جمعۃ الوداع بے شمار فضائل کا دن | فاروق خان ،ڈاکٹر فاروق ،اپنی پارٹی،جمعیت ہمدانیہ اور حقانی ٹرسٹ کی مبارکباد

سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے جمعتہ الوداع کے موقعہ پر لوگوں کو مبارک باد پیش کی ۔اُنہوں نے لوگوں سے التجاکی کہ وہ پوری اِنسانیت کو کورونا وائرس وَبائی امراض کے عالمی صحت بحران سے نکالنے کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعا کریں۔اَپنے پیغام میں مشیر فاروق خان نے کہا کہ رمضان المبارک کا آخری جمعہ(جمعتہ الوداع) ایک مقدس موقعہ ہے جب مومنین پوری انسانیت کے لئے اللہ سبحان وتعالیٰ سے سعادت حاصل کرتے ہیں۔مشیرفاروق خان نے کہا ،’’اِس مقدس موقعہ پر ہم سب کو اللہ تعالی سے دعا کرنی چاہئے کہ وہ ہمیں موجودہ صحت بحران سے نکال دے اور اس وَبائی بیماری کا خاتمہ کرے جس نے پوری اِنسانیت کو متاثر کیا ہے۔‘‘اُنہوں نے لوگوں کو کووِڈ۔19 وَبائی امراض کے دوران ان مقدس موقعوں پر ماہرین صحت کے مشوروں ، رہنما اصولوں اور پروٹوکول پر سختی سے عمل پیرا رہنے کی تاکید کی۔ اُنہوں نے کہا ’

پینے کے پانی کی عدم دستیابی | کالے بن بارہمولہ کی آبادی کو مشکلات درپیش

 بارہمولہ //ضلع بارہمولہ کے کالے بن نارواو علاقہ میں پچھلے کئی ہفتوں سے پینے کے صاف پانی کی قلت ہے جس کے نتیجے میں مقامی آبادی کو رمضان کے اس مقدس مہینے میں بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ مذکورہ علاقے میں پچھلے کئی ہفتوں سے پینے کے صاف پانی کی شدید قلت ہے۔انہوں کہا کہ اگر چہ لوگوں نے کئی بار یہ معاملہ جل شکتی محکمہ کے افسران کی نوٹس میں لایا لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے لوگ ندی نالوں کا پانی پینے پر مجبور ہیں۔ مقامی آبادی کوطویل مسافت طے کرکے پانی حاصل کرنا پڑ تا ہے۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اس سلسلے میں مداخلت کی اپیل کی ہے ۔  

سرینگرکرگل شاہراہ پرحادثہ | ٹرک گہری کھائی میں جاگری،ڈرائیور زخمی

کنگن//سرینگر سے کرگل کی طرف جارہی ایک مال بردار ٹرک کنی پھتری کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر جاکر سو فٹ گہری کھائی میں جاگری ۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سونہ مرگ یونس رشید پولیس پارٹی کے ہمراہ جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوئے اور ڈرائیور کو گاڑی سے باہر نکال کر سونہ مرگ ہسپتال پہنچایا جہاں ڈرائیورکا علاج کیا گیا ۔ایس ایچ او نے بتایا کہ ڈرائیور کو معمولی چوٹ آئی تھی اور اس کی حالت بہتر ہے تاہم گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔  

نرسنگھ گڑھ بٹہ مالو میں پانی کی قلت | انتظامیہ سے فوری مداخلت کی اپیل

سرینگر// سرینگر کے نرسنگھ گڑھ بٹہ مالو علاقے میں کورونا بحران کے بیچ پینے کے صاف پانی کی قلت نے عام لوگوں کو سخت دشواریوں میں مبتلا کیا ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ بال گارڈن نرسنگھ گڑھ علاقے میں قبرستان کے نزدیک زیر التوا پڑے پروجیکٹ میں شمشان بونی سے لیکر قبرستان تک کے600فٹ میں پائپیں نہیں بچھائی گئی ہیں،جس کا خمیازہ مقامی لوگوں کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ اگر چہ اس کام کیلئے پہلے ہی کام الاٹ کیا جاچکا ہے تاہم گزشتہ دو برسوں سے کام نہیں ہورہا ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ ماہ مقدس اور کورونا کے ان سخت ترین ایام میں جب لوگ گھروں سے باہر نکلنے سے بھی خوف محسوس کرتے ہیں، علاقے کے لوگوں کو پینے کے پانی سے محروم کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام کو کئی بار یاد دہانی کرائی گئی تاہم صرف یقین دہانیوں سے ہی کام چلایا جا رہا ہے۔ مقامی لوگوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ

ضلع اسپتال گاندربل کا آکسیجن پلانٹ چالوکیاگیا

گاندربل//کوروناوائرس کی بیماری کو پھیلنے سے روکنے کیلئے رہنماخطوط پرعمل کرنااور بھیڑ بھاڑ والے مقامات پر جانے سے گریز کرنالازمی ہے ۔ان باتوں کااظہارمحکمہ صحت کے ناظم ڈاکٹر مشتاق احمد نے گاندر بل اسپتال میں سات کروڑ پچاس لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے گئے آکسیجن پلانٹ کااٖفتتاح کرنے کے موقعہ پرذرائع ابلاغ نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ گاندربل اسپتال کایہ اکسیجن پلانٹ ایک منٹ میں ایک ہزار لیٹر آکسیجن فراہم کرسکتاہے۔ضلع اسپتال گاندربل میں 100سے لیکر150بستروں کی گنجائش میسر رکھی گئی ہے جبکہ اس سے زیادہ کورونامریض آنے کی صورت میں وائیل میں منی میٹرنٹی اسپتال میں 50بستروں کا انتظام رکھاگیا ہے جن کیلئے آکسیجن اورکنسنٹریٹر کی سہولیات میسررکھی گئی ہیں۔اس موقع پرانہوں نے عوام سے کووِڈ کو پھیلنے سے روکنے کیلئے رہنماخطوط پرسختی سے عمل کرنے کی تلقین کی۔  

سمبل میں بلیک میں رسوئی گیس فروخت کرنے والا گرفتار

بانڈی پورہ//پولیس نے سمبل میں لاک ڈائون کا ناجائز فائدہ اُٹھانے والے ایک شخص کو غیرقانونی طور اونچے داموں رسوئی گیس سلینڈر فروخت کرنے کے الزام میں سلاخوں کے پیچھے ڈالدیا۔پولیس ذرائع کے مطابق سمبل پولیس کومصدقہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ شادی پورہ میں رسوئی گیس سلینڈروں کی بھاری تعداد ذخیرہ کرکے اونچے داموں بیچی جارہی ہے۔ایس ایچ او سمبل محمدسلیم نے ایس ڈی پی او سریندرموہن کی نگرانی میں پولیس ٹیم لیکر شادی پورہ میں چھاپہ مار کر فاروق احمدوانی ولد غلام نبی وانی کوگرفتار کرکے ایک سو غیرقانونی رسوئی گیس سلینڈر برآمد کئے۔ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار کئے گئے شخص نے اعتراف کیا کہ وہ غیرقانونی طور ان سیلنڈروں کو بلیک میں فروخت کررہا تھا۔اس سلسلے میں تھانہ سمبل میں ایک ایف آئی آر زیرنمبر57/2021درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔   

مزید خبریں

صوبائی کمشنر کااننت ناگ دورہ،صحت وطبی سہولیات کا معائنہ کیا |  کہامریضوں کی صحت کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اننت ناگ//کشمیرکے صوبائی کمشنر پی کے پولے،نے جمعہ کو اننت ناگ کادورہ کرکے وہاں کورونا سے وابستہ طبی وصحت سہولیات کا معائنہ کیا۔ان کے ہمراہ اننت ناگ کے ڈپٹی کمشنر پیوش سنگلا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر غلام حسن شیخ،ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنربشیراحمد، سب ضلع مجسٹریٹ بجبہاڑہ اور دیگر حکام تھے۔پولے نے ضلع میں طبی ڈھانچے اور آکسیجن کی دستیابی کاتفصیلی جائزہ لیااوروباء کی صورتحال کو قابو کرنے کیلئے اضافی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔بجبہاڑہ کے ٹرامااسپتال جسے کووِڈ کیلئے مخصوص رکھاگیا ہے ،صوبائی کمشنر نے نئے نصب کئے گئے 500لیٹرفی منٹ کے آکسیجن پلانٹ کا معائنہ کیا اور اس کے کام کامختصر جائزہ لیا۔انہوں نے صحت حکام پرزوردیا کہ وہ آکسیجن کی سپلائی کو منطقی طور استعمال کرے اوراس با

مرکزی جامع مسجد اور درگاہ حضرتبل بند رہے

سرینگر+جموں// جامع مسجد سرینگر اور درگاہ حضرت بل میں مسلسل دوسرے سال بھی اجتماعی طور پر جمعتہ الوداع کی ادائیگی ممکن نہ ہو سکی۔ ادھر جموں کشمیر کے9اضلاع میں اعلانیہ اور دیگر اضلاع میں غیر اعلانیہ طور پر کورونا کرفیو کے8ویں روز سخت بندشوں اور قدغنوں کے نتیجے میں عام زندگی بدستور مفلوج رہی۔وادی میں روایتی طور پر جمعتہ الوداع کی تقریبات کے سلسلے میں روح پرور مجالس کا اہتمام کیا جا تاتھا جس کے دوران لاکھوں فرزندان توحید نماز جمعہ ادا کرتے ہیں۔پچھلے سال بھی کورونا لاک ڈائون کی وجہ سے ان مرکزی اور تاریخی مذہبی مقامات پر جمعتہ الوداع کی تقریبات منعقد نہیں ہوسکیں اور امسال بھی کورونا کی وجہ سے ایسا ہی ہوا۔ لاک ڈاون کی وجہ سے دوسرے سال جامع مسجد سرینگر ، درگاہ حضرت بل اور وادی کی دیگر مرکزی جامع مساجد میں اور درگاہوںو خانقاہوں کے ممبرومحراب خامو ش رہے اور لوگوں نے مقامی مساجد کے علاوہ گھروں میں

ٹنگمرگ میں سیمنٹ کا کھمبا ٹوٹ گیا

ٹنگمرگ//شمالی کشمیر کے ٹنگمرگ علاقے میں جمعہ کواس وقت کہرام مچ گیا جب ایک المناک واقعہ میں دو کمسن بچیاں مکان کے بر آمدے  کے کھمبے کے نیچے دب کر لقمہ اجل بن گئیں ۔ یہ واقعہ کٹی پورہ ٹنگمرگ گائوں میں پیش آیا۔ دو کمسن ماسیری 7 سالہ عرفی رشید دختر عبدالرشید ملک  اور6سالہ صالح مختار دختر مختار احمد ملک مکان کی دوسری منزل کے بر آمدے پر کھیل کود میں مصروف تھی کہ اچانک بر آمدے کا سیمنٹ کا کھمبا(Pillar ) ٹوٹ کر دونوں پر گرگیا اوردونوں کمسن بچیاں اس کے نیچے دب گئیں ۔ اس موقعہ پر گائوں میں آہ و بکاہ ہوئی اور قیامت کے مناظر پیش آئے ۔ اگر چہ سیمنٹ کت ٹوٹے ہوئے کھمبے کو مقامی لوگوں نے ہٹایا اور بچیوں کو باہر نکالا لیکن انکی موقعہ پر ہی موت واقع ہوئی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہے اور حقائق جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

تازہ ترین