سوشل میڈیا پر ہتھیار اٹھانے کی تصویر وائرل | ایک دن بعد لولاب میں3نوجوان گرفتار

کپوارہ//پولیس نے کپوارہ میںدعویٰ کیا ہے کہ فوج اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران ان 3نوجوانو ں کی گرفتاری عمل میں لائی ہے جنہو ں نے ایک روز قبل اپنے ہاتھو ں میں اسلحہ اٹھا کر سوشل میڈیا پر تصویر وائرل کی ۔ذرائع کا کہنا ہے فوج اور پولیس نے لولاب کے گجر پتی گنگ بک سوگام جنگلات میں تلاشی کارروائی کے دوران شالہ گنڈ اور کلاروس کے ان تینوں نوجوانو ں کوگرفتارکیا ۔ لولاب وادی کے شالہ گنڈ کے2اور کلاروس کے ایک نوجوان بدھ کی صبح کو اپنے گھرو ں سے لاپتہ ہو گئے اور چند ہی گھنٹوں کے بعد ان تینو ں کی ایک تصویر اسلحہ سمیت سو شل میڈیا پر وائرل ہوئی ۔فوج کی 28راشٹریہ رائفلز اور لولاب پولیس کی ایک خصوصی ٹیم نے تینو ں نوجوانو ں کو گرفتار کرنے کے لئے پورے علاقہ کو گھیرے میں لیا ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات کو فوج اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے سوگام علاقہ کے گنگ بک جنگلات کو گھیرے میںلے لیا اور جنگجوئ

لنگیٹ قرنطینہ مرکز میں سہولیات کا فقدان | ۔40افرادکیلئے 3کمرے اور ایک بیت الخلاء

کپوارہ//لنگیٹ ہندوارہ میںقائم قرنطینہ مرکز میں 40افراد کو 3کمروں میں رکھا گیا ہے اورایک بیت الخلاء ہے جس کے باعث شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ نیشنل پبلک سکول میں قرنطینہ کے مرکز میں رکھے گئے لوگوں کاالزام ہے کہ یہاں سہولیات کا سخت فقدان ہے۔ بیرون ریاست سے لوٹنے والے لوگوں کاکہنا ہے کہ سکول عمارت 24کمروں پر مشتمل ہے جبکہ عمار ت میں4بیت الخلاء موجود ہیں اورپینے کے صاف پانی اور بجلی کا معقول انتظام ہے۔ لوگوں کاالزام ہے کہ ان کیلئے فقط ایک بیت الخلاء کھلا رکھا گیا ہے جس کے نتیجہ میں وہ انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ لوگوں کاالزام ہے کہ 40کے قریب افراد کو صرف 3کمرو ں میں رکھا گیا جس کی وجہ سے سماجی دوری کا کوئی لحاظ نہیں رہتا ۔انہو ں نے مزید کہا کہ انہیں جو کھانا فراہم کیا جاتا ہے وہ بھی کسی خاص ڈھنگ کا نہیں ہوتا جبکہ ان کے کمرو ں تک کھانے پہنچانے کے لئے بھی انتظامات نہیں ہی

عید سے قبل ملازمین کی تنخواہیں واگزار کی جائیں:ایمپلائز کانفرنس

سرینگر//گورنمنٹ ایمپلائز کانفرنس کے چیئر مین اشتیاق بیگ نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ عید سے قبل تمام چھوٹے بڑے ملازمین اور یومیہ اجرتوں پر کام کرنے والے افراد کی تنخواہیں واگزار کی جائیں ۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں سرکار سے مطالبہ کیا کہ عید سے قبل تنخواہیں واگزارکی جائیںتاکہ مذکورہ ملازمین بھی اپنے اہل و عیال کے ساتھ عید منا سکیں ۔  

سیول سروسزامتحانات 5جون کوفیصلہ لیا جائے گا

سرینگر//یونین پبلک سروس کمیشن نے سیول سروسزامتحانات کے حوالے سے5جون کوفیصلہ لینے کااعلان کیاہے ۔یونین پبلک سروس کمیشن کی جانب سے امسال قومی سطح کے مختلف اعلیٰ 31مئی سے لئے جانے والے تھے لیکن ملک میں کوروناوائرس پھوٹ پڑنے اوراس مہلک وائرس کی روکتھام کیلئے لاگولاک ڈائون کے باعث مجوزہ امتحانات کوملتوی کیاگیا۔یوپی ایس سی نے بدھ کوبتایاکہ سیول سروسزکے امتحانات کے حوالے سے فیصلہ5جون کولیاجائے گاجس کے فوراً بعدنئی تاریخوں کویوپی ایس سی کی ویب سائٹ پراَپ لوڈ کیاجائے گا۔جے کے این ایس  

بانڈی پورہ میں مارکیٹ چیکنگ

بانڈی پورہ//محکمہ امور صارفین وعوامی تقسیم کاری کی انفورسمنٹ ٹیم نے بانڈی پورہ میںمارکیٹ چیکنگ کرتے ہوئے دکانداروں ،سبزی فروشوں، قصابوں اوربیکری والوں کو مقررہ قیمتوں پر پابند رہنے کی تلقین کی۔اس موقع پر چیکنگ سکارڈ نے کہا کہ ضلع انتظامیہ ہر ممکن کوشش کررہی ہے کہ قیمتوں کو اعتدال پر لانے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔    

مزید خبریں

ڈاکٹر فاروق ،عمر عبداللہ اور الطاف بخاری کے تہنیتی پیغامات  سرینگر// نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جمعتہ الوداع کے موقعہ پر فرزندان توحید کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان سے اپیل کی کہ اس ماہ رمضان کے آخری جمعہ کے موقع نظر عالم انسانیت کی بقاء کیلئے بارگاہ الہٰی میں سربسجود ہوکر دعاکریں،تاکہ کوروناوائرس سے لوگوں کو نجات مل سکے۔پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بھی عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔جموں کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ کرے کہ جمعۃ الوداع کورونا وائرس سمیت دیگر تمام مصائب سے نجات کا ذریعہ بنے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اس مقدس موقع پر اللہ سے مغفرت ،امن اور خوشحالی کیلئے دعا کریں۔ بخاری نے امید ظاہر کی یہ دن جموں کشمیر کی سبھی پریشانیوں کے لئے بھی نجات کا باعث بنے ۔      بے پناہ عظم

لاک ڈاؤن کا61واں دن، دوران شب شہر میں جھڑپیں، دن میں سکون

سرینگر// ملک گیر لاک ڈائون کے 61 ویں روزوادی میں جمعرات کو بندشوں میںایک بار پھر عید کی آمد کے پیش نظر قدرے نرمی رہی۔تاہم شب قدر کے دوران لال چوک سمیت پائین شہر میں کرفیو کے نفاذ کا اعلان کیا گیا لیکن دوران شب پائین شہر میں بڑے پیمانے پر پر تشدد مظاہرے ہوئے۔کنہ مزار میںایک خاکستر مکان کی بوسیدہ دیوار گرنے سے کرن نگر کے 12سالے کم عمر لڑکے کی موت واقع ہونے کے نتیجے مین مظاہروں کے خدشے کے پیش نظر حکام نے بدھ کی رات دس بجے پائین شہر اور لال چوک میں کرفیو کا اعلان کیا۔اگر چہ شب قدر کے موقعہ پر لوگ گھروں میں ہی محو عبادت رہے تاہم پائین شہر کے متعدد علاقوں میں نوجوان مشتعل ہوئے اور انہوں نے فورسز اور پولیس پر پتھرائو کیا اور یہ صورتحال ڈائون ٹائون کے متعدد علاقوں میں رہی۔سحری کے وقت تک پائین علاقوں میں پر تشدد مظاہرے اور جھڑپیں ہوئیں۔شہر کے دیگر علاقوں میں رات نو بجے سے ہی ناکے لگائے گئے اور

تازہ ترین