تازہ ترین

کشتواڑ میں دھماکہ خیز مواد برآمدگاڑی ضبط، تحقیقات جاری

کشتواڑ//ضلع کشتواڑ میں بعد دوپہر قریب چار بجے کے قریب فوج نے بھنڈارکوٹ میں چیکنگ کے دوران گاڑی سے دھماکہ خیزمواد برآمد کیا جسکے بعد گاڑی کو ضبط کرکے پولیس تھانہ کشتواڑ لایا گیا اور اس معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔ کشمیر عظمیٰ کو ملی پولیس ذرائع سے  تفصیلات کے مطابق کروزرگاڑی زیر نمبرJK17 6820 کشتواڑ بس سٹینڈ سے پھتمال کی طرف جاررہی تھی کہ بھنڈارکوٹ میں فوج نے چیکنگ کیلئے روکا جس دوران اسمیں بیگ ملا جسکے اندر 7 کے قریب ڈیٹونیٹر، تار و چند ادویات موجود تھیں جسکے بعد گاڑی میں موجود ڈرائیور و سواریوں کو پوچھ تاچھ کیلئے پولیس تھانہ لیا گیا جن سے پوچھ تاچھ جاری ہے جبکہ گاڑی کے اندر خواتین ،بچوں سمیت کل 14افراد سوار تھے۔جن میں سے دو افراد غیرمقامی بتائے جارہے ہیں۔ڈرائیور نے کہا کہ انھوں نے سواریوں کو بس اسٹینڈپر بٹھایاجبکہ گاڑی میں سوار مسافر اس بیگ سے لاتعلقی کررہے ہیں جبکہ اس سے قبل کئ

گول:گرین ویلی پبلک سکول کی جانب سے یوم ِ والدین کا انعقاد

گول//گول میں گرین ویلی پبلک سکول کی جانب سے یوم والدین کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں والدین نے بھر پور شرکت کی ۔ اس موقعہ پر مقررین نے والدین کی عظمت اور والدین کی خدمت پر بھر پور روشنی ڈالی ۔ مقررین نے کہا کہ والدین اور استاد یہ دونوں طاقتیں بچوں کی کامیابی کے لئے کافی اہم ہیں اور اگر ایک بھی طاقت کمزور ہو جائے تو بچہ کمزور ہو جائے گا اور بچوں کی راہنمائی کمزور پڑ جائے گی اور مستقبل تاریک بنتا جا ئے گا۔انہوں نے کہا کہ بچوں کی رہنمائی کے لئے والدین کو چاہئے کہ وہ اساتذہ پر ہی انحصار نہ کریں بلکہ بچوں کو گھر میں بھی تعلیم پر نظر رکھیں تا کہ بچہ بہتر تعلیم کی طرف گامزن ہوں ۔ اس موقعہ پر گرین ویلی پبلک سکول کے چیرمین حفیظ الرحمان نے کہا کہ Covid-19کی وجہ سے بچوں کی تعلیم پر کافی منفی اثر پڑا ہے کیونکہ مکمل طو رپر سکول بند رہے ، بچوں کی پڑھائی گھر میں بھی نہ ہو سکی جس وجہ سے اب ہمیں چاہئے

ڈوڈہ میں لوپیڈ ایمپلائز فیڈریشن کا اجلاس | پنشنرز ایسوسی ایشن ضلع بادی تشکیل دی

ڈوڈہ //لوپیڈ ایمپلائز فیڈریشن ڈوڈہ کے بینر تلے پنشنرز ایسوسی ایشن کے ضلع سطحی انتخابات منعقد کروائے گئے جس انجینئر نذیر احمد شیخ صدر منتخب ہوئے جبکہ نظام الدین بٹ جنرل سیکرٹری، گوپال رانا نائب صدر و محمد شفیع بٹ کو جائنٹ سیکرٹری منتخب کیا گیا۔اس دوران ضلع صدر نیاز احمد راہی نے نومنتخب پنشنرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے امید ظاہر کی کہ وہ سابق ملازمین کو درپیش مسائل ابھارنے میں لوپیڈ ایمپلائز فیڈریشن کے بینر تلے کلیدی کردار ادا کریں گے۔انہوں سرکار سے میڈیکل الاؤنس میں اضافہ کرنے و سرکاری ملازمین کے حق میں گیارہ فیصد ڈی اے کی قسطیں واگذار کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے محمد شفیع شیخ کو سرکاری ملازمت سے سبکدوش ہونے پر بھی مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر نو منتخب ضلع صدر انجینئر نذیر احمد نے لوپیڈ ایمپلائز فیڈریشن کے سبھی اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ذمہ داریوں کو ن

مزید خبریں

پلوامہ ضلع ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن : روہت کنسل ترقیاتی منظر نامے اور سرمائی تیاریوں کا جائزہ لیا پلوامہ//پرنسپل سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ اطلاعات روہت کنسل نے پلوامہ کا دورہ کیا تاکہ ضلع میں مجموعی ترقیاتی منظر نامے کا جائزہ لیا جاسکے۔اُنہوں نے تمام مرکزی اور یوٹی حکومت کی ترقیاتی اور سماجی سیکورٹی سکیموں کا جائزہ لیا ۔اُنہوں نے مختلف محکموں کی کارکردگی اورضلع اِنتظامیہ کی سرمائی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل جوکہ ضلع پلوامہ کے سیکرٹری اِنچارج بھی ہیں، نے تمام محکموں کی شعبہ وار کارکردگی کا بھی جائزہ لیا ۔ اُنہوں نے کہاکہ جموںوکشمیر حکومت مشکلات کو دُور کرنے،سماجی و فلاحی سکیموں کو تمام اہل شہریوں کے لئے آسانی سے قابل رَسائی بنانے کے لئے مسلسل کوششیں کر رہی ہے ۔اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ تمام استفادہ کنند گان کی سکیموں کی صد

تازہ ترین