانچویں روز میں داخل

سوپور//سیلو سوپور میں نالہ پہرو میں غرقآب کمسن بچے کی تلاش پانچویں روز بھی جاری رہی ۔بٹہ پورہ کا7سالہ فرحان فیاض شگو ولد فیاض احمد گزشتہ سوموار کو رشتہ دار کے گھر گیا اور کھیلتے ہوئے نالہ پہرو میں پیر پھسلنے سے ڈوب گیا۔ فرحان کی لاش نکالنے کیلئے سوپور پولیس ، این  ڈی آر ایف اور مقامی لوگوں کی بڑی تعداد کوشش کررہے ہیں۔   

اونتی پورہ میں خشخاش کی کاشت تباہ،5گرفتار

ترال //پولیس نے وکھرو اونتی پورہ میں 20کنال اراضی پر پھیلی خشخاش کی کاشت تباہ کی اور 5 افراد کو گرفتارکرلیا۔ خشخاش کی کاشت کو تباہ کرنے کیلئے ٹریکٹر وںکا استعمال کیاگیا۔ پولیس نے شوکت احمد میر ، نذیر احمد میر ، غلام محمد میر ، محمد شعبان اور غلام حسن شیخ کو گرفتار کرکے ایف آئی آرزیرنمبر75/2020 درج کرلیا۔  

کنگن میں عمارتی لکڑی ضبط، شہری گرفتار

کنگن//درد پورہ ارہامہ کنگن میں محکمہ جنگلات نے عمارتی لکڑی ضبط کرکے شہری کو گرفتار کیا ہے۔ محکمہ جنگلات کی ٹیم نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے کی بنا پر درد پورہ ارمامہ کنگن میں ناکہ کے دوران 12مکعب فٹ عمارتی لکڑی برآمد کرکے شہری کو گرفتار کرلیا ۔فاریسٹ افسر چھتر گل ریاض احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ یہ کارروائی ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد عمل میں لائی گئی ۔لار پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 44/2020زیر دفعہ 379 iPC 2/6  فاسٹ ایکٹ درج کیا ہے۔   

پونچھ میں سیلابی ریلے سے تباہی | لولاب اور دیگر علاقوں میں آندھی اور ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان

پونچھ // کپوارہ // پونچھ میں سیلابی ریلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے جبکہ سرحدی ضلع کپواڑہ کے لولاب میں شدید آندھی اور ژالہ باری سے فضلوں کو نقصان پہنچا ہے ۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق جمعہ کی شام کو پیر پنچال کے آر پار ایک بار پھرژالہ باری ،تیز ہوائو ں ،طوفانی آندھی اور شدید بارشو ں نے تباہی مچا دی جبکہ پونچھ بادل پھٹنے سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات نے جمعہ کو امکان ظاہر کیا تھا کہ گاندربل ، بانڈی پورہ ، کپوارہ ، گلمرگ ، بانہال ، پونچھ اورراجوری میں اگلے ایک گھنٹے میں ٹھنڈی ہوائوں کے ساتھ ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارشیں اور ژالہ باری ہوگی ۔محکمہ کی پیشگوئی کے مطابق کچھ ایک اضلاع میں بارشیں اور کہیں شدید ژالہ باری ہوئی تاہم پونچھ سے 8 کلو میٹر دور ڈینگلہ جنیاڑ میں بادل پھٹنے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی مچی ہے ۔جہاں متعددگاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں

مزید خبریں

قانونی خدمات کے معیار میں بہتری ترجیح:جسٹس رمنا  جموں//ایگزیکٹیو چیئرمین نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی (این ایل اے ایس اے ) جسٹس این وی رمنانے  ایک ویبنار پر مؤثر قانونی خدمات یقینی  بنانے پر مبنی ہینڈ بُک آف فارمیٹ سٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹیز کے ایگزیکٹیو چیئرپرسنز ، ممبر سیکرٹریز ،ہائی کورٹ لیگل سروسز کمیٹی کے چیئرپرسنز اور ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹیز کے چیئر پرسنز اور سیکرٹیریز کی موجودگی میں جاری کی۔کامن ویلتھ ہیومن رائٹس انشیٹیو( سی ایچ آر آئی )کے اشترا ک سے تیار کی گئی ہینڈ بُک ملک میں قانونی خدمات کے معیار میں بہتری لانے کی این ایل اے ایس اے کی ترجیحات کی جانب ایک قدم ہے ۔ادارہ سماج کے کمزور اور پسماندہ طبقوں کے لئے قانونی خدمات کی فراہمی پر توجہ مرکوز کر رہی ہے جس کے تحت ہر فرد کے لئے مؤثر قانونی نمائندگی یقینی بنانا اور آئینی ہند کے دفعہ 39Aکے تحت اُن اَفراد کے

تازہ ترین