مانسبل جھیل حکام کی عدم توجہی اور لاپرواہی کی شکار | مضافات کے گندے پانی اوربیت الخلائوں کے فضلہ نے جھیل کا وجودخطرے میں ڈال دیا

گاندربل//خوبصورت پہاڑوںکے دامن میں واقع شہرہ آفاق مانسبل جھیل مانسبل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی لاپرواہی اور عدم توجہی کے باعث تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔ چند سال قبل کشمیر کی سب سے گہری اور صاف شفاف کہلانے والی مانسبل جھیل کے کنارے پر واقع علاقہ کوندہ بل کی جانب سے متعدد مقامات پر ناجائز قبضہ کرنے کے ساتھ ساتھ جھیل کے کناروں پر موجود رہائشی بستیوں سے نکلنے والا گندہ پانی اور بیت الخلاوں سے نکلنے والا فضلہ جھیل میں ڈالنے سے مانسبل کا وجود خطرے میں پڑ گیا ہے۔جھیل میں گھاس اور للی( سوسن )بڑی تیزی پھیلتی جارہی ہے۔اگر اس جانب سنجیدگی سے توجہ نہیں دی گئی تو شہرہ آفاق مانسبل جھیل قصہ پارینہ بن جائے گی۔تواریخی اہمیت کی حامل جھیل جس کے ایک کنارے پر مغل بادشاہ اکبر نے محل اور باغ بنوایا تھا، جوجھروکہ بل کے نام سے جانا جاتا ہے جہاں جھروکہ( بڑی سی کھڑکی)بنوائی تھی جہاں سے اکبر بادشاہ اپنے زمانے میں

بونیار میں گائوخانہ ڈھہ جانے سے بکریاں ہلاک

اوڑی//بونیاراوڑی میں مسلسل بارشوں کے بعدزمین کھسک جانے سے گائوخانہ ڈھ گیا جس کی وجہ سے گائوخانہ میں موجودبکریاں ہلاک ہوگئیں۔اطلاعات کے مطابق بوجتھلہ بونیار میں اتوار شام کو مسلسل بارشوں کے بعدزمین کھسک جانے سے غلام محی الدین شیخ کاگائوخانہ ڈھہ گیا جس کی وجہ سے گائو خانے میں موجود دوبکریاں ہلا ک ہوگئیں۔  

ننگلی سوپورمیں کہرام | 5سال کی کمسن بچی نالے میں غرقآب

سوپور//ننگلی سوپورمیںاس وقت کہرام مچ گیا جب نالہ خروسومیں ایک پانچ برس کی کمسن لڑکی غرقاب ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق پانچ سالہ رابعہ شبیرولدشبیراحمدگنائی ساکن زالورہ سوپوراپنے ماموں کے گھر گئی تھی اور پھسل کر نالہ خروسو میں ننگلی علاقہ میں جاگری۔اس دوران پولیس نے اس وقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ حادثہ پیش آتے ہی بچائوٹیم کو علاقہ کی طرف بھیج دیاگیاتاکہ بچی کی لاش کو پانی سے برآمد کیا جائے۔تاہم مقامی لوگوں اور پولیس کی بچائو ٹیم کی کوششیں ابھی بارآورثابت نہیں ہوئی اور بچی کی لاش کی آخری اطلاعات ملنے تک پانی سے برآمد نہیں کیا گیاتھا۔  

ناجائزمنافع خوری کا نتیجہ | سوپورمیں 3مرغ فروش گرفتار

سوپور//ماہ صیام کے مقدس مہینے میں ناجائزمنافع خوروں کے خلاف سوپور پولیس نے ایک مہم کے دوران اضافی قیمتوں پر مرغ فروخت کرنے کی پاداش میں تین مرغ فروشوں کو دھرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار کئے گئے مرغ فروش 160روپے کلو قیمت کے حساب سے مرغ فروخت کررہے تھے جبکہ سرکار نے اس کے لئے125روپے فی کلو قیمت مقرر کی ہے ۔پولیس ترجمان نے گرفتار کئے گئے مرغ فروشوں کی شناخت مشتاق احمد لاراولدغلام محمد لارا، وسیم احمدغازی ولدغلام محمدغازی اور منظوراحمد خان ولدمحمداشرف خان کے طور کی ہے ۔پولیس نے اس سلسلے میں متعلقہ دفعات کے تحت کیس زیرایف آئی آرنمبر89،90،91درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق قصبے میں ناجائز منافع خوری کے خلاف مہم جاری رہے گی ۔  

وادی پالی تھین کا اڈہ ، ہر طرح کی چیز بند لفافوں میں فروخت

سرینگر // پالی تھین کے کاروبار اور استعمال پر شاید ہی جموں کشمیر میں پابندی عائد کی جائے۔ہر ایک دکاندار ہر طرح کی اشیاء پالی تھین لفافوں میں فروخت کرتا ہے، چاہے رٹیل ہو یا ہول سیل۔ اشیاء کی پیکنگ کے نام پر بھی پالی تھین وادی میں جمع ہورہا ہے جو یہاں کی ماحولیات کیلئے سم قاتل بنتا جارہا ہے۔سرکار اس صورت حال پر قابو پانے میں بے بسی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ محکمہ پو لیوشن کنٹرول بورڈ  میں موجود ذرائع کا کہنا ہے پالی تھین پر پابندی صرف تھیلوں کی حد تک ہی محدود ہے ، حالانکہ اس پابندی پر سرے سے ہی عمل نہیں کیا جارہا ہے۔نیزمتعدد چیزوں کی پیکنگ کیلئے استعمال ہونے والے پالی تھین پر فی الوقت نام کی بھی کوئی پابندی عائدنہیں ہو سکتی ہے کیونکہ ان اشیاء کی پیکنگ کیلئے کوئی متبادل موجود نہیں ہے۔جموں وکشمیر میں اشیاء کی پلاسٹک اور پالی تھین پیکنگ کا رجحان ہر گزرتے دن کے ساتھ تیز ہو رہا ہے ۔اب چپس ،نمک

سرحدوں پر مکمل خاموشی، فائر بندی کے 2ماہ مکمل ہونے کے قریب | پچھلے سال464بار فائرنگ اور شلنگ ہوئی، امسال ایک بھی گولی نہیں چلی

سرینگر// جموں کشمیر میں کئی برسوں کے بعدماہ رمضان میں حد متارکہ اور بین الاقوامی سرحدیں فی الحال خاموش ہیں اور سرحدی بستیوں میں لوگ پرسکون زندگی گزار رہے ہیں۔25فروری 2021 کو ہند پاک  ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنزکی جانب سے جنگ بندی معاہدے سمیت دیگر تمام معاہدوں پر سختی کے ساتھ اطلاق کرنے پر اتفاق کے بعد سرحدیں خاموش ہیں ۔سرحدوں پر دونوں اطراف کی بندوقیں خاموش ہونے کے بعد طویل عرصے کے بعد ماہ رمضان کے مقدس ایام میں سرحدی بستیاں پرسکون نظر آرہی ہیں۔ 22فروری کے بعد کنٹرول لائن اور بین الاقوامی سرحد پر دونوں ملکوں کی جانب سے ایک بار بھی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے۔ پچھلے لگ بھگ 2مہینوں سے سرحدیں مکمل طور پر خاموش ہیں حالانکہ تاہم گزشتہ برس اس عرصے کے دوران قریب464بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تھی۔ سال2020 کے فروری مہینے کی 22تاریخ کے بعد فائر بندی خلاف ورزی کے کچ

ریاستی انتظامیہ میں بھاری پھیر بدل، 66افسران کے تبادلے | متعدد ڈائریکٹر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر،ایڈیشنل سیکریٹری اپنے عہدوں سے تبدیل

سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے اتوار کو سیول ایڈمنسٹریشن میں بھاری پھیر  بدل کر کے 66افسران کے تبادلے عمل میں لائے۔محکمہ عمومی انتظامی کی جانب سے اتور کو جاری حکم نامہ کے مطابق ڈائریکٹر آرکیالوجی، عجائب گھر منیر الاسلام کو تبدیل کرکے چیف ایگزیکٹو افسر و سیکریٹری جموں کشمیر بلڈنگس اینڈ اتھر کنسٹریکشن ورکس ویلفیئر بورڈ تعینات کرکے مظفر احمد پیر کو فارغ کیا گیا،جنہیں محکمہ عمومی انتظامی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ناظم تعلیمات محمد یونس ملک کو تبدیل کرکے فائناشل کمشنر مال کے دفتر میں فاروق احمد شاہ کی جگہ جوائنٹ فائناشل کمشنر زراعی اصلاحات تعینات کیا گیا۔لیفٹیننٹ گورنر کے سیکریٹریٹ میں ایڈیشنل سیکریٹری راہل پانڈے،جن کے پاس ناظم اطلاعات کا اضافی چارج بھی ہے، کو ڈائریکٹر آرکیالوجی،عجائب گھر و سیکریٹری کلچرل اکادمی کا اضافی چارج بھی سونپا گیا ہے۔ عمومی انتظامی محکمہ میں اپ

دودھ مرگ کہلیل بنیادی سہولیات سے محروم | ٹرانسپورٹ سروس اورطبی مرکزندارد،پانی اور بجلی کانظام بھی ابتر

ترال//قصبہ ترال سے9کلومیٹردور گوجر بستی دودھ مرگ کہلیل جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ مقامی لوگوں نے اتوار کو اپنے مشکلات کے ازالے کے لئے ایک میٹنگ طلب کی جس میں انہوں نے سرکار سے علاقے کی طرف فوری توجہ کی اپیل کی ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ علاقے کی رابطہ سڑک سال2008 میں تعمیر ہوئی تاہم13سال گزر نے کے باجود ٹرانسپورٹ سروس فراہم نہیں کی گئی۔لوگوں نے بتایا کہ اگر کبھی کوئی بیمار ہوجاتا ہے تو اسے ترال تک پہنچانے کے لئے سومو گاڑی کیلئے2ہزار روپئے کا کرایہ ادا کرنا پڑ تا ہے۔ اسی طرح علاقے میں بجلی سپلائی بھی برائے نام ہے اور فیس میں اضافہ کرکے لوگوں کو پریشان کیا گیا ۔ لال دین نامی ایک شہری نے بتایا کہ شیڈول ٹرائب لوگوں کے لئے متعدد فلاحی اسکیموں کے بڑے اعلانات ہوتے ہیں لیکن اُن کے علاقے میں زمینی صورت حال اسکے برعکس ہے ۔انہوںنے بتایا ’’ہمیں ان اسکیموں کے بارے میں ک

سحری اور افطار کے وقت بجلی کی عدم دستیابی | کنگن اور گنڈ تحاصیل میں لوگوں کو مشکلات

کنگن//تحصیل کنگن اور تحصیل گنڈ میں افطار اور سحری کے وقت بجلی کی عدم دستیابی سے لوگ پریشان ہیں۔ضلع گاندربل میں تین پن بجلی پروجیکٹ موجود ہونے کے باوجود یہاں لوگوں کو بجلی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کنگن اور گنڈ کی آبادی نے بتایا کہ رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہونے کے ساتھ ہی دونوں تحاصیل میں بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو سحری اور افطارکے وقت سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ تا ہے۔ علاقے کے لوگوں نے بتایا کہ تحصیل کنگن میں ایک پاور ہائوس موجود ہے جبکہ گنڈ علاقے کے سمبل میں22.2میگاواٹ ایک پاور ہائوس ، رائل میں 6میگاواٹ منی پاور ہاوس اور دو منی پاور ہاؤس زیر تعمیر ہیں لیکن اس کے باوجود یہاں لوگ بجلی کی شدید قلت سے دوچار ہیں۔لوگوں نے کہاکہ اگر بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلے بند نہیں کیا گیا تو وہ سڑکوں پر آنے کیلئے  مجبور ہوجائیں گے۔  

سیور لولاب میں ٹرانسفارمرخراب

کپوارہ// شمالی ضلع کپوارہ کے سیور لولاب میں بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگوں کو ماہِ رمضان میں بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔سیور کے لوگوں کا کہنا کہ ایک ہفتہ قبل بجلی ٹرانسفارمر خراب ہوگیااورابھی تک اس ٹرانسفار مر کو ٹھیک نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے آبادی کو سحری اور افطار کے وقت سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگوں میں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے۔مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی ٹرانسفارمر کو فوری طور ٹھیک کر کے نصب کرکے بجلی سپلائی بحال کی جائے۔    

اننت ناگ میںناجائز منافع خوری عروج پر صارفین پریشان ،حکام سے مداخلت کی اپیل

اننت ناگ//جنوبی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں رمضان کے اس مقدس مہینے میں بھی سبزی فروشوں اور نا جائز منافع خوروں کی طرف سے لوگوں کو دو دو ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے۔ سبزی فروش من مانی قیمتوں پر سبزیاںفروخت کررہے ۔لوگوںکا کہنا ہے کہ سبزی فروشوں ،مرغ فروشوں اور دیگر اشیائے ضروریہ فروخت کرنے والے دکانداروں نے نرخ ناموں کو بالائے طاق رکھ کرمن مانی قیمتیںمقرر کرلی ہیں جس کی وجہ سے عام شہریوں کو اضافی قیمتیں ادا کرنا پڑتی ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ چیکنگ اسکارڈکہیں نظر ہی نہیں آتے ہیں جس کے نتیجے میں عام صارفین کو دو دو ہاتھوں لوٹنے میں دکاندار کوئی کثر باقی نہیں چھوڑتے ہیں ۔  لوگوں نے اس سلسلے میں پولیس اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسروں سے اپیل کی کہ قیمتوں کو اعتدال رکھنے کیلئے اقدامات کریں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ سپلائز اننت ناگ کا کہنا ہے کہ ضلع میں قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کے لئے مار

کوندبل گاندر بل میں آگ | رہائشی مکان خاکستر،باپ بیٹا زخمی

گاندربل//گاندربل کے علاقہ کوند بل میں آتشزدگی کی ایک واردات میں دو منزلہرہائشی مکان خاکستر ہوگیا جبکہ آگ بجھانے کے دوران دو افراد زخمی ہوگئے۔مانسبل جھیل کے کنارے واقع علاقہ کوندہ بل میں غلام قادر لہروال ولد عبدالرحیم کے دو منزلہ رہائشی مکان میں صبح چھ بجے بجلی شارٹ سرکٹ کے باعث آگ نمودار ہوئی ۔اس موقع پر مقامی لوگوں اور محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی نے آگ بجھانے کی کوشش شروع کی تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں رہائشی مکان اور اس میں موجود لاکھوں روپے کامال و اسباب راکھ ہوگیاجبکہ آگ بجھانے کے دوران غلام قادر لہروال اور اس کا بیٹا ظہور احمد زخمی ہوگیا ۔  

آوارہ کتوںکی ہڑبونگ | رامواری میںکئی بیڑ بکریوں کی چیر پھاڑ کردی

کنگن//راموای گنڈ میں آوارہ کتوں نے کئی بیڑ بکریوں کوچیر پھاڑ کرکے ہلاک کردیا ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ تحصیل گنڈ کنگن کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں نے لوگوں کا جینا محال کردیا جس کی وجہ سے سحری اور افطار کے وقت لوگ گھروں سے باہر نکلنے میں خوف محسوس کررہے ہیں ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ کلن ،گگن گیر، گنڈ فراؤ ، گنی ون اوررامورای علاقوں میں آوارہ کتوں نے دہشت مچادی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ روز تحصیل گنڈ کے رامواری علاقے میں آوارہ کتوں نے کئی بیڑ بکریوں کو چیر پھاڑ کر کے ہلاک کردیا ۔ انہوں نے مطالبہ کیا  کہ آوارہ کتوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے اقدامات کئے جائیں تاکہ لوگ راحت کی سانس لے سکیں ۔  

مزید خبریں

منشیات مخالف مہم | بانڈی پورہ اور قاضی گنڈ میں 2افراد گرفتار عازم جان +عارف بلوچ بانڈی پورہ+اننت ناگ //پولیس نے منشیات مخالف مہم کے دوران ملنگام بانڈی پورہ اور قاضی گنڈ میں 2افراد کو گرفتار کرکے چرس اور فکی برآمد کی۔بانڈی پورہ پولیس نے ایس ایس پی محمد زاہد کی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈکواٹر ڈاکٹر محمد ادریس کی نگرانی میں آلوسہ پولیس چوکی نے ملنگام میں چیکنگ کے دوران سمیر احمد شیخ ساکن ملنگام سے 160گرام چرس برآمد کر لیا اور مذکورہ شخص کو گرفتار کرلیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ نوجوانوں کو چرس فروخت کررہا تھا۔ ملزم کے خلاف بانڈی پورہ تھانے میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 47/2021 درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔ادھر قاضی گنڈ میں پولیس نے مخصوص اطلاع پر لیوڈورہ کے نزدیک ناکہ لگایا۔ اس بیچ یہاں سے ایک گاڑی زیر نمبرJK03B-8948کو روک کر تلاشی لی اوردورانِ تلاشی

مزید خبریں

منشیات مخالف مہم | بانڈی پورہ اور قاضی گنڈ میں 2افراد گرفتار عازم جان +عارف بلوچ بانڈی پورہ+اننت ناگ //پولیس نے منشیات مخالف مہم کے دوران ملنگام بانڈی پورہ اور قاضی گنڈ میں 2افراد کو گرفتار کرکے چرس اور فکی برآمد کی۔بانڈی پورہ پولیس نے ایس ایس پی محمد زاہد کی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈکواٹر ڈاکٹر محمد ادریس کی نگرانی میں آلوسہ پولیس چوکی نے ملنگام میں چیکنگ کے دوران سمیر احمد شیخ ساکن ملنگام سے 160گرام چرس برآمد کر لیا اور مذکورہ شخص کو گرفتار کرلیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ نوجوانوں کو چرس فروخت کررہا تھا۔ ملزم کے خلاف بانڈی پورہ تھانے میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 47/2021 درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔ادھر قاضی گنڈ میں پولیس نے مخصوص اطلاع پر لیوڈورہ کے نزدیک ناکہ لگایا۔ اس بیچ یہاں سے ایک گاڑی زیر نمبرJK03B-8948کو روک کر تلاشی لی اوردورانِ تلاشی

تازہ ترین