کیرن میں ترقیاتی کام ٹھپ ،مقامی لوگ سراپا احتجاج

کپوارہ // کیرن میں گزشتہ4سال کے دوران بیشترتعمیراتی پروجیکٹو ں پر کام ٹھپ ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگو ں میں انتظامیہ کے خلاف سخت ناراضگی پائی جارہی ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ 4سال قبل اس وقت کے ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ نے کیرن میں ایک عوامی دربار منعقد کیا جس کے دوران انہو ں نے لوگو ں کے مطالبہ پر کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا تاہم 4سال گزرنے کے با جود بھی یہ ترقیاتی پرو جیکٹ مکمل نہیں ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں مقامی لوگو ں کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ  سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ان ترقیاتی کامو ں پر شد ومد سے کام شروع کیا گیا جن میں کیرن سڑک اور کئی اہم پل شامل ہیں۔مقامی لوگو ں کے مطابق ان ترقیاتی پروجیکٹو ں پر کام شروع ہونے کے بعد محض چند ماہ کام کیا گیا جس کے بعد ان پروجیکٹو ں کو ادھورا چھو ڑ دیا گیا ۔مقامی لوگوں کے مطابق 4سال ق

پینے کے پانی کی قلت | پیرباغ میں جل شکتی محکمہ کے خلاف احتجاج

سرینگر//سرینگر ائرپورٹ شاہراہ پر واقع پیر باغ میں لوگوں نے جل شکتی محکمہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ روز سے علاقے میںپینے کے پانی کی سخت قلت ہے ۔مظاہرین کے مطابق ماہ رمضان شروع ہونے کے ساتھ ہی علاقہ میں پینے کے پانی کی سخت قلت پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ سے رمضان المبارک کے مقدس ایام میں کھانا پکانے اور وضو بنانے کے لئے پانی کا قطرہ بھی میسر نہیںہے۔پیر باغ کے درجنوں افراد نے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف جل شکتی محکمہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔اس موقع پر احتجاج میں شامل افراد نے بتایا کہ گزشتہ پانچ روز سے پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے ۔مظاہرین نے کہا کہ اگرچہ جل شکتی محکمہ کے اعلیٰ حکام کو اس مسئلہ سے آگاہ کیا گیاتھا تاہم کوئی کارروائی نہیں کی گئی جس کے نتیجے میں احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے ۔  

ترال میں یوم بلاک کی تقریب منعقد | عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کے احکامات صادر

ترال// ڈپٹی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری کی صدارت میں یوم بلاک کے سلسلے میںٹائون ہال ترال میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں تقریباً تمام سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔تقریب میں مختلف پنچائتوں کے نمائندوں اور عام لوگوں نے اپنے اپنے مسائل اور مشکلات ڈپٹی کمشنر کی نوٹس میں لائے۔ ڈپٹی کمشنر نے بیشتر شکایات کو موقع پر ہی حل کرنے کے احکامات صادر کئے تاکہ عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے جبکہ دیگر مسائل کے بارے میں افسران کو حل کرنے کیلئے احکامات جاری کئے۔انہوں نے پنچائت ممبران اور افسران سے تاکید کی کہ وہ تعمیر و ترقی کے حوالے سے پنچائیت کا تعمیر و ترقی کا منصوبہ تمام عوامی ضروریات کو مد نظر رکھ کربہتر انداز میں ہی بنائیں ۔بصیر الحق چودھری نے عوام سے تمام ایس او پیز جس میں ماسک اورسماجی دوری وغیرہ شامل ہیں ،پرعمل کرنے کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ جرمانہ سے ہمیں ریو نیو حاصل نہیں

رامواری میںتیندوے کی موجودگی سے سنسنی

کنگن //گاندربل کے گنڈ رامواری علاقے میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب چند لوگوں نے نزدیکی جنگل کے کمپارٹمنٹ نمبر 40 میں ایک بیمار تیندوے کو دیکھا جب یہ خبر نزدیکی بستی میں پھیل گئی تو لوگوں کی بڑی تعداد جن میں بچے اورخواتین بھی شامل تھے، تیندوے کو دیکھنے کے لئے جنگل کی طرف روانہ ہوگئے ۔ اس سلسلے میں محکمہ وائلڈ لایف کے اہلکاروں کو مطلع کیا گیا۔محکمہ کے اہلکار وہاں پہنچ گئے اور تیندوے کوبیہوش کرنے کے بعد علاج کے لئے داچھی گام منتقل کردیا۔  

سوپور میں پولیس پبلک میٹنگوں کا انعقاد

سوپور //پولیس اور عوام کے بیچ بہتر تعلقات قائم کرنے کی غرض سے تھانہ پولیس بمئی سوپورمیں پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد ہوا۔میٹنگ کی صدارت ایس ایچ او تھانہ بومئی نے کی اور اس میں زالوورا ، ساگی پورہ اور یامربزلواری کے ذی عزت شہریوں نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران شرکاء نے پولیس کے ساتھ سول انتظامیہ سے متعلق عوامی اہمیت کے مختلف امور پر روشنی ڈالی۔ انہوںنے شرکا کو یقین دلایا کہ پولیس سے متعلق ان کی اصل شکایات کو ترجیحی طور پر حل کیا جائے گا اور ان کے جلد از جلد ازالے کے لئے سول انتظامیہ سے متعلق امور متعلقہ محکموں کے پاس کئے جائیں گے۔ شرکاء کو مساجد ، پبلک ٹرانسپورٹ اور بازاروں میں معاشرتی دوری کو یقینی بنانے اور ماسک پہننے پر زور دیا گیا۔شرکاء نے یقین دلایا کہ وہ محکمہ صحت کے رہنما خطوط واحکامات پر عمل کریں گے ، اس کے علاوہ وہ سول اور پولیس انتظامیہ کے ساتھ بھی تعاون کریں گے۔  

دکانوں کے شٹرڈائون کافیصلہ واپس لیا جائے | کاروباری اداروں کو بند کرنے سے کووِڈ- 19پر قابو پانا ناممکن:ٹریڈالائنس

سرینگر//کشمیر ٹریڈ الائنس نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دکانوں کے شٹرڈائون کافیصلہ واپس لیںاور سوال کیاہے کہ کیا دکانوں اور کاروباری اداروں کو بند کرنے سے کرونا وائرس کے پھیلائو پر قابو پایا جاسکتا ہے؟ٹریڈ الائنس کے صدر اعجاز احمد شہدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر واقعی شٹر ڈائون سے کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکا جاسکتا تھا،تو آج وادی میں روزانہ2ہزارکی اوسط سے کرونا کیسز سامنے نہیں آتے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس بھی تاجروں کو لاک ڈائون کے نتیجے میں نا قابل تلافی نقصانات کا سامنا کرنا پڑااور چھوٹے دکانداروں کا ہاتھ تھامنے کیلئے حکومت یا انتظامیہ سامنے نہیں آئی۔انہوں  نے کہا کہ وادی کے تاجر اب5اگست2019کے بعد گزشتہ2برسوں سے اسی طرح کی صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں،جس کے نتیجے میں یہاں کی معیشت اور کاروبار کا جنازہ نکل چکا ہے۔ بیان کے مطابق کشمیر ٹریڈ الائنس نے پہلے ہی صوبائی کم

ٹریفک جانکاری پروگراموں پرسوالیہ | دیہی علاقوں میں5برسوں میں14کروڑروپے جرمانہ وصول | صرف70ہزار روپے بیداری پروگراموں پرصرف

سرینگر// ٹریفک پولیس نے وادی کے دیہی علاقوں میں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران اگرچہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں سے 14 کروڑ روپے سے زائد کی رقم بطور جرمانہ وصول کی ہے تاہم اس عرصے میں صرف70ہزار روپے کی رقم ٹریفک آگاہی پروگراموں پر صرف ہوئی،جس سے ٹریفک جانکاری پروگراموں کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے ۔ وادی میں جہاں ٹریفک حادثاث کے گراف میں اضافہ ہو رہا ہے اور ان حادثات پر قابو پانے کیلئے سرکاری سنجیدگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سال 2020میں دیہی کشمیر میں ٹریفک آگاہی پروگراموں کیلئے محکمہ کو کوئی بھی رقم واگزار نہیں کی گئی۔ سماجی کارکن ایم ایم شجاع کی جانب سے حق اطلاعات قانون کے تحت حاصل کی گئی جانکاری میں ٹریفک پولیس نے کہا  ہے کہ دیہی کشمیر میں مارچ 2016 سے مارچ 2021 تک 14 کروڈ 10 لاکھ 33 ہزار 256روپے کا جرمانہ ٹریفک قوانین کی حکم عدولی کرنے والوں

مانسبل جھیل کی صفائی کی مہم شدومدسے شروع | تعمیر وترقی کیلئے منصوبوں کی رپورٹ مکمل:سی ای اومانسبل ڈیولپمنٹ اتھارٹی

گاندربل//گزشتہ سوموار کشمیر عظمی میں شائع خبر ’’مانسبل جھیل حکام کی عدم توجہی اور لاپرواہی کا شکار‘‘ کو ولر مانسبل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے سنجیدگی سے لیتے ہوئے بڑے پیمانے پر جھیل مانسبل کی صفائی مہم شروع کی۔ محکمہ کے اعلیٰ حکام نے اس سلسلے میں بتایا کہ روزانہ  جھیل مانسبل اور اس کے اردگردنواح کے علاقوں کی ترجیح بنیادوں پر صفائی کی جائیگی۔چاروں طرف خوبصورت پہاڑیوں کے دامن درجنوں پانی کے چشموں سے اخراج ہوتا پانی شہرہ آفاق جھیل مانسبل کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں تاہم پچھلے کچھ ماہ سے مانسبل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی عدم توجہی اور لاپرواہی سے اور قریب میں موجود علاقوں سے گندگی اور بیت الخلاوں کا فضلہ جھیل میں ڈالنے کی وجہ سے مانسبل جھیل تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی تھی۔ اس حوالے سے کشمیر عظمیٰ کے سوموار 19 اپریل کے شمارے میں شائع ہوئی خبر اور کشمیر عظمیٰ کے آن لائن ای

کوکرناگ میں گمشدہ نوجوان کی لاش خندق سے بر آمد | لوگوں کااحتجاج ،قاتل کوگرفتار کرنے کا مطالبہ

اننت ناگ // کوکر ناگ میں ایک ہفتے قبل لاپتہ ہوئے نوجوان کی لاش خندق سے بر آمد ہونے کے بعد تنائوکاماحول پیداہوا۔36 سالہ گلزار احمد نائیک ولد غلام نبی نائیک ساکنہ فرمو گڈول رواں مہینے کی 16 تاریخ کو پر اسرار طور لاپتہ ہوا تھا۔ اہل خانہ نے اس کی گمشدگی کے حوالے سے پولیس اسٹیشن کوکر ناگ میں کیس درج کیا تھا۔اس بیچ گمشدہ نوجوان کی لاش اپنے ہی گاؤں میں محمد یعقوب بٹ کے خندق سے بر آمد کی گئی۔یہ خبر پھیلتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد موقعہ پر جمع ہوئی اور احتجاج شروع کیا۔مظاہرین الزام لگا رہے تھے کہ نوجوان کو قتل کیا گیا ہے لہذا ملزم کو فوری طور گرفتار کیا جائے۔مظاہرین نے پولیس کے خلاف بھی نعرے بلند کر کے پولیس پر جانبداری کا الزام عائد کیا۔اس بیچ پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر مظاہرین کو یقین دلایا کہ معاملہ کے حوالے سے پہلے ہی ایک شخص کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔پولیس نے ن

مزید خبریں

شوگہ پورہ میں 18برس کے لڑکے نے خودکشی کی ارشاداحمد بڈگام//بڈگام کے علاقہ شوگہ پورہ میں 18 سالہ لڑکے نے زہریلی شئے کھاکر زندگی کا خاتمہ کردیا۔پولیس کے اعلیٰ حکام کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو ایک اٹھارہ سالہ لڑکے نے مبینہ طور پر کچھ زہریلی شئے کھا کر خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ نوجوان کی شناخت دانش احمد کمہار ولد فاروق احمد کمہار ساکنہ شوگہ پورہ کے نام سے ہوئی ہے جس نے گھر پر موجود کیڑے مار زہریلی شئے کھاکر خودکشی کرلی۔اس موقع پر اسے فوری طور پر نزدیکی طبی مرکز منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دے دیا۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیکر اس سلسلے میں مزید تفتیش شروع کردی ہے۔       ملنگام بانڈی پورہ میں آوارہ کتے نے 6 افرادکو کاٹ کھایا سری نگر// بانڈی پورہ میں ایک آوارہ کتے نے6افراد کو کاٹ کھایا ہے جن کو فوری طور ہسپتال

متبادل ایام میں تجارتی سرگرمیاں، میکانزم کیلئے مشاورت

سرینگر// حکومت کی جانب سے بلدیاتی و میونسپل حدود میں متبادل دنوں میں50فیصد تجارتی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے اعلان کے بعد پیر کو سرینگر سمیت وادی کے دیگر تحاصیل و ضلع ہیڈکوارٹروں میں پولیس نے دن بھر پبلک ایڈرس سسٹم کے ذریعہ بازاروں کا گشت لگا کر دکانداروں کو ان احکامات کو عملانے کی تاکید کی۔ لیفٹیننٹ گورنر کی سربراہی والی انتظامیہ کی جانب سے منگل کو کورونا وائرس کے پھیلائو کی روکتھام کیلئے متبادل ایام میں مرحلہ وار بنیادوں پر تجارتی سرگرمیاں جاری رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں،جس کے پیش نظر بدھ کو دن بھر تجارتی انجمنوں کے نمائندوں کے متعلقہ ضلع انتظامیہ کے افسراں کے ساتھ میٹنگوں کے ادوار جاری رہے۔ لالچوک کے علاوہ پائین شہر اور سیول لائنز کی تجارتی انجمنوں نے انتظامیہ و پولیس افسران کے ساتھ میٹنگیں کیں،جس میں طریقہ کار بھی وضع کیا گیا۔ اگر چہ پہلے روز بیشتر بازاروں حسب معمول کھلے رہیں او

تازہ ترین