تازہ ترین

بانڈی پورہ میں لشکر کے تین اعانت کار گرفتار: پولیس

سری نگر// پولیس نے شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں ممنوع تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ تین معاونین کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔   پولیس ذرائع نے بتایا کہ بانڈی پورہ قصبہ اور اُس کے ملحقہ علاقوں میں ملی ٹینٹ معاونین کی نقل وحرکت کی اطلاع موصول ہونے کے بعد 26آر آر، 3بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس نے مشترکہ آپریشن طور پر آپریشن شروع کیا   جس دوران تین اعانت کاروں کو حراست میں لے کر اُن کے قبضے سے قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا ہے۔   پولیس ذرائع نے گرفتا رشدگان کی شناخت غلام محمد ، ارشاد حسین ساکنان اشٹنگو بانڈی پورہ اور عاشق حسن ساکن سوپور کے بطور کی ہے۔   انہوں نے کہاکہ ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ اعانت کار ضلع میں سرگرم جنگجووں کو منطقی مدد فراہم کر رہے تھے۔   اُن کے مطابق گرفتار معاونین می

خشک موسم کے بیچ 16 سے18 جنوری تک برف و باراں کی پیش گوئی

سری نگر// وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے برف و باراں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کر دی ہے۔   متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے کہا کہ جموں و کشمیر میں تازہ مغربی ہوائیں داخل ہوسکتی ہیں جس سے 16 سے 18جنوری تک موسم ایک بار پھر کروٹ بدل سکتا ہے۔   انہوں نے کہا کہ اس دوران وادی میں ہلکی سے ردرمیانی درجے کی برف باری اور بارشیں متوقع ہیں۔   ادھر وادی میں مطلع صاف رہنے سے شبانہ سردیوں کا زور ہر گذرتے شب کے ساتھ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔   گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔   سری نگر میں 18 دسمبر کو رواں موسم کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہو

ضلع ہسپتال کولگام میں مریض نے خودکشی کرلی

  کلگام// ضلع ہسپتال کولگام میں داخل ایک 70سالہ مریض نے ہفتے کی رات مبینہ طور پر ہسپتال کے احاطے میں خودکشی کرلی۔ پولیس نے متوفی کی شناخت تاریگام علاقہ کے عبدالاحد ملا کے بطور کی ہے۔   ذرائع نے بتایا کہ اس نے ہفتہ کی صبح تقریباً 6.55بجے ہسپتال کی عمارت کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ اس واقعہ سے ہسپتال کے مریضوں اور عملے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔   میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مظفر احمد نے بتایا کہ مریض سی او پی ڈی میں داخل کیا گیا تھا اور ذہنی دباؤ نے بزرگ کو انتہائی قدم اٹھانے پر اکسایا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مزید تفتیش جاری ہے۔

شمالی کشمیر کے سوپور میں لشکر کے تین اعانت کار گرفتار: پولیس کا دعویٰ

سری نگر// پولیس نے شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں لشکر طیبہ نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ تین اعانت کاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔   ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ زینہ گیرسوپور میں درد پورہ کراسنگ پر 11 جنوری کو ایک ناکہ چیکنگ کے دوران سیکورٹی فورسز نے دیکھا کہ تین افراد گنڈ براٹھ گاؤں سے بومئی گاؤں کی طرف مشکوک حالات میں گھوم پھر رہے ہیں۔   انہوں نے کہا کہ ناکہ پر ان تینوں افراد کو جب رکنے کا اشارہ کیا گیا تو انہوں نے جائے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔   ان کا کہنا تھا لیکن سیکورٹی فورسز نے مستعدی کا مظاہرہ کرکے تینوں کو دھر لیا۔   موصوف ترجمان نے گرفتار شدگان کی شناخت عرفات مجید ڈار ولد عبدالمجید ڈار ساکن سوپور، توصیف احمد ڈار ولد مرحوم غلام حسن ڈار ساکن آرام پورہ سوپور اور مومن نذیر خان ول

کشمیر، لداخ میں سردی کا زور جاری، سری نگر میں درجہ حرارت منفی 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ

  سری نگر// وادی کشمیر سمیت جموں و کشمیر اور لداخ میں درجہ حرارت مسلسل منفی ہے اور پورے خطے میں سردیوں کا زور جاری ہے۔    محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ سری نگر میں کم از کم درجہ حرارت گزشتہ رات کے منفی 3.4 ڈگری سیلسیس کے مقابلے ایک ڈگری سیلسیس سے زیادہ نیچے آیا ہے۔ سری نگر میں گزشتہ سال کے اس وقت کے لیے یہ معمول سے 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہے۔   انہوں نے کہا کہ گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 9.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 10.5ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے مشہور ریزورٹ میں سال کے اس وقت درجہ حرارت معمول سے 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔   جنوبی کشمیر کے مشہور تفریحی مقام پہلگام میں گزشتہ رات منفی 11.4ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 10.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔   ک

وادی میں شبانہ سردی کا زور

سرینگر// جموں کشمیر اور لداخ میں یخ بستہ ہوائوں کی وجہ سے سردی کی لہر میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پیش گوئی کے عین مطابق درجہ حرارت میں کمی آرہی ہے اور پوری وادی سخت ترین سردی کی لپیٹ میں آچکی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سردی کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب گلمرگ مسلسل وادی میں سرد ترین مقام رہا جہاں درجہ حرارت منفی 10.5 ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا۔ سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشہ شب منفی2.7 تھا۔ پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی9.4 ڈگری سلسیش ریکارڈ ہوا تھا ۔ لداخ کے لیہہ قصبہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.6ڈگری، کرگل میںمنفی 19.9ڈگری اور دراس میں منفی 23.8ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ۔چلہ کلان میں سخت سردی کی وجہ سے 

کولگام کا زخمی عارضی بجلی ملازم چل بسا

کولگام +ترال// بوگنڈ کولگام کا محکمہ بجلی کا زخمی ملازم 5روز بعد صورہ اسپتال میں دم توڑ بیٹھا۔مذکورہ ملازم ترسیلی لائن ٹھیک کرنے کے دوران کھمبے سے گرکر شدید زخمی ہوا تھا۔ 9 جنوری کو عارضی ملازم شبیر احمد ڈار ولد محمد اسمٰعیل ڈار کیساتھ یہ واقعہ پیش آیا تھا۔عارضی ملازم کو فوری طور پر ضلع ہسپتال کولگام لیاگیا جہاں سے اسے سرینگر منتقل کیا گیا۔صورہ میں5 دنوں تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد وہ جمعہ کی صبح چل بسا۔ شبیر احمد ڈار اپنے پیچھے اہلیہ اور 14سالہ بیٹا چھوڑ گیا اس کی لاش جب اس کے آبائی گاں پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا اسے تقریباً ساڑھے گیارہ بجے آ بائی قبرستان میں ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا۔ادھر ترال میں جمعہ کے روز پی ڈی ڈی کاایک ملازم زخمی ہوا ۔ ترسیلی لائن کی مرمت کے دوران وکرم سنگھ نامی بجلی ملازم زخمی ہوا جس سے علا ج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی اسپ

فضائی حادثہ میں جنرل بپن راوت کی ہلاکت

نئی دہلی// ٹرائی سروسز کورٹ آف انکوائری کی طرف سے پیش کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 8دسمبر کو انڈین ائر فورس ہیلی کاپٹر حادثہ ،جس میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت اور دیگر 13 افراد ہلاک ہوئے تھے، موسم میں غیر متوقع تبدیلی کی وجہ سے ہوا تھا ،جس کی وجہ پائلٹ کی کوتاہی تھی۔ جمعہ کو ہندوستانی فضائیہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ "8 دسمبر 2021 کو ہونے والے Mi-17 V5 حادثے کی انکوائری کی سہ فریقی تحقیقات نے اپنے ابتدائی نتائج پیش کر دیئے ہیں‘‘۔اس نے کہا کہ کورٹ آف انکوائری نے مکینیکل خرابی یا لاپرواہی کو حادثے کی وجہ قرار دیا ہے۔"حادثہ موسمی حالات میں غیر متوقع تبدیلی کی وجہ سے بادلوں میں داخل ہونے کا نتیجہ تھا۔جنرل راوت، ان کی اہلیہ مدھولیکا، ان کے دفاعی مشیر بریگیڈیئر ایل ایس لِڈر، چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے اسٹاف آفیسر، لیفٹیننٹ کرنل ہرجیندر سنگھ اور ڈیکوریٹڈ پائلٹ گرو

جموں میں چن چن کرانہدامی کاروائی پر مسعودی برہم

سرینگر//ممبر پارلیمنٹ حسنین مسعودی نے جموں ڈیولمپنٹ اتھارٹی اور انتظامیہ کی طرف سے چن چن کرروپ نگراوردیگر علاقوں میں قبائل  طبقے کے مکانوں کی انہدامی کارروائی پربرہمی کااظہار کیا ہے جس سے بیسیوں کنبے سخت سرما میں مکان کی چھت سے محروم ہوگئے۔ایک بیان میں حسنین مسعودی نے کہا کہ انہدامی کارروائی بلاسوچے سمجھے کی گئی ہے جبکہ متاثرین دہائیوں سے ان جگہوں پر رہائش پزیدتھے اور یہ کارروائی غیرقانونی ہے۔انہوں نے کہا کہ کہ برسراقتدار جماعت نے دہلی میں  1731 غیرقانونی کالونیوں کوباضابطہ بنایااورجموں کشمیرانتظامیہ نے قبائیلی طبقے کے شہریوں کے مکانوںکو چن چن کرمنہدم کیا۔انہوں نے کہا کہ دہلی میں ڈی ڈی اے اربوں روپے مالیت کی اراضی کی ناجائزقبضہ خوروں سے بازیابی کیلئے کسی جوش کا مظاہرہ نہیں کرتی اوران کے قبضے کو دوم بخشنے کے اقدام کرتی ہیں اورانہیں مالکانہ حقوق دیتی ہیں لیکن جموں کشمیرمیں جموں

تعلیمی اداروں میں ورچیول موڈ پرمکرسنکرانتی کے موقعہ پرسوریہ نمسکار کرنے کا معاملہ

 ہرفردپرمسلط کرنانامناسب:عمرعبداللہ فرقہ وارانہ ذہنیت کا واضح ثبوت :محبوبہ مفتی سرینگر//جموں و کشمیر کے سابق وزرئے اعلی عمرعبداللہ اورمحبوبہ مفتی نے مکرسنکرانتی منانے کیلئے مسلم طلبہ کو مجبور کرنے پر برہمی کااظہار کیا ہے اور اس کی مخالفت کی ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ان احکامات کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے اس معاملے پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مکر سنکرانتی منانے کے لیے مسلم طلبہ کو یوگا سمیت کچھ بھی کرنے کے لیے کیوں مجبور کیا جارہا ہے ؟ مکر سنکرانتی ایک تہوار ہے اور اسے منانا یا نہ منانا ایک ذاتی انتخاب ہونا چاہئے نہ کہ جبراً، اسے ہر فرد پر مسلط کرنا مناسب نہیں ہے۔ عمر عبداللہ نے مزید لکھا کہ اگر اسی طرح غیر مسلم طلبہ کو عید منانے کا حکم جاری کیا جائے تو کیا بی جے پی خوش

وادی میں کووِڈ- 19مثبت معاملات کی تعداداعدادشمارسے کہیں زیادہ: ڈاک

سرینگر// ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر نے کہا ہے کہ وادی کشمیر میں جو کووڈ کے مثبت معاملات کے اعدادوشمار جاری کئے جاتے ہیں، اصل میں کووِڈ کے مثبت معاملات اس سے زیادہ ہوتے ہیں ۔ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ جب تک نہ ہم احتیاط سے کام لیں گے کووڈ کی وباء ختم نہیں ہوسکتی ہے ۔کشمیر میں اومیکرون کی وجہ سے کووڈکی تیسری لہر پھیل رہی ہے۔ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کشمیر نے جمعہ کو کہا کہ وادی میں کوویڈ پازیٹیو کیسز کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے جو رپورٹ کی جا رہی ہیں۔ڈاک کے صدر اور انفلوئنزا کے ماہر ڈاکٹر نثار الحسن نے کہاسرکاری تعداد ایک کم تخمینہ ہے ،کیونکہ بہت سے کوویڈ کیسز رپورٹ نہیں ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب سے اومیکرون وادی میں نمودار ہوا ہے تب سے گھروں میں ٹیسٹ کٹس اور ریپڈجانچ کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے اور جب گھروں میں کٹس کے ذریعے مثبت معاملات کا پتہ چلتا ہے تو اسکی رپورٹ نہیں ہوتی ہے ۔ انہوں نے

احسن انتو پر سوشل میڈیا کے ذریعہ تشدد کو ہوا دینے کاالزام پولیس نے کیس درج کرکے گرفتارکرلیا

سرینگر//پولیس نے احسن انتو کوگرفتار کرکے اس کے خلاف سوشل میڈیا پرتشددکوہوادینے کے الزام میں کیس درج کیا ہے۔ محمداحسن انتوولدمرحوم غلام حسن انتوساکن دیورلولاب حال کرسوراجباغ ایک فعال علیحدگی پسند ہے اورٹوئٹر پر ریڈیورزسٹنس کاسرگرم مقرر ہے۔ سوشل میڈیا پرغلط پروپیگنڈا،غلط معلومات مہم اور نفرت آمیز تقاریر کرنے سے وہ جموں کشمیر میں موجوہ امن کی صورتحال کو مکدرکررہا ہے۔ان سرگرمیوں کی پاداش میں پولیس نے مذکورہ کیخلاف متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کیا ہے اور وہ اُسے گرفتار کیا ہے۔

کنگن کازچہ بچہ اسپتال9برسوں سے تشنہ تکمیل

کنگن// سب ضلع کنگن میں سرکار نے عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے 24.55کروڈ روپیوں کی لاگت سے سال 2014 میں سو بستروں والے زچہ و بچہ اسپتال کا سنگ بنیاد رکھاتاکہ زچگی میں مبتلا خواتین کو وقت پر بہتر طبی سہولیات فراہم ہو۔ آٹھ سال کا گزرنے کے باوجودابھی تک ہسپتال کی عمارت کو مکمل نہیں کیا گیا ،جس کی وجہ سے آج بھی زچگی میں مبتلا خواتین کو سرینگر کے ہسپتالوں کا رُخ کرنا پڑتاہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت دعوی کررہی ہے کہ عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں لیکن یہ دعوے کھوکھلے نظر آرہے ہیں ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ رقومات کی عدم دستیابی کے باعث ہسپتال کا کام گذشتہ دو برس سے بند پڑا ہے۔ اس بارے میں جب کشمیر عظمی نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر سے رابطہ قائم کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ گذشتہ دو برس سے پورے ملک کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں کووِڈ کی وجہ

یوم جمہوریہ کی تیاریاں

جموں// چیف سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے جمعہ کو یوم جمہوریہ 2022 کی تقریبات کیلئے کی جانے والی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں پولیس کے ڈائریکٹر جنرل، صحت اور طبی تعلیم کے محکموں کے انتظامی سکریٹریزسمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔میٹنگ میں مقامات، سیکورٹی انتظامات، فوج، سی آر پی ایف، پولیس، اسکولی بچوں، ثقافتی اشیا، بیٹھنے کے انتظامات، ٹرانسپورٹ/پارکنگ کے انتظامات، صفائی، پینے کے پانی، بجلی، طبی امداد، اور ہنگامی سہولیات ، پریڈ/بینڈ دستے کے بارے میں تفصیلی بات چیت ہوئی۔اس دوران بتایا گیا کہ یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریبات ایم اے سٹیڈیم جموں اور شیر کشمیر کرکٹ سٹیڈیم سرینگر میں منعقد کی جائیں گی۔ چیف سیکرٹری نے متعلقہ افراد کو ہدایت کی کہ ٹرانسپورٹ، پارکنگ، بیٹھنے کی جگہ، پینے کے پانی کی دستیابی، بجلی کی بلاتعطل فراہمی، صحت، فائر اینڈ ایمرجنسی سٹاف اور آلا

ڈی ڈی سی ممبران کی سکیورٹی کا معاملہ

گاندربل//گاندربل پولیس کی جانب سے ضلع پولیس دفتر میں ایس ایس پی گاندربل کی قیادت میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں گاندربل سے وابستہ متعدد ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے ممبران کے ساتھ ان سے منسلک سیکورٹی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کے دوران ایس ایس پی گاندربل نکھل بورکر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے ممبران کو ضلع پولیس گاندربل تحفظ فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے تاکہ وہ بغیر کسی خوف کے اپنے فرائض انجام دے سکیں۔اس موقع پر گاندربل پولیس کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل ممبران نے کہا کہ ڈی ڈی سی انتخابات کے بعد  سے پولیس نچلی سطح پر شراکتی جمہوریت لانے میں اراکین کو سہولت فراہم کر رہی ہے اور جمہوری نظام میں خواتین کی شرکت کو بڑھانے میں پولیس کا کردار ناگزیر ہے کیونکہ پولیس جرائم کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ گاندربل پولیس شروع سے ہی ڈی ڈی سی کے تمام ممبران کو اپنا ت

ڈی ڈی سی انتخابات 2020

گاندربل //سال 2020 میں ضلع گاندربل کے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل انتخابات کے دوران ضلع انتظامیہ کی جانب سے عکس بندی کے لئے متعدد ویڈیو گرافر وںکی خدمات حاصل کی گئی تھی تاہم ان کی بلیں ابھی واگزار نہ ہو سکی ہیں۔منی سیکٹریٹ گاندربل کے احاطے میں درجنوں ویڈیو گرافی سے وابستہ افراد نے اپنی محنتانہ دینے کیلئے احتجاجی مظاہرے کئے ۔سال 2020 کے دسمبر کے مہینے میں وادی کشمیر کے تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل انتخابات منعقد کئے گئے تھے جس دوران ضلع گاندربل کی 14 ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کی نشستوں کی عکس بندی کیلئے ویڈیو گرافی کے ماہر نوجوانوں کی خدمات حاصل کی گئیں جس میں بیشتر مختلف ذرائع ابلاغ سے وابستہ نمائندے بھی شامل تھے، جن کے مطابق ایک سال گزرنے کے باوجود بھی اُن کا محنتانہ واگزار نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے اُن کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔احتجاج میں شامل ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے ب

ارن نالہ بانڈی پورہ کوڑا دان میں تبدیل

بانڈی پورہ //ارن نالہ بانڈی پورہ کو پاپچھن پل کے نزدیک کوڑا دا ن میں تبدل کیا گیا ہے ،جبکہ میونسپل کونسل بانڈی پورہ کوڑاکرکٹ کے ڈھیروں کو ٹھکانے لگانے میں مکمل طور پر ناکام ہے جسکی وجہ سے لانکریشی پورہ ودیگر ملحقہ بستیاں کے لوگ سخت پریشان ہیں کیونکہ انہیں گندہ پانی پینے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ سی آر پی ایف کیمپ ولر ویلی کے اہلکاراور بی ایڈ کالج پاپچھن اور بعض لوگ پاپچھن پل کے قریب نالہ ارن میں کوڈاکرکٹ ڈالتے ہیں جس سے نالہ ارن کوڈادان میں تبدیل ہوا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ میونسپل کونسل کے ملازمین اور افسران کوبار بار مطلع کرنے کے باوجود بھی اس سلسلے میں کوئی بھی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی ہے ۔ لوگوں نے ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ودیگر اعلیٰ افسران کو مطالبہ کیا ہے نالہ ارن کے شفاف بہتے پانی سے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر ہٹایا جائے تاکہ ولرجھیل میں تحلیل پانی آلودگ

مزید خبریں

نوٹریوں کیلئے ہدایات جاری ۔15دِنوں میں سالانہ ریٹرن جمع کریں جموں//حکومت نے تمام اِندراج شدہ نوٹریوں سے کہا ہے کہ وہ 15 دِنوں کی مدت کے اَندر سال 2021 کے نوٹریل ایکٹ کی اَپنی سالانہ ریٹرن جمع کریں۔اِس سلسلے میں محکمہ قانون ، اِنصاف و پارلیمانی اَمو ر کی طرف سے یہاں جاری کردہ سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ ’’نوٹریز رولز 1956 کے رول 14 کے مطابق ہر نوٹری ہرسال جنوری کے پہلے ہفتے میں حکومت کو گذشتہ سال کے دوران اس کی طرف سے کئے گئے نوٹریل کاموں کی فارم۔XIV میں سالانہ واپسی ‘‘ جمع کرے گا۔سرکیولر میں مزید کہا گیا ہے ’’ یہ دیکھا گیا ہے کہ مذکورہ اَصول کے واضح حکم کے باوجود ، زیادہ تر نوٹریوں نے سال2021 ء کے لئے اَپنا سالانہ ریٹرن جمع نہیں کیا ہے‘‘۔لہٰذا تمام اِندراج شدہ نوٹریوں سے جنہوں نے سال 2021ء کے لئے اَپنے سالانہ ریٹرن آف نوٹریل ایکٹ ج

تازہ ترین