کورونا وائرس | زگ موڈپر 1772مسافروں کی سکریننگ

سرینگر //قاضی گنڈ میں زگ موڑ پر موجود طبی عملے نے پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 1772مسافروں کی سکریننگ کی جن میں سے 6 مشتبہ مریضوں کو ایمرجنسی اسپتال قاضی گنڈ منتقل کیا گیا ۔ملک کی مختلف ریاستوں میں تعلیم اور تجارت سے وابستہ افراد کے گھر لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے ہوائی ٹریفک کو منتقل کرنے کے بعد اب لوگ جموں سرینگر شاہراہ کے ذریعے ہی وادی واپس لوٹ رہے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران زگ موڑ پر طبی عملے نے 1772مسافروں کی سکریننگ کی جن میں سے چھ مشتبہ مریضوں کو مزید جانچ کیلئے ایمرجنسی اسپتال قاضی گنڈ میں داخل کیا گیا۔  

سرینگر میں تعمیراتی کام پر تا حکم ثانی پابندی عائد

سرینگر//سرینگر میونسپل کارپوریشن کے میئر جنید عظیم متو نے سرینگر میو نسپل حدودمیں تعمیراتی سرگرمیوں پر اگلے احکامات تک مکمل پابندی عائد کی ہے ۔اس سلسلے میںمئیرنے بدھ کو ایک حکمنامہ جاری کیا جس میں انہوں نے سرینگرمیونسپل کارپوریشن کے حدود میں اگلے احکامات تک ہر قسم کی تعمیراتی سرگرمی پر پابندی لگائی ۔انہوں نے جموں کشمیر پولیس کو مجہ گنڈ علاقے میں تعمیراتی کام کو بند کرنے میں مدد کی اپیل کی۔ ۔ادھر سرینگر میںکورونا وائرس میں2افراد کے مبتلا ہونے کے بعد نٹی پورہ اورحیدر پورہ میںخصوصی چھڑ کائو مہم کو جاری رکھا جبکہ صفائی ستھرائی مہم میں بھی سرعت لائی گئی ۔  

افواہو ںسے زیادہ نقصان کا خطرہ :انشل گرگ | ضروری اشیاء کی کوئی قلت نہیں

کپوارہ//کورنا وائرس پر روکتھام اور اقدامات کے سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ انشل گرگ نے بتایا کہ لوگ افواہو ں اور غلط معلومات پر کان نہ دھریں کیونکہ اس سے نقصان کا خطرہ ہے ۔انہو ں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ضلع میں ہر سطح پر تمام انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے اور طبی اور نیم طبی عملہ کو تیار رکھا گیا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ ضلع میں مشتبہ افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے اور یہ سرگر میاں زورو ں پر ہیں ۔انہو ںنے مزید کہا کہ بیرون ریاستو ں اور ممالک سے آنے والے لوگو ں کی سیکریننگ کی جارہی ہے اور ضلع میں اس وقت مختلف مقامات پر آئسولیشن وارڈ کھولے گئے ہیں ۔ضلع ترقیاتی کمشنر کا کہنا ہے کہ ضلع میں آئی ٹی آئی ہندوارہ ،گوجر اینڈ بکر وال ہوسٹل کپوارہ ،گورنمنٹ ڈگری کالج کپوارہ ،پرائمری ہیلتھ سنٹر ژیر کوٹ لولاب ،گورنمنٹ ڈگری کالج ہندوارہ ،جے وی این پتو شاہی اور پہا ڑی ہو سٹل کپوارہ کو قرنطین

تدابیر اسلامی شریعت کے خلاف نہیں :مفتی محمد یعقوب

 سرینگر//جمعیت اہلحدیث کے مفتی عام مفتی محمد یعقوب بابا المدنی نے انسانی زندگی کے تحفظ کو بہت زیادہ اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس شخص کی وجہ سے دوسروں کو تکلیف پہنچنے کا خطرہ ہو یا جسے خود بیمار ہونے کا اندیشہ ہوتومصالح عامہ اور جسم وجان کے تحفظ کے پیش نظر اسلام نے اسے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ تدابیر اختیار کرنا توکل یا اسلامی شریعت کی کسی بھی ہدایت کے خلاف نہیں اور نہ ہی تقدیرسے فرارہے بلکہ یہ عین اسلامی تعلیمات کے مطابق ہے ۔مفتی یعقوب کے مطابق اس وقت کوروناوائرس کے خطرات کے پیش نظرہرایک پرلازم بنتاہے کہ وہ اسلام کے رہنما اصولوں کی پاسداری کرے اور محکمہ صحت کی ہدایات کے مطابق ایک دوسرے سے دوری اختیار کریں۔انہوں نے کہا ’’چونکہ دنیاکے اکثر ممالک نے لوگوں کے گھروں سے باہر نکلنے پر سخت پابندی عائد کی ہے اور لاک ڈاؤن کابھ

سیکس سیسن ہوٹل قرنطینہ مرکز کیلئے وقف

سرینگر// ہوٹل کی انتظامیہ نے ہوٹل کو قرنطینہ مرکز کیلئے وقف کیا ہے ۔ہوٹل انتظامیہ نے کرنا وائرس کے پیش نظر احتیاطی طور  قرنطینہ میں رکھنے والے افراد کیلئے ہوٹل کو وقف کرنے کا فیصلہ لیا ۔ہوٹل کے مالک ریاض احمد نے بتایا کہ اگست2019کے بعد انتظامیہ کی طرف سے وقت وقت پر ایڈوائزری جاری کرنے کے بعد سے ہی ہوٹل اکثر و بیشتر بند ہی رہا اور اب موجودہ صورتحال کے پیش نظر یہ ہوٹل کھلا رہے گا اور انتظامیہ کیلئے وقف ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ہوٹل انتظامیہ نے غیر معمولی اقدامات کے تحت ہوٹل کے تمام کمروں کو سرینگر ضلع انتظامیہ کیلئے وقف کر رکھا ہے تاکہ ہوٹل کو بطور قرنطینہ مرکز استعمال میں لایا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ جنگی بنیادوں پر ہوٹل کو وقف کیا گیا اور طلباء کو یہاں پر رکھا گیا ہے ۔ریاض احمد نے مزید بتایا کہ ہوٹل میں رکھے گئے طلباء کی اچھی طرح نگرانی ہورہی ہے اور اگر ان کے والدین یا رشتہ دار ان کے

کنگن میں2دکانداروں کے خلاف کیس درج

کنگن//کورونا وائرس کے پیش نظر ضلع انتظامہ گاندربل نے جہاں ضلع میں دفعہ 144نافذ کیا ہے وہیں کنگن اور گنڈ تحاصیل میں بندشوں پر عمل کرانے کی غرض سے ہرجگہ پولیس اور فورسز کے اہلکار سڑکوں پر تعینات تھے اور لوگوں سے اپیل کی جارہی تھی کہ وہ گھروں سے باہر نہ آئیں۔ اس دوران کنگن پولیس نے سترینہ اور کنگن میں دو دکانداروں کو خلاف ورزی کی پاداش میں گرفتار کیا گیا اوراُن کے خلاف کیس درج کیا گیا۔  

محکمہ بجلی کے ملازمین کیلئے حفاظتی اقدامات کئے جائیں:یونین

سرینگر//جموں کشمیر الیکٹریکل ایمپلائز یونین نے بجلی ملازمین کو کرونا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاتی تدابیر پر عمل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔یونین کے جنرل سیکریٹری محمد اشرف ڈار نے کہا کہ ہزاروں بجلی ملازمین اس وقت اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں،جن میں کیجول ملازمین بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان حالات میں بجلی محکمہ کے ملازمین کا اہم رول بنتا ہے ۔ انہوں نے تاہم کہا کہ محکمہ بجلی کے جو ملازمین زمینی سطح پر کام کر رہے ہیں انہیں اپنی حفاظت کیلئے کوئی بھی چیز فراہم نہیں کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی ملازمین کوسینی ٹائزر یا  ماسک فراہم کرنے کیلئے کوئی اقدام نہین کیا جارہا ہے،جس کے نتیجے میں انکی سلامتی خطرے میں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حال ہی جو تبدیلیاں محکمہ بجلی میں عمل میں لائی گئیں،اس کی وجہ سے ملازمین کو اپنے گھروں سے بہت دور جانا پڑتا ہے اور ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے نتیجے میں وہ نہی

سنجیدگی کا مظاہرہ کریں | کپوارہ پولیس کی عوام سے اپیل

کپوارہ//کورنا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر کپوارہ اور ہندوارہ پولیس نے لوگو ں سے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے ۔پولیس نے لوگو ں کی جانکاری کے لئے ایک مہم شروع کی ہے ۔کپوارہ ضلع کے کرالہ گنڈ ،لنگیٹ ،ہندوارہ ،کولنگام ،چوگل ،سگی پورہ ،کپوارہ ،درگمولہ ،کرالہ پورہ ،سوگا ،لالپورہ ،ترہگام ،ویلگام اور دیگر علاقوں میں بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ لوگو ں کی نقل و حمل کو روکاجاسکے ۔ایس ایس پی کپوارہ رام امبیرکر نے ضلع کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا اور لوگو ں سے اپیل کہ وہ اپنے گھرو ں سے باہر نہ آئیں ۔انہو ں نے پولیس اہلکارو ں کو ہدایت دی کہ وہ کورنا وائرس کی روکتھام کے حوالے سے سرکار کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر لوگو ں کو عمل کرانے کی تلقین کریں۔  

افغانستان میں گردوارہ پر حملہ | انسانیت سوز حرکت :پی ڈی پی

سرینگر// پی ڈی پی نے افغانستان میں گردوارہ پر ہوئے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ اور انسانیت سوز حرکت قرار دیا ہے۔پارٹی کے ترجمان ہر بخش سنگھ نے حملے پر ہلاک ہوئے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے نے یہ ثابت کردیا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہے اور جن عناصر کا ہاتھ اس حملے کے پیچھے ہیں ،وہ انسانیت کے دشمن ہیں ۔انہوں نے حملے میں زخمی ہوئے افراد کی فوی صحت یابی کی دعا کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا اس بزدلانہ حملے پر مذمت کرتی ہے اور عالمی سطح کے لیڈروں کو چاہئے کہ وہ ایک جٹ ہوکر ایسے عناصرکے خلاف صف آرہ ہوں اور مل کر انہیں شکست دیں ۔  

سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر غلام رسول گنائی فوت

سرینگر//سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اورریونیوٹریننگ انسٹی چیوٹ کے پرنسپل حاجی غلام رسول گنائی24مارچ کو انتقال کرگئے ۔مرحوم سیرجاگیر سوپورعلاقے سے تعلق رکھتے تھے اور علاقے میں انہیں سماجی اور فلاحی کاموں کی وجہ سے کافی عزت اور احترام سے دیکھا جاتا تھا۔مرحوم ایک قابل استاد اور ماہر تعلیم تھے۔سیرسوپورکے حاجی غلام رسول اقبال انسٹی چیوٹ آف کلچراینڈ فلاسفی کے کارڈنیٹر ڈاکٹر مشتاق احمد گنائی کے والد تھے۔مرحوم نیک سیرت ،ملنسار اور دیانتدار افسر تھے۔فیملی ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں تعزیت صرف تین دن ہوگی۔کئی سماجی اور ادبی تنظیموں نے اُن کی وفات پردکھ کااظہار کیا ہے۔اردو کونسل کے صدر ڈاکٹر جاوید اقبال اور جملہ ذمہ داران نے تنظیم کے نائب صدر اور اقبال انسٹیچوٹ کشمیر یونیورسٹی کے سربراہ ڈاکٹر مشتاق احمد گنائی کے والد کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے ڈاکٹر مشتاق اور سوگوار خاندان سے تعز

گلمرگ میں آگ | کیبل کار کی ہٹ خاکستر

بارہمولہ// گلمرگ میں آگ کی ایک واردات میںبدھوار کوکیبل کار کی ایک ہٹ خاکستر ہوگئی۔ اگرچہ فائر سروس گلمرگ نے پولیس اور محکمہ سیاحت سے وابستہ ملازمین کے تعاون سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم مکمل لکڑی سے بنی یہ ہٹ خاکستر ہوگئی۔ ابتدائی طور آگ لگنے کی وجہ بجلی شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے۔ گلمرگ پولیس نے کیس درج کر لیا ہے۔  

گنڈ حسی بٹ میں نصب بجلی ٹرانسفارمر خراب

سرینگر //سرینگر کے مضافاتی علاقہ پرے محلہ گنڈ حسی بٹ میں نصب بجلی ٹرانسفارمر پچھلے ایک ہفتہ سے خراب ہے جس کی وجہ سے پورا محلہ شام ہوتے ہی گھپ اندھیرے میں ڈوب جاتا ہے۔مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ ٹرانسفارمر پچھلے ایک ماہ سے جزوی طور خراب رہا لیکن متعلقہ محکمہ نے اسے ٹھیک کرانے میں لیت و لعل کیا جس کی وجہ سے گزشتہ ہفتہ ٹرانسفارمر مکمل خراب ہوگیا۔  

جمعیت ہمدانیہ کا اظہار تعزیت

سرینگر//جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ مولانا ریاض احمد ہمدانی نے موتی یار رعناواری کی معروف سماجی شخصیت مرحوم میر علی محمد زرگر کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی جنت نشینی اور بلند درجات کیلئے دعا کی ہے ۔وہ 24مارچ کو فوت ہوئی ۔مرحومہ کے سوگوران کے مطابق موجودہ حالات کے پیش نظر تعزیت پرسی صرف 3دن رہے گی اورفاتحہ خوانی کی کوئی تقریب نہیں ہوگی ۔جمعیت اور سابق ایم ایل اے حضرت بل محمد سعید آخون نے مرحومہ کے فرزند میر محمد اشرف زرگر اور میر سجاد احمد کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔  

پینے کے پانی کی قلت | شالہ پورہ آلوچی باغ میں لوگ مشکلات سے دوچار

سرینگر//شالہ پورہ آلوچی باغ سرینگر میں پچھلے چھ روز سے پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے نتیجے میں مقامی آبادی کو سخت مشکلات درپیش ہیں۔ایک مقامی شہری الطاف احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ علاقہ میں پانی کی سخت قلت ہے اوروہ بھی ایسے موقع پر جب کوروناوائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طور پر باربار ہاتھ دھونے کی ہدایت دی جارہی ہے۔مقامی لوگوں نے محکمہ پی ایچ ای کے چیف انجینئر اور ضلع انتظامیہ سے اقدامات کی اپیل کی ہے۔  

سجاد لون سمیت دیگر لیڈران کی رہائی کا مطالبہ

سرینگر//پیپلز کانفرنس نے جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے تمام نوجوانوں ،سیاسی لیڈان بشمول سجاد غنی لون کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک بیان میںتنظیم کے لیڈر محمد سلیمان بٹ نے سجاد لون،عبدالغنی وکیل سمیت تمام لیڈران کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اس مشکل دور میں سب لوگ اپنے اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہ سکیں ۔ انہوں نے کہاکہ ان مشکل حالات میںاُن کی پارٹی سرکار کی مدد کے لئے تیار ہے ۔  

بانڈی پورہ میں صفائی کرمچاریوں کا احتجاج

بانڈی پورہ// میونسپل کمیٹی بانڈی پورہ کے احاطے میں بدھ کوصفائی کرمچاریوںنے اپنے ایک جمعدارکے خلاف زبردست احتجاج کیا۔احتجاجی کرمچاریوں نے کہا کہ مذکورہ عہدیدار نے بلاوجہ ایک اہلکار کی پٹائی کی۔اس دوران میونسپل افسر مشتاق احمد نے جمعدار کو معطل کرکے اآن کے نام وجہ بتاو نوٹس جاری کی۔مذکورہ افسر کی کارروائی کے بعد صفائی کرمچاری کام پر نکلے۔مذکورہ افسر نے بتایا کہ تمام قرنطینہ مراکز کی صفائی اور دوائی چھڑکنے کا عمل بھی جاری ہے۔  

محکمہ صحت کو بھر پور تعاون دیں | ڈاکٹر الکندی کی وادی لوٹ چکے افراد سے اپیل

سرینگر//جمعیت اہلحدیث کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر عبد اللطیف الکندی نے عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس لوٹے افراد اور دنیا کے مختلف ممالک اور خطوں سے وادی وارد ہوئے اشخاص سے اپیل کی ہے کہ انسانیت کے تحفظ کیلئے محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کریں۔اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر الکندی نے ایسے افرادسے کہا ہے کہ اگرچہ آپ صحت مند بھی ہوں لیکن پھر بھی اپنی سلامتی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے محکمہ صحت کی تعلیمات کی روشنی میں اپنے آپ کونہ صرف الگ تھلگ کر لیں بلکہ اپنی سکریننگ کرالیں اورمساجد میں با جماعت نمازوں یا رشتہ داروں سے ملنا ترک کریں۔  

وادی کی تجارتی انجمنوں کا مطالبہ | بینک قرضوں کی اقساط اداکرنے کے وقت میں اضافہ کیا جائے

سرینگر // کرونا وائرس کی عالمی وباء کے پیش نظر مرکزی سرکار نے اگرچہ جی ایس ٹی اور انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کی تایخ میں جون تک تین ماہ کی توسیع کر دی ہے تاہم بنک قرضوں کی قسطوں کو جون تک مستثنیٰ رکھنے کا کوئی بھی فیصلہ سامنے نہیں آیا جس کی وجہ سے 7ماہ سے لاک ڈائون کی مار جھیل رہے کشمیری تاجروں، ٹرانسپوٹروں اورعام شہریوں کی پریشانی میںمزید اضافہ ہوگیاہے اور بھاری قرض میں ڈوبے ان کارباریاریوں ، ٹرانسپوٹروں ،کسانوں وفروٹ گروورس سمیت عام شہریوں نے مرکزی سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر کی معیشت کو پھر سے پٹری پر لانے کیلئے ایک خصوصی مالی پیکیج کا اعلان کرنے کے علاوہ جون تک بنکوں کے سود سمیت قرضوں کی قسطوں کو بھی ادائیگی سے مستثنیٰ رکھاجائے ۔ کشمیر وادی کا کاروباری شعبہ پہلے ہی تباہی کے دہانے پر ہے اور مزید لاک ڈائون کے بیچ اس شعبہ کو مزید نقصان پہنچنے کا اندیشہ پیداہواہے۔ کشمیر میں ایسے ٹر

’بغیر ہاتھ دھوئے گائوں میں داخلہ ممنوع‘

سری نگر// لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک واقع لاتو نامی گائوں کے نوجوانوں نے کورونا وائرس نامی وبا کو اپنے گائوں سے دور رکھنے کے لئے ایک انوکھا اقدام اٹھایا ہے۔ گائوں کے نوجوانوں نے اپنے گائوں کے داخلی پوائنٹ پر پانی کی ایک ٹینکی، صابن اور سینی ٹائزر جیسی حفظان صحت سے متعلق چیزیں دستیاب رکھی ہیں اور داخلی پوائنٹ پر متعدد جگہ پر جلی حروف میں لکھا ہے کہ 'بغیر ہاتھ دھوئے گائوں میں داخل ہونا منع ہے'۔ واضح رہے کہ خطہ لداخ جو گذشتہ برس 31 اکتوبر کو جموں وکشمیر سے الگ ہوکر ایک یونین ٹریٹری بن گئی، میں اب تک کورونا وائرس کے 13 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔ تاہم مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں میں سے کچھ مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں۔ لاتو نامی گائوں جو قصبہ کرگل سے قریب 22 کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے، کے لوگوں کا کہنا ہے کہ گائوں

سینی ٹائزروں کی قیمت مقرر | 200ایم ایل کی بوتل100روپے میں

سرینگر// کرئونا وائرس کے پھیلائو کے نتیجے میں سیناٹائزروں کی قیمت میں اضافے کے پیش نظر مرکزی حکومت نے امسال جون تک200ایم ایل(ملی لیٹر) بوتل کی زیادہ سے زیادہ قیمت100روپے مقرر کی ہے۔جے کے این ایس کے مطابق امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے کہا ہے کہ اسی طرح2پلے سرجیکل ماسک کی قیمت8اور3پلے سرجیکل ماسک کی قیمت10روپے امسال جون تک مقرر کی گئی ہے۔پاسوان نے کہا،’’ چہرے کی ماسکوں اور سینی ٹائزروں کو تیار ی میں درکار خام موادکی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر یہ قیمتیں متعین کی گئی ہیں‘‘۔ رواں ماہ کے ابتداء میں حکومت نے ماسکوں اور سینی ٹائزروں جیسے مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو روکنے اور اجارہ داری قائم کرنے کے حوالے سے انہیں بنیادی اشیاء قرار دیا۔  

تازہ ترین