تازہ ترین

کورونا کی تیسری لہر کو بے قابو ہونے سے پہلے ہی کارگر اور ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سری نگر// نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ (رکن پارلیمان) نے کورونا کی تیسری لہر میں مسلسل آرہی شدت پر زبردست تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جموں وکشمیر انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ وبائی بیماری کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے ٹھوس اور کارگر اقدامات اُٹھانے میں کوئی بھی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں۔     انہوں نے کہا کہ جس طرح سے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران کورونا متاثرہ لوگوں میں مسلسل اضافہ ہورہاہے وہ ایک تشویشناک امر ہے اور اگر بروقت اور کارگر اقدامات نہیں اُٹھائے گئے تو یہ وائرس بے قابو ہوجائے گا اور اس وائر س کے بے قابو ہونے کے نتائج ہم نے پہلی دولہروں کے دوران بخوبی دیکھے ہیں۔   انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ تمام احتیاطی تدابیر اور رہنما خطوط پر از خود عمل پیرا ہوکر کورونا کی روک تھام میں اپنا تعاون اور اشتراک پیش کریں۔   ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سب ضلع ترال میں مرمت کے دوران بجلی ملازم زخمی

سری نگر، 14 جنوری (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں پی ڈی ڈی ملازم مرمت کے دوران زخمی ہوا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعے کے روز ترسیلی لائن کی مرمت کے دوران وکرم سنگھ نامی بجلی ملازم زخمی ہوا جس سے علا ج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایس ایچ او آری پل نے زخمی پی ڈی ڈی ملازم کو پولیس گاڑی کے ذریعے ہسپتال پہنچایا جہاں اُس کا علاج ومعالجہ چل رہا ہے۔ بتادیں کہ پچھلے دو ہفتوں کے دوران وادی کشمیر میں ترسیلی لائنوں کی مرمت کے نصف درجن سے زائد پی ڈی ڈی ملازمین زخمی ہوئے جن میں سے بعد میں کئی ایک کی موت بھی واقع ہوئی ہے۔  

وسطی ضلع گاندربل میں میوہ باغ سے اسلحہ وگولہ بارود بر آمد

سری نگر،14 جنوری (یو این آئی) سیکورٹی فورسز نے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے وٹلر علاقے میں ایک تلاشی آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوج کی 24 آر آر اور جموں وکشمیر پولیس کے ایس او جی ایک مشترکہ ٹیم نے گاندر بل کے وٹلر علاقے میں جمعہ کے روز ایک تلاشی آپریشن کے دوران میوہ باغ سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا۔ انہوں نے کہا کہ بر آمد شدہ اسلحہ وگولہ بارود میں 6 اے کے گولیاں، 2 گرینیڈ، 3 یو بی جی ایل،7 ڈیٹونیٹرز،ایک بیگ اور ایک پوچ شامل ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔  

ایم سی سوپور میں تعینات 12ملازمین کی کووڈ رپورٹ مثبت

سری نگر// جموں وکشمیر کے ضلع بارہ مولہ کے سوپور علاقے میں میونسپل کونسل میں تعینات 12ملازمین میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔   سرکاری ذرائع نے بتایا کہ میونسپل کونسل سوپور میں ٹیسٹنگ کے دوران 12 ملازمین کی رپورٹ مثبت آئی جس کے بعد اُنہیں فوری طورپر آئسولیٹ کیا گیا۔   انہوں نے کہا کہ متاثرہ ملازمین کے رابطے میں آنے والے افراد کی تلاش شروع کی گئی ہے تاکہ وائرس کے پھیلاو کو روکا جاسکے۔   ذرائع نے بتایا کہ ایم سی سوپور میں تعینات دیگر ملازمین کوبھی فی الحال گھروں میں رہنے کی صلاح دی گئی ہے۔   معلوم ہوا ہے کہ پچھلے 48 گھنٹے کے دوران سوپور میں 184افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔   بتادیں کہ وادی کشمیر میں کورونا کے یومیہ کیسز میں پچھلے تین روز کے دوران پچاس فیصدی کا اضافہ ہوا ہے جس وجہ سے لوگوں میں فکر وتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ &nb

اننت ناگ کی 28 سالہ خاتون کی کویڈ سے موت

  اننت ناگ// اننت ناگ کی ایک خاتون جمعہ کی سہ پہر سری نگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں کویڈ-19سے فوت ہوگئی۔     ایک سینئر صحت کارکن نے بتایا کہ اننت ناگ سے تعلق رکھنے والی ایک 28 سالہ خاتون کی موت یہاں ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سری نگر میں کویڈ-19سے ہوئی ہے۔   انہوں نے کہا کہ مریض کو 11 جنوری کو نمونیا میں مبتلا ہونے کے بعد داخل کیا گیا تھا ۔    واضح رہے کہ خاتون نے کوویڈ 19ویکسین کی پہلی خوراک لی تھی۔  

کشمیر میں سردیوں کازور جاری ، سرینگر میں درجہ حرارت منفی 3.4سنٹی گریڈ ریکارڈ

  سری نگر// وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں بتدریج گراوٹ درج ہونے سے لوگ ٹھٹھرتی سردیوں سے جوجھ رہے ہیں۔   شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ کو مسلسل وادی کی سرد ترین جگہ رہنے کا اعزاز حاصل ہو رہا ہے جہاں جمعرات و جمعے کی درمیانی شب کم سے کم درجہ حرارت منفی 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔   ادھر محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق جموں و کشمیر میں 16 جنوری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔   متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ اس دوران وادی میں دن کے درجہ حرارت میں بہتری واقع ہوسکتی ہے تاہم شبانہ درجہ حرارت میں گرواٹ ہی درج ہونے کا امکان ہے۔   گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی2.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریک

بجلی کے کھمبے سے گر کر زخمی ہونے والا پی ڈی ڈی لائن مین دم توڑ گیا

  کولگام// جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے بوگنڈ میں قریب ایک ہفتے قبل بجلی کی ترسیلی لائن کو ٹھیک کرنے کے دوران کھمبے سے گرنے والا عارضی ملازم جمعے کی صبح دم توڑ گیا۔   ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے بوگنڈ گاؤں میں 9 جنوری کو محکمہ بجلی کا ایک عارضی ملازم شبیر احمد ڈار ولد محمد اسمٰعیل ڈار بجلی کی ترسیلی لائن کو ٹھیک کرنے کے دوران کھمبے سے گر گیا۔   انہوں نے بتایا کہ مذکورہ عارضی ملازم کو فوری طور پر ضلع ہسپتال کولگام منتقل کیا گیا جہاں سے اس کو سری نگر ریفر کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سری نگر کے ایک ہسپتال میں پانچ دنوں تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد وہ جمعے کی صبح دم تور گیا۔  

کولگام شبانہ تصادم آرائی ختم،2رہائشی مکان تباہ

کولگام // کولگام شوپیان روڑ پر واقع پاری ون نیلو گائوں میں شبانہ تصادم آرائی ایک غیر مقامی ملی ٹینٹ کمانڈر اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکار کی ہلاکتوں پر ختم ہوا۔اس مسلح جھڑپ میں فوج کے 3اہلکار اور 2عام شہری زخمی بھی ہوئے۔تصادم آرائی میں دو رہائشی مکان تباہ ہوئے جبکہ مالک مکان اور اسکے اہل خانہ کو پوچھ تاچھ کیلئے حراست میں لیا گیا ہے۔ تصادم آرائی  پولیس بیان میں کہا گیا ہے کہ کولگام ضلع ہیڈکوارٹر سے قریب 8کلو میٹر دور شوپیان کولگام روڑ پر پاری ون گائوں میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی بنا پر34آر آر،18بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس آپریشن گروپ نے مشترکہ طور پر شام دیر گئے قریب 8بجے محاصرہ کیا اور ممکنہ مقام کے ارد گرد ناکہ بندی کرنے کی کوشش کی۔مشترکہ تلاشی پارٹی مشتبہ جگہ کے قریب جونہی پہنچی تو چھپے ہوئے ملی ٹینٹ نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس پر جوابی کارروائی کی

چلہ کلاں کی یخ بستہ ہوائوں کا زور

سرینگر// شبانہ درجہ حرارت میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے ۔ سرینگر میں اگرچہ شبانہ درجہ حرارت میں معمولی بہتری درج کی گئی ، تاہم گلمرگ وادی کی سرد ترین جگہ رہی جبکہ دراس میں پھر شبانہ درجہ حرارت منفی21.9 ڈگری ریکارڈ کیا ۔ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی 16جنوری تک موسمی صورتحال میں تبدیلی نہ آنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے شبانہ سردیوں میںاضافہ کی پیشگوئی کی ہے ۔شدید سردی کی لہر نے وادی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ صبح و شام یخ بستہ ہواؤں کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق سرینگر سمیت وادی کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے مسلسل نیچے درج ہورہا ہے۔ سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی2.7 ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا جبکہ گلمرگ وادی کا سرد ترین خطہ رہا جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی11.0 ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ۔پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.4 ڈگری سلس

جموں وکشمیر میں آنے والے برسوں میں ماحولیاتی تباہی کا امکان

درجہ حرارت بڑھنے اور بارشوں میں کمی کاامکان:تحقیقاتی رپورٹ    سرینگر // ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماحول میں کاربن ڈائی آکسائیڈ سمیت گرین ہائوس گیسوں کی سطح میں اضافہ کے نتیجے میں جموں وکشمیر سمیت دیگر ریاستوں میں درجہ حرارت میں 2030، 2050 اور 2085 کے دوران اضافے کا امکان ہے اور اس دوران بارشوں میں کمی واقع بھی ہو سکتی ہے جس کا اثر چرندوں پرندوں اور انسانی زندگیوں پر پڑ سکتا ہے ۔ماہرین نے جنگلات کو بچانے اور اس کی حفاظت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انسانی زندگیوں کیلئے جنگلات کا ہونا انتہائی لازمی ہے ۔حکومت کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لداخ جموں و کشمیرہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں 2030، 2050 اور 2085 کے دوران درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔ فارسٹ سروے آف انڈیا (FSI) نے برلا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ سائنس (BITS) گواہ کے ساتھ مل کر بھارت

قومی تعلیمی پالیسی2020

سری نگر//ڈائریکٹر سٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ( ایس سی اِی آر ٹی ) پروفیسر وینا پنڈتا نے نیشنل ایجوکیشن پالیسی (این اِی پی )2020 کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے دونوں صوبوں میں ایس سی اِی آر ٹی کے اَفسران کے درمیان بہتر تال میل اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا ۔اِن باتوں کا اِظہار ڈائریکٹر نے جموںوکشمیر میں کونسل کی مختلف سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔دورانِ میٹنگ ڈائریکٹر نے اَفسران سے کونسل کے اَب تک ہونے والے پروگراموں ، ورکشاپوں اور دیگر سرگرمیوں کے حوالے سے رِپورٹوں کو طلب کیا۔ڈائریکٹر نے دوران میٹنگ کہا کہ محکموں اور وِنگوں کو ایس سی اِی آر ٹی کے دو صوبائی دفاتر کے درمیان اِس انداز میں تقسیم کیا گیا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کریں۔ اُنہوں نے کہا،’’ کچھ اہم محکمے جیسے کریکولم ڈیولپمنٹ اینڈ سٹیڈیز ، ایجوکیشنل

روپ نگر جموں میں انہدامی کارروائی پر اظہار ِ برہمی

 مخصوص طبقہ کو نشانہ بنانا قابل مذمت: کمال سرینگر//نیشنل کانفرنس نے حکومت کی طرف سے روپ نگرمیں مخصوص طبقہ کے لوگوں کو نشانہ بنانے اور اُن کے مکان منہدم کرنے کے اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس غیر قانونی اور بلا جواز کارروائی پر فوری روک لگانے اور متاثرین کے حق میں معقول معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال نے جموںمیں گوجر بکروال طبقہ سے وابستہ وفود سے خطاب میں مرکزی و ریاستی حکومتوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ ایک طرف قبائلی اور پسماندہ طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے حقوق کے بلند بانگ کررہے ہیں جبکہ دوسری جانب کشمیرسے لیکر جموں تک تک گجر، بکروال اور دوسرے پسماندہ طبقوں کے رہائشی ڈھانچوں کو مسمار کرکے بے گھر کررہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ متاثرہ کنبوں کیلئے عارضی قیام کا انتظام کیا جانا چاہئے اور انہیں بھر پور معاوضہ

میڈیکل کالج میں زیر تعلیم سوپور کاطالبعلم

سوپور//سوپورایک28بر س کا جوان جومیڈیکل کالج سرینگر میں طب کی تعلیم حاصل کررہاتھا ،کواپنے کمرے میں مردہ پایا گیا۔ادھر سکمز نے ادارے میں شعبہ انستھیزیا کے پوسٹ گریجویٹ طالب علم ڈاکٹر راشد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔محمدراشدولدغلام قادرآہنگرساکن ماڈل ٹائون سوپورکے اہلخانہ نے بتایاکہ وہ میڈیکل کالج سرینگرمیں پوسٹ گریجویشن کی تعلیم حاصل کررہاتھااورکرن نگرمیں ایک کرایے کے کمرے میں مقیم تھا۔اہلخانہ کے مطابق انہوں نے بدھ 4بجے اُسے فون کیا،لیکن اُس نے فون نہیں اُٹھایا۔کئی بار فون کرنے کی کوششیں کرنے کے بعدجب راشد نے اہلخانہ کافون نہیں اُٹھایاتواُس کے گھروالوں نے اُس کے ساتھی کو فون کیاجواُس کے کمرے میں گیااوراُسے بیہوش پایا۔اس دوران اُس کے گھروالے بھی اس کے کمرے میں پہنچ گئے اورانہوں نے اُسے اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروںنے اُسے مردہ قراردیا۔اہلخانہ نے بتایاکہ ڈاکٹروں نے اس کی موت کی وجہ

بارہمولہ میں پولیس ہراسانی کے دعوے کاویڈیووائرل

بارہمولہ// پولیس نے جمعرات کو کہا کہ بارہمولہ کے ایک مقامی نوجوان کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسے پولیس ہراساں کر رہی ہے اور اگر نوجوان ہراساں محسوس کر رہا ہے تو وہ اپنے نقطہ نظر کے ساتھ آگے بڑھ کر ہمارے ساتھ رابطہ کریں۔  ایک بیان کے مطابق، پولیس نے کہا کہ بارہمولہ کے ایک شہری کی طرف سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک مخصوص ویڈیو کے حوالے سے ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر نوجوان کو ہراساں کیا جا رہا ہے تو وہ آگے آئے اور اپنا نکتہ نظربیان کریں جس کا خیرمقدم کیا جائے گا ۔ تاہم وہ سوشل میڈیا پر ویڈیوز دے رہا ہے۔  وہ کسی بھی اتھارٹی سے رابطہ کر سکتا ہے جس پر وہ بھروسہ کرتا ہے۔بیان میں لکھا گیا ہے کہ نوجوان کو معمول کی پوچھ گچھ کے لیے پولیس اسٹیشن میں طلب کیا گیا تھا کیونکہ وہ متعدد ایف آئی آرز میں ملوث ہے۔  اس نے اپنے گھر والوں کے سامن

ٹرامااسپتال کنگن میں گرمی کامعقول انتظام نہیں،مریض سردی سے ٹھٹھررہے ہیں

کنگن//ٹرامااسپتال کنگن میں سہولیات کے فقدان کی وجہ سے مریضوں اوران کے تیمارداروں کو شدیدمشکلات کاسامنا ہے ۔اسپتال کے وارڈوں میں گرمی اورگرم پانی کاانتظام نہیں ہے اورمریضوں اورتیمارداروں کوسخت سردی کے ان ایام میں بے انتہامشکلات درپیش ہیں۔کشمیرعظمی کو مریضوں کے تیمارداروں نے بتایا کہ وارڈوں میں گرمی کاکوئی انتظام نہ ہونے کی وجہ سے مریض سردی سے ٹھٹھررہے ہیں اوراسپتال کے بیت الخلائوں  اور واش روموںمیں بھی گرم پانی مہیا نہیں ہے ۔ اس بارے میں میڈیکل سپرانڈنٹ ٹراما ہسپتال کنگن ڈاکٹر سلمی بھٹ نے بتایا کہ بیماروں اور تیماداروں کی شکایت درست ہے کہ ہسپتال کے بیت الخلا ئوںمیں گرم پانی دستیاب نہیں ہے، البتہ ایک ہفتہ تک گرم پانی دستیاب رکھا جائے گا ۔انہوں نے بتایا کہ ہسپتال میں صرف چھ گھنٹے تک ہیٹنگ سسٹم چل رہا تھا، اب شدید سردی کی وجہ سے  ہیٹنگ سسٹم کو آٹھ گھنٹے چلایا جائے گا جس کے لئے عم

کووِڈ احتیاطی پیغام کوکثرت سے عام کریں

سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے نے جمعرات کو ائمہ ، خطیبوں ، علماء کرام ، مساجد کے متولیوں اور وقف بورڈ کی زیارت گاہوں کے ساتھ مذہبی مقامات پر لوگوں میں کووِڈ۔19 کے رہنما خطوط کو تقویت دینے اور بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کرنے کے سلسلے میں ورچیول میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ میں تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں ، ناظم صحت، ناظم سیاحت ، چیئرمین وقف بورڈ ، ایپیڈ یمولوجسٹ ڈی سی سی آر کے اور دیگر اَفسران نے بھی شر کت کی۔اِس موقع پر صوبائی کمشنر کشمیر نے کووِڈ۔19 وَبائی اَمراض کی پہلی اور دوسری لہر کے دوران ائمہ ، علماء کرام اور خطیبوں کے کردار کو سراہا۔دریں اثناء انہوں نے انہیں اَپنی مذہبی اور سماجی ذمہ داری کے بارے میں یاد دِلایا کہ وہ لائوڈ سپیکرپر کثرت سے کووِڈ احتیاطی پیغام کا اعادہ کرتے ہوئے لوگوں کو تعلیم دینے میں اور بھی بہتر کردار اَدا کریں۔اِس کے علاوہ جسمانی دوری ، ماسک پہننے ، سینی

مہلوک اہلکار روہت چِب خراج عقیدت

جموں// ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ نے جموں و کشمیر پولیس کے سینئر افسران، رشتہ داروں اور دوستوں کی قیادت میں روہت چِب کو کی میت پر پھول چڑھائے اور آخری رسومات میں شرکت کی۔ سینئر افسران اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ، ایس ایس پی پی سی آر جموں ڈاکٹر حسیب مغل، ایس ایس پی جموں چندن کوہلی، ایس ایس پی مبشر لطیفی، ایس ایس پی کلبیر سنگھ سمیت دیگر پولیس اور سول انتظامیہ کے افسران اور بڑی تعداد میں لوگوں نے موصوف کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ڈی جی پی نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس دیگر سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر جنگجوئوں اور ان کے حامیوں کے خلاف پختہ عزم کے ساتھ لڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2022 کے آغاز میں جنگجوئوں کی ایک اچھی تعداد کو بے اثر کر دیا گیا تھا اور ان کے خاتمے کے بعد لوگوں نے سکون کی سانس لی ہے۔انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میںجنگجوئوں کے خلاف مزید سخت کارروائیاں کی جائیں گی اور عوام کے

سوپور میں آگ، دو رہائشی مکانات خاکستر

سوپور// شمالی قصبہ سوپور کے سمپورہ علاقے میں جمعرات کی دوپہر آگ کی ایک واردات میں دو رہائشی مکانات خاکستر ہوگئے۔ آگ ایک گھر سے نمودار ہوئی جو تیزی سے دوسرے قریبی گھرانے تک پھیل گئی جس کے نتیجے میں جمشید احمد صوفی اور شوکت احمد صوفی ولد عبدالحمید صوفی کے دونوں مکانات خاکسترہو گئے ۔فائر ٹینڈرز نے پولیس اور مقامی لوگوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا اور آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔دریں اثناء ایس ایچ او بومئی امتیاز احمد کی سربراہی میں ایک پولیس ٹیم نے علاقے میں تباہ شدہ ڈھانچوں کا جائزہ لیا اور کہا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جارہی ہے۔ ایس ایچ او نے متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔  

کرناہ کپوارہ شاہراہ ٹریفک کیلئے بحال

سرینگر //کرناہ کپوارہ شاہراہ کے بحال ہونے کے بعد جمعرات کو 116مال بردار اور سومو گاڑیاں کرناہ سے کپوارہ پہنچ گئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ موسم سازگار ہونے کے بعد آج چوکی بل سے کرناہ کی طرف ٹریفک کو چھوڑاجائے گا۔یاد رہے کہ برف باری کے بعد بند ہوئی کرناہ کپواڑہ شاہراہ کوبدھ کو شام دیر گئے بحال کیا گیا تھا ۔جمعرات کو کرناہ سے 116 گاڑیاںجن میں بچے ،خواتین بزرگ اور مریض تھے ،کرناہ سے وادی پہنچی ہیںجبکہ مال بردار گاڑیوں کو بھی شاہراہ پر چلنے کی اجازت دی گئی ہے تاکہ علاقے میںاشیائے ضروریا کا وافر سٹاک پہنچایا جاسکے۔حکام نے بتایا کہ موسم بہتر ہونے کی صورت میں گاڑیوں کو چوکی بل سے کرناہ کی طرف جانے کی اجازت ہو گی۔ایس ڈی ایم کرناہ ڈاکٹر گلزار احمد راتھر نے اس دوران ایک ایڈوائزی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گاڑیوں کو چوکی بل سے صبح 9بجے سے دن کے 3 بجکر 30منٹ تک ہی چلنے کی اجازت ہو گی۔انہوں نے ڈرائیوروں س

اوڑی میں لیموں،انار،اخروٹ اور سنتروں کے پودے تقسیم

 اوڑی/ظفر اقبال//ڈائریکٹر جنرل باغبانی کشمیر اعجاز احمد بٹ نے ضلع بارہمولہ کے اْوڑی سب ڈویژن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سلام آبادنرسری میں محکمہ باغبانی کی طرف سے منعقدہ بیداری کیمپ میں شرکت کی۔  یہ کیمپ قبائلی اور سرحدی علاقوں کے لوگوں تک پہنچنے کے لیے حکومت کے اقدام کا ایک حصہ تھا۔ تقریب کے آغاز میں چیف ہارٹی کلچرافسر بارہمولہ نے کیمپ میں ڈائریکٹر جنرل اور دیگر شرکاء کا خیرمقدم کیا اور انہیں سب ڈویژن اوڑی میں باغبانی کے موجودہ منظر نامے کے بارے میں آگاہ کیا اور محکمہ کی طرف سے پیش کردہ مختلف مرکزی اوریوٹی سکیموں کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی جی ہارٹیکلچر نے کسانوں پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں، محکمہ باغبانی کے ساتھ منسلک ہوں اور مختلف اسکیموں کے فوائد حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے مخصوص پھلوں اور اقسام پر توجہ دی جائے گی کیونکہ وادی کے باقی