تازہ ترین

لاوے پورہ انکوانٹر میں جاں بحق نوجوان جنگجو تھے

سرینگر// پولیس نے کہا ہے کہ لاے پورہ تصادم آرائی میں جاں بحق تینوں نوجوان عسکریت پسند تھے اور پولیس10دن کے اندر انکے اہل خانہ کو ٹھوس ثبوتوں کیساتھ قائل کریگی۔سرینگر میںٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک ہفتہ منانے کی افتتاحی تقریب کے حاشیہ پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس کشمیر وجے کمار نے کہا کہ لاوے پورہ میں جاں بحق تینوں نوجوان جنگجوتھے اور پولیس عنقریب ٹھوس ثبوتوں کیساتھ سامنے آئے گی اور انکے اہل خانہ کو قائل کرنے کی کوشش کریگی۔انہوں نے کہا’’ہم نے 60 فیصد ثبوت اکٹھا کرلئے ہیں اور اگلے دنوں میںہم تکنیکی ثبوتوںسمیت مزید شواہد اکٹھا کریں گے اور سب سے پہلے جاں بحق نوجوانوںکے والدین کو اس بات پر قائل کریں گے کہ انکے تینوں بچے  ملی تینسی میں ملوث تھے اور وہ جنگجوئوں کو عملی تعاون فراہم کرتے تھے‘‘۔انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جاں بحق نوجو

ٹیٹوال میں میجر کا انتہائی اقدام

کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ کے حد متارکہ ٹیٹوال علاقہ میں ایک فوجی آفیسر نے انتہائی اقدام اٹھا کر خود کشی کردی۔بتایا جاتا ہے کہ ٹنگڈار میں لائن آف کنٹرول پرجوگی پوسٹ میں تعینات6جیک لائی رائفلز کے کمپنی کمانڈر میجر فیاض الحق خان نے دوران شب خود کشی کرلی۔ 29سالہ فیاض الحق خان کی لاش پر زخم تھے جو بعد میں چھم کوٹ لائی گئی اور پولیس کے حوالے کی گئی۔پولیس نے دفعہ 174کے تحت کیس درج کر کے کارروائی کی۔  

کورونا وائرس|۔24گھنٹوں میں82متاثر،جموں میں ایک فوت

 سرینگر//جموں و کشمیر میں پچھلے10ماہ کے دوران پہلی مرتبہ کشمیر میں متواتر دو دنوں تک کوئی بھی متاثرہ شخص وائرس سے فوت نہیں ہوا  جبکہ پیر کو جموں میں ایک شخص فوت ہوگیا ۔ متوفین کی مجموعی تعداد 1922ہوگئی جن میں سے 716جموں جبکہ 1206کشمیر صوبے میں فوت ہوئے ہیں۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں وائرس کی تشخیص کیلئے 18ہزار 678ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 82افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں اور اسطرح متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 23ہزار 425ہوگئی ہے۔ ان میں51ہزار 179جموں جبکہ 72ہزار 246کشمیر میں متاثر ہوئے ہیں۔ 82نئے معاملات میں سے36جموں جبکہ 46کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر کے 46متاثرین میں 13سرینگر، 7بڈگام، 2پلوامہ،5کپوارہ، 2اننت ناگ، 1بانڈی پورہ، 13گاندربل، 1کولگام اور 2شوپیان سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ بارہمولہ میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ جموں صوبے کے 36متاثرین میں سے 26ضلع

تمام طبقات کی یکساں ترقی حکومت کا ایجنڈا:منوج سنہا

 سری نگر//چیئرمین بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کیرن کپواڑہ ، جنتا دل (یونائٹیڈ ) کے صدر جموںوکشمیر یونٹ ، چیئرمین جے اینڈ کے آر ٹی آئی موومنٹ اور کشمیر کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے دیگر وفود نے یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔ صدر جے کے جنتادل یونائٹیڈ جموںوکشمیر یونٹ جی ایم شاہین نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور ان سے عوامی افادیت کے حامل مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا جن میں تجارت اور سیاحتی شعبوں کی ترقی ، سڑکوں کی توسیع او رجموںوکشمیر کے بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا شامل ہیں۔شاہین نے جموں وکشمیر میں ترقیاتی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے یوٹی حکومت کی مختلف جاری کوششوں سے متعلق بھی لیفٹیننٹ گورنر سے تبادلہ خیال کیا۔چیئرمین جے اینڈ کے آر ٹی آئی مومنٹ ڈاکٹر راجا مظفر نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی اور انہیں عوامی ا

جموں وکشمیر کے لوگ کسمپرسی کی حالت میں

سرینگر//سوپور کے آبادی اسوقت گوناگوں مشکلات سے دوچار ہے جبکہ اقتصادی بدحالی نے لوگوں کی کمرتوڑ کر رکھ دی ہے۔اس بات کااظہار سوپور سے آئے ایک وفد نے نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگراورصوبائی صدر ناصر اسلم وانی کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کیا۔ایک بیان کے مطابق وفدنے پارٹی لیڈروں کوبتایا کہ سوپورکے لوگ ضروریاتِ زندگی سے محروم ہیں، بجلی اور پینے کے پانی کی شدید قلت سے لوگ پریشانِ حال ہیں جبکہ راشن کی نایابی اور غذائی اجناس کی مہنگائی بھی لوگوں کیلئے وبالِ جان بن کر رہ گئی ہے۔ علی محمد ساگر نے اس موقعے پر کہا کہ 5 اگست 2019 کے بعد سے آج تک جموں وکشمیر کے لوگ کسمپرسی کی حالت میں ہیں اور عوام کو غیر یقینیت سے چھٹکارانہیں مل رہا ہے۔ مسلسل کساد بازاری ، بے روزگاری اور اقتصادی بدحالی نے کشمیر کو دہائیوں پیچھے دھکیل دیا ہے ۔ اُن کا کہنا تھا کہ عوامی حکومت کی عدم موجودگی میں جموں و ک

برف باری کے دو ہفتوں بعد بھی انتظامیہ سڑکوں سے برف ہٹانے میں ناکام:پی ڈی پی

سرینگر//پی ڈی پی نے انتظامیہ پر الزام لگایا ہے کہ وہ کشمیر میں دو ہفتے گزر جانے کے بعد بھی سڑکوں سے برف صاف کرنے میں ناکام رہا ہے،جبکہ بجلی کی صورتحال بھی ناگفتہ بہہ ہے۔سرینگر میں پارٹی دفتر پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی پی کے جنرل سکریٹری غلام نبی ہانجورہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا،’’انتظامیہ 14 دن  کے بعد بھی سڑکیں صاف کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور اب بھی کشمیر کے تمام اضلاع کے متعدد دیہات منقطع ہیں‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے مریضوں کی دیکھ بھال متاثر ہوئی۔ہانجورہ نے کہا’’ہر کوئی جانتا ہے کہ حاملہ خواتین کو چار پائیوں پر اٹھا لیا گیا،سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے مریض ڈاکٹروں تک نہیں پہنچے، بجلی کی حالت انتہائی قابل رحم ہے،یہاں تک کہ سری نگر میں بھی کچھ علاقوں میں نہ پانی اور نہ ہی بجلی ہے‘&lsqu

کرگل میں کووِڈٹیکہ کاری مہم شروع

 کنگن//پورے ملک کے ساتھ سوموار کو کرگل میں بھی کورونا وائرس ٹیکہ کاری مہم کاآغازکیاگیا۔اس سلسلے میں پہلاٹیکہ ضلع اسپتال کرگل کے چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر منورحسین اورڈپٹی چیف میڈیکل افسر کودیاگیا۔لداخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کرگل کے چیف ایگزیکیٹوکونسلرفیروزاحمدخان نے کشمیرعظمیٰ کوبتایا کہ شدیدسردی کے باوجود پورے ملک کے ساتھ کرگل میں بھی کووِڈ- 19ٹیکہ کاری مہم کاآغازکیاگیا۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں محکمہ صحت کے عملے اور دوسرے مرحلے میں صف اول پر کام کرنے والے ورکروں بشمول حفاظتی دستوں،پولیس اور دیگردفاعی عملے کو ٹیکہ لگایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دراس میں بھی اگلے کچھ روزمیں اس مہم کاآغاز کیاجائے گا۔  

قومی سلامتی اوراہم معاملوں کو ٹیلی ویژن تماشہ بنا دیاگیا:محبوبہ مفتی

سرینگر//قومی سلامتی اور اہم نوعیت کے معاملوں کو ٹی آر پی تماشہ بنادیاگیا ہے۔اس بات کا اظہار پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کیا ہے۔محبوبہ مفتی ریپبلک ٹی وی کے ارنب گوسوامی اور بابااٹامک ریسرچ سینٹر کے سابق چیف ایگزیکیٹو پی ڈی داس گپتا کے درمیان وٹس ایپ پیغامات پر ردعمل کااظہار کررہی تھیں جوممبئی پولیس کے (ٹی آر پی)ٹیلی ویژن ریٹنگ گھوٹالہ معاملے کے ضمنی چارج شیٹ کاحصہ ہیں۔انہوں نے بالاکوٹ ہوائی حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا،’’آج ہمارا موقف صحیح ثابت ہوا کہ یہ ایک مخصوص جماعت کو انتخابات میںفایدہ پہنچانے کیلئے کیاگیااور پلوامہ حملے میں شہید ہوئے اہلکاروں کا بدلہ لینے کیلئے نہیں کیاگیا ۔‘‘ایک ٹویٹ میں محبوبہ نے کہا،’’قومی سلامتی اوراہم نوعیت کے معاملے ٹیلی ویژن ریٹنگ تماشہ بنادیئے گئے جو بی جے پی کو فائدہ پہنچاتے ہیں اورغلط بیانی

تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف

کپوارہ//گزشتہ آٹھ ماہ سے تنخواہوں سے محروم آنگن واڑی ورکروں اور ان کے ہیلپروں نے کپوارہ میں تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان کی رکی پڑی تنخواہوں کوفوری طور واگزار کیاجائے۔اِن آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں کا کہناتھا کہ وہ گزشتہ آٹھ ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیںجس کی وجہ سے انہیں سخت مشکلات درپیش ہیں۔سوموار صبح کو ضلع کے اطراف واکناف سے آئی سینکڑوں آنگن واڑی ورکروں اور ان کی معاونین پروگرام افسر کے دفتر کے سامنے کپوارہ کرالہ پورہ سڑک پر جمع ہوئی اور تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف زورداراحتجاج کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ قلیل تنخواہ پر کام کرتی ہیں اور جو بھی کام ہو، وہ آنگن واڑی ورکرو ں سے ہی لیا جاتا ہے لیکن اس کے با وجود بھی انہیں وقت پر تنخواہیں نہیں دی جاتی ہیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کی رُکی پڑی تنخواہ فوری طور واگزار کی جائے تاکہ انہیں معاشی بد حالی سے نجات

فوڈ سیفٹی ایکٹ پر عملدرآمد

سرینگر//فوڈ سیفٹی پر ضلع سطح کی مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت ڈپٹی کمشنر سرینگر نے یہاں کی۔اس موقعہ پراسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی سرینگر ہلال احمد میر نے ایک تفصیلی پرزنٹیشن دی ۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ڈرگ اینڈ فوڈ کنٹرول آرگنائزیشن کی طرف سے فوڈ ریگولیٹری قوانین پر عملدرآمد کا کام ہاتھ میں لیا ہے ،14889معائنے کئے گئے اورمجازحکام کے پاس1209معاملے داخل کئے گئے جن میں سے 444 پرفیصلے لئے گئے اور6347000 کاجرمانہ خلاف ورزی کرنے والوں پر عاید کیاگیا جبکہ794معاملے ابھی زیرسماعت ہیں.۔میٹنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ2239نمونے اُٹھا ئے گئے ہیں جن میں 34کو غیرمحفوظ قراردیا گیااور341غیر معیاری پائے گئے جبکہ263کابرانڈ غلط تھا۔اس دوران53خوراک کی تجارت کرنے والے اداروں کو بند بھی کیاگیااورخواراک کی تجارت کرنے والے7881 کوفوڈ لائسنسنگ اور رجسٹریشن سسٹم کے دائرے میں لایا گیا۔اس کے علاوہ63بیداری کیمپ بھی منعق

لیفٹینٹ گورنرکے پرنسپل سیکریٹری کی ہرجمعہ کو جائزہ میٹنگ کرینگے

عوامی خدمات کے معاملوں پر پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوگا جموں //لیفٹینٹ گورنر کے پرنسپل سیکریٹری نتیشور کمار ہر جمعہ کو صوبائی کمشنروں ،انتظامی سیکریٹریوں اور ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ میٹنگ کریں گے ۔لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا کی ہدایات کو عملی جامہ پہنانے کیلئے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے ایک حکم جاری کیا ہے جس کے مطابق میٹنگ لیفٹینٹ گورنرکے سیکریٹریٹ کی دوسری منزل میں سول سیکریٹریٹ ،جموںمیں ساڑھے گیارہ بجے منعقد ہوگی۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے حکم کے مطابق اس میٹنگ میں تمام محکموں کے انتظامی سیکریٹری اوراضلاع کے ڈپٹی کمشنرعوامی خدمات کے مختلف معاملوں پر غور خوض کریں گے اور مالی سال 2020-21کے دوران ہر محکمہ کی طرف سے تین کاموں کو مکمل کرنے کیلئے نقش راہ متعین کریں گے ۔اِسی طرح صحت وطبی تعلیم محکمہ صحت اسکیم کے تحت مستفیدین کی رجسٹریشن جیسے معاملات اور کارڈوں کی تقسیم پر سوابارہ بجے تبا

پلوامہ کے یونٹ انچارج مقرر ہونے پر ٹھاکر کو مبارکباد

پلوامہ//بھارتیہ جنتا پارٹی کے جموں و کشمیر کے ترجمان الطاف ٹھاکر کو بھاجپا کے پلوامہ یونٹ کا انچارج مقرر کیا گیا ہے ۔اس موقعے پر بی جے پی کے پلوامہ صدرسجاد رینہ نے دیگر پارٹی لیڈان کے ہمراہ الطاف ٹھاکر کو پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے ضلع کاانچارج مقرر کرنے پر انہیں مبارک باد پیش کی ہے ۔اس دوران ضلع کے پارٹی لیڈران نے اس بات کا عہد کیا ہے کہ وہ بی جے پی کو مزید مستحکم بنانے کے لئے کام کریں گے ۔الطاف ٹھاکر اس ذمہ داری کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں پارٹی کے ترجمان کے فرائض بھی انجام دیں گے۔    

اخبارات کو اشتہارات روک دینا غیر جمہوری فیصلہ | کارڈی نیشن کمیٹی انتظامیہ کے فیصلے سے برہم

سرینگر//جموں وکشمیرنیوز پیپرس کارڈی نیشن کمیٹی  کا ایک ہنگامی اجلاس سرینگر میںمنعقد ہوا۔موصولہ بیان کے مطابق اجلاس میں محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کی جانب سے دس اخبارات کو سرکاری اشتہارات روک دینے اور بعض اخبارات کو فہر ست سے خارج کردینے کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کیا گیا۔اجلاس کارڈی نیشن کمیٹی کے چیئرمین رشید راہی کی صدارت میں منعقد ہوا۔کمیٹی کی  ایگزیکٹیو باڈی نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا ، کمشنر سیکریٹری انفارمیشن ، ڈائریکٹر انفارمیشن اور جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن کشمیر کو اس ضمن میں یادداشت بھیجنے کا فیصلہ کیا تاکہ فوری طور پر اشتہارات کو دوبارہ بحال کیا جاسکے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پچھلے دو برسوںمیںنامساعد حالات کی وجہ سے اس طبقے کوبھاری نقصان سے دوچار ہونا پڑاحالانکہ اپنے فرائض کو انجام دینے میںانہیں قیمتی جانوں سے بھی ہاتھ دھونا پڑا ہے۔تنظیم کے سربراہ رشید راہی نے کہاک

پانی اور بجلی کی عدم دستیابی | کرالہ گنڈ ہندوارہ اور اکنگام اچھ بل میں احتجاج

کپوارہ+اننت ناگ// شمالی کشمیر کے کرالہ گنڈ قاضی آبادکے مقامی لوگوں کو بنیادی خدمات فراہم نہ کرنے پر مقامی لوگوں نے محکمہ پی ڈی ڈی اور جل شکتی کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا جس کے نتیجے میںبارہمولہ ہندوارہ شاہراہ پر کئی گھنٹوں تک ٹریفک کی نقل وحمل مسدود رہی۔سوموار کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے یوتھ لیڈر شبیر احمد زرگر اور سید بشارت کی قیادت میںسینکڑوں کارکنان اور قاضی آباد سے منسلک علاقوں سے مقامی لوگوں کی بڑی تعداد کرالہ گنڈ چوک میں جمع ہوگئی اور احتجاجی دھرنے پر بیٹھ گئے۔شبیر زرگر نے کہا کہ پی ایچ ای اور پی ڈی ڈی لوگوں کے مسائل حل کرنے میں غیر سنجیدہ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ یہاں بجلی ہے نہ پانی جس کی وجہ سے مقامی لوگو ں کو شید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوںنے مزید بتایا کہ بار بار کوشش کرنے کے باوجود کوئی اہلکار سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کو تیار نہیں ہے۔اس احتجاجی دھرنا میں ہم پورہ، والرہامہ، وج

مزید خبریں

رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی کا اظہار تعزیت سرینگر//جموں و کشمیر رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی کے چیئرمین مبارک کل کی ہدایت پر چیئرمین شمالی کشمیر خواجہ محمد شفیع اور ان کے ہمراہ ضلع چیئرمین بارہمولہ عبدالمجید آخون،جوائنٹ سیکریٹری شمالی کشمیر اشفاق احمد لون،ترجمان شمالی کشمیر خواجہ حسیب احمد،تحصیل چیئرمین اوڑی بشیر احمد وتھلو، تحصیل کارڈی نیٹر یاسر عرفات بانڈے، وائس چیئرمین تحصیل ارشاد احمد بذواورتحصیل کمیٹی کے رکن خواجہ غلام حسن پر مشتمل وفدنے مرحوم جانگیر پٹھان ساکن سلطان ڈکی اوڑی کے گھر جاکران کے والد منگت اللہ پٹھان اوردیگر سوگواران سے تعزیت پرسی کی۔     ۔26جنوری کے پیش نظر احتجاج موخر  | ہینڈی کیپڈ ایسوسی ایشن کا اعلان سرینگر//جموں کشمیر ہینڈی کپیڈ ایسوی ایشن نے 26جنوری کے پیش نظر احتجاجی بھوک ہڑتال کوموخر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کہا  کہ یکم فروری تک