تازہ ترین

۔26جنوری | 38انڈر سیکریٹریوں سمیت40افسران ڈیوٹی پر مامور

سرینگر// جموں کشمیر حکومت نے 26جنوری کیلئے38انڈر سیکریٹریوں سمیت40افسران کو ڈیوٹی پر مامور کیا ہے جبکہ ان افسراں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ21جنوری کو صوبائی کمشنر کے دفتر میں میٹنگ میں اپنی شمولیت کو یقینی بنائیں۔ عمومی انتظامی محکمہ کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق ان افسراں میں محکمہ داخلہ کے انڈر سیکریٹری ڈاکٹر شوکت احمد بٹ، محکمہ تعمیرات عامہ کے انڈر سیکریٹری فاروق احمد ملک، محکمہ جل شکتی کے انڈر سیکریٹری بنسی لال شرما،محکمہ سماجی بہبود کے انڈر سیکریٹری سنجے پنڈتا،محکمہ انفارمیشن کے انڈر سیکریٹری منوج کمار،محکمہ رسدات ،خوراک و امور صارفین کے انڈر سیکریٹری سوشیل کمار پنڈتا،محکمہ باغبانی کے اندر سیکریٹری فاروق احمد وانی،گروئنس سیل کے انڈر سیکریٹری راجندر سنگھ،محکمہ صحت و طبی تعلیم کے انڈر سیکریٹری محمد اقبال لون،محکمہ مال کے انڈر سیکریٹری سرجیت سنگھ،محکمہ صنعت و حرفت کے انڈر سیکریٹری

بجلی کی عدم دستیابی | سوزیٹھ کی آبادی کا ناربل میں احتجاجی دھرنا

بڈگام// سوزیٹھ نار بل کے لوگوں نے نار بل سڑک شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے محکمہ بجلی کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا۔دھرنے پر بیٹھے لوگوںنے ٹریفک کی نقل و حرکت بند کرتے ہوئے بتایا کہ نومبر سے بجلی کی عدم دستیابی کا سامنا ہے۔احتجاجی دھرنے میں شامل منظور احمد نامی ایک شہری نے بتایا کہ اُن کے گائوںسوزیٹھ میں نصب ٹرانسفارمر گزشتہ سال 26نومبرکو خراب ہو گیا تب سے لیکر اب تک اسے تین مرتبہ درست کرکے لایا گیا اور تینوں مرتبہ دو تین گھنٹوں تک ہی چلا اور وہ 26 نومبر سے مسلسل بجلی سپلائی سے محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ بجلی آگاہ ہونے کے باوجود جب کوئی کارروائی نہیں کی گئی تو وہ احتجاجی راستہ اختیار کرنے کیلئے مجبور ہوگئے ۔اس موقع پر متعلقہ پولیس حکام کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے دھرنا ختم کردیا ۔  

کولگام تصادم: جیش ملی ٹینٹ ،پولیس اہلکار ہلاک| 03 فوجی جوان، 02 عام شہری زخمی: آئی جی پی کشمیر

  کولگام// جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے پاریوان علاقے میں بدھ کو جاری تصادم میں ایک فوجی اہلکار اور ایک جیش جنگجو مارے گئے جبکہ تین فوجی اہلکار اور دو عام شہری بھی زخمی ہوئے۔   کشمیر پولیس زون نے آئی جی پی کشمیر وجے کمار کا حوالہ دیتے ہوئے ٹویٹ کیا، ”ایک فوجی اہلکار روہت چھب کی موت، 03 فوجی اہلکار اور02 عام شہری بھی معمولی زخمی ہوئے۔ وہیں جنگجو تنظیم جیشِ محمد کا 01 جنگجو مارا گیا۔علاقے میں آپریشن جاری ہے“۔   قبل ازیں پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کی۔   جیسے ہی پولیس کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کی طرف پہنچی تو علاقے میں چھپے عسکریت پسندوں نے فورسز پر گولی چلائی جس کے بعد مسلح تصادم شروع ہوگیا۔  

جنوبی کشمیرکے ضلع کولگام میں فوج اور جنگجوﺅں کے مابین تصادم

  کولگام// جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے پاوان علاقے میں بدھ کی شام عسکریت پسندوں اور فورسز کے درمیان مسلح تصادم کا آغاز ہوا۔   اطلاعات کے مطابق پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے پاریوان میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔   جیسے ہی فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کی طرف پہنچی تو وہاں چھپے عسکریت پسندوں نے فورسز پر گولی چلائی جس سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔   ایک سینئر پولیس افسر نے عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی تصدیق کی۔  

فوج کی شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف کا دورہ ایل او سی

سری نگر// فوج کی شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹیننٹ جنرل وائی کے جوشی نے بدھ کے روز لائن آف کنٹرول کے اگلے علاقوں کا دورہ کرکے کٹھن ترین موسمی حالات میں فوجی جوانوں کی بے لوث خدمات اور حوصلے کی سراہنا کی ۔    اس موقع پر سری نگر میں قائم فوج کی پندرہویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے بھی ان کے ہمراہ تھے شمالی کمان نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’انہوں (لیفٹیننٹ جنرل وائی کے جوشی) نے کٹھن ترین موسمی حالات میں فوجی جوانوں کی بے لوث خدمات اور حوصلے کی سراہنا کی‘۔   چنار کور کے کمانڈر نے انہیں سری نگر ہیڈ کوارٹر پر سیکورٹی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی اور انہوں نے اس موقع پر ایک کتاب کی رسم رونمائی بھی انجام دی۔   چنار کور نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’ فوج کی شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چی

یوم جمہوریہ کے پیش نظر سرحدوں پر چوکسی میں اضافہ

  سری نگر// یوم جمہوریہ کے پیش نظر جموں صوبے میں لائن آف کنٹرول پر چوکسی بڑھائی گئی ہے تاکہ جنگجووں کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ جموں صوبے میں پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر فوج کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں ذرائع نے بتایا کہ حد متارکہ پر رات کا گشت بھی تیز کیا گیا ہے تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو وقت رہتے ناکام بنایا جاسکے۔   ذرائع کا کہنا ہے کہ فو ج کو ہدایت دی گئی ہے کہ سرحدوں پر چوبیس گھنٹے پیٹرولنگ کے ساتھ ساتھ رات کے دوران دکھائی دینے والے آلات کے ذریعے بھی مشکوک افراد کی سرگرمیوں پر نظر گزر رکھی جائے۔   دفاعی ذرائع نے بتایا کہ یوم جمہوریہ کے پیش نظر سرحدی علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی تعیناتی بڑھائی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ حد متارکہ اور بین الاقوامی کنٹرول لائن پر فوج کو چوبیس گھن

جنوبی ضلع کولگام میں 35 سالہ شہری کی لاش بر آمد

سری نگر//جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے بچھرو علاقے میں بدھ کی دوپہر کو ایک 35 سالہ شہری کو پر اسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔   سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے بچھرو علاقے میں بدھ کی دوپہر قریب ساڑھے بارہ بجے مقامی لوگوں نے ایک35 سالہ شخص کی لاش دیکھی گئی اور پولیس کو اس سلسلے میں مطلع کیا۔   انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔متوفی کی شناخت روف احمد راتھر ولد عبدالغنی راتھر ساکن کاپورہ کولگام کے بطور ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے لگتا ہے کہ مذکورہ شہری منشیات کے اوور ڈوز سے از جان ہوا ہے۔  

کشمیر میں زمستانی ہوائیں تیز، گلمرگ و پہلگام سرد ترین مقامات

سری نگر// وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ زمستانی ہواؤں کے زور نے لوگوں کی راتوں کی نیندیں حرام کرکے رکھ دی ہیں۔   مشہور سیاحتی مقامات پہلگام اور گلمرگ وادی کی سرد ترین جگہیں رہیں جہاں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 11.6ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔   ادھر محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق جموں و کشمیر میں 16 جنوری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔   انہوں نے کہا کہ اس دوران دن کے درجہ حرارت میں بہتری متوقع ہے جبکہ رات کے کم سے کم درجہ حرارت میں گرواٹ درج ہونے کا ہی امکان ہے۔   وادی میں مطلع صاف رہنے کے باعث شبانہ درجہ حرارت ایک بار پھر نقطہ انجماد سے کافی نیچے گر گیا ہے۔   گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا ک

رفیع آباد میں پانی کی فیس میں اضافے کے خلاف احتجاج

سوپور// وترگام رفیع آباد اور اس سے ملحقہ علاقوں کے مکینوں نے منگل کو اپنے علاقوں میں پانی کی فیس میں اچانک اضافے کے خلاف محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج کیا۔مظاہرین نے مین چوک وترگام میں مظاہرہ کیا اور جل شکتی محکمہ کے خلاف نعرے بلند کئے۔ محمد عنایت نامی ایک مقامی شہری نے کہا’’ یہ غریب لوگوں کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے کیونکہ ہماری وادی پانی کے ذخائر سے بھری پڑی ہے اور پانی کی فیس میں اضافہ ہمارے لیے مزید بوجھ ہے‘‘۔ایڈوکیٹ عنایت نامی ایک شہری نے کہا کہ وترگام اور رفیع آباد کے دیگر ملحقہ علاقے غریب اور بے روزگار خاندانوں پر مشتمل ہیں اور پانی کی قیمتوں میں زبردستی اضافہ غیر منصفانہ ہے اور یہ غیر منصفانہ عمل ایک زبردست عوامی احتجاج کا باعث بن رہا ہے۔مظاہرین نے لیفٹیننٹ گورنر سے اس سلسلے میں مداخلت کی اپیل کی ۔  

سب ضلع ہسپتال کپوارہ | میڈیکل سپر انٹنڈنٹ کو تعینات کیا گیا

کپوارہ//محکمہ صحت نے سب ضلع ہسپتال کپوارہ کے لئے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ کی تعیناتی کے احکامات صادر کئے ہیں۔محکمہ صحت کے اس فیصلہ پر کپوارہ کے لوگو ں نے اطمینان کا اظہار کیا ۔حالیہ ایام میںکشمیر عظمیٰ نے سب ضلع ہسپتال سے متعلق ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں ہسپتال کا درجہ بڑھانے اور میڈیکل سپر انٹنڈنٹ کی تعیناتی کا بھی مطالبہ کیا گیاتھا ۔سب ضلع ہسپتال کپوارہ کو ضلع ہسپتال کا درجہ دینے اور میڈیکل سپر انٹنڈنٹ تعینات کرنے کیلئے سول سوسائٹی کپوارہ نے بھی مطالبہ کیا تھا ۔ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز نے ایک حکمنامہ زیر نمبر3/1/133/8708/11بتاریخ 10جنوری 2022جاری کیا جس کے تحت سب ضلع ہسپتال کپوارہ میں تعینات ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر عبد الغنی ڈار کو تاحکام ثانی انچارج میڈیکل سپرانٹنڈنٹ تعینات کیا گیا جبکہ بلاک میڈیکل افسر کپوارہ اب میڈیکل بلاک کپوارہ کے طور کام کریں گے جبکہ سب ضلع ہسپتال کپوارہ پر اب میڈیکل س

گریز کے دو مریض ہیلی کاپٹر کے ذریعے بانڈی پورہ پہنچائے گئے

بانڈی پورہ//ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد کی ہدایت پر گریز سے دومریضوں کو علاج و معالجہ کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے بانڈی پورہ پہنچایا گیا ۔ ضلع انتظامیہ نے موسم میں بہتری کے ساتھ ہی سنروانی بانڈی پورہ سے گریز تک ہیلی کاپٹر سروس بحال کی ہے۔ ایس ڈی ایم گریز کے مطابق نیرو اور بڈوآب کے دو مریضوں کو بانڈی پورہ پہنچا کر طبی امداد فراہم کیا گیا اوردونوں کی حالت اب بہتر ہے ۔    

شوپیاں میں قصوروار تاجروں سے 24ہزار روئے جرمانہ وصول

شوپیان// ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شوپیاں مشتاق احمد سمنانی نے ضلع میں غلط فوڈ بزنس آپریٹروں سے دفعہ 56 اور 58 کے تحت 24400 روپے کا جرمانہ وصول کیا۔ سماعت کے دوران، ایڈوڈیکیٹنگ افسر نے فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈ ایکٹ اوردیگرقواعد و ضوابط کی مقررہ دفعات کی خلاف ورزی پر فوڈ بزنس آپریٹروں کے 7 کیس نمٹا دئے اور ان سے جرمانہ وصول کیا۔ شوپیاں کے ایف بی اوز کو مستقبل میں کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کے خلاف خبردار کیا گیا۔  

بانڈی پورہ میں شہری نشیلی ادویات سمیت گرفتار

بانڈی پورہ//بانڈی پورہ پولیس نے منشیات مخالف کاررروائی جاری رکھتے ہوئے ایس کے اسٹیڈیم بانڈی پورہ کے متصل ناکہ کے دوران بھاری مقدار میں نشیلی ادویات ضبط کر کے ملزم کو ایف آئی آر نمبر 05/2022 کے تحت گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی ہیڈکواٹر ڈاکٹر محمد ادریس کی نگرانی میں بانڈی پورہ تھانہ کی ٹیم نے مصدقہ اطلاع ملنے پر شیرکشمیر اسٹیڈیم کے سامنے ناکہ لگایا اور اس دوران تلاشی کے دوران ایک شخص کو 112 نشیلی کیپشول کے ساتھ دھر لیا گیا۔گرفتار کئے گئے شخص کی شناخت عامر بشیر بابا ساکن نو پورہ بانڈی پورہ کے بطور کی گئی ہے۔  

ٹنگڈار کپوارہ شاہراہ آج بحالی کا امکان | مزید 2مریض چاپر کے ذریعے وادی منتقل،سینکڑوں مسافر درماندہ

سرینگر //کرناہ سے مزید دو مریضوں کو بذریعے چاپر سروس وادی علاج ومعالجہ کیلئے منتقل کیا گیا ہے اور اس طرح گذشتہ 3 روز کے دوران 5مریض وادی منتقل کئے گئے ہیں ۔کرناہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مرحلہ وار بنیادوں پر مریضوں کو وادی منتقل کرنے کی کوششیں جاری ہیں ۔معلوم رہے کہ کرناہ کپواڑہ شاہراہ گذشتہ 8روز سے گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے بند ہے جس کے نتیجے میںسینکڑوںمسافر کرناہ اور وادی میں درماندہ ہیں۔ ایسے مسافروں نے انتظامیہ سے مانگ کی ہے کہ شاہراہ کو بحال کر کے آمد ورفت کو یقینی بنایا جائے۔ ادھر کرناہ انتظامیہ کی انتھک کوششوں کی بدولت منگل کو مزید 2 مریضوں کو علاج ومعالجہ کیلئے وادی منتقل کیا گیا ہے، جبکہ 2 دن قبل انتظامیہ نے بی ایس ایف کی خدمات حاصل کرتے ہوئے 3مریضوں کو اُن کے چاپر کے ذریعے کپواڑہ پہنچایا تھا ۔اس دوران علاقے سے یہ شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ وہاں بجلی سپلائی ابھی بھی کئی علاقوں

کشمیر میں کپکپاتی شبانہ سردی کے ڈھیرے

سرینگر// وادی ایک بار پھر شبانہ سردی کی لپیٹ میں آچکی ہے اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا ہے۔حالیہ برف باری کے نتیجے میں اگرچہ رات کے درجہ حرارت میں قدر بہتری دیکھنے کو ملی تھی تاہم مطلع صاف ہونے کے بعد شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ آنے کے بعد لوگ سردی سے ٹھٹھررہے ہیں۔منگل کو وادی میں دھوپ چھائوں کا کھیل بھی جاری رہا اور ٹھنڈی ہوائیں بھی چلتی رہیں ۔محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایا کہ مطلع صاف ہے اور اس وجہ سے کم سے کم درجہ حرارت میں بھی گراوٹ آئی ہے ۔ترجمان کے مطابق گلمرگ اور پہلگام سرد ترین جگہیں رہیں جہاں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی10.6ڈگری سلسیش اور منفی10.4 ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا۔ سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت0.2ڈگری تھا۔ کپوارہ میں منفی3.0، قاضی گنڈ میں منفی 0.0 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔قصبہ دراس، جو سائبیریا کے بعد دنیا کی دوسری سرد ترین جگہ ہے ،میں کم سے کم درجہ ح

مزید خبریں

مہم جوسیاحت کا فروغ  حکومت نئے روٹ کھولنے کیلئے پُرعزم:ناظم سیاحت کشمیر یواین آئی سری نگر// وادی کشمیر میں مہم جو سیاحت کو فروغ دینے کے لئے حکومت انتہائی متحرک و سرگرم ہے اور اس کے لئے نئے ٹریکنگ روٹس کی نشاندہی کی جا رہی ہے ۔محکمہ سیاحت کشمیر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام نبی یتو نے کہا کہ ہم اب ایڈونچر ٹورزم کے لئے نئے ٹریکنگ روٹس کو کھول رہے ہیں۔انہوں نے کہا،’’وادی کشمیر میں ایڈونچر ٹورزم کے فروغ کے لئے نئے ٹریکنگ روٹس کو کھولا جا رہا ہے جن کی پہلے نشاندہی نہیں ہوئی تھی تاکہ زیادہ سے زیادہ غیر ملکی سیاح یہاں آسکیں‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ مشہور زمانہ گلمرگ اور پہلگام کے علاوہ کشمیر میں گریز، توسہ میدان اور بنگس وادی ایڈونچر ٹورزم کی نئی جگہیں ہیں۔موصوف ناظم سیاحت نے امید ظاہر کی کہ غیر ملکی سیاح ان نئے روٹس کی ٹریکنگ کرنا ضرور پسند کریں گے ۔ان کا کہنا

تازہ ترین